حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سنن ابی داود"
130 رزلٹ
حدیث نمبر: 5243 --- حکم البانی: صحيح... ابوذر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” ابن آدم کے ہر جوڑ پر صبح ہوتے ہی صدقہ عائد ہو جاتا ہے ، تو اس کا اپنے ملاقاتی سے سلام کر لینا بھی صدقہ ہے ، اس کا معروف (اچھی بات) کا حکم کرنا بھی صدقہ ہے اور منکر (بری بات) سے روکنا بھی صدقہ ہے ، اس کا راستہ سے تکلیف دہ چیز ہٹانا بھی صدقہ ہے ، اور اس کا اپنی بیوی سے ہمبستری بھی صدقہ ہے “ لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! وہ تو اس سے اپنی شہوت پوری کرتا ہے ، پھر بھی صدقہ ہو گا ؟ (یعنی اس پر اسے ثواب کیونکر ہو گا) تو آپ نے فرمایا : ” کیا خیال ہے تمہارا اگر وہ اپنی خواہش (بیوی کے بجائے) کسی اور کے ساتھ پوری کرتا تو گنہگار ہوتا یا نہیں ؟ “ (جب وہ غلط کاری کرنے پر گنہگار ہوتا تو صحیح جگہ استعمال کرنے پر اسے ثواب بھی ہو گا) اس کے بعد آپ نے فرمایا : اشراق کی دو رکعتیں ان تمام کی طرف سے کافی ہو جائیں گی (یعنی صدقہ بن جائیں گی) ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : حماد نے اپنی روایت میں امر و نہی (کے صدقہ ہونے) کا ذکر نہیں کیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 144  -  4k
حدیث نمبر: 1285 --- حکم البانی: صحيح... ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” ابن آدم کے ہر جوڑ پر صبح ہوتے ہی (بطور شکرانے کے) ایک صدقہ ہوتا ہے ، اب اگر وہ کسی ملنے والے کو سلام کرے تو یہ ایک صدقہ ہے ، کسی کو بھلائی کا حکم دے تو یہ بھی صدقہ ہے ، برائی سے روکے یہ بھی صدقہ ہے ، راستے سے کسی تکلیف دہ چیز کو ہٹا دے تو یہ بھی صدقہ ہے ، اپنی بیوی سے صحبت کرے تو یہ بھی صدقہ ہے البتہ ان سب کے بجائے اگر دو رکعت نماز چاشت کے وقت پڑھ لے تو یہ ان سب کی طرف سے کافی ہے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : عباد کی روایت زیادہ کامل ہے اور مسدد نے امر و نہی کا ذکر نہیں کیا ہے ، ان کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ فلاں اور فلاں چیز بھی صدقہ ہے اور ابن منیع کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ لوگوں نے پوچھا : اللہ کے رسول ! ہم میں سے ایک شخص اپنی (بیوی سے) شہوت پوری کرتا ہے تو یہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” (کیوں نہیں) اگر وہ کسی حرام جگہ میں شہوت پوری کرتا تو کیا وہ گنہگار نہ ہوتا ؟ “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 132  -  3k
حدیث نمبر: 1673 --- حکم البانی: ضعيف إنما يصح منه جملة خير الصدقة... جابر بن عبداللہ انصاری ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے کہ ایک شخص انڈہ کے برابر سونا لے کر آیا اور بولا : اللہ کے رسول ! مجھے یہ ایک کان میں سے ملا ہے ، آپ اسے لے لیجئے ، یہ صدقہ ہے اور اس کے علاوہ میں کسی اور چیز کا مالک نہیں ، رسول اللہ ﷺ نے اس سے منہ پھیر لیا ، وہ پھر آپ ﷺ کے پاس آپ کی دائیں جانب سے آیا اور ایسا ہی کہا ، رسول اللہ ﷺ نے اس سے منہ پھیر لیا ، پھر وہ آپ ﷺ کے پاس آپ کی بائیں جانب سے آیا ، رسول اللہ ﷺ نے پھر اس سے منہ پھیر لیا ، پھر وہ آپ ﷺ کے پیچھے سے آیا آپ نے اسے لے کر پھینک دیا ، اگر وہ اسے لگ جاتا تو اس کو چوٹ پہنچاتا یا زخمی کر دیتا ، پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم میں ایک اپنا سارا مال لے کر چلا آتا ہے اور کہتا ہے : یہ صدقہ ہے ، پھر بیٹھ کر لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے ، بہترین صدقہ وہ ہے جس کا مالک صدقہ دے کر مالدار رہے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 121  -  3k
