حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
تمام کتب میں
1156 رزلٹ
حدیث نمبر: 2280 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے رمضان کا صدقہ ہر آزاد ، غلام ، مذکر اور مؤنث پر ایک صاع کھجور یا جَو سے فرض کیا ۔ سیدنا نافع نے کہا : پھر لوگوں نے تجویز کر لیا اس کو آدھا صاع گیہوں کے برابر ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 6730 --- ہم سے عبداللہ بن مسلمہ قعبنی نے بیان کیا ، ان سے امام مالک نے ، ان سے ابن شہاب نے ، ان سے عائشہ ؓ نے کہ جب رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو آپ کی بیویوں نے چاہا کہ عثمان ؓ کو ابوبکر ؓ کے پاس بھیجیں ، اپنی میراث طلب کرنے کے لیے ۔ پھر عائشہ ؓ نے یاد دلایا ۔ کیا نبی کریم ﷺ نے نہیں فرمایا تھا کہ ہماری وراثت تقسیم نہیں ہوتی ، ہم جو کچھ چھوڑ جائیں وہ سب صدقہ ہے ؟
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 2716 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا : میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے اور وہ مال چھوڑ گئے ہیں ، انہوں نے وصیت نہیں کی ہے ، کیا اگر میں ان کی جانب سے صدقہ کر دوں تو ان کے گناہ معاف ہو جائیں گے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 6729 --- ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا ، ان سے ابوالزناد نے ، ان سے اعرج نے اور ان سے ابوہریرہ ؓ نے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” میرا ورثہ دینار کی شکل میں تقسیم نہیں ہو گا ۔ میں نے اپنی بیویوں کے خرچہ اور اپنے عاملوں کی اجرت کے بعد جو کچھ چھوڑا ہے وہ سب صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 6726 --- ابوبکر ؓ نے ان سے کہا کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا ہے آپ ﷺ نے فرمایا تھا کہ ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا جو کچھ ہم چھوڑیں وہ سب صدقہ ہے ، بلاشبہ آل محمد اسی مال میں سے اپنا خرچ پورا کرے گی ۔ ابوبکر ؓ نے کہا : واللہ ! میں کوئی ایسی بات نہیں ہونے دوں گا ، بلکہ جسے میں نے نبی کریم ﷺ کو کرتے دیکھا ہو گا وہ میں بھی کروں گا ۔ بیان کیا کہ اس پر فاطمہ ؓ نے ان سے تعلق کاٹ لیا اور موت تک ان سے کلام نہیں کیا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 3317 --- حکم البانی: صحيح... کعب بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میری توبہ یہ ہے کہ میں اپنے سارے مال سے دستبردار ہو کر اسے اللہ اور اس کے رسول کے لیے صدقہ کر دوں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اپنا کچھ مال اپنے لیے روک لو ، یہ تمہارے لیے بہتر ہے “ تو میں نے عرض کیا : میں اپنا خیبر کا حصہ اپنے لیے روک لیتا ہوں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 499 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 1092 ) ... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جس نے جمعہ کے روز جنابت کے غسل کی طرح (یعنی خوب اہتمام سے) غسل کیا پھر نماز جمعہ کے لیے (پہلی گھڑی میں) گیا تو گویا اس نے ایک اونٹ اللہ کی راہ میں قربان کیا ، اور جو اس کے بعد والی گھڑی میں گیا تو گویا اس نے ایک گائے قربان کی ، اور جو تیسری گھڑی میں گیا تو گویا اس نے ایک سینگوں والا مینڈھا قربان کیا اور جو چوتھی گھڑی میں گیا تو گویا اس نے ایک مرغی کا صدقہ کر کے اللہ کا تقرب حاصل کیا ، اور جو پانچویں گھڑی میں گیا تو گویا اس نے ایک انڈا اللہ کی راہ میں صدقہ کیا ، پھر جب امام خطبہ کے لیے گھر سے نکل آیا تو فرشتے ذکر سننے کے لیے حاضر ہو جاتے ہیں ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں عبداللہ بن عمرو اور سمرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  3k
