حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
تمام کتب میں
1156 رزلٹ
حدیث نمبر: 1512 --- ہم سے مسدد نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے یحییٰ قطان نے عبیداللہ عمری کے واسطے سے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ مجھ سے نافع نے بیان کیا کہ عبداللہ بن عمر ؓ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک صاع جَو یا ایک صاع کھجور کا صدقہ فطر ، چھوٹے ، بڑے ، آزاد اور غلام سب پر فرض قرار دیا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 4583 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”میرے وارث ایک دینار بھی بانٹ نہیں سکتے ۔ جو چھوڑ جاؤں اپنی عورتوں کے خرچ کے بعد اور منتظم کی اجرت کے بعد بچے تو وہ صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 4585 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہمارا کوئی وارث نہیں جو ہم چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 265 --- حکم البانی: صحيح موقوف... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ جب وہ (شوہر) بیوی سے شروع حیض میں جماع کرے ، تو ایک دینار صدقہ کرے ، اور جب خون بند ہو جانے پر اس سے جماع کرے ، تو آدھا دینار صدقہ کرے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
‏‏‏‏ اور زہری نے کہا جو غلام لونڈی سوداگری کا مال ہوں تو ان کی سالانہ زکوٰۃ بھی دی جائے گی اور ان کی طرف سے صدقہ فطر بھی ادا کیا جائے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 1494 --- ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے خالد حذاء نے بیان کیا ‘ ان سے حفصہ بنت سیرین نے اور ان سے ام عطیہ انصاریہ ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ ؓ کے یہاں تشریف لائے اور دریافت فرمایا کہ کیا تمہارے پاس کچھ ہے ؟ عائشہ ؓ نے جواب دیا کہ نہیں کوئی چیز نہیں ۔ ہاں نسیبہ ؓ کا بھیجا ہوا اس بکری کا گوشت ہے جو انہیں صدقہ کے طور پر ملی ہے ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا لاؤ خیرات تو اپنے ٹھکانے پہنچ گئی ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 1509 --- ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا انہوں نے کہا کہ ہم سے حفص بن میسرہ نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ مجھ سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا ‘ ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ بن عمر ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ نے صدقہ فطر نماز (عید) کے لیے جانے سے پہلے پہلے نکالنے کا حکم دیا تھا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 4579 --- ‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے جب رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو آپ ﷺ کی بیویوں نے سیدنا عثمان بن عفان ؓ کو سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے پاس بھیجنا چاہا اپنا ترکہ مانگنے کے لیے رسول اللہ ﷺ کے مال سے ، سیدہ عائشہ ؓ نے کہا ان سے ، کیا رسول اللہ ﷺ نے نہیں فرمایا کہ ”ہمار کوئی وارث نہیں ہوتا جو ہم چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 4219 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کہ میرا باپ مر گیا اور مال چھوڑ گیا اور اس نے وصیت نہیں کی کیا اس کے گناہ بخشے جائیں گے اگر میں اس کی طرف سے صدقہ دوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 1492 --- ہم سے سعید بن عفیر نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا ‘ ان سے یونس نے ‘ ان سے ابن شہاب نے ‘ کہا کہ مجھ سے عبیداللہ بن عبداللہ نے بیان کیا ‘ اور ان سے ابن عباس ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ نے میمونہ ؓ کی باندی کو جو بکری صدقہ میں کسی نے دی تھی وہ مری ہوئی دیکھی ۔ اس پر آپ ﷺ نے فرمایا کہ تم لوگ اس کے چمڑے کو کیوں نہیں کام میں لائے ۔ لوگوں نے کہا کہ یہ تو مردہ ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ حرام تو صرف اس کا کھانا ہے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: مردہ مویشی کی کھال استعمال کرنا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 1508 --- ہم سے عبداللہ بن منیر نے بیان کیا ‘ انہوں نے یزید بن ابی حکیم عدنی سے سنا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ‘ ان سے زید بن اسلم نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ مجھ سے عیاض بن عبداللہ بن سعد بن ابی سرح نے بیان کیا اور ان سے ابو سعید خدری ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ کے زمانہ میں صدقہ فطر ایک صاع گیہوں یا ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو یا ایک صاع ” زبیب “ (خشک انگور یا خشک انجیر) نکالتے تھے ۔ پھر جب معاویہ ؓ مدینہ میں آئے اور گیہوں کی آمدنی ہوئی تو کہنے لگے میں سمجھتا ہوں اس کا ایک مد دوسرے اناج کے دو مد کے برابر ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 1505 --- ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے سفیان نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے زید بن اسلم نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے عیاض بن عبداللہ نے بیان کیا اور ان سے ابو سعید خدری ؓ نے بیان کیا کہ ہم ایک صاع ” جَو “ کا صدقہ دیا کرتے تھے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
‏‏‏‏ ابوالعالیہ ، عطاء اور ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہم نے بھی صدقہ فطر کو فرض سمجھا ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 4167 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ، سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے ایک گھوڑا دیا اللہ کی راہ میں پھر دیکھا تو وہ گھوڑا بک رہا تھا ۔ انہوں نے اس کو خریدنا چاہا ۔ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا آپ ﷺ نے فرمایا : ” مت خرید اس کو اور مت لوٹا اپنے صدقہ کو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 1191 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” سورج اور چاند میں گرہن کسی کے مرنے یا جینے سے نہیں لگتا ہے ، جب تم اسے دیکھو تو اللہ عزوجل سے دعا کرو اور اس کی بڑائی بیان کرو اور صدقہ و خیرات کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 4173 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے ، میں نے سنا رسول اللہ ﷺ سے ، آپ ﷺ فرماتے تھے : ” مثال اس شخص کی جو صدقہ دے پھر اس کو لینا چاہے ، کتے کی سی ہے جو قے کرتا ہے پھر قے کو کھاتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2393 --- حکم البانی: ضعيف... زبیر بن عوام ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک گھوڑی صدقہ میں دی جس کو غمر یا غمرۃ کہا جاتا تھا ، پھر اسی کے بچوں میں ایک بچھیرا یا بچھیری کو بکتا دیکھا ، جو ان کی گھوڑی کی نسل سے تعلق رکھتا تھا ، تو اس کو خریدنے سے روک دیا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 4163 --- ‏‏‏‏ سیدنا عمر بن خطاب ؓ سے روایت ہے ، میں نے ایک عمدہ گھوڑا اللہ کی راہ میں دیا ۔ پھر جس کو دیا تھا اس نے اس کو تباہ کر دیا میں سمجھا کہ یہ اس کو اب سستے دام میں بیچ ڈالے گا ۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” مت خرید کر اس کو اور مت پھیر اپنے صدقے کو اس لیے کہ صدقہ لوٹانے والا کتے کی طرح ہے جو قے کرتا ہے پھر اس کو کھانے جاتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 6727 --- ہم سے اسماعیل بن ابان نے بیان کیا ، کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی ، انہیں یونس نے ، انہیں زہری نے ، انہیں عروہ نے اور ان سے عائشہ ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” ہماری وراثت نہیں ہوتی ہم جو کچھ بھی چھوڑیں وہ صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2491 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی عادت تھی کہ جب کھانا آتا پوچھ لیتے اگر ہدیہ ہوتا تو کھاتے اور صدقہ ہوتا تو نہ کھاتے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 Next >>


Search took 0.141 seconds