حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "صحیح بخاری"
309 رزلٹ
حدیث نمبر: 1428 --- ‏‏‏‏ اور وہیب نے بیان کیا کہ ہم سے ہشام نے اپنے والد سے بیان کیا ‘ ان سے ابوہریرہ ؓ نے اور ان سے نبی کریم ﷺ نے ایسا ہی بیان فرمایا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1718 --- ہم سے ابونعیم نے بیان کیا ، ان سے سیف بن ابی سلیمان نے بیان کیا ، کہا میں نے مجاہد سے سنا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابن ابی لیلیٰ نے بیان کیا اور ان سے علی ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے (حجۃ الوداع کے موقع پر) سو اونٹ قربان کئے ، میں نے آپ ﷺ کے حکم کے مطابق ان کے گوشت بانٹ دئیے ، پھر آپ ﷺ نے ان کے جھول بھی تقسیم کرنے کا حکم دیا اور میں نے انہیں بھی تقسیم کیا ، پھر چمڑے کے لیے حکم دیا اور میں نے انہیں بھی بانٹ دیا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 6725 --- ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ہشام بن عروہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو معمر نے خبر دی ، انہیں زہری نے ، انہیں عروہ بن زبیر نے اور ان سے ام المؤمنین عائشہ ؓ نے بیان کیا کہ فاطمہ اور عباس علیہما السلام ، ابوبکر ؓ کے پاس نبی کریم ﷺ کی طرف سے اپنی میراث کا مطالبہ کرنے آئے ، یہ فدک کی زمین کا مطالبہ کر رہے تھے اور خیبر میں بھی اپنے حصہ کا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 56 --- ہم سے حکم بن نافع نے بیان کیا ، کہا ہم کو شعیب نے زہری سے خبر دی ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے عامر بن سعد نے سعد بن ابی وقاص سے بیان کیا ، انہوں نے ان کو خبر دی کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا بیشک تو جو کچھ خرچ کرے اور اس سے تیری نیت اللہ کی رضا حاصل کرنی ہو تو تجھ کو اس کا ثواب ملے گا ۔ یہاں تک کہ اس پر بھی جو تو اپنی بیوی کے منہ میں ڈالے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: اہل و عیال پر خرچ کرنا صدقہ ۔
Terms matched: 1  -  Score: 9  -  2k
حدیث نمبر: 1497 --- ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے شعبہ نے عمرو بن مرہ سے بیان کیا ‘ ان سے عبداللہ بن ابی اوفی ؓ نے بیان کیا کہ جب کوئی قوم اپنی زکوٰۃ لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتی تو آپ ﷺ ان کے لیے دعا فرماتے « اللہم صل على آل فلان » اے اللہ ! آل فلاں کو خیر و برکت عطا فرما ‘ میرے والد بھی اپنی زکوٰۃ لے کر حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے فرمایا « اللہم صل على آل أبي أوفى » اے اللہ ! آل ابی اوفی کو خیر و برکت عطا فرما ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: زکوٰۃ کا مال وصول کرنے والے تحصیلدار کو زکوٰۃ کانے والوں کے لئے یہ دعا کرنی چاہئے ۔ زکاۃ کا مال لانے والے کے لئے خیر و برکت کی دعا کرنی چاہئے ۔ صدقہ دینے والے کے لیے دعا کرنا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 9  -  2k
حدیث نمبر: 1502 --- ہم سے ابراہیم بن المنذر نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے ولید نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے ابوعمرو اوزاعی نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ میں عبداللہ بن ابی طلحہ کو لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا کہ آپ ﷺ ان کی تحنیک کر دیں ۔ (یعنی اپنے منہ سے کوئی چیز چبا کر ان کے منہ میں ڈال دیں) میں نے اس وقت دیکھا کہ آپ ﷺ کے ہاتھ میں داغ لگانے کا آلہ تھا اور آپ ﷺ زکوٰۃ کے اونٹوں پر داغ لگا رہے تھے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: صدقہ کے اونٹوں کو داغنا جائز ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 9  -  2k
