حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سنن ابن ماجہ"
87 رزلٹ
حدیث نمبر: 1844 --- حکم البانی: صحيح... سلمان بن عامر ضبی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مسکین و فقیر کو صدقہ دینا (صرف) صدقہ ہے ، اور رشتہ دار کو صدقہ دینا دو چیز ہے ، ایک صدقہ اور دوسری صلہ رحمی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 124  -  1k
حدیث نمبر: 1842 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے : ” جو شخص حلال مال سے صدقہ دے ، اور اللہ تعالیٰ تو حلال ہی قبول کرتا ہے ، اس کے صدقہ کو دائیں ہاتھ میں لیتا ہے ، گرچہ وہ ایک کھجور ہی کیوں نہ ہو ، پھر وہ صدقہ رحمن کی ہتھیلی میں بڑھتا رہتا ہے ، یہاں تک کہ پہاڑ سے بھی بڑا ہو جاتا ہے ، اور اللہ تعالیٰ اس کو ایسے ہی پالتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی اپنے گھوڑے یا اونٹ کے بچے کو پالتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  2k
حدیث نمبر: 2392 --- حکم البانی: صحيح لغيره... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے عہد میں ایک گھوڑا صدقہ کیا ، پھر دیکھا کہ اس کا مالک اس کو کم دام میں بیچ رہا ہے تو وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے ، اور آپ ﷺ سے اس سلسلے میں سوال کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اپنا صدقہ مت خریدو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 1827 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر روزہ دار کو فحش اور بیہودہ باتوں سے پاک کرنے ، اور مسکینوں کی خوراک کے لیے فرض قرار دیا ، لہٰذا جس نے اسے نماز عید سے پہلے ادا کر دیا ، تو یہ مقبول زکاۃ ہے اور جس نے نماز کے بعد ادا کیا تو وہ عام صدقات میں سے ایک صدقہ ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 1835 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین ام سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں صدقہ کا حکم دیا ، تو عبداللہ بن مسعود ؓ کی بیوی زینب ؓ نے کہا : کیا میری زکاۃ ادا ہو جائے گی اگر میں اپنے شوہر پہ جو محتاج ہیں ، اور اپنے بھتیجوں پہ جو یتیم ہیں صدقہ کروں ، اور میں ہر حال میں ان پر ایسے اور ایسے خرچ کرتی ہوں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں “ ۔ راوی کہتے ہیں کہ وہ دست کاری کرتی تھیں (اور پیسے کماتی تھیں) ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 2717 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں آیا ، اور اس نے عرض کیا : میری ماں کا اچانک انتقال ہو گیا ، اور وہ وصیت نہیں کر سکیں ، میرا خیال ہے کہ اگر وہ بات چیت کر پاتیں تو صدقہ ضرور کرتیں ، تو کیا اگر میں ان کی جانب سے صدقہ کروں تو انہیں اور مجھے اس کا ثواب ملے گا یا نہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں “ (ملے گا) ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 2394 --- حکم البانی: صحيح... بریدہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک عورت نے رسول اللہ ﷺ کے پاس آ کر عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں نے اپنی ماں کو ایک لونڈی صدقہ میں دی تھی ، ماں کا انتقال ہو گیا (اب لونڈی کا حکم کیا ہو گا ؟) آپ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے تجھے (تیرے صدقہ کا) ثواب دیا ، اور پھر اسے تجھے وارثت میں بھی لوٹا دیا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 1288 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عید کے دن نکلتے اور لوگوں کو دو رکعت پڑھاتے ، پھر سلام پھیرتے ، اور اپنے قدموں پر کھڑے ہو کر لوگوں کی جانب رخ کرتے ، اور لوگ بیٹھے رہتے ، اور آپ ﷺ فرماتے : ” لوگو ! صدقہ کرو ، صدقہ کرو ، زیادہ صدقہ عورتیں دیتیں ، کوئی بالی ڈالتی ، کوئی انگوٹھی اور کوئی کچھ اور ، اگر آپ کو لشکر بھیجنا ہوتا تو لوگوں سے اس کا ذکر کرتے ، ورنہ تشریف لے جاتے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 2389 --- حکم البانی: صحيح... کعب بن مالک ؓ کی اہلیہ خیرۃ ؓ کہتی ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں اپنا زیور لے کر آئیں ، اور عرض کیا : میں نے اسے صدقہ کر دیا ہے ، رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا : ” شوہر کی اجازت کے بغیر عورت کے لیے اپنے مال میں تصرف کرنا جائز نہیں ، کیا تم نے کعب سے اجازت لے لی ہے “ ؟ وہ بولیں : جی ہاں ، آپ ﷺ نے ان کے شوہر کعب بن مالک ؓ کے پاس آدمی بھیج کر پچھوایا ، کیا تم نے خیرہ کو اپنا زیور صدقہ کرنے کی اجازت دی ہے “ ، وہ بولے : جی ہاں ، تب جا کر رسول اللہ ﷺ نے ان کا صدقہ قبول کیا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 1159 --- حکم البانی: منكر... عبداللہ بن حارث کہتے ہیں کہ معاویہ ؓ نے ام المؤمنین ام سلمہ ؓ کے پاس ایک شخص بھیجا ، قاصد کے ساتھ میں بھی گیا ، اس نے ام سلمہ ؓ سے سوال کیا ، تو انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ میرے گھر میں نماز ظہر کے لیے وضو کر رہے تھے ، اور آپ ﷺ نے صدقہ وصول کرنے والا ایک شخص روانہ کیا تھا ، آپ کے پاس مہاجرین کی بھیڑ تھی ، اور ان کی بدحالی نے آپ کو فکر میں مبتلا کر رکھا تھا کہ اتنے میں کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا ، آپ باہر نکلے ، ظہر پڑھائی پھر بیٹھے ، اور صدقہ وصول کرنے والا جو کچھ لایا تھا اسے تقسیم کرنے لگے ، آپ ﷺ عصر تک ایسے ہی تقسیم کرتے رہے ، پھر آپ میرے گھر میں داخل ہوئے ، اور دو رکعت پڑھی ، اور فرمایا : ” صدقہ وصول کرنے والے کے معاملے نے مجھے ظہر کے بعد دو رکعت سنت کی ادائیگی سے مشغول کر دیا تھا ، اب نماز عصر کے بعد میں نے وہی دونوں رکعتیں پڑھی ہیں “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
حدیث نمبر: 1830 --- حکم البانی: صحيح... مؤذن رسول سعد ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک صاع کھجور ، ایک صاع جو اور ایک صاع سلت (بے چھلکے کا جو) صدقہ فطر میں دینے کا حکم دیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 50  -  1k
حدیث نمبر: 2716 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا : میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے اور وہ مال چھوڑ گئے ہیں ، انہوں نے وصیت نہیں کی ہے ، کیا اگر میں ان کی جانب سے صدقہ کر دوں تو ان کے گناہ معاف ہو جائیں گے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 2393 --- حکم البانی: ضعيف... زبیر بن عوام ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک گھوڑی صدقہ میں دی جس کو غمر یا غمرۃ کہا جاتا تھا ، پھر اسی کے بچوں میں ایک بچھیرا یا بچھیری کو بکتا دیکھا ، جو ان کی گھوڑی کی نسل سے تعلق رکھتا تھا ، تو اس کو خریدنے سے روک دیا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 1843 --- حکم البانی: صحيح... عدی بن حاتم ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ تم میں سے ہر شخص سے قیامت کے دن کلام کرے گا ، اور دونوں کے درمیان کوئی ترجمان نہ ہو گا ، وہ اپنے سامنے دیکھے گا تو آگ ہو گی ، دائیں جانب دیکھے گا تو اپنے اعمال کے سوا کچھ نہ پائے گا ، اور بائیں دیکھے گا تو اپنے اعمال کے سوا ادھر بھی کچھ نہ دیکھے گا ، لہٰذا تم میں سے جو جہنم سے بچ سکے تو اپنے بچاؤ کا سامان کرے ، اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی صدقہ کر کے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 3684 --- حکم البانی: حسن... سعد بن عبادہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : ” اللہ کے رسول ! کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” پانی پلانا “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2395 --- حکم البانی: حسن صحيح... عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں آیا اور عرض کیا : میں نے اپنی ماں کو ایک باغ دیا تھا ، اور وہ مر گئیں ، اور میرے سوا ان کا کوئی اور وارث نہیں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” تمہیں تمہارے صدقہ کا ثواب مل گیا ، اور تمہارا باغ بھی تمہیں واپس مل گیا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 1826 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر میں ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو مسلمانوں میں سے ہر ایک پر فرض کیا ، خواہ وہ آزاد ہو یا غلام ، مرد ہو یا عورت ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2391 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو صدقہ دے کر واپس لے لیتا ہے اس کی مثال کتے کی ہے جو قے کرتا ہے پھر لوٹ کر اس کو کھاتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 1825 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کھجور اور جو سے ایک ایک صاع صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم دیا ۔ عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں : پھر لوگوں نے دو مد گیہوں کو ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو کے برابر کر لیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 1829 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ جب ہم میں رسول اللہ ﷺ موجود تھے ہم تو صدقہ فطر میں ایک صاع گیہوں ، ایک صاع کھجور ، ایک صاع جو ، ایک صاع پنیر ، اور ایک صاع کشمش نکالتے تھے ، ہم ایسے ہی برابر نکالتے رہے یہاں تک کہ معاویہ ؓ ہمارے پاس مدینہ آئے ، تو انہوں نے جو باتیں لوگوں سے کیں ان میں یہ بھی تھی کہ میں شام کے گیہوں کا دو مد تمہارے غلوں کی ایک صاع کے برابر پاتا ہوں ، تو لوگوں نے اسی پر عمل شروع کر دیا ۔ ابو سعید خدری ؓ نے کہا : میں جب تک زندہ رہوں گا اسی طرح ایک صاع نکالتا رہوں گا جس طرح رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں نکالا کرتا تھا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
Result Pages: 1 2 3 4 5 Next >>


Search took 0.132 seconds