حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سلسلہ احادیث صحیحہ"
156 رزلٹ
حدیث نمبر: 2996 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 454... سیدنا ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں کہ اصحاب نبی نے نبی کریم ﷺ کو کہا : اے اللہ کے رسول ! اجر تو مالدار لوگ لے گئے ، (‏‏‏‏وہ اس طرح کہ) وہ نماز تو ہماری طرح پڑھتے ہیں اور روزے بھی ہماری طرح رکھتے ہیں ، لیکن وہ زائد مال کا صدقہ کرتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ نے تمہیں ایسے اسباب نہیں دیے کہ تم صدقہ کر سکو ؟ (‏‏‏‏بالکل دیے ہیں اور ان کی تفصیل یہ ہے) « سبحان اللہ » کہنا صدقہ ہے ، « الحمد للہ » کہنا صدقہ ہے ، « اللہ اکبر » کہنا صدقہ ہے ، « لا الہ الا اللہ » کہنا صدقہ ہے ، نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے ، برائی سے منع کرنا صدقہ ہے اور بیوی سے استفادہ کرنا صدقہ ہے ۔ “ انہوں نے سوال کیا : ہم میں سے ایک آدمی اپنی شہوت کو پورا کرتا ہے اور اس میں اس کے لیے اجر ہے ، (‏‏‏‏یہ کیسے) ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ذرا یہ بتاؤ کہ اگر آدمی اپنے عضو (‏‏‏‏مخصوص) کو حرام کام (‏‏‏‏زنا) کے لیے استعمال کرے تو کیا اسے گناہ ملے گا ؟ (‏‏‏‏ضرور ملے گا) ۔ اسی طرح اگر وہ اسے حلال کام کے لیے استعمال کرے تو اسے اجر ملے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 220  -  4k
حدیث نمبر: 939 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1025... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہر دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے ، لوگوں کے ہر جوڑ کی طرف سے ایک صدقہ ادا کرنا ہے ۔ (اور صدقہ صرف مال کا خرچ کرنا نہیں ہے بلکہ) دو آدمیوں کے درمیان انصاف کر دینا بھی صدقہ ہے ، کسی آدمی کو اس کی سواری پر بٹھانے میں یا اس کا سامان اٹھا کر اس پر رکھوانے میں (مدد کرنا) بھی صدقہ ہے ، اچھی بات کرنا بھی صدقہ ہے ، ہر اس قدم میں ، جس سے نماز کی طرف چلا جائے ، بھی صدقہ ہے اور راستے سے تکلیف دہ چیز دو ر کرنا بھی صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 204  -  2k
حدیث نمبر: 2803 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 575... سیدنا ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہر روز ، جس میں سورج طلوع ہوتا ہے ، ہر نفس پر صدقہ کرنا ضروری ہے ۔ “ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں کیسے صدقہ کروں ، میرے پاس تو مال نہیں ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” (‏‏‏‏صدقہ صرف مال کا خرچ کرنا ہی نہیں ہے بلکہ) یہ بھی صدقہ کی اقسام ہیں : « اللہ أكبر » کہنا ، « سبحان اللہ » کہنا ، « اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ » کہنا ، « لَا إِلَـٰہَ إِلَّا اللَّـہُ » کہنا ، « استغفر اللہ » کہنا ، نیکی کا حکم دینا ، برائی سے منع کرنا ، لوگوں کی گزرگاہوں سے کانٹا ، پتھر اور ہڈی ہٹانا ، نابینے کی رہنمائی کرنا ، بہروں اور گونگوں کو اس اہل بنانا کہ وہ بات سمجھ سکیں ، رہنمائی طلب کرنے والے کسی ضرورت مند کی رہنمائی کرنا ، مدد کے لیے پکارنے والے مصیبت زدہ کی (‏‏‏‏مدد کرنے کے لیے) اس کی طرف دوڑ کر جانا ، کمزور آدمی کا بھرپور انداز میں تعاون کرنا ۔ یہ صدقہ کی اقسام ہیں ، ان کے ذریعے تو اپنے آپ پر صدقہ کر سکتا ہے ۔ اور بیوی سے جماع کرنے میں بھی اجر ہے ۔ “ سیدنا ابوذر ؓ نے کہا : جنسی شہوت پوری کرنے میں کون سا اجر ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ذرا بتلاؤ کہ اگر تیرا بیٹا ہو ، وہ نوجوان ہو جائے اور تجھے اس کی خیر و بھلائی کی ا‏‏‏‏مید ہو ، لیکن وہ فوت ہو جائے تو کیا تو اس کی وفات پر ثواب کی توقع کے ساتھ صبر کرے گا ؟ “ میں نے کہا : جی ہاں ۔ آپ ﷺ نے پوچھا : ”کیا تو نے اسے پیدا کیا ؟ “ میں نے کہا : نہیں ، اسے تو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ۔ آپ ﷺ نے پوچھا : ”کیا تو نے اسے ہدایت دی ؟ “ میں نے کہا : نہیں ، اسے تو اللہ نے ہدایت دی ۔ آپ ﷺ نے پوچھا : ”کیا تو نے اسے رزق دیا ؟ “ میں نے کہا : نہیں ، اللہ تعالیٰ نے اسے رزق دیا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”بس اسی طرح اپنے (عضو مخصوص) کو حلال جگہ کے لیے استعمال کر اور حرام سے بچا ۔ اگر اللہ نے چاہا تو اسے زندہ رکھے گا اور چاہا تو اسے مار دے گا اور تجھے اجر ملے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 190  -  6k
