حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: سود
تمام کتب میں
129 رزلٹ
حدیث نمبر: 2087 --- ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے لیث نے بیان کیا ، ان سے یونس نے ، ان سے ابن شہاب نے کہ سعید بن مسیب نے بیان کیا کہ ان سے ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ میں نے خود نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ (سامان بیچتے وقت دکاندار کے) قسم کھانے سے سامان تو جلدی بک جاتا ہے لیکن وہ قسم برکت کو مٹا دینے والی ہوتی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2258 --- حکم البانی: صحيح... ابوالجوزاء کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عباس ؓ کو بیع صرف کے جواز کا حکم دیتے سنا ، اور لوگ ان سے یہ حدیث روایت کرتے تھے ، پھر مجھے یہ خبر پہنچی کہ انہوں نے اس سے رجوع کر لیا ہے ، تو میں ان سے مکہ میں ملا ، اور میں نے کہا : مجھے یہ معلوم ہوا ہے کہ آپ نے اس سے رجوع کر لیا ہے ؟ تو انہوں نے کہا : ہاں ، وہ میری رائے تھی ، اور یہ ابوسعید ؓ ہیں جو رسول اللہ ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے بیع صرف سے منع فرمایا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 4056 --- ‏‏‏‏ مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی مروی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 4058 --- ‏‏‏‏ سیدنا عثمان بن عفان ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مت بیچو ایک دینار کو بدلے میں دو دینار کے اور نہ ایک درہم کو بدلے میں دو درہم کے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 4055 --- ‏‏‏‏ نافع سے روایت ہے بنی لیث کے ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے کہا کہ سیدنا ابوسعید خدری ؓ اس کو نقل کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ سے ، قتیبہ کی روایت میں ہے یہ سن کر سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ چلے اور نافع ان کے ساتھ تھے اور ابن رمح کی روایت میں ہے نافع نے کہا : سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ چلے اور میں ان کے ساتھ تھا اور بنی لیث کا وہ شخص بھی ساتھ تھا یہاں تک کہ سیدنا ابوسعید خدری ؓ کے پاس پہنچے ، سیدنا عبداللہ ؓ نے کہا : مجھ سے اس شخص نے کہا : تم یہ بیان کرتے ہو کہ رسول اللہ ﷺ نے منع کیا چاندی کو چاندی کے بدلے بیچنے سے مگر برابر برابر اور سونے کو سونے کے بدلے بیچنے سے مگر برابر برابر ، یہ سن کر سیدنا ابوسعید خدری ؓ نے اپنی انگلیوں سے اپنی آنکھوں اور کانوں کی طرف اشارہ کیا پھر کہا : میری آنکھوں نے دیکھا اور میرے کانوں نے سنا رسول اللہ ﷺ فرماتے تھے : ” مت بیچو سونے کو سونے کے بدلے اور نہ چاندی کو چاندی کے بدلے مگر برابر برابر اور کم زیادہ نہ بیچو اور ادھار نہ بیچو مگر دست بدست ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 2084 --- ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے غندر نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے منصور نے ، ان سے ابوالضحیٰ نے ، ان سے مسروق نے اور ان سے عائشہ ؓ نے بیان کیا کہ جب (سورۃ) بقرہ کی آخری آیتیں « الذين يأكلون الربا *** الخ » نازل ہوئیں تو نبی کریم ﷺ نے انہیں صحابہ ؓ کو مسجد میں پڑھ کر سنایا ۔ اس کے بعد ان پر شراب کی تجارت حرام کر دیا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 4054 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے ، کہ فرمایا رسول اللہ ﷺ نے ” نہ بیچو سونا سونے سے مگر برابر برابر اور کم زیادہ نہ بیچو اور نہ بیچو چاندی چاندی کے بدلے مگر برابر برابر اور کم زیادہ نہ کرو اور ادھار نہ بیچو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 4541 --- ہم سے بشر بن خالد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو محمد بن جعفر نے خبر دی ، انہیں شعبہ نے ، انہیں سلیمان اعمش نے ، انہوں نے کہا کہ میں نے ابوالضحیٰ سے سنا ، وہ مسروق سے روایت کرتے تھے کہ ان سے عائشہ ؓ نے بیان کیا جب سورۃ البقرہ کی آخری آیتیں نازل ہوئیں تو رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے اور مسجد میں انہیں پڑھ کر سنایا اس کے بعد شراب کی تجارت حرام ہو گئی ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 4057 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مت بیچو سونے کے بدلے میں سونا اور نہ چاندی کے بدلے میں چاندی مگر تول کر برابر برابر ٹھیک ٹھیک ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7


Search took 0.122 seconds