حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "صحیح بخاری"
309 رزلٹ
حدیث نمبر: 6019 --- ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے سعید مقبری نے بیان کیا ، ان سے ابوشریح عدوی ؓ نے بیان کیا انہوں نے کہا کہ میرے کانوں نے سنا اور میری آنکھوں نے دیکھا جب رسول اللہ ﷺ گفتگو فرما رہے تھے ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پڑوسی کا اکرام کرے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے مہمان کی دستور کے موافق ہر طرح سے عزت کرے ۔ پوچھا : یا رسول اللہ ! دستور کے موافق کب تک ہے ۔ فرمایا ایک دن اور ایک رات اور میزبانی تین دن کی ہے اور جو اس کے بعد ہو وہ اس کے لیے صدقہ ہے اور جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ بہتر بات کہے یا خاموش رہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 317 --- ہم سے عبید بن اسماعیل نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابواسامہ حماد نے ہشام بن عروہ کے واسطے سے بیان کیا ، انہوں نے اپنے والد سے ، انہوں نے عائشہ ؓ سے کہ انہوں نے فرمایا ہم ذی الحجہ کا چاند دیکھتے ہی نکلے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس کا دل چاہے تو اسے عمرہ کا احرام باندھ لینا چاہیے ۔ کیونکہ اگر میں ہدی ساتھ نہ لاتا تو میں بھی عمرہ کا احرام باندھتا ۔ اس پر بعض صحابہ نے عمرہ کا احرام باندھا اور بعض نے حج کا ۔ میں بھی ان لوگوں میں سے تھی جنہوں نے عمرہ کا احرام باندھا تھا ۔ مگر عرفہ کا دن آ گیا اور میں حیض کی حالت میں تھی ۔ میں نے نبی کریم ﷺ سے اس کے متعلق شکایت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ عمرہ چھوڑ اور اپنا سر کھول اور کنگھا کر اور حج کا احرام باندھ لے ۔ میں نے ایسا ہی کیا ۔ یہاں تک کہ جب حصبہ کی رات آئی تو رسول اللہ ﷺ نے میرے ساتھ میرے بھائی عبدالرحمٰن بن ابی بکر کو بھیجا ۔ میں تنعیم میں گئی اور وہاں سے اپنے عمرہ کے بدلے دوسرے عمرہ کا احرام باندھا ۔ ہشام نے کہا کہ ان میں سے کسی بات کی وجہ سے بھی نہ ہدی واجب ہوئی اور نہ روزہ اور نہ صدقہ ۔ (تنعیم حد حرم سے قریب تین میل دور ایک مقام کا نام ہے) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 6023 --- ہم سے ابوالولید نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے ، کہا کہ مجھے عمرو نے خبر دی ، انہیں خیثمہ نے اور ان سے عدی بن حاتم ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے جہنم کا ذکر کیا اور اس سے پناہ مانگی اور چہرے سے اعراض و ناگواری کا اظہار کیا ۔ پھر نبی کریم ﷺ نے جہنم کا ذکر کیا اور اس سے پناہ مانگی اور چہرے سے اعراض و ناگواری کا اظہار کیا ، شعبہ نے بیان کیا کہ دو مرتبہ نبی کریم ﷺ کے جہنم سے پناہ مانگنے کے سلسلے میں مجھے کوئی شک نہیں ہے ۔ پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جہنم سے بچو ۔ خواہ آدھی کھجور ہی (کسی کو) صدقہ کر کے ہو سکے اور اگر کسی کو یہ بھی میسر نہ ہو تو اچھی بات کر کے ہی ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 6107 --- مجھ سے اسحاق بن راہویہ نے بیان کیا ، کہا ہم کو ابوالمغیرہ نے خبر دی ، کہا ہم سے امام اوزاعی نے بیان کیا انہوں نے کہا ہم سے زہری نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے حمید بن عبدالرحمٰن بن عوف نے ، انہوں نے ابوہریرہ ؓ سے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” تم میں سے جس نے لات ، عزیٰ کی (یا دوسرے بتوں کی) قسم کھائی تو اسے « لا إلہ إلا اللہ‏.