حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
تمام کتب میں
1156 رزلٹ
حدیث نمبر: 1826 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر میں ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو مسلمانوں میں سے ہر ایک پر فرض کیا ، خواہ وہ آزاد ہو یا غلام ، مرد ہو یا عورت ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2504 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر ہر چھوٹے ، بڑے ، آزاد اور غلام اور مرد اور عورت پر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو مقرر کی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 3684 --- حکم البانی: حسن... سعد بن عبادہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : ” اللہ کے رسول ! کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” پانی پلانا “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 6021 --- ہم سے علی بن عیاش نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابوغسان نے بیان کیا ، انہوں نے کہا مجھ سے محمد بن منکدر نے بیان کیا ، ان سے جابر بن عبداللہ ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” ہر نیک کام صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 922 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 566... سیدنا جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”کم سرمائے والے آدمی کی محنت کا صدقہ افضل ہے اور جن افراد کی کفالت کا تو ذمہ دار ہے ، (مال خرچ کرنے کے سلسلے میں) ان سے ساتھ ابتدا کر ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 1616 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ ہمارے درمیان باحیات تھے ، ہم لوگ صدقہ فطر ہر چھوٹے اور بڑے ، آزاد اور غلام کی طرف سے غلہ یا پنیر یا جو یا کھجور یا کشمش سے ایک صاع نکالتے تھے ، پھر ہم اسی طرح نکالتے رہے یہاں تک کہ معاویہ ؓ حج یا عمرہ کرنے آئے تو انہوں نے منبر پر چڑھ کر لوگوں سے کچھ باتیں کیں ، ان میں ان کی یہ بات بھی شامل تھی : میری رائے میں اس گیہوں کے جو شام سے آتا ہے دو مد ایک صاع کھجور کے برابر ہیں ، پھر لوگوں نے یہی اختیار کر لیا ، اور ابوسعید نے کہا : لیکن میں جب تک زندہ رہوں گا برابر ایک ہی صاع نکالتا رہوں گا ۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں : اسے ابن علیہ اور عبدہ وغیرہ نے ابن اسحاق سے ، ابی اسحاق نے عبداللہ بن عبداللہ بن عثمان بن حکیم بن حزام سے ، عبداللہ بن عبداللہ نے عیاض سے اور عیاض نے ابوسعید سے اسی مفہوم کے ساتھ نقل کیا ہے ، ایک شخص نے ابن علیہ سے « أو صاعًا من حنطۃ » بھی نقل کیا ہے لیکن یہ غیر محفوظ ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  3k
حدیث نمبر: 2507 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو ، ہر چھوٹے ، بڑے ، مرد ، عورت ، آزاد اور غلام پر فرض کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
قیس بن سعد ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے زکاۃ کا حکم نازل ہونے سے پہلے ہمیں صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم دیا لیکن جب زکاۃ کا حکم نازل ہو گیا تو نہ تو ہمیں صدقہ فطر دینے کا حکم دیا اور نہ ہی منع کیا اور ہم اسے دیتے رہے
Terms matched: 1  -  Score: 45  -  2k
حدیث نمبر: 2474 --- حکم البانی: ضعيف... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے پوچھا : اللہ کے رسول ! کون سی ایسی چیز ہے جس کا روکنا جائز نہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” پانی ، نمک اور آگ “ میں نے کہا : اللہ کے رسول ! پانی تو ہمیں معلوم ہے کہ اس کا روکنا جائز اور حلال نہیں ؟ لیکن نمک اور آگ کیوں جائز نہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اے حمیراء ! جس نے آگ دی گویا اس نے وہ تمام کھانا صدقہ کیا جو اس پر پکا ، اور جس نے نمک دیا گویا اس نے وہ تمام کھانا صدقہ کیا جس کو اس نمک نے مزے دار بنایا ، اور جس نے کسی مسلمان کو جہاں پانی ملتا ہے ، ایک گھونٹ پانی پلایا گویا اس نے ایک غلام آزاد کیا ، اور جس نے کسی مسلمان کو ایسی جگہ ایک گھونٹ پانی پلایا جہاں پانی نہ ملتا ہو گویا اس نے اس کو نئی زندگی بخشی “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 44  -  3k
