21. صحیح مسلم --- سیرابی اور نگہداشت کے عوض پھل وغیرہ میں حصہ داری اور زمین دے کر بٹائی پر کاشت کرانا --- باب : سود کا بیان ۔ [صحیح مسلم]
حدیث نمبر: 4054 --- سیدنا ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے ، کہ فرمایا رسول اللہ ﷺ نے ” نہ بیچو سونا سونے سے مگر برابر برابر اور کم زیادہ نہ بیچو اور نہ بیچو چاندی چاندی کے بدلے مگر برابر برابر اور کم زیادہ نہ کرو اور ادھار نہ بیچو ۔ “
|