‏ » پڑھنا چاہیئے اور جس نے اپنے ساتھی سے کہا کہ آؤ جوا کھیلیں تو اسے بطور کفارہ صدقہ دینا چاہیئے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3586 --- ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابن ابی عدی نے بیان کیا ، ان سے شعبہ نے ، (دوسری سند) کہا مجھ سے بشر بن خالد نے بیان کیا ، کہا ہم سے محمد بن جعفر نے ، ان سے شعبہ نے ، ان سے سلیمان نے ، انہوں نے ابووائل سے سنا ، وہ حذیفہ ؓ سے بیان کرتے تھے کہ عمر بن خطاب ؓ نے پوچھا : فتنہ کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کی حدیث کس کو یاد ہے ؟ حذیفہ ؓ بولے کہ مجھے زیادہ یاد ہے جس طرح رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا ۔ عمر ؓ نے کہا پھر بیان کرو (ماشاء اللہ) تم تو بہت جری ہو ۔ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : انسان کی ایک آزمائش (فتنہ) تو اس کے گھر ، مال اور پڑوس میں ہوتا ہے جس کا کفارہ ، نماز ، روزہ ، صدقہ اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر جیسی نیکیاں بن جاتی ہیں ۔ عمر ؓ نے کہا کہ میں اس کے متعلق نہیں پوچھتا ، بلکہ میری مراد اس فتنہ سے ہے جو سمندر کی طرح (ٹھاٹھیں مارتا) ہو گا ۔ انہوں نے کہا اس فتنہ کا آپ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ آپ کے اور اس فتنہ کے درمیان بند دروازہ ہے ۔ عمر ؓ نے پوچھا وہ دروازہ کھولا جائے گا یا توڑا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نہیں بلکہ توڑ دیا جائے گا ۔ عمر ؓ نے اس پر فرمایا کہ پھر تو بند نہ ہو سکے گا ۔ ہم نے حذیفہ ؓ سے پوچھا ، کیا عمر ؓ اس دروازے کے متعلق جانتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اسی طرح جانتے تھے جیسے دن کے بعد رات کے آنے کو ہر شخص جانتا ہے ۔ میں نے ایسی حدیث بیان کی جو غلط نہیں تھی ۔ ہمیں حذیفہ ؓ سے (دروازہ کے متعلق) پوچھتے ہوئے ڈر معلوم ہوا ۔ اس لیے ہم نے مسروق سے کہا تو انہوں نے پوچھا کہ وہ دروازہ کون ہیں ؟ تو انہوں نے بتایا کہ وہ خود عمر ؓ ہی ہیں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  5k
حدیث نمبر: 4196 --- ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے حاتم بن اسماعیل نے بیان کیا ‘ ان سے یزید بن ابی عبید نے اور ان سے سلمہ بن اکوع ؓ نے بیان کیا کہ ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ خیبر کی طرف نکلے ۔ رات کے وقت ہمارا سفر جاری تھا کہ ایک صاحب (اسید بن حضیر) نے عامر سے کہا : عامر ! اپنے کچھ شعر سناؤ ‘ عامر شاعر تھے ۔ اس فرمائش پر وہ سواری سے اتر کر حدی خوانی کرنے لگے ۔ کہا ” اے اللہ ! اگر تو نہ ہوتا تو ہمیں سیدھا راستہ نہ ملتا ‘ نہ ہم صدقہ کر سکتے اور نہ ہم نماز پڑھ سکتے ۔ پس ہماری جلدی مغفرت کر ، جب تک ہم زندہ ہیں ہماری جانیں تیرے راستے میں فدا ہیں اور اگر ہماری مڈبھیڑ ہو جائے تو ہمیں ثابت رکھ ہم پر سکینت نازل فرما ، ہمیں جب (باطل کی طرف) بلایا جاتا ہے تو ہم انکار کر دیتے ہیں ، آج چلا چلا کر وہ ہمارے خلاف میدان میں آئے ہیں ۔ “ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ کون شعر کہہ رہا ہے ؟ لوگوں نے بتایا کہ عامر بن اکوع ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ اس پر اپنی رحمت نازل فرمائے ۔ صحابہ ؓ نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! آپ نے تو انہیں شہادت کا مستحق قرار دے دیا ‘ کاش ! ابھی اور ہمیں ان سے فائدہ اٹھانے دیتے ۔ پھر ہم خیبر آئے اور قلعہ کا محاصرہ کیا ‘ اس دوران ہمیں سخت تکالیف اور فاقوں سے گزرنا پڑا ۔ آخر اللہ تعالیٰ نے ہمیں فتح عطا فرمائی ۔ جس دن قلعہ فتح ہونا تھا ‘ اس کی رات جب ہوئی تو لشکر میں جگہ جگہ آگ جل رہی تھی ۔ نبی کریم ﷺ نے پوچھا یہ آگ کیسی ہے ‘ کس چیز کے لیے اسے جگہ جگہ جلا رکھا ہے ؟ صحابہ ؓ بولے کہ گوشت پکانے کے لیے ‘ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا کہ کس جانور کا گوشت ہے ؟ صحابہ ؓ نے بتایا کہ پالتو گدھوں کا ‘ آپ ﷺ نے فرمایا کہ تمام گوشت پھینک دو اور ہانڈیوں کو توڑ دو ۔ ایک صحابی ؓ نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! ایسا نہ کر لیں کہ گوشت تو پھینک دیں اور ہانڈیوں کو دھو لیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ یوں ہی کر لو پھر (دن میں جب صحابہ ؓ نے جنگ کے لیے) صف بندی کی تو چونکہ عامر ؓ کی تلوار چھوٹی تھی ‘ اس لیے انہوں نے جب ایک یہودی کی پنڈلی پر (جھک کر) وار کرنا چاہا تو خود انہیں کی تلوار کی دھار سے ان کے گھٹنے کا اوپر کا حصہ زخمی ہو گیا اور ان کی شہادت اسی میں ہو گئی ۔ بیان کیا کہ پھر جب لشکر واپس ہو رہا تھا تو سلمہ بن اکوع ؓ کا بیان ہے کہ مجھے آپ ﷺ نے دیکھا اور میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا ‘ کیا بات ہے ؟ می...
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  9k
حدیث نمبر: 2579 --- ہم سے ابوالحسن محمد بن مقاتل نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو خالد بن عبداللہ نے خبر دی ، انہیں خالد حذاء نے حفصہ بنت سیرین سے کہ ام عطیہ ؓ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ عائشہ ؓ کے یہاں تشریف لے گئے اور دریافت فرمایا ، کیا کوئی چیز (کھانے کی) تمہارے پاس ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ام عطیہ ؓ کے یہاں جو آپ نے صدقہ کی بکری بھیجی تھی ، اس کا گوشت انہوں نے بھیجا ہے ۔ اس کے سوا اور کچھ نہیں ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ وہ اپنی جگہ پہنچ چکی ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2332 --- ہم سے صدقہ بن فضل نے بیان کیا ، کہا کہ ہم کو سفیان بن عیینہ نے خبر دی ، انہیں یحییٰ بن سعید انصاری نے ، انہوں نے حنظلہ زرقی سے سنا کہ رافع بن خدیج ؓ نے کہا کہ ہمارے پاس مدینہ کے دوسرے لوگوں کے مقابلے میں زمین زیادہ تھی ۔ ہمارے یہاں طریقہ یہ تھا کہ جب زمین بصورت جنس کرایہ پر دیتے تو یہ شرط لگا دیتے کہ اس حصہ کی پیداوار تو میری رہے گی اور اس حصہ کی تمہاری رہے گی ۔ پھر کبھی ایسا ہوتا کہ ایک حصہ کی پیداوار خوب ہوتی اور دوسرے کی نہ ہوتی ۔ اس لیے نبی کریم ﷺ نے لوگوں کو اس طرح معاملہ کرنے سے منع فرما دیا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2334 --- ہم سے صدقہ نے بیان کیا ، کہا کہ ہم کو عبدالرحمٰن بن مہدی نے خبر دی ، انہیں امام مالک نے ، انہیں زید بن اسلم نے ، ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ عمر ؓ نے فرمایا ، اگر مجھے بعد میں آنے والے مسلمانوں کا خیال نہ ہوتا تو جتنے شہر بھی فتح کرتا ، انہیں فتح کرنے والوں میں تقسیم کرتا جاتا ، بالکل اسی طرح جس طرح نبی کریم ﷺ نے خیبر کی زمین تقسیم فرما دی تھی ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: مفتوحہ شہر کی غازیوں میں تقسیم کی سنت ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2431 --- ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، ان سے منصور بن معتمر نے ، ان سے طلحہ نے اور ان سے انس ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ کی راستے میں ایک کھجور پر نظر پڑی ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ اگر اس کا ڈر نہ ہوتا کہ صدقہ کی ہے تو میں خود اسے کھا لیتا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
اور ہمام نے ابوہریرہ ؓ سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ کے حوالہ سے بیان کیا کہ راستے سے کسی تکلیف دہ چیز کو ہٹا دینا بھی صدقہ ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 2432 --- اور یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا ، کہ ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، کہا مجھ سے منصور نے بیان کیا ، اور زائدہ بن قدامہ نے بھی منصور سے بیان کیا ، اور ان سے طلحہ نے ، کہا کہ ہم سے انس ؓ نے حدیث بیان کی (دوسری سند) اور ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا ، انہیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی ، انہیں معمر نے ، انہیں ہمام بن منبہ نے اور انہیں ابوہریرہ ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا میں اپنے گھر جاتا ہوں ، وہاں مجھے میرے بستر پر کھجور پڑی ہوئی ملتی ہے ۔ میں اسے کھانے کے لیے اٹھا لیتا ہوں ۔ لیکن پھر یہ ڈر ہوتا ہے کہ کہیں صدقہ کی کھجور نہ ہو ۔ تو میں اسے پھینک دیتا ہوں ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: اگر کھانے پینے کی شئے پڑی ملے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2518 --- ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہشام بن عروہ نے ، ان سے ان کے والد نے ، ان سے ابومرواح نے اور ان سے ابوذر غفاری ؓ نے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ کون سا عمل افضل ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا ۔ میں نے پوچھا اور کس طرح کا غلام آزاد کرنا افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ، جو سب سے زیادہ قیمتی ہو اور مالک کی نظر میں جو بہت زیادہ پسندیدہ ہو ۔ میں نے عرض کیا کہ اگر مجھ سے یہ نہ ہو سکا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ، کہ پھر کسی مسلمان کاریگر کی مدد کر یا کسی بے ہنر کی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ بھی نہ کر سکا ؟ اس پر آپ ﷺ نے فرمایا کہ پھر لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ کر دے کہ یہ بھی ایک صدقہ ہے جسے تم خود اپنے اوپر کرو گے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: کاریگر کی مدد کرنا اور کسی کو ہنر سکھا نا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2597 --- ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، زہری سے ، وہ عروہ بن زبیر سے ، وہ ابو حمید ساعدی ؓ سے کہ قبیلہ ازد کے ایک صحابی کو جنہیں ابن اتبیہ کہتے تھے ، رسول اللہ ﷺ نے صدقہ وصول کرنے کے لیے عامل بنایا ۔ پھر جب وہ واپس آئے تو کہا کہ یہ تم لوگوں کا ہے (یعنی بیت المال کا) اور یہ مجھے ہدیہ میں ملا ہے ۔ اس پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ وہ اپنے والد یا اپنی والدہ کے گھر میں کیوں نہ بیٹھا رہا ۔ دیکھتا وہاں بھی انہیں ہدیہ ملتا ہے یا نہیں ۔ اس ذات کی قسم ! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ۔ اس (مال زکوٰۃ) میں سے اگر کوئی شخص کچھ بھی (ناجائز) لے لے گا تو قیامت کے دن اسے وہ اپنی گردن پر اٹھائے ہوئے آئے گا ۔ اگر اونٹ ہے تو وہ اپنی آواز نکالتا ہوا آئے گا ، گائے ہے تو وہ اپنی اور اگر بکری ہے تو وہ اپنی آواز نکالتی ہو گی ۔ پھر آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ ہم نے آپ ﷺ کی بغل مبارک کی سفیدی بھی دیکھ لی (اور فرمایا) اے اللہ ! کیا میں نے تیرا حکم پہنچا دیا ۔ اے اللہ ! کیا میں نے تیرا حکم پہنچا دیا ۔ تین مرتبہ (آپ ﷺ نے یہی فرمایا) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 2319 --- ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے برید بن عبداللہ نے ، انہوں نے کہا کہ ہم سے ابوبردہ نے بیان کیا اور ان سے ابوموسیٰ اشعری ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ، امانت دار خزانچی جو خرچ کرتا ہے ۔ بعض دفعہ یہ فرمایا کہ جو دیتا ہے حکم کے مطابق کامل اور پوری طرح جس چیز (کے دینے) کا اسے حکم ہو اور اسے دیتے وقت اس کا دل بھی خوش ہو ، تو وہ بھی صدقہ کرنے والوں میں سے ایک ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1423 --- ہم سے مسدد نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا عبیداللہ عمری سے ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے خبیب بن عبدالرحمٰن نے حفص بن عاصم سے بیان کیا ، ان سے ابوہریرہ ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا سات قسم کے آدمیوں کو اللہ تعالیٰ اپنے (عرش کے) سایہ میں رکھے گا جس دن اس کے سوا اور کوئی سایہ نہ ہو گا ۔ انصاف کرنے والا حاکم ‘ وہ نوجوان جو اللہ تعالیٰ کی عبادت میں جوان ہوا ہو ‘ وہ شخص جس کا دل ہر وقت مسجد میں لگا رہے ‘ دو ایسے شخص جو اللہ کے لیے محبت رکھتے ہیں ‘ اسی پر وہ جمع ہوئے اور اسی پر جدا ہوئے ‘ ایسا شخص جسے کسی خوبصورت اور عزت دار عورت نے بلایا لیکن اس نے یہ جواب دیا کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں ‘ وہ انسان جو صدقہ کرے اور اسے اس درجہ چھپائے کہ بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہ ہو کہ داہنے ہاتھ نے کیا خرچ کیا اور وہ شخص جو اللہ کو تنہائی میں یاد کرے اور اس کی آنکھیں آنسوؤں سے بہنے لگ جائیں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 4192 --- مجھ سے عبدالاعلی بن حماد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے سعید نے بیان کیا ‘ ان سے قتادہ نے اور ان سے انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ قبائل عکل و عرینہ کے کچھ لوگ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں مدینہ آئے اور اسلام میں داخل ہو گئے ۔ پھر انہوں نے کہا : اے اللہ کے نبی ! ہم لوگ مویشی رکھتے تھے ‘ کھیت وغیرہ ہمارے پاس نہیں تھے ‘ (اس لیے ہم صرف دودھ پر بسر اوقات کیا کرتے تھے) اور انہیں مدینہ کی آب و ہوا ناموافق آئی تو نبی کریم ﷺ نے کچھ اونٹ اور چرواہا ان کے ساتھ کر دیا اور فرمایا کہ انہیں اونٹوں کا دودھ اور پیشاب پیو (تو تمہیں صحت حاصل ہو جائے گی) وہ لوگ (چراگاہ کی طرف) گئے ۔ لیکن مقام حرہ کے کنارے پہنچتے ہی وہ اسلام سے پھر گئے اور نبی کریم ﷺ کے چرواہے کو قتل کر دیا اور اونٹوں کو لے کر بھاگنے لگے ۔ اس کی خبر جب آپ ﷺ کو ملی تو آپ نے چند صحابہ کو ان کے پیچھے دوڑایا ۔ (وہ پکڑ کر مدینہ لائے گئے ۔) تو آپ ﷺ کے حکم سے ان کی آنکھوں میں گرم سلائیاں پھیر دی گئیں اور ان کے ہاتھ اور پیر کاٹ دیئے گئے (کیونکہ انہوں نے بھی ایسا ہی کیا تھا) اور انہیں حرہ کے کنارے چھوڑ دیا گیا ۔ آخر وہ اسی حالت میں مر گئے ۔ قتادہ نے بیان کیا کہ ہمیں یہ روایت پہنچی ہے کہ آپ ﷺ نے اس کے بعد صحابہ کو صدقہ کا حکم دیا اور مثلہ (مقتول کی لاش بگاڑنا یا ایذا دے کر اسے قتل کرنا) سے منع فرمایا اور شعبہ ‘ ابان اور حماد نے قتادہ سے بیان کیا کہ (یہ لوگ) عرینہ کے قبیلے کے تھے (عکل کا نام نہیں لیا) اور یحییٰ بن ابی کثیر اور ایوب نے بیان کیا ‘ ان سے ابوقلابہ نے اور ان سے انس ؓ نے کہ قبیلہ عکل کے کچھ لوگ آئے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  5k
حدیث نمبر: 2633 --- اور محمد بن یوسف نے بیان کیا ، ان سے اوزاعی نے بیان کیا ، ان سے زہری نے بیان کیا ، ان سے عطاء بن یزید نے بیان کیا اور ان سے ابو سعید خدری ؓ نے بیان کیا کہ ایک دیہاتی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ سے ہجرت کے لیے پوچھا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” اللہ تم پر رحم کرے ۔ ہجرت کا تو بڑا ہی دشوار معاملہ ہے ۔ تمہارے پاس اونٹ بھی ہے ؟ “ انہوں نے کہا جی ہاں ! آپ ﷺ نے دریافت فرمایا ” اور اس کا صدقہ (زکوٰۃ) بھی ادا کرتے ہو ؟ “ انہوں نے کہا جی ہاں ! آپ ﷺ نے دریافت فرمایا ” اس میں سے کچھ ہدیہ بھی دیتے ہو ؟ “ انہوں نے کہا جی ہاں ! آپ ﷺ نے دریافت فرمایا ” تو تم اسے پانی پلانے کے لیے گھاٹ پر لے جانے والے دن دوہتے ہو گے ؟ “ انہوں نے کہا جی ہاں ! پھر آپ ﷺ نے فرمایا ” سمندروں کے پار بھی اگر تم عمل کرو گے تو اللہ تعالیٰ تمہارے عمل میں سے کوئی چیز کم نہیں کرے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
‏‏‏‏ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان (سورۃ نساء میں) « لا خير في كثير من نجواہم إلا من أمر بصدقۃ أو معروف أو إصلاح بين الناس ومن يفعل ذلك ابتغاء مرضاۃ اللہ فسوف نؤتيہ أجرا عظيما‏ » ” ان کی اکثر کانا پھونسیوں میں خیر نہیں ، سو ان (سرگوشیوں) کے جو صدقہ یا اچھی بات کی طرف لوگوں کو ترغیب دلانے کے لیے ہوں یا لوگوں کے درمیان صلح کرائیں اور جو شخص یہ کام اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کرے گا تو جلدی ہم اسے اجر عظیم دیں گے ۔ “ اور اس باب میں یہ بیان ہے کہ امام خود اپنے اصحاب کے ساتھ مختلف مقامات پر جا کر لوگوں میں صلح کرائے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
اور منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ نے قرض کو وصیت پر مقدم کرنے کا حکم دیا اور (اس سورت میں) اور اللہ کا فرمان « إن اللہ يأمركم أن تؤدوا الأمانات إلى أہلہا‏ » ” بے شک اللہ تمھیں حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں ان کے حق داروں کو ادا کرو ۔ “ تو امانت (قرض) کا ادا کرنا نفل وصیت کے پورا کرنے سے زیادہ ضروری ہے اور آپ ﷺ نے فرمایا ” صدقہ وہی عمدہ ہے جس کے بعد آدمی مالدار رہے ۔ “ اور ابن عباس ؓ نے کہا غلام بغیر اپنے مالک کی اجازت کے وصیت نہیں کر سکتا اور آپ ﷺ نے فرمایا ” غلام اپنے مالک کے مال کا نگہبان ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 Next >>


Search took 0.132 seconds