حدیث نمبر: 1286 --- حکم البانی: صحيح... ابوالاسود الدولی کہتے ہیں کہ ہم لوگ ابوذر ؓ کے پاس تھے کہ اسی دوران آپ نے کہا : ہر روز صبح ہوتے ہی تم میں سے ہر شخص کے جوڑ پر ایک صدقہ ہے ، تو اس کے لیے ہر نماز کے بدلہ ایک صدقہ (کا ثواب) ہے ، ہر روزہ کے بدلہ ایک صدقہ (کا ثواب) ہے ، ہر حج ایک صدقہ ہے ، اور ہر تسبیح ایک صدقہ ہے ، ہر تکبیر ایک صدقہ ہے ، اور ہر تحمید ایک صدقہ ہے ، اس طرح رسول اللہ ﷺ نے ان نیک اعمال کا شمار کیا پھر فرمایا : ” ان سب سے تمہیں بس چاشت کی دو رکعتیں کافی ہیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 121  -  2k
حدیث نمبر: 1676 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” بہترین صدقہ وہ ہے جو آدمی کو مالدار باقی رکھے یا (یوں فرمایا) وہ صدقہ ہے جسے دینے کے بعد مالک مالدار رہے اور صدقہ پہلے اسے دو جس کی تم کفالت کرتے ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 97  -  1k
حدیث نمبر: 3321 --- حکم البانی: حسن صحيح... کعب بن مالک ؓ سے اسی قصہ میں روایت ہے ، وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میری توبہ میں یہ شامل ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول کی راہ میں اپنا سارا مال صدقہ کر دوں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” نہیں “ میں نے کہا : نصف صدقہ کر دوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” نہیں “ میں نے کہا : ثلث صدقہ کر دوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں “ میں نے کہا : تو میں اپنا خیبر کا حصہ روک لیتا ہوں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  2k
حدیث نمبر: 1622 --- حکم البانی: ضعيف... حسن کہتے ہیں کہ ابن عباس ؓ نے رمضان کے اخیر میں بصرہ کے منبر پر خطبہ دیا اور کہا : ” اپنے روزے کا صدقہ نکالو “ ، لوگ نہیں سمجھ سکے تو انہوں نے کہا : ” اہل مدینہ میں سے کون کون لوگ یہاں موجود ہیں ؟ اٹھو اور اپنے بھائیوں کو سمجھاؤ ، اس لیے کہ وہ نہیں جانتے ۔ رسول اللہ ﷺ نے یہ صدقہ فرض کیا کھجور یا جَو سے ایک صاع ، اور گیہوں سے آدھا صاع ہر آزاد اور غلام ، مرد ، عورت ، چھوٹے اور بڑے پر “ ، پھر جب علی ؓ آئے تو انہوں نے ارزانی دیکھی اور کہنے لگے : ” اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے کشادگی کر دی ہے ، اب اسے ہر شے میں سے ایک صاع کر لو تو بہتر ہے “ ۔ حمید کہتے ہیں : حسن کا خیال تھا کہ صدقہ فطر اس شخص پر ہے جس نے رمضان کے روزے رکھے ہوں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  3k
حدیث نمبر: 2881 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ ایک عورت نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا : میری ماں اچانک انتقال کر گئیں ، اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ ضرور صدقہ کرتیں اور (اللہ کی راہ میں) دیتیں ، تو کیا اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو یہ انہیں کفایت کرے گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں تو ان کی طرف سے صدقہ کر دو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  2k
حدیث نمبر: 1609 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر صائم کو لغو اور بیہودہ باتوں سے پاک کرنے کے لیے اور مسکینوں کے کھانے کے لیے فرض کیا ہے ، لہٰذا جو اسے (عید کی) نماز سے پہلے ادا کرے گا تو یہ مقبول صدقہ ہو گا اور جو اسے نماز کے بعد ادا کرے گا تو وہ عام صدقات میں سے ایک صدقہ ہو گا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  2k
