حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
تمام کتب میں
1156 رزلٹ
حدیث نمبر: 1431 --- ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے عدی بن ثابت نے بیان کیا ‘ ان سے سعید بن جبیر نے ‘ ان سے ابن عباس ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ عید کے دن نکلے ۔ پس آپ ﷺ نے (عیدگاہ میں) دو رکعت نماز پڑھائی ۔ نہ آپ ﷺ نے اس سے پہلے کوئی نماز پڑھی اور نہ اس کے بعد ۔ پھر آپ ﷺ عورتوں کی طرف آئے ۔ بلال ؓ آپ ﷺ کے ساتھ تھے ۔ انہیں آپ ﷺ نے وعظ و نصیحت کی اور ان کو صدقہ کرنے کے لیے حکم فرمایا ۔ چنانچہ عورتیں کنگن اور بالیاں (بلال ؓ کے کپڑے میں) ڈالنے لگیں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 2502 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے آزاد ، غلام ، مرد اور عورت ہر ایک پر رمضان کی زکاۃ (صدقہ فطر) ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو فرض کی ہے ، پھر اس کے برابر لوگوں نے نصف صاع گیہوں کو قرار دے لیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 4468 --- حکم البانی: صحيح... قیس بن ابی غرزہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم مدینے میں (غلوں سے بھرے) وسق خریدتے اور بیچتے تھے ، اور ہم اپنا نام « سمسار » (دلال) رکھتے تھے ، لوگ بھی ہمیں اسی نام سے پکارتے تھے ، ایک دن رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس نکل کر آئے اور ہمارا ایسا نام رکھا جو ہمارے رکھے ہوئے نام سے بہتر تھا ، اور فرمایا : ” اے تاجروں کی جماعت ! تمہاری خرید و فروخت میں قسم اور لغو باتیں آ جاتی ہیں ، لہٰذا تم اس میں صدقہ کو ملا دیا کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 3684 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ سعد ؓ نے نبی اکرم ﷺ سے پوچھا : میری ماں مر چکی ہیں اور کوئی وصیت نہیں کی ہیں ، کیا میں ان کی طرف سے صدقہ کر دوں ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں کر دو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 1439 --- ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہمیں شعبہ نے خبر دی ‘ کہا کہ ہم سے منصور بن معمر اور اعمش دونوں نے بیان کیا ‘ ان سے ابووائل نے ‘ ان سے مسروق نے اور ان سے عائشہ ؓ نے نبی کریم ﷺ کے حوالہ سے کہ جب کوئی عورت اپنے شوہر کے گھر (کے مال) سے صدقہ کرے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 3682 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ سے کہا : (اللہ کے رسول !) میرے والد وصیت کئے بغیر انتقال کر گئے اور مال بھی چھوڑ گئے ہیں ۔ اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو کیا ان کی طرف سے کفارہ (اور ان کے لیے موجب نجات) ہو جائے گا ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 2534 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (اس وقت آپ صدقہ و خیرات اور مانگنے سے بچنے کا ذکر کر رہے تھے) : اوپر والا ہاتھ بہتر ہے نیچے والے ہاتھ سے ، اور اوپر والا ہاتھ خرچ کرنے والا ہاتھ ہے ، اور نیچے والا ہاتھ مانگنے والا ہاتھ ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 989 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1143... سیدنا بسر بن جحاش قرشی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ آیات تلاوت کیں : ” (تو اے پیغمبر !) ان کافروں کو کیا ہو گیا ہے ۔ دائیں اور بائیں طرف سے جٹ کے جٹ تیری طرف دوڑتے آتے ہیں ۔ کیا ان میں ہر کوئی یہ امید رکھتا ہے وہ آرام کے باغ (بہشت) میں جائے گا ۔ یہ تو کبھی نہیں ہونا ، وہ جانتے ہیں جس چیز سے ہم نے ان کو بنایا ۔ “ (سورہ معارج : ۳۶-۳۹) پھر آپ ﷺ نے اپنی ہتھیلی پر تھوکا اور فرمایا : ”اللہ فرماتا ہے : اے ابن آدم ! تو مجھے کیسے عاجز کرے گا ؟ میں نے تجھے اس قسم کے پانی سے پیدا کیا ، حتی کہ جب میں نے ٹھیک طور سے (تیرے سب اعضاء درست کیے) اور خوبصورتی کے ساتھ بنایا یہاں تک کہ جب تو دو دھاری دھار چادروں میں چلنے لگ گیا اور تجھے زمین میں وقار ملا تو تو نے مال جمع کرنا اور (بخیلی کرتے ہوئے) اسے روک کر رکھنا شروع کر دیا ، اور جب (موت کے وقت) جان ہنسلیوں میں آ گئی تو تو نے کہنا شروع کر دیا : (اب) میں صدقہ کرتا ہوں ۔ لیکن اب کہاں ہے صدقے کا وقت ؟ ! “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  4k