حدیث نمبر: 3789 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... عبدالرحمٰن بن علقمہ ثقفی کہتے ہیں کہ قبیلہ ثقیف کا ایک وفد رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا ، ان کے ساتھ کچھ ہدیہ بھی تھا ۔ آپ نے ان سے پوچھا : یہ ہدیہ ہے یا صدقہ ؟ اگر یہ ہدیہ ہے تو اس سے رسول اللہ ﷺ کی خوشنودی اور ضروریات کی تکمیل مطلوب اور پیش نظر ہے ، اور اگر صدقہ ہے تو اس سے اللہ عزوجل کی خوشنودی مطلوب و مقصود ہے ۔ ان لوگوں نے کہا : یہ ہدیہ ہے ، تو آپ نے اسے ان سے قبول فرما لیا اور ان کے ساتھ بیٹھے باتیں کرتے رہے اور وہ لوگ آپ سے مسئلہ مسائل پوچھتے رہے یہاں تک کہ آپ نے ظہر عصر کے ساتھ ملا کر پڑھی ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 44  -  2k
حدیث نمبر: 2469 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3599... سیدنا عیاض بن حمار ؓ سے روایت ہے ، ‏‏‏‏بے شک رسول اللہ ﷺ نے ایک دن خطبہ میں ارشاد فرمایا : ” ‏‏‏‏خبردار ! میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تم کو (‏‏‏‏ان امور کی) تعلیم دوں جو تم نہیں جانتے ۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے آج جن امور کی تعلیم دی ہے ، ان میں سے یہ بھی ہیں کہ : ہر وہ مال جو میں نے بندے کو عطا کیا ہے ، وہ حلال ہے ، اور میں نے اپنے سب بندوں کو یکسو خالص مسلمان بنایا ہے ، لیکن ا‏‏‏‏ن کے پاس شیطان آئے اور انہوں نے ا‏‏‏‏ن کو ا‏‏‏‏ن کے دین سے دور کر دیا ۔ (‏‏‏‏نتیجتاً) جو میں نے ا‏‏‏‏ن کے لیے حلال کیا تھا ، ا‏‏‏‏نہوں نے ا‏‏‏‏ن پر حرام کر دیا اور ا‏‏‏‏ن کو یہ حکم دیا کہ وہ میرے ساتھ شرک کریں ، جس کی میں نے کوئی دلیل نازل نہیں کی ۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اہل زمین کی طرف دیکھا تو عرب و عجم سمیت تمام کو گناہگار پایا ۔ سوائے ان لوگوں کے جو اہل کتاب میں سے باقی تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے کہا : (‏‏‏‏اے محمد !) میں نے تجھے مبعوث کیا ہے ، تاکہ تجھے آزماؤں اور تیرے ذریعے لوگوں کو آزماؤں ۔ اب میں نے تجھ پر ایسی کتاب نازل کی ہے کہ جس کو پانی نہیں دھو سکتا ، تم نیند اور بیداری (‏‏‏‏دونوں حالتوں) میں اس کی تلاوت کرتے ہو ۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ کو یہ حکم دیا کہ میں قریش کو جلا دوں ۔ میں نے کہا : اے میرے پروردگار ! وہ تو میرا سر پھوڑ دیں گے اور اس کو (‏‏‏‏کچل کر) روٹی کی طرح بنا دیں گے ۔ اللہ نے فرمایا : تو ان کو نکال دے ، جس طرح انہوں نے تجھے نکالا اور ان سے جہاد کر ، ہم تیری مدد کریں گے اور تو خرچ کر تجھ پر خرچ کیا جائے گا اور تو ایک لشکر بھیج ہم اس کی پانچ مثل بھیجیں گے اور اپنے فرمانبرداروں کے ساتھ مل کر اپنے نافرمانوں سے لڑ ۔ اور جنتی لوگ تین طرح کے ہیں : (‏‏‏‏۱) منصف صاحب اقتدار ، جو صدقہ کرنے والا ہو اور اسے نیک کاموں کی توفیق دی گئی ہو ۔ (۲) ہر وہ شخص جو قریبی رشتہ دار اور مسلمان کے حق میں نرم دل اور رحمدل ہو ۔ (۳) ہر وہ شخص جو پاک دامن ہو اور اہل و عیال کے باوجود مانگنے سے بچنے والا اور صدقہ کرنے والا ہو ۔ اور دوزخ والے پانچ طرح کے لوگ ہیں : (‏‏‏‏۱) وہ کمزور شخص کہ جس کو بری بات سے بچنے کی توفیق نہیں ، وہ تم میں (‏‏‏‏‏‏‏‏تمہارا) فرمانبردار ہے ، وہ گھربار چاہتا ہے نہ ہی مال ۔ (‏‏‏‏۲) وہ خائن جس کی لالچ مخفی نہیں ہوتی ، جب ا‏‏‏‏...