حدیث نمبر: 2769 --- ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے امام مالک نے ‘ ان سے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ نے ‘ انہوں نے انس بن مالک ؓ سے سنا آپ بیان کرتے تھے کہ ابوطلحہ ؓ کھجور کے باغات کے اعتبار سے مدینہ کے انصار میں سب سے بڑے مالدار تھے اور انہیں اپنے تمام مالوں میں مسجد نبوی کے سامنے بیرحاء کا باغ سب سے زیادہ پسند تھا ۔ خود نبی کریم ﷺ بھی اس باغ میں تشریف لے جاتے اور اس کا میٹھا پانی پیتے تھے ۔ انس ؓ نے بیان کیا کہ پھر جب یہ آیت نازل ہوئی « لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبون‏ » ” نیکی تم ہرگز نہیں حاصل کرو گے جب تک اپنے اس مال سے نہ خرچ کرو جو تمہیں پسند ہوں ۔ “ تو ابوطلحہ ؓ اٹھے اور آ کر رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! اللہ تعالیٰ فرماتا ہے « لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبون‏ » ” تم نیکی ہرگز نہیں حاصل کر سکو گے جب تک اپنے ان مالوں میں سے نہ خرچ کرو جو تمہیں زیادہ پسند ہوں ۔ “ اور میرے اموال میں مجھے سب سے زیادہ پسند بیرحاء ہے اور یہ اللہ کے راستہ میں صدقہ ہے ‘ میں اللہ کی بارگاہ سے اس کی نیکی اور ذخیرہ آخرت ہونے کی امید رکھتا ہوں ۔ آپ کو جہاں اللہ تعالیٰ بتائے اسے خرچ کریں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا شاباش یہ تو بڑا فائدہ بخش مال ہے یا آپ نے بجائے « رابح » رابع کے « رايح » کہا یہ شک عبداللہ بن مسلمہ راوی کو ہوا تھا ۔ ۔ ۔ اور جو کچھ تم نے کہا میں نے سب سن لیا ہے اور میرا خیال ہے کہ تم اسے اپنے ناطے والوں کو دے دو ۔ ابوطلحہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں ایسا ہی کروں گا ۔ چنانچہ انہوں نے اپنے عزیزوں اور اپنے چچا کے لڑکوں میں تقسیم کر دیا ۔ اسماعیل ‘ عبداللہ بن یوسف اور یحییٰ بن یحییٰ نے مالک کے واسطہ سے ۔ « رابح » کے بجائے « رايح » بیان کیا ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  6k
حدیث نمبر: 2278 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر رمضان کے بعد لوگوں پر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو فرض کیا ہے ہر آزاد اور غلام مرد و عورت پر جو مسلمان ہو ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2279 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابن عمر ؓ نے کہا : مقرر کیا رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر کا ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو ، ہر غلام اور آزاد اور چھوٹے اور بڑے پر ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2281 --- ‏‏‏‏ نافع نے کہا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے حکم کیا صدقہ فطر کا ایک صاع کھجور کا یا ایک صاع جَو کا ۔ سیدنا ابن عمر ؓ نے کہا کہ پھر لوگوں نے تجویز کیا کہ دو مد گیہوں کے (جو قیمت میں اس کے برابر ہوتے ہیں) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2282 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے مقرر کیا صدقہ فطر کا رمضان کے بعد ہر ایک مسلمان پر آزاد ہو یا غلام ، مرد ہو یا عورت ، چھوٹا ہو یا بڑا ایک صاع کھجور کا یا ایک صاع جَو کا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2283 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ ہم صدقہ فطر نکالتے تھے (یعنی رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں) ایک صاع طعام کا (یعنی گیہوں کا) یا ایک صاع جَو کا یا کھجور کا یا پنیر کا یا انگور