حدیث نمبر: 2514 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب ہمارے درمیان موجود تھے تو ہم صدقہ فطر گی ہوں سے ایک صاع ، یا جو سے ، یا کھجور سے ، یا کشمش سے ، یا پنیر سے ایک صاع نکالتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2561 --- حکم البانی: صحيح... ابوموسیٰ اشعری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مومن ، مومن کے لیے عمارت کی طرح ہے جس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو مضبوط کرتا ہے “ ، نیز فرمایا : ” امانت دار خازن جو خوش دلی سے وہ چیز دے جس کا اسے حکم دیا گیا ہو تو وہ بھی صدقہ دینے والوں میں سے ایک ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 1587 --- حکم البانی: صحيح... عبدالرحمٰن بن عابس کہتے ہیں میں نے ابن عباس ؓ سے سنا کہ ایک آدمی نے ان سے پوچھا : کیا آپ عیدین کے لیے جاتے وقت رسول اللہ ﷺ کے ساتھ موجود تھے ؟ تو انہوں نے کہا : جی ہاں ، اور اگر میری آپ سے قرابت نہ ہوتی تو میں آپ کے ساتھ نہ ہوتا یعنی اپنی کم سنی کی وجہ سے ، آپ اس نشان کے پاس آئے جو کثیر بن صلت کے گھر کے پاس ہے ، تو آپ نے (وہاں) نماز پڑھی ، پھر خطبہ دیا ، پھر آپ عورتوں کے پاس آئے ، اور انہیں بھی آپ نے نصیحت کی اور (آخرت کی) یاد دلائی ، اور صدقہ کرنے کا حکم دیا ، تو عورتیں اپنا ہاتھ اپنے گلے کی طرف بڑھانے (اور اپنا زیور اتار اتار کر) بلال ؓ کے کپڑے میں ڈالنے لگیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  3k
حدیث نمبر: 2863 --- حکم البانی: صحيح ، المشكاة ( 3694 ) ، التعليق الرغيب ( 1 / 189 - 190 ) ، صحيح الجامع ( 1724 ) ... حارث اشعری ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے یحییٰ بن زکریا علیہما السلام کو پانچ باتوں کا حکم دیا کہ وہ خود ان پر عمل کریں اور بنی اسرائیل کو بھی ان پر عمل کرنے کا حکم دیں ۔ قریب تھا کہ وہ اس حکم کی تعمیل میں سستی و تاخیر کریں عیسیٰ علیہ السلام نے کہا : اللہ تعالیٰ نے تمہیں پانچ باتوں کا حکم دیا ہے کہ تم خود ان پر عمل کرو اور بنی اسرائیل کو بھی حکم دو کہ وہ بھی اس پر عمل کریں ، یا تو تم ان کو حکم دو یا پھر میں ان کو حکم دیتا ہوں ۔ یحییٰ نے کہا : میں ڈرتا ہوں کہ اگر آپ نے ان امور پر مجھ سے سبقت کی تو میں زمین میں دھنسا نہ دیا جاؤں یا عذاب میں مبتلا نہ کر دیا جاؤں ، پھر انہوں نے لوگوں کو بیت المقدس میں جمع کیا ، مسجد لوگوں سے بھر گئی ۔ لوگ کنگوروں پر بھی جا بیٹھے ، پھر انہوں نے کہا : اللہ نے ہمیں پانچ باتوں کا حکم دیا ہے کہ میں خود بھی ان پر عمل کروں اور تمہیں حکم دوں کہ تم بھی ان پر عمل کرو ۔ پہلی چیز یہ ہے کہ تم اللہ کی عبادت کرو ، اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو ، اور اس شخص کی مثال جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا اس آدمی کی ہے جس نے ایک غلام خالص اپنے مال سے سونا یا چاندی دے کر خریدا ، اور (اس سے) کہا : یہ میرا گھر ہے اور یہ میرا پیشہ (روز گار) ہے تو تم کام کرو اور منافع مجھے دو ، سو وہ کام کرتا ہے اور نفع اپنے مالک کے سوا کسی اور کو دیتا ہے ، تو بھلا کون شخص یہ پسند کر سکتا ہے کہ اس کا غلام اس قسم کا ہو ، ۲- اور اللہ تعالیٰ نے تمہیں نماز کا حکم دیا ہے تو جب تم نماز پڑھو تو ادھر ادھر نہ دیکھو ۔ کیونکہ اللہ اپنا چہرہ نماز پڑھتے ہوئے بندے کے چہرے کی طرف رکھتا ہے جب تک کہ وہ ادھر ادھر نہ دیکھے ، ۳- اور تمہیں روزہ رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ اور اس کی مثال اس آدمی کی ہے جو ایک جماعت کے ساتھ ہے ۔ اس کے ساتھ ایک تھیلی ہے جس میں مشک ہے اور ہر ایک کو اس کی خوشبو بھاتی ہے ۔ اور روزہ دار کے منہ کی بو مشک کی خوشبو سے بڑھ کر ہے ، ۴- اور تمہیں صدقہ و زکاۃ دینے کا حکم دیا ہے ۔ اس کی مثال اس شخص کی ہے جسے دشمن نے قیدی بنا لیا ہے اور اس کے ہاتھ اس کے گردن سے ملا کر باندھ دیئے ہیں ، اور اسے لے کر چلے تاکہ اس کی گردن اڑا دیں تو اس (قیدی) نے...
