حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سنن نسائی"
186 رزلٹ
حدیث نمبر: 3687 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... سعد بن عبادہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے اس نذر کے متعلق مسئلہ پوچھا جو ان کی ماں کے ذمہ تھی اور اسے پوری کرنے سے پہلے ہی انتقال کر گئی تھیں ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اس نذر کو تم ان کی طرف سے پوری کر دو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 2563 --- حکم البانی: حسن صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تین طرح کے لوگ ہیں جن کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ دیکھے گا ، ایک ماں باپ کا نافرمان ، دوسری وہ عورت جو مردوں کی مشابہت اختیار کرے ، تیسرا دیوث (بے غیرت) اور تین شخص ایسے ہیں جو جنت میں نہ جائیں گے ۔ ایک ماں باپ کا نافرمان ، دوسرا عادی شرابی ، اور تیسرا دے کر احسان جتانے والا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2564 --- حکم البانی: صحيح... ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” تین شخص ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ بات کرے گا ، نہ ان کی طرف دیکھے گا ، نہ ان کو پاک کرے گا ، اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہو گا “ ، پھر رسول اللہ ﷺ نے یہی آیت پڑھی ۔ تو ابوذر ؓ نے کہا : وہ لوگ نامراد ہوئے ، گھاٹے میں رہے ، آپ نے فرمایا : ” (وہ تین یہ ہیں) اپنا تہبند ٹخنے کے نیچے لٹکانے والا ، جھوٹی قسمیں کھا کھا کر اپنے سامان کو رواج دینے والا ، اپنے دیے ہوئے کا احسان جتانے والا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2565 --- حکم البانی: صحيح... ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تین شخص ایسے ہیں جن سے قیامت کے دن اللہ عزوجل نہ بات کرے گا ، نہ ان کی طرف دیکھے گا ، نہ انہیں پاک و صاف کرے گا ، اور انہیں درد ناک عذاب ہو گا : اپنے دئیے ہوئے کا احسان جتانے والا ، اپنے تہبند کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا ، اپنے سامان کو جھوٹی قسمیں کھا کر رواج دینے والا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2571 --- حکم البانی: ضعيف... ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” تین آدمی ایسے ہیں جن سے اللہ عزوجل محبت کرتا ہے ، اور تین آدمی ایسے ہیں جن سے اللہ عزوجل بغض رکھتا ہے ، رہے وہ جن سے اللہ محبت کرتا ہے تو وہ یہ ہیں : ایک شخص کچھ لوگوں کے پاس گیا ، اور اس نے ان سے اللہ کے نام پر کچھ مانگا ، اور مانگنے میں ان کے اور اپنے درمیان کسی قرابت کا واسطہ نہیں دیا ۔ لیکن انہوں نے اسے نہیں دیا ۔ تو ایک شخص ان لوگوں کے پیچھے سے مانگنے والے کے پاس آیا ۔ اور اسے چپکے سے دیا ، اس کے اس عطیہ کو صرف اللہ عزوجل جانتا ہو اور وہ جسے اس نے دیا ہے ۔ اور کچھ لوگ رات میں چلے اور جب نیند انہیں اس جیسی اور چیزوں کے مقابل میں بہت بھلی لگنے لگی ، تو ایک جگہ اترے اور اپنا سر رکھ کر سو گئے ، لیکن ایک شخص اٹھا ، اور میرے سامنے گڑگڑانے لگا اور میری آیتیں پڑھنے لگا ۔ اور ایک وہ شخص ہے جو ایک فوجی دستہ میں تھا ، دشمن سے مڈبھیڑ ہوئی ، لوگ شکست کھا کر بھاگنے لگے مگر وہ سینہ تانے ڈٹا رہا یہاں تک کہ وہ مارا گیا ، یا اللہ تعالیٰ نے اسے فتح مند کیا ۔ اور تین شخص جن سے اللہ تعالیٰ بغض رکھتا ہے یہ ہیں : ایک بوڑھا زنا کار ، دوسرا گھمنڈی فقیر ، اور تیسرا ظالم مالدار “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 2558 --- حکم البانی: صحيح... معاویہ بن ابی سفیان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” آدمی کوئی چیز مجھ سے مانگتا ہے تو میں نہیں دیتا ، تاکہ تم اس سلسلہ میں سفارش کرو ، اور سفارش کرنے کا اجر پاؤ “ ، نیز رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سفارش کرو تمہیں سفارش کا اجر (ثواب) دیا جائے گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10


Search took 0.125 seconds