حدیث نمبر: 721 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 577... سیدنا ابو ذر ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”تم میں سے ہر شخص کے ہر عضو پر صدقہ (واجب) ہے ، ہر مرتبہ « سبحان اللہ » کہنا صدقہ ہے اور ہر مرتبہ « الحمد للہ » کہنا صدقہ ہے ، ہر مرتبہ « لا الہ الا اللہ » کہنا صدقہ ہے اور ہر مرتبہ « اللہ اکبر » کہنا صدقہ ہے ، نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے اور برائی سے روکنا صدقہ ہے اور ان سب سے وہ دو رکعتیں کافی ہو جائیں گی جو کوئی شخص چاشت کے وقت ادا کرے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 188  -  2k
حدیث نمبر: 486 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 577... سیدنا ابوذر ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم میں سے ہر شخص کے ہر عضو پر صدقہ (واجب) ہے ، ہر مرتبہ « سبحان اللہ » کہنا صدقہ ہے اور ہر مرتبہ « الحمدللہ » کہنا صدقہ ہے اور ہر مرتبہ « لا إلہ إلا اللہ » کہنا صدقہ ہے اور ہر مرتبہ « اللہ اكبر » کہنا صدقہ ہے ، نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے اور برائی سے روکنا صدقہ ہے اور ان سب سے وہ دو رکعتیں کافی ہو جائیں گی جو کوئی شخص چاشت کے وقت ادا کرے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 181  -  2k
حدیث نمبر: 2808 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 876... سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”آدم کے بیٹے میں کل تین سو ساٹھ (‏‏‏‏۳۶۰) جوڑ یا ہڈیاں ہوتی ہیں ، ہر روز ہر جوڑ کی طرف سے صدقہ ادا کرنا ہوتا ہے ۔ (‏‏‏‏صدقے کی چند اقسام یہ ہیں) ہر اچھی بات صدقہ ہے ، آدمی کا اپنے بھائی کی مدد کرنا صدقہ ہے ، پانی کا ایک گھونٹ پلانا صدقہ ہے اور راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 144  -  2k
حدیث نمبر: 934 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2968... سیدنا ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی کریم ﷺ عیدالاضحیٰ اور عیدالفطر کے موقع پر نکلتے اور نماز سے ابتدا کرتے ، جب نماز سے سلام پھیرتے تو اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جاتے ، لوگوں کی طرف متوجہ ہوتے اور لوگ آپ کے سامنے اپنی اپنی جگہ پر بیٹھے رہتے ۔ اگر آپ کو کوئی لشکر بھیجنے کی ضرورت یا کوئی اور حاجت ہوتی تو لوگوں کے سامنے اس کا تذکرہ کرتے اور اسے پورا کرنے کا حکم دیتے ، نیز فرماتے : ’’ صدقہ کرو ، صدقہ کرو ، صدقہ کرو ۔ “ زیادہ تر صدقہ کرنے والی عورتیں ہوتی تھیں ۔ پھر آپ ﷺ پلٹ جاتے تھے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 134  -  2k
حدیث نمبر: 921 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 452... سیدنا مقدام بن معدی کرب ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”تیرا اپنے آپ کو کھلانا تیرے لیے صدقہ ہے ، تیرا اپنے بیٹے کو کھلانا تیرے لیے صدقہ ہے ، تیرا اپنی بیوی کو کھلانا تیرے لیے صدقہ ہے اور تیرا اپنے خادم کو کھلانا تیرے لیے صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 130  -  1k
حدیث نمبر: 2778 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 572... سیدنا ابوذر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”تیرا اپنے بھائی کے سامنے مسکرانا صدقہ ہے ، نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے ، برائی سے منع کرنا صدقہ ہے ، بےآباد زمین میں کسی آدمی کی راہنمائی کرنا صدقہ ہے ، جہاں کوئی قائد نہیں ملتا ، کمزور نظر والے آدمی کو دکھانا صدقہ ہے ، راستے سے پتھر ، کانٹا اور ہڈی (‏‏‏‏وغیرہ) دور کرنا صدقہ ہے اور اپنے ڈول کا پانی کسی بھائی کے ڈول میں ڈال دینا صدقہ ہے ۔ “ ‏‏‏‏
Terms matched: 1  -  Score: 121  -  2k
