حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
تمام کتب میں
1156 رزلٹ
حدیث نمبر: 1613 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے صدقہ فطر جو یا کھجور میں سے ہر چھوٹے بڑے اور آزاد اور غلام پر ایک صاع فرض کیا ہے ۔ موسیٰ کی روایت میں « والذكر والأنثى » بھی ہے یعنی مرد اور عورت پر بھی ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اس میں ایوب اور عبداللہ یعنی عمری نے اپنی اپنی روایتوں میں نافع سے « ذكر أو أنثى » کے الفاظ (نکرہ کے ساتھ) ذکر کئے ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 2391 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو صدقہ دے کر واپس لے لیتا ہے اس کی مثال کتے کی ہے جو قے کرتا ہے پھر لوٹ کر اس کو کھاتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 977 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1096... سیدنا ابوقتادہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”لوگو ! اللہ تعالیٰ سے اس کے دیے ہوئے مال کے عوض اپنے نفسوں کو خرید لو ، اگر کوئی کنجوسی کرے اور لوگوں کو اپنا مال نہ دے تو اپنے آپ (پر خرچ کرنے) سے ابتداء کرے اور اپنے نفس پر صدقہ کرے (اور وہ اس طرح کہ) اللہ عزوجل کے دیے ہوئے رزق میں سے کھائے اور پہنے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 972 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3989... سیدنا ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے دریافت کیا کہ کون سا عمل افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”اللہ پر ایمان لانا اور اس کے راستے میں جہاد کرنا ۔ “ میں نے کہا : کون سا غلام (آزاد کرنا) زیادہ فضلیت والا عمل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”جو اپنے مالکوں کے نزدیک زیادہ قیمتی اور عمدہ ہو ۔ “ میں نے کہا : اگر میں ایسا (غلام آزاد) نہ کر سکوں تو ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”کسی ہنر مند کی مدد کر دو یا کسی بے ہنر کا کام کر دو ۔ “ میں نے کہا : اگر مجھ میں یہ عمل کرنے کی بھی استطاعت نہ ہو تو ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”لوگوں کو اپنے شر سے بچا کر رکھو ، یہ بھی تمہارا اپنے نفس پر صدقہ ہو گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  3k
حدیث نمبر: 2395 --- حکم البانی: حسن صحيح... عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں آیا اور عرض کیا : میں نے اپنی ماں کو ایک باغ دیا تھا ، اور وہ مر گئیں ، اور میرے سوا ان کا کوئی اور وارث نہیں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” تمہیں تمہارے صدقہ کا ثواب مل گیا ، اور تمہارا باغ بھی تمہیں واپس مل گیا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 960 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2189... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”گھوڑے اور غلام پر کوئی زکوٰۃ نہیں ، البتہ غلام پر صدقہ فطر ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2390 --- حکم البانی: صحيح... عمر بن خطاب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اپنے صدقہ کو دے کر واپس نہ لو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2730 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1558... سیدنا ابوبرزہ اسلمی ؓ کہتے ہیں : میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! مجھے کوئی عمل بتائیں کہ میں اسے انجام دے سکوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دیا کر ، یہ تیرے لیے صدقہ ہو گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 923 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2587... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ” (دودھ والا جانور) بطور عطیہ دینا افضل صدقہ ہے ، جو صبح کو ایک پیالہ دودھ کا دے اور ایک شام کو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 1157 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2040... ” ہر نیکی ، جو تو کسی امیر یا فقیر کے ساتھ کرے ، صدقہ ہے ۔ “ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن مسعود اور سیدنا جابر ؓ سے مروی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2616 --- حکم البانی: صحيح... اسلم کہتے ہیں کہ میں نے عمر ؓ کو کہتے سنا کہ میں نے (ایک آدمی کو) ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں سواری کے لیے دیا تو اسے اس شخص نے برباد کر دیا ، تو میں نے سوچا کہ میں اسے خرید لوں ، خیال تھا کہ وہ اسے سستا ہی بیچ دے گا ، میں نے اس بارے میں رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا ، تو آپ نے فرمایا : ” تم اسے مت خریدو گرچہ وہ تمہیں ایک ہی درہم میں دیدے ، کیونکہ صدقہ کر کے پھر اسے لینے والا کتے کی طرح ہے جو قے کر کے اسے چاٹتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 1433 --- ہم سے صدقہ بن فضل نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہمیں عبدہ نے ہشام سے خبر دی ’ انہیں ان کی بیوی فاطمہ بنت منذر نے اور ان سے اسماء ؓ نے بیان کیا کہ مجھ سے نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ خیرات کو مت روک ورنہ تیرا رزق بھی روک دیا جائے گا ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: بے حساب دو گے تو اللہ بے حساب دے گا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 1656 --- حکم البانی: صحيح م بزيادة قضيتين أخريين... بریدہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک عورت رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور کہا : میں نے ایک لونڈی اپنی ماں کو صدقہ میں دی تھی ، اب وہ مر گئی ہیں اور وہی لونڈی چھوڑ کر گئی ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تمہارا اجر پورا ہو گیا ، اور وہ لونڈی تیرے پاس ترکے میں لوٹ آئی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 1843 --- حکم البانی: صحيح... عدی بن حاتم ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ تم میں سے ہر شخص سے قیامت کے دن کلام کرے گا ، اور دونوں کے درمیان کوئی ترجمان نہ ہو گا ، وہ اپنے سامنے دیکھے گا تو آگ ہو گی ، دائیں جانب دیکھے گا تو اپنے اعمال کے سوا کچھ نہ پائے گا ، اور بائیں دیکھے گا تو اپنے اعمال کے سوا ادھر بھی کچھ نہ دیکھے گا ، لہٰذا تم میں سے جو جہنم سے بچ سکے تو اپنے بچاؤ کا سامان کرے ، اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی صدقہ کر کے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 1611 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر کھجور سے ایک صاع اور جو سے ایک صاع فرض کیا ہے ، جو مسلمانوں میں سے ہر آزاد اور غلام پر ، مرد اور عورت پر (فرض) ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 943 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2412... سیدنا ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”کثیر مال و دولت والوں کے لیے ہلاکت ہے ، مگر جس نے اپنے مال کو اس طرح کیا اور اس طرح کیا اور اس طرح کیا اور اس طرح کیا ۔ دائیں طرف اور بائیں طرف اور آگے اور پیچھے (یعنی چاروں جہات میں خوب صدقہ کیا) ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 1829 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ جب ہم میں رسول اللہ ﷺ موجود تھے ہم تو صدقہ فطر میں ایک صاع گیہوں ، ایک صاع کھجور ، ایک صاع جو ، ایک صاع پنیر ، اور ایک صاع کشمش نکالتے تھے ، ہم ایسے ہی برابر نکالتے رہے یہاں تک کہ معاویہ ؓ ہمارے پاس مدینہ آئے ، تو انہوں نے جو باتیں لوگوں سے کیں ان میں یہ بھی تھی کہ میں شام کے گیہوں کا دو مد تمہارے غلوں کی ایک صاع کے برابر پاتا ہوں ، تو لوگوں نے اسی پر عمل شروع کر دیا ۔ ابو سعید خدری ؓ نے کہا : میں جب تک زندہ رہوں گا اسی طرح ایک صاع نکالتا رہوں گا جس طرح رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں نکالا کرتا تھا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 3681 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جب انسان مر جاتا ہے تو اس کا عمل بھی ختم ہو جاتا ہے سوائے تین عمل کے (جن سے اسے مرنے کے بعد بھی فائدہ پہنچتا ہے) ایک صدقہ جاریہ ، دوسرا علم جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں ، تیسرا نیک اور صالح بیٹا جو اس کے لیے دعا کرتا رہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 2515 --- حکم البانی: سكت عنه الشيخ... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب ہم میں تھے تو ہم صدقہ فطر گی ہوں سے ، کھجور سے ، یا جو سے ، یا پنیر سے ایک صاع نکالتے تھے ، اور ہم برابر اسی طرح نکالتے رہے ۔ یہاں تک کہ معاویہ ؓ شام سے آئے ، اور انہوں نے جو باتیں لوگوں کو بتائیں ان میں ایک بات یہ بھی تھی کہ شامی گی ہوں کے دو مد (مدینہ کے) ایک صاع کے برابر ہیں ، تو لوگوں نے اسی کو اختیار کر لیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 2511 --- حکم البانی: شاذ... ابن سیرین کہتے ہیں کہ ابن عباس ؓ نے صدقہ فطر کا ذکر کیا ۔ تو کہا : گیہوں سے ایک صاع ، یا کھجور سے ایک صاع ، یا جو سے ایک صاع ، یا سلت (جَو کی ایک قسم ہے) سے ایک صاع ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
Result Pages: << Previous 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 Next >>


Search took 0.133 seconds