حدیث نمبر: 1655 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس گوشت لایا گیا ، آپ نے پوچھا : ” یہ گوشت کیسا ہے ؟ “ ، لوگوں نے عرض کیا : یہ وہ چیز ہے جسے بریرہ ؓ پر صدقہ کیا گیا ہے ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ اس (بریرہ) کے لیے صدقہ اور ہمارے لیے (بریرہ کی طرف سے) ہدیہ ہے “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: فقیر آدمی ، غنی یا آل ہاشم کے کسی فرد کو صدقہ کے مال سے ہدیہ دے سکتا ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  2k
حدیث نمبر: 1675 --- حکم البانی: حسن... ابوسعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا تو نبی اکرم ﷺ نے لوگوں کو حکم دیا کہ وہ کپڑے (بطور صدقہ) ڈال دیں ، انہوں نے ڈال دیا ، پھر آپ ﷺ نے اس شخص کے لیے ان میں سے دو کپڑوں (کے دیئے جانے) کا حکم دیا ، پھر آپ ﷺ نے لوگوں کو صدقہ پر ابھارا تو وہ شخص دو میں سے ایک کپڑا ڈالنے لگا ، آپ نے اسے ڈانٹا اور فرمایا : ” اپنے کپڑے لے لو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 79  -  2k
حدیث نمبر: 2394 --- حکم البانی: صحيح... عباد بن عبداللہ بن زبیر کا بیان ہے کہ انہوں نے ام المؤمنین عائشہ ؓ کو کہتے سنا کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک شخص رمضان میں مسجد کے اندر آیا اور کہنے لگا : اللہ کے رسول ! میں تو بھسم ہو گیا ، آپ ﷺ نے پوچھا کیا بات ہے ؟ کہنے لگا : میں نے اپنی بیوی سے صحبت کر لی ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” صدقہ کر دو “ ، وہ کہنے لگا : اللہ کی قسم ! میرے پاس صدقہ کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے ، اور نہ میرے اندر استطاعت ہے ، فرمایا : ” بیٹھ جاؤ “ ، وہ بیٹھ گیا ، اتنے میں ایک شخص غلے سے لدا ہوا گدھا ہانک کر لایا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” ابھی بھسم ہونے والا کہاں ہے ؟ “ وہ شخص کھڑا ہو گیا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اسے صدقہ کر دو “ ، بولا : اللہ کے رسول ! کیا اپنے علاوہ کسی اور پر صدقہ کروں ؟ اللہ کی قسم ! ہم بھوکے ہیں ، ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ، فرمایا : ” اسے تم ہی کھا لو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 77  -  3k
حدیث نمبر: 1610 --- حکم البانی: صحيح ق دون فعل ابن عمر ولـ خ نحوه... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ صدقہ فطر لوگوں کے نماز کے لیے نکلنے سے پہلے ادا کیا جائے ، راوی کہتے ہیں : چنانچہ ابن عمر ؓ نماز عید کے ایک یا دو دن پہلے صدقہ فطر ادا کرتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 1650 --- حکم البانی: صحيح... ابورافع ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے بنی مخزوم کے ایک شخص کو صدقہ وصول کرنے کے لیے بھیجا ، اس نے ابورافع سے کہا : میرے ساتھ چلو اس میں سے کچھ تمہیں بھی مل جائے گا ، انہوں نے کہا : میں رسول اللہ ﷺ کے پاس جا کر پوچھ لوں ، چنانچہ وہ آپ کے پاس آئے اور دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” قوم کا غلام انہیں میں سے ہوتا ہے اور ہمارے لیے صدقہ لینا حلال نہیں “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: آل ہاشم کے کسی فرد یا ان کے کسی غلام کو زکاۃ وصول کرنے پر عامل مقرر نہیں کرنا چاہیئے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 1637 --- حکم البانی: ضعيف... ابوسعید ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کسی مالدار کے لیے صدقہ حلال نہیں سوائے اس کے کہ وہ اللہ کی راہ میں ہو یا مسافر ہو یا اس کا کوئی فقیر پڑوسی ہو جسے صدقہ کیا گیا ہو پھر وہ تمہیں ہدیہ دیدے یا تمہاری دعوت کرے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : نیز اسے فراس اور ابن ابی لیلیٰ نے عطیہ سے ، عطیہ نے ابوسعید ؓ سے اور ابوسعید نے نبی اکرم ﷺ سے اسی کے مثل روایت کیا ہے ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: دوران سفر میں ضرورت پڑنے پر مسافر کو زکاۃ دینی جائز ہے ، خواہ اپنے گھر میں غنی ہو ۔