حدیث نمبر: 1120 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 8... سیدنا جابر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”جو مسلمان کوئی پودا لگاتا ہے ، پھر اس سے جو بھی کھایا جاتا ہے ، وہ اس کی طرف سے صدقہ ہوتا ہے ، جو اس سے چوری کیا جاتا ہے ، وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے ، جو اس سے درندے کھاتے ہیں ، وہ بھی اس کی طرف سے صدقہ ہوتا ہے اور جو پرندے اس سے کھا جاتے ہیں ، وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے ۔ (‏‏‏‏الغرض) قیامت کے دن تک جب بھی کوئی مخلوق اس کو استعمال کر کے اس میں کمی پیدا کرتی ہے تو وہ اس کی طرف سے صدقہ ہوتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 98  -  2k
حدیث نمبر: 514 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3576... سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ” نماز (جمعہ) کی طرف جلدی آنے والے کی مثال اس آدمی کی طرح ہے جو اونٹ کا صدقہ پیش کرتا ہے ، اس کے بعد آنے والے کی مثال اس طرح ہے جو گائے کا صدقہ پیش کرتا ہے ، اس کے بعد آنے کی مثال اس طرح ہے جو دنبے کا صدقہ پیش کرتا ہے ، اس کے بعد آنے کی مثال اس کی طرح ہے جو مرغی کا صدقہ پیش کرتا ہے اور اس کے بعد آنے کی مثال اس طرح ہے جو انڈے کا صدقہ پیش کرتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 98  -  2k
حدیث نمبر: 941 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 86... سلیمان بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز (قرض کی مقدار) کی مثل صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا ۔ “ اس کے بعد آپ ﷺ کو یوں فرماتے سنا : ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز اس (مقدار) کے دو گنا ثواب ملے گا ۔ “ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں نے آپ کو پہلے یوں فرماتے سنا : جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز اسی (مقدار) کی مثل صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا ۔ “ اور پھر یوں سنا : ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز اس (مقدار) کے دو گنا ثواب ملے گا ؟ “ آپ ﷺ نے فرمایا : ”قرض کی ادائیگی سے پہلے تک اسے ہر روز (اتنی ہی مقدار میں) صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا ، اور جب (وعدے کے مطابق) قرض واجب الادا ہو جائے لیکن وہ پھر مہلت دے دے ، (تو ایسی صورت میں) اسے (اس مقدار) کا دو گنا ثواب ملے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  3k
حدیث نمبر: 942 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3617... رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ صدقہ کیا کر اور (مال کو) محفوظ کر کے نہ رکھ دے ، وگرنہ اللہ تعالیٰ بھی تجھ سے محفوظ کر لے گا ۔ “ یہ حدیث سیدہ اسما اور سیدہ عائشہ ؓ سے مروی ہے ۔ سیدہ اسما ؓ کی حدیث کے الفاظ یہ ہیں : وہ مال کو بچا کر رکھتی تھیں ، وہ کہتی ہیں : میں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! میرے پاس مال نہیں ، مگر وہی جو (میرے خاوند) زبیر نے مجھے دیا ، کیا میں (اس سے) صدقہ کر سکتی ہوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”صدقہ کیا کرو اور سنبھال کے نہ رکھ دے ، و گرنہ اللہ تعالیٰ بھی تجھ سے محفوظ کر لے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 95  -  2k
حدیث نمبر: 936 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2615... سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد ؓ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور کہا : اے اللہ کے رسول ! میری ماں وصیت کئے بغیر فوت ہو گئی ہیں ، اب اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں ، تو کیا ان کو نفع ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں ، (لیکن لوگوں کو پانی مہیا کرنے کی صورت میں صدقہ کرو) ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 89  -  2k
حدیث نمبر: 781 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2968... سیدنا ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عیدالاضحی اور عیدالفطر کے روز نکلتے اور (عیدگاہ میں) ابتدا نماز سے کرتے ۔ جب نماز پڑھ لیتے اور سلام پھیر دیتے تھے تو کھڑے ہو کر لوگوں کی طرف متوجہ ہوتے اور لوگ اپنی اپنی جگہ میں بیٹھے رہتے ۔ اگر کسی وفد کو بھیجنے کی ضرورت ہوتی تو لوگوں کے سامنے اس کا تذکرہ کرتے ۔ اس کے علاوہ جو بھی حاجت ہوتی اسے لوگوں کے سامنے بیان کرتے اور فرماتے : ”صدقہ کیاکرو ، صدقہ کیاکرو ، صدقہ کیاکرو ۔ “ زیاوہ تر صدقہ کرنے والی عورتیں تھیں ، پھر آپ ﷺ (اپنے گھر) کو واپس چلے جاتے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 87  -  2k
