حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: سود
تمام کتب میں
129 رزلٹ
حدیث نمبر: 459 --- ہم سے عبدان بن عبداللہ بن عثمان نے ابوحمزہ محمد بن میمون کے واسطہ سے بیان کیا ، انہوں نے اعمش سے ، انہوں نے مسلم سے ، انہوں نے مسروق سے ، انہوں نے عائشہ ؓ سے ۔ آپ فرماتی ہیں کہ جب سورۃ البقرہ کی سود سے متعلق آیات نازل ہوئیں تو نبی کریم ﷺ مسجد میں تشریف لے گئے اور ان آیات کی لوگوں کے سامنے تلاوت فرمائی ۔ پھر فرمایا کہ شراب کی تجارت حرام ہے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا شراب کی تجارت کو حرام کہنا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 5106 --- حکم البانی: صحيح... علی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سود کھانے والے ، کھلانے والے ، اس کا حساب لکھنے والے اور صدقہ نہ دینے والے پر لعنت فرمائی ہے ، نیز آپ نوحہ (مردے پر چیخ چیخ کر رونے) سے منع فرماتے تھے ۔ اسے ابن عون و عطا بن سائب نے مرسلاً روایت کیا ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 4669 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ جب سود سے متعلق آیات نازل ہوئیں تو رسول اللہ ﷺ منبر پر کھڑے ہوئے اور لوگوں کے سامنے ان کی تلاوت کی ، پھر شراب کی تجارت حرام قرار دی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 4626 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” حمل والے جانور کے حمل کی بیع سلم کرنا سود ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 4567 --- حکم البانی: صحيح... عبادہ بن صامت ؓ سے روایت ہے (وہ بدری صحابی ہیں ، انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی تھی کہ وہ اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈریں گے) کہ وہ خطاب کرنے کے لیے کھڑے ہوئے اور کہا : لوگو ! تم نے خرید و فروخت سے متعلق بعض ایسی چیزیں ایجاد کر لی ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ وہ کیا ہیں ؟ سنو ! سونا سونے کے بدلے ، برابر برابر وزن کا ہو ، ڈلا ہو یا سکہ ، چاندی چاندی کے بدلے برابر برابر وزن ڈالا ہو یا سکہ ، اور کوئی حرج نہیں (یعنی) چاندی کو سونے سے نقدا نقد بیچنے میں جب کہ چاندی زیادہ ہو ، البتہ اس میں « نسیئہ » (ادھار) درست نہیں ، سنو ! گیہوں گیہوں کے بدلے ، اور جَو جَو کے بدلے برابر برابر ہو ، البتہ جَو گیہوں کے بدلے نقدا نقد بیچنے میں کوئی حرج نہیں جب جَو زیادہ ہو لیکن « نسیئہ » (ادھار) درست نہیں ، سنو ! کھجور کھجور کے بدلے برابر برابر ہو یہاں تک کہ انہوں نے ذکر کیا کہ نمک (نمک کے بدلے) برابر برابر ہو ، جس نے زیادہ دیا ، یا زیادہ کا مطالبہ کیا تو اس نے سود لیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 4585 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس ؓ سے کہا : آپ جو یہ باتیں کہتے ہیں ، کیا آپ نے انہیں کتاب اللہ (قرآن) میں پایا ہے یا رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ؟ تو انہوں نے کہا : نہ تو میں نے انہیں کتاب اللہ (قرآن) میں پایا ہے اور نہ ہی انہیں رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ، لیکن اسامہ بن زید ؓ نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سود تو صرف ادھار میں ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 4579 --- حکم البانی: صحيح... ابومنہال کہتے ہیں کہ شریک نے کچھ چاندی ادھار بیچی ، پھر میرے پاس کر مجھے بتایا تو میں نے کہا : یہ درست نہیں ، انہوں نے کہا : اللہ کی قسم ! میں نے تو اسے بازار میں بیچا ہے ، لیکن کسی نے اسے غلط نہیں کہا ، چنانچہ میں براء بن عازب ؓ کے پاس آ کر ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا : مدینے میں رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس آئے اور ہم اسی طرح سے بیچا کرتے تھے ، تو آپ نے فرمایا : ” جب تک نقدا نقد ہو تو کوئی حرج نہیں ، لیکن ادھار ہو تو یہ سود ہے “ ، پھر انہوں نے مجھ سے کہا : زید بن ارقم ؓ کے پاس جاؤ ، میں نے ان کے پاس جا کر معلوم کیا تو انہوں نے بھی اسی جیسا بتایا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2238 --- ہم سے حجاج بن منہال نے بیان کیا ، ان سے شعبہ نے بیان کیا ، کہا کہ مجھے عون بن ابی حجیفہ نے خبر دی ، کہا کہ میں نے اپنے والد کو دیکھا کہ ایک پچھنا لگانے والے (غلام) کو خرید رہے ہیں ۔ اس پر میں نے اس کے متعلق ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے خون کی قیمت ، کتے کی قیمت ، باندی کی (ناجائز) کمائی سے منع فرمایا تھا ۔ اور گودنے والیوں اور گدوانے والیوں ، سود لینے والوں اور دینے والوں پر لعنت کی تھی اور تصویر بنانے والے پر بھی لعنت کی تھی ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: کتے اور خون کی قیمت لینا منع ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 4573 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سونے کے بدلے سونا ، برابر برابر اور یکساں ہو گا ، اور چاندی کے بدلے چاندی برابر برابر اور یکساں ہو گی ، جس نے زیادہ دیا یا زیادہ کا مطالبہ کیا تو اس نے سود کا کام کیا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 4568 --- حکم البانی: صحيح... عبادہ بن صامت ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سونا سونے کے بدلے ، ڈلا ہو یا سکہ ، برابر برابر ہو ، چاندی چاندی کے بدلے ڈالا ہو یا سکہ ، برابر برابر ہو ، نمک نمک کے بدلے ، کھجور کھجور کے بدلے ، گیہوں گیہوں کے بدلے اور جَو جَو کے بدلے برابر برابر اور یکساں ہو ، لہٰذا جو زیادہ دے یا زیادہ کا مطالبہ کرے تو اس نے سود لیا “ ۔ یہ الفاظ محمد بن المثنیٰ کے ہیں ، ابراہیم بن یعقوب نے ” جَو جَو کے بدلے “ کا ذکر نہیں کیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 4566 --- حکم البانی: صحيح... مسلم بن یسار اور عبداللہ بن عبید کہتے ہیں کہ عبادہ بن صامت اور معاویہ ؓ ایک جگہ اکٹھا ہوئے تو عبادہ ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا کہ ہم سونا سونے کے بدلے ، چاندی چاندی کے بدلے ، گیہوں گیہوں کے بدلے ، جَو جَو کے بدلے اور کھجور کھجور کے بدلے بیچیں مگر نقدا نقد اور برابر برابر (ان دونوں راویوں میں سے کسی ایک نے کہا :) اور نمک نمک کے بدلے ، (یہ دوسرے نے نہیں کہا اور پھر ان میں سے ایک نے کہا :) جس نے زیادہ دیا یا زیادہ کا مطالبہ کیا تو اس نے سود کا کام کیا ، (یہ دوسرے نے نہیں کہا) اور آپ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم سونا چاندی سے ، چاندی سونے سے ، گیہوں جَو سے اور جَو گیہوں سے نقدا نقد بیچیں ، جس طرح چاہیں (یعنی کم و زیادتی) ۔ جب یہ حدیث معاویہ ؓ کو پہنچی تو انہوں نے کھڑے ہو کر کہا : کیا بات ہے آخر لوگ رسول اللہ ﷺ سے ایسی حدیثیں بیان کرتے ہیں جو ہم نے نہیں سنیں حالانکہ ہم بھی آپ کی صحبت میں رہے ، یہ بات عبادہ بن صامت ؓ کو پہنچی تو وہ کھڑے ہوئے اور دوبارہ حدیث بیان کی اور بولے : ہم تو اسے ضرور بیان کریں گے جو ہم نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے گرچہ معاویہ ؓ کو یہ ناپسند ہو ۔ قتادہ نے اس حدیث کو اس کے برعکس مسلم بن یسار سے ، انہوں نے ابوالاشعث سے انہوں نے عبادہ ؓ سے روایت کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 4565 --- حکم البانی: صحيح... مسلم بن یسار اور عبداللہ بن عبید (ابن عتیک) (ان کو ابن ہرمز بھی کہا جاتا ہے) بیان کرتے ہیں کہ عبادہ بن صامت اور معاویہ ؓ ایک جگہ اکٹھا ہوئے ، عبادہ ؓ نے لوگوں سے حدیث بیان کی کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے سونا سونے کے بدلے ، چاندی چاندی کے بدلے ، کھجور کھجور کے بدلے ، گیہوں گی ہوں کے بدلے اور جَو جَو کے بدلے (ان دونوں راویوں میں سے ایک نے کہا :) نمک نمک کے بدلے ، (دوسرے نے یہ نہیں کہا) بیچنے سے منع کیا مگر برابر برابر ، نقدا نقد (ان میں سے ایک نے کہا :) جس نے زیادہ دیا یا زیادہ طلب کیا ، اس نے سود لیا ، (اسے دوسرے (راوی) نے نہیں کہا) اور ہمیں حکم دیا کہ ہم سونا چاندی کے بدلے ، چاندی سونے کے بدلے ، گیہوں جَو کے بدلے اور جَو گیہوں کے بدلے بیچیں ، نقدا نقد جس طرح چاہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 4561 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ بلال ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس برنی نامی کھجور لائے ، تو آپ نے فرمایا : ” یہ کیا ہے ؟ “ وہ بولے : یہ میں نے ایک صاع دو صاع دے کر خریدی ہیں ۔ آپ نے فرمایا : ” افسوس ! یہ تو عین سود ہے ، اس کے نزدیک مت جانا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 4460 --- حکم البانی: ضعيف... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ وہ سود کھائیں گے اور جس نے اسے نہیں کھایا ، اس پر بھی اس کا غبار پڑ کر رہے گا “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 4083 --- حکم البانی: ضعيف... صفوان بن عسال ؓ کہتے ہیں کہ ایک یہودی نے اپنے دوست سے کہا : ہمیں اس نبی کے پاس لے چلو ، دوست نے اس سے کہا : تم یہ نہ کہو کہ وہ نبی ہے ، اگر اس نے تمہاری بات سن لی تو اس کی چار چار آنکھیں ہوں گی (یعنی اسے بہت خوشی ہو گی) ، پھر وہ دونوں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ سے نو واضح احکام کے بارے میں پوچھا (جو موسیٰ علیہ السلام کو دیئے گئے تھے) آپ نے ان سے فرمایا : ” اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ ، چوری اور زنا نہ کرو اور اللہ نے جس نفس کو حرام قرار دیا ہے اسے ناحق قتل نہ کرو ، کسی بےقصور کو (سزا دلانے کی غرض سے) حاکم کے پاس نہ لے جاؤ ، جادو نہ کرو ، سود نہ کھاؤ ، پاک دامن عورتوں پر الزام تراشی نہ کرو ، جنگ کے دن پیٹھ دکھا کر نہ بھاگو ، اور اے یہود ! ایک حکم تمہارے لیے خاص ہے کہ تم ہفتے (سنیچر) کے دن میں غلو نہ کرو ، یہ سن کر ان لوگوں نے آپ کے ہاتھ پاؤں چوم لیے اور کہا : ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ نبی ہیں ، آپ نے فرمایا : ” پھر کون سی چیز تمہیں میری پیروی کرنے سے روک رہی ہے ؟ “ انہوں نے کہا : داود علیہ السلام نے دعا کی تھی کہ ہمیشہ نبی ان کی اولاد میں سے ہو ، ہمیں ڈر ہے کہ اگر ہم آپ کی پیروی کریں گے تو یہودی ہمیں مار ڈالیں گے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 3956 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... اسید بن رافع بن خدیج سے روایت ہے کہ رافع کے بھائی نے اپنے قبیلے سے کہا : آج رسول اللہ ﷺ نے ایسی چیز سے منع فرمایا ہے ، جو تمہارے لیے سود مند تھی اور آپ کا حکم ماننا واجب ، آپ نے بیع محاقلہ سے منع فرمایا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3896 --- حکم البانی: صحيح... اسید بن ظہیر ؓ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس رافع بن خدیج ؓ آئے تو انہوں نے کہا ، اور میں اس (ممانعت کے راز) کو سمجھ نہیں سکا ، پھر انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے تمہیں ایک ایسی بات سے روک دیا ہے جو تمہارے لیے سود مند تھی ، لیکن رسول اللہ ﷺ کی اطاعت تمہارے لیے بہتر ہے اس چیز سے جو تمہیں فائدہ دیتی ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے تمہیں « حقل » سے روکا ہے ۔ اور « حقل » کہتے ہیں : تہائی یا چوتھائی پیداوار کے بدلے زمین کو بٹائی پر دینا ۔ لہٰذا جس کے پاس زمین ہو اور وہ اس سے بے نیاز ہو تو چاہیئے کہ وہ اسے اپنے بھائی کو دیدے ، یا اسے ایسی ہی چھوڑ دے ، اور آپ نے تمہیں مزابنہ سے روکا ہے ۔ مزابنہ یہ ہے کہ آدمی بہت سارا مال لے کر کھجور کے باغ میں جاتا ہے اور کہتا ہے کہ اس سال کی اس مال کو (یعنی پاس میں موجود کھجور کو) اس سال کی (درخت پر موجود) کھجور کے بدلے اتنے اتنے وسق کے حساب سے لے لو ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 3701 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سات ہلاک کر دینے والی چیزوں سے بچو “ ، پوچھا گیا : اللہ کے رسول ! یہ کیا کیا ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا ، بخیلی ، کسی شخص کا قتل جس کو اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے ، سود کھانا ، یتیم کا مال کھانا ، لڑائی کے وقت پیٹھ دکھا کر بھاگ جانا ، اور بھولی بھالی پاک دامن مسلمان عورتوں پر تہمت لگانا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 4083 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید ؓ سے روایت ہے سیدنا بلال ؓ « برني » (ایک عمدہ قسم ہے) کھجور لے کر آئے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” یہ کہاں سے لائے ؟ “ سیدنا بلال ؓ نے کہا : میرے پاس خراب قسم کی کھجور تھی تو دو صاع اس کے دے کر میں نے ایک صاع اس کا آپ کے کھانے کے لیے خریدا ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” افسوس ! یہ تو عین سود ہے ایسا مت کر لیکن جب تو کھجور خریدنا چاہے تو اپنی کھجور بیچ ڈال پھر اس کی قیت کے بدلے دوسری کھجور خرید لے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
‏‏‏‏ اور عبداللہ بن عمر ؓ نے ایک اونٹ چار اونٹوں کے بدلے میں خریدا تھا ۔ جن کے متعلق یہ طے ہوا تھا کہ مقام ربذہ میں وہ انہیں اسے دے دیں گے ۔ ابن عباس ؓ نے کہا کہ کبھی ایک اونٹ ، دو اونٹوں کے مقابلے میں بہتر ہوتا ہے ۔ رافع بن خدیج ؓ نے ایک اونٹ دو اونٹوں کے بدلے میں خریدا تھا ۔ ایک تو اسے دے دیا تھا ، اور دوسرے کے متعلق فرمایا تھا کہ وہ کل انشاء اللہ کسی تاخیر کے بغیر تمہارے حوالے کر دوں گا ۔ سعید بن مسیب نے کہا کہ جانوروں میں سود نہیں چلتا ۔ ایک اونٹ دو اونٹوں کے بدلے ، اور ایک بکری دو بکریوں کے بدلے ادھار بیچی جا سکتی ہے ابن سیرین نے کہا کہ ایک اونٹ دو اونٹوں کے بدلے ادھار بیچنے میں کوئی حرج نہیں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 Next >>


Search took 0.120 seconds