کا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2284 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں صدقہ فطر ہر چھوٹے ، بڑے ، آزاد ، غلام کی طرف سے ایک صاع گیہوں یا ایک صاع پنیر یا جَو یا کھجور یا انگور نکالتے تھے پھر جب سیدنا معاویہ ؓ حج کو یا عمرہ کو آئے تو لوگوں میں منبر پر وعظ کیا اور اس میں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ دو مد (یعنی نصف صاع) شام کے سرخ گیہوں کا برابر ہوتا ہے ایک صاح کھجور کے (یعنی قیمت میں) سو لوگوں نے اس کو لے لیا اور ابوسعید نے کہا : میں تو وہی نکالے جاؤں گا جو نکالتا تھا (یعنی ایک صاع) جب تک جیوں گا (سبحان اللہ ! یہ اتباع تھا حدیث کا اور نفرت تھی رائے اور قیاس سے) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 1620 --- حکم البانی: صحيح... ثعلبہ بن صعیر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ خطبہ کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ ﷺ نے صدقہ فطر میں ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو ہر شخص کی جانب سے نکالنے کا حکم دیا ۔ علی بن حسین نے اپنی روایت میں « أو صاع بر أو قمح بين اثنين » کا اضافہ کیا ہے (یعنی دو آدمیوں کی طرف سے گیہوں کا ایک صاع نکالنے کا) ، پھر دونوں کی روایتیں متفق ہیں : ” چھوٹے بڑے آزاد اور غلام ہر ایک کی طرف سے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 2286 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید ؓ نے کہا : ہم صدقہ فطر دیتے تھے پنیر ، کھجور اور جَو سے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2636 --- ہم سے حمیدی نے بیان کیا ، کہا ہم کو سفیان نے خبر دی ، کہا کہ میں نے مالک سے سنا ، انہوں نے زید بن اسلم سے پوچھا تھا تو انہوں نے بیان کیا کہ میں نے اپنے باپ سے سنا وہ بیان کرتے تھے کہ عمر ؓ نے کہا میں نے ایک گھوڑا اللہ کے راستے میں جہاد کے لیے ایک شخص کو دے دیا تھا ، پھر میں نے دیکھا کہ وہ اسے بیچ رہا ہے ۔ اس لیے میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ اسے واپس میں ہی خرید لوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” اس گھوڑے کو نہ خرید ۔ اپنا دیا ہوا صدقہ واپس نہ لو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 2623 --- ہم سے یحییٰ بن قزعہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے امام مالک نے بیان کیا زید بن اسلم سے ، ان سے ان کے باپ نے کہ انہوں نے عمر بن خطاب ؓ سے سنا ۔ آپ نے فرمایا کہ میں نے ایک گھوڑا اللہ کے راستے میں جہاد کے لیے (ایک شخص کو) دیا) ۔ جسے میں نے وہ گھوڑا دیا تھا ، اس نے اسے دبلا کر دیا ۔ اس لیے میرا ارادہ ہوا کہ اس سے اپنا وہ گھوڑا خرید لوں ، میرا یہ بھی خیال تھا کہ وہ شخص وہ گھوڑا سستے داموں پر بیچ دے گا ۔ لیکن جب میں نے اس کے بارے میں نبی کریم ﷺ سے پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ تم اسے نہ خریدو ، خواہ تمہیں وہ ایک ہی درہم میں کیوں نہ دے ۔ کیونکہ اپنے صدقہ کو واپس لینے والا شخص اس کتے کی طرح ہے جو اپنی ہی قے خود چاٹتا ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  3k
حدیث نمبر: 2288 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ صدقہ فطر ادا کیا جائے نماز کو نکلنے سے پہلے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2289 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ صدقہ فطر ادا کر دیا جائے لوگوں کے نماز کو جانے سے پہلے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
Result Pages: << Previous 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 Next >>


Search took 0.129 seconds