حدیث نمبر: 918 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3495... سیدنا عدی بن حاتم ؓ کہتے ہیں : میں رسول اللہ ﷺ کے پاس موجود تھا ، آپ کے پاس دو آدمی آئے ، ان میں سے ایک نے فقر و فاقہ کی اور دوسرے نے راستے کے غیر محفوظ ہونے کی شکایت کی ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : رہا مسئلہ راستے کے غیر محفوظ ہونے کا ، تو تھوڑا عرصہ ہے ، اس کے بعد (اتنا امن ہوگا کہ) غلے والے قافلے بھی مکہ کی طرف بغیر محافظ کے روانہ ہوں گے اور جہاں تک غربت و افلاس کا تعلق ہے ، تو (اس کی فکر نہ کرو) قیامت کے برپا ہونے سے پہلے تم میں سے ایک آدمی صدقہ لے کر گھومے گا لیکن (مال و دولت کی فراوانی کی وجہ سے) وہ ایسا فرد نہیں پائے گا جو اس کا صدقہ قبول کرے ۔ (یاد رکھو کہ) تم میں سے ہر کوئی اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہو گا اور دونوں کے درمیان پردہ ہو گا نہ ترجمانی کرنے والا ترجمان ۔ اللہ تعالیٰ پوچھے گا : کیا میں نے تجھے مال دیا تھا ؟ وہ کہے گا : کیوں نہیں ۔ پھر اللہ تعالیٰ پوچھے گا : کیا میں نے تیری طرف رسول بھیجا تھا ؟ وہ کہے گا ، کیوں نہیں ۔ پس جب وہ اپنی دائیں جانب دیکھے گا تو صرف آگ نظر آئے گی اور بائیں جانب دیکھے گا تو ادھر بھی صرف آگ نظر آئے گی ۔ ہر کوئی آگ سے بچے ، اگرچہ کھجور کے ٹکڑے کے ساتھ ، اگر وہ بھی نہ ہو تو اچھی بات کے ساتھ ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  4k
حدیث نمبر: 906 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3484... سیدنا عقبہ بن عامر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”صدقہ ، صدقہ کرنے والوں کی قبروں سے حرارت کو بجھا دیتا ہے اور مومن ہی ہے جو روز قیامت اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  1k
حدیث نمبر: 915 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2766... سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”صرف اپنے دین والوں پر صدقہ کرو ۔ “ جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ”انہیں ہدایت پر لاکھڑا کرنا تیرے ذمہ نہیں بلکہ ہدایت اللہ تعالیٰ دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور تم جو بھلی چیز اللہ کی راہ میں دو گے اس کا فائدہ خود پاؤ گے ، تمہیں صرف اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کی طلب کے لیے ہی خرچ کرنا چاہے اور تم جو کچھ مال خرچ کرو گے اس کا پورا پورا بدلہ تمہیں دیا جائے گا ۔ “ (سورہ بقرہ : ۲۷۲) تو آپ ﷺ نے فرمایا : ”تمام اہل ادیان پر صدقہ کیا کرو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  2k
حدیث نمبر: 2802 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 573... سیدنا ابوموسیٰ اشعری ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہر مسلمان پر صدقہ کرنا ضروری ہے ۔ “ کسی نے پوچھا : اگر صدقہ کرنے کے لیے اس کے پاس کچھ نہ ہو ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”اپنے ہاتھوں سے کام (‏‏‏‏ محنت ، مزدوری) کرے اور (‏‏‏‏ اجرت حاصل کر کے) اپنے نفس کو بھی نفع پہنچائے اور صدقہ بھی کرے ۔ ”پھر پوچھا گیا : اگر اس کو اس کی بھی طاقت نہ ہو ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کر دے ۔ “ پھر پوچھا گیا : اگر اس کی بھی طاقت نہ رکھے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”نیکی یا بھلائی کا حکم کرے ۔ “ پوچھا گیا : اگر وہ یہ بھی نہ کر سکے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”دوسروں کو نقصان پہنچانے سے باز رہے ، یقیناً یہ بھی صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  3k
حدیث نمبر: 908 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2243... سیدنا حکیم بن حزام ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے سوال کیا کہ کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”جن افراد کی کفالت کا تو ذمہ دار ہے ، ان کے ساتھ ابتدا کر اور صدقہ وہ ہوتا جس کے بعد غنیٰ باقی رہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
Result Pages: 1 2 3 4 5 6 7 8 Next >>


Search took 0.131 seconds