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  11k
حدیث نمبر: 2525 --- حکم البانی: صحيح... ابوالملیح کے والد اسامہ بن عمیر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : ” اللہ عزوجل بغیر پاکی کے کوئی نماز قبول نہیں کرتا ، اور نہ ہی حرام مال سے کوئی صدقہ قبول کرتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 3189 --- حکم البانی: صحيح... ابومسعود ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے مہار والی ایک اونٹنی اللہ کے راستے میں صدقہ میں دی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” قیامت کے دن (اس ایک اونٹنی کے بدلہ میں) سات سو مہار والی اونٹنیوں کے (ثواب) کے ساتھ آئے گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2509 --- حکم البانی: صحيح... قیس بن سعد ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں زکاۃ کی فرضیت اترنے سے پہلے صدقہ فطر کا حکم دیا تھا ، پھر جب زکاۃ کی فرضیت اتری تو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نہ کرنے کا حکم دیا اور نہ ہی روکا ، اور ہم اسے کرتے رہے ۔ ابوعبدالرحمٰن کہتے ہیں : ابوعمار کا نام عریب بن حمید ہے ۔ اور عمرو بن شرحبیل کی کنیت ابومیسرہ ہے ، اور سلمہ بن کہیل نے اپنی سند میں حکم کی مخالفت کی ہے اور حکم سلمہ بن کہیل سے زیادہ ثقہ راوی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 675 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 1825 ) ... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر مرد ، عورت ، آزاد اور غلام پر ، ایک صاع کھجور ، یا ایک صاع جو فرض کیا ، راوی کہتے ہیں : پھر لوگوں نے آدھا صاع گیہوں کو اس کے برابر کر لیا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں ابوسعید ، ابن عباس ، حارث بن عبدالرحمٰن بن ابی ذباب کے دادا (یعنی ابوذباب) ، ثعلبہ بن ابی صعیر اور عبداللہ بن عمرو ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 1414 --- ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے ابواسامہ (حماد بن اسامہ) نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے برید بن عبداللہ نے ‘ ان سے ابوبردہ نے اور ان سے ابوموسیٰ اشعری ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ لوگوں پر ضرور ایک زمانہ ایسا آ جائے گا کہ ایک شخص سونے کا صدقہ لے کر نکلے گا لیکن کوئی اسے لینے والا نہیں ملے گا اور یہ بھی ہو گا کہ ایک مرد کی پناہ میں چالیس چالیس عورتیں ہو جائیں گی کیونکہ مردوں کی کمی ہو جائے گی اور عورتوں کی زیادتی ہو گی ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: قحط الرجال : ایک مرد اور چالیس عورتیں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 1677 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” کم مال والے کا تکلیف اٹھا کر دینا اور پہلے ان لوگوں کو دو جن کا تم خرچ اٹھاتے ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2520 --- حکم البانی: حسن... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں (صدقہ فطر) کھجور یا جو یا پنیر سے ایک صاع نکالتے تھے ۔ اس کے علاوہ کچھ نہ نکالتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2526 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو شخص بھی اپنے پاکیزہ مال سے صدقہ دیتا ہے (اور اللہ پاکیزہ مال ہی قبول کرتا ہے) تو رحمن عزوجل اسے اپنے داہنے ہاتھ میں لیتا ہے گو وہ ایک کھجور ہی کیوں نہ ہو ، پھر وہ رحمن کے ہاتھ میں بڑھتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ بڑھتے بڑھتے پہاڑ سے بھی بڑا ہو جاتا ہے ، جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے گھوڑے کے بچھڑے یا اونٹنی کے چھوٹے بچے کو پالتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
Result Pages: << Previous 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 Next >>


Search took 0.140 seconds