حدیث نمبر: 1709 --- ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ، کہا ہم کو امام مالک رحمہ اللہ نے خبر دی ، انہیں یحییٰ بن سعید نے ، ان سے عمرہ بنت عبدالرحمٰن نے بیان کیا کہ میں نے عائشہ ؓ سے سنا ، انہوں نے بتلایا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (حج کے لیے) نکلے تو ذی قعدہ میں سے پانچ دن باقی رہے تھے ہم صرف حج کا ارادہ لے کر نکلے تھے ، جب ہم مکہ کے قریب پہنچے تو رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ جن لوگوں کے ساتھ قربانی نہ ہو وہ جب طواف کر لیں اور صفا و مروہ کی سعی بھی کر لیں تو حلال ہو جائیں گے ، عائشہ ؓ نے کہا کہ قربانی کے دن ہمارے گھر گائے کا گوشت لایا گیا تو میں نے کہا کہ یہ کیا ہے ؟ (لانے والے نے بتلایا) کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی بیویوں کی طرف سے یہ قربانی کی ہے ، یحییٰ نے کہا کہ میں نے عمرہ کی یہ حدیث قاسم سے بیان کی انہوں نے کہا عمرہ نے یہ حدیث ٹھیک ٹھیک بیان کیا ہے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: قربانی کے جانور کے کھال کو صدقہ کرنا ۔ بیوی کی طرف سے قربانی کرنا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 9  -  3k
حدیث نمبر: 98 --- ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا ، ان سے شعبہ نے ایوب کے واسطے سے بیان کیا ، انہوں نے عطاء بن ابی رباح سے سنا ، انہوں نے ابن عباس ؓ سے سنا کہ میں رسول اللہ ﷺ پر گواہی دیتا ہوں ، یا عطاء نے کہا کہ میں ابن عباس پر گواہی دیتا ہوں کہ نبی کریم ﷺ (ایک مرتبہ عید کے موقع پر مردوں کی صفوں میں سے) نکلے اور آپ ﷺ کے ساتھ بلال ؓ تھے ۔ آپ کو خیال ہوا کہ عورتوں کو (خطبہ اچھی طرح) نہیں سنائی دیا ۔ تو آپ ﷺ نے انہیں علیحدہ نصیحت فرمائی اور صدقے کا حکم دیا (یہ وعظ سن کر) کوئی عورت بالی (اور کوئی عورت) انگوٹھی ڈالنے لگی اور بلال ؓ اپنے کپڑے کے دامن میں (یہ چیزیں) لینے لگے ۔ اس حدیث کو اسماعیل بن علیہ نے ایوب سے روایت کیا ، انہوں نے عطاء سے کہ ابن عباس ؓ نے یوں کہا کہ میں نبی کریم ﷺ پر گواہی دیتا ہوں (اس میں شک نہیں ہے) ۔ امام بخاری رحمہ اللہ کی غرض یہ ہے کہ اگلا باب عام لوگوں سے متعلق تھا اور یہ حاکم اور امام سے متعلق ہے کہ وہ بھی عورتوں کو وعظ سنائے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: عید میں عورتوں کا صدقہ میں زیورات دینا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 9  -  4k
حدیث نمبر: 1461 --- ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے امام مالک رحمہ اللہ نے بیان کیا ‘ ان سے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ نے ‘ کہ انہوں نے انس بن مالک ؓ سے سنا ‘ انہوں نے کہا کہ ابوطلحہ ؓ مدینہ میں انصار میں سب سے زیادہ مالدار تھے ۔ اپنے کھجور کے باغات کی وجہ سے ۔ اور اپنے باغات میں سب سے زیادہ پسند انہیں بیرحاء کا باغ تھا ۔ یہ باغ مسجد نبوی کے بالکل سامنے تھا ۔ اور رسول اللہ ﷺ اس میں تشریف لے جایا کرتے اور اس کا میٹھا پانی پیا کرتے تھے ۔ انس ؓ نے بیان کیا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی « لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبون‏ » یعنی ” تم نیکی کو اس وقت تک نہیں پا سکتے جب تک تم اپنی پیاری سے پیاری چیز نہ خرچ کرو ۔ “ یہ سن کر ابوطلحہ ؓ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتا ہے کہ تم اس وقت تک نیکی کو نہیں پا سکتے جب تک تم اپنی پیاری سے پیاری چیز نہ خرچ کرو ۔ اور مجھے بیرحاء کا باغ سب سے زیادہ پیارا ہے ۔ اس لیے میں اسے اللہ تعالیٰ کے لیے خیرات کرتا ہوں ۔ اس کی نیکی اور اس کے ذخیرہ آخرت ہونے کا امیدوار ہوں ۔ اللہ کے حکم سے جہاں آپ ﷺ مناسب سمجھیں اسے استعمال کیجئے ۔ راوی نے بیان کیا کہ یہ سن کر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ‘ خوب ! یہ تو بڑا ہی آمدنی کا مال ہے ۔ یہ تو بہت ہی نفع بخش ہے ۔ اور جو بات تم نے کہی میں نے وہ سن لی ۔ اور میں مناسب سمجھتا ہوں کہ تم اسے اپنے نزدیکی رشتہ داروں کو دے ڈالو ۔ ابوطلحہ ؓ نے کہا ۔ یا رسول اللہ ! میں ایسا ہی کروں گا ۔ چنانچہ انہوں نے اسے اپنے رشتہ داروں اور چچا کے لڑکوں کو دے دیا ۔ عبداللہ بن یوسف کے ساتھ اس روایت کی متابعت روح نے کی ہے ۔ یحییٰ بن یحییٰ اور اسماعیل نے مالک کے واسطہ سے (« رابح » کے بجائے) « رائح » نقل کیا ہے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: زکوٰۃ میں عیب دار جانور نہ لئے جائیں ۔ صدقہ اپنے قرابت داروں پر صرف کرنا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 9  -  6k
Result Pages: << Previous 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16


Search took 0.124 seconds