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 1635 --- حکم البانی: صحيح لغيره... عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کسی مالدار کے لیے صدقہ لینا حلال نہیں سوائے پانچ لوگوں کے : اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کے لیے ، یا زکاۃ کی وصولی کا کام کرنے والے کے لیے ، یا مقروض کے لیے ، یا ایسے شخص کے لیے جس نے اسے اپنے مال سے خرید لیا ہو ، یا ایسے شخص کے لیے جس کا کوئی مسکین پڑوسی ہو اور اس مسکین پر صدقہ کیا گیا ہو پھر مسکین نے مالدار کو ہدیہ کر دیا ہو “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کو زکاۃ دینا جائز ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 1688 --- حکم البانی: صحيح موقوف... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ان سے کسی نے پوچھا ، عورت بھی اپنے شوہر کے گھر سے صدقہ دے سکتی ہے ؟ انہوں نے کہا : نہیں ، البتہ اپنے خرچ میں سے دے سکتی ہے اور ثواب دونوں (میاں بیوی) کو ملے گا اور اس کے لیے یہ درست نہیں کہ شوہر کے مال میں سے اس کی اجازت کے بغیر صدقہ دے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ حدیث ہمام کی (پچھلی) حدیث کی تضعیف کرتی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 1614 --- حکم البانی: ضعيف خ مختصرا نحوه... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں لوگ صدقہ فطر میں ایک صاع جو یا کھجور یا بغیر چھلکے کا جو ، یا انگور نکالتے تھے ، جب عمر ؓ کا دور آیا اور گیہوں بہت زیادہ آنے لگا تو انہوں نے ان تمام چیزوں کے بدلے گیہوں کا آدھا صاع (صدقہ فطر) مقرر کیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 1612 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر ایک صاع مقرر کیا ، پھر راوی نے مالک کی روایت کے ہم معنی حدیث ذکر کی ، اس میں « والصغير والكبير وأمر بہا أن تؤدى قبل خروج الناس إلى الصلاۃ » ” ہر چھوٹے اور بڑے پر (صدقہ فطر واجب ہے) اور آپ نے لوگوں کے نماز کے لیے نکلنے سے پہلے اس کے ادا کر دینے کا حکم دیا) کا اضافہ کیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : عبداللہ عمری نے اسے نافع سے اسی سند سے روایت کیا ہے اس میں « على كل مسلم » کے الفاظ ہیں (یعنی ہر مسلمان پر لازم ہے) اور اسے سعید جمحی نے عبیداللہ (عمری) سے انہوں نے نافع سے روایت کیا ہے اس میں « من المسلمين » کا لفظ ہے حالانکہ عبیداللہ سے جو مشہور ہے اس میں « من المسلمين » کا لفظ نہیں ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  3k
حدیث نمبر: 3319 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... کعب بن مالک ؓ کہتے ہیں انہوں نے یا ابولبابہ ؓ نے یا کسی اور نے جسے اللہ نے چاہا نبی اکرم ﷺ سے کہا : میری توبہ میں شامل ہے کہ میں اپنے اس گھر سے جہاں مجھ سے گناہ سرزد ہوا ہے ہجرت کر جاؤں اور اپنے سارے مال کو صدقہ کر کے اس سے دستبردار ہو جاؤں ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” بس ایک ثلث کا صدقہ کر دینا تمہیں کافی ہو گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
Result Pages: 1 2 3 4 5 6 7 Next >>


Search took 0.127 seconds