Terms matched: 1  -  Score: 44  -  9k
حدیث نمبر: 3079 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن معقل کہتے ہیں کہ میں مسجد میں کعب بن عجرہ ؓ کے پاس بیٹھا تو میں نے ان سے آیت کریمہ : « ففديۃ من صيام أو صدقۃ أو نسك » (سورۃ البقرہ : ۱۹۶) کے متعلق پوچھا تو آپ نے کہا کہ یہ آیت میرے بارے میں نازل ہوئی ہے ، میرے سر میں تکلیف تھی تو مجھے رسول اللہ ﷺ کے پاس اس حال میں لایا گیا کہ جوئیں (میرے سر میں اتنی کثرت سے تھیں کہ) میرے منہ پر گر رہی تھیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” میں نہیں سمجھتا تھا کہ تمہیں اس قدر تکلیف ہو گی ، کیا ایک بکری تمہیں مل سکتی ہے “ ؟ میں نے عرض کیا : نہیں ، تب یہ آیت اتری : « ففديۃ من صيام أو صدقۃ أو نسك » یعنی ” فدیہ ہے صوم کا یا صدقہ کا یا قربانی کا “ ، تو صوم تین دن کا ہے ، اور صدقہ چھ مسکینوں کو کھانا دینا ہے ، ہر مسکین کو آدھا صاع ، اور قربانی ایک بکری کی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 44  -  3k
حدیث نمبر: 2812 --- حکم البانی: صحيح... عمرہ بنت عبدالرحمٰن کہتی ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ ؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں قربانی کے موقع پر (مدینہ میں) کچھ دیہاتی آ گئے تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” تین روز تک کا گوشت رکھ لو ، جو باقی بچے صدقہ کر دو “ ، عائشہ ؓ کہتی ہیں : تو اس کے بعد جب پھر قربانی کا موقع آیا تو آپ ﷺ سے عرض کیا گیا : اللہ کے رسول ! لوگ اس سے پہلے اپنی قربانیوں سے فائدہ اٹھایا کرتے تھے ، ان کی چربی محفوظ رکھتے تھے ، ان کی کھالوں سے مشکیں بناتے تھے ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” بات کیا ہے ؟ “ یا ایسے ہی کچھ کہا ، تو انہوں نے کہا : اللہ کے رسول ! آپ نے قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ رکھنے سے منع فرما دیا ہے ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” میں نے اس وقت اس لیے منع کر دیا تھا کہ کچھ دیہاتی تمہارے پاس آ گئے تھے (اور انہیں بھی کچھ نہ کچھ کھانے کے لیے ملنا چاہیئے تھا) ، اب قربانی کے گوشت کھاؤ ، صدقہ کرو ، اور رکھ چھوڑو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 44  -  3k
حدیث نمبر: 1148 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2038... ابوبختری کہتے ہیں : میں نے ایک آدمی سے حدیث سنی ، وہ مجھے پسند آئی ۔ میں نے اسے کہا : یہ مجھے لکھ دو ۔ اتنے میں ان کے پاس مکتوب لایا گیا ، اس میں لکھا ہوا تھا : سیدنا عباس اور سیدنا علی ؓ (آپ ﷺ کی میراث کا) مطالبہ کرنے کے لیے سیدنا عمر ؓ کے پاس گئے ، ان کے پاس سیدنا طلحہ ، سیدنا عبدالرحمٰن اور سیدنا سعد ؓ موجود تھے ۔ سیدنا عمر ؓ نے ان (چار صحابہ) سے کہا : کیا تم لوگ جانتے ہو کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”نبی کا سارا مال صدقہ (یعنی وقف) ہوتا ہے ، ہاں وہ اپنے اہل خانہ کو کھلا اور پہنا سکتا ہے ، (یعنی ان کا خرچ مستثنی کیا جا سکتا ہے) ، ہم (انبیاء) کے وارث نہیں بنائے جاتے ۔ “ انہوں نے کہا : کیوں نہیں (ہم نے سنی ہے) ۔ پھر سیدنا عمر ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ اپنا مال اپنے اہل خانہ پر خرچ کرتے اور زائد مال کا صدقہ دیتے تھے ، پھر جب آپ ﷺ فوت ہوئے تو دو سالوں تک ابوبکر ؓ اس چیز کے نگران بنے رہے ، انہوں نے وہی کچھ کیا جو رسول اللہ ﷺ کرتے تھے ۔ پھر مالک بن اوس کی حدیث کا کچھ حصہ ذکر کیا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 43  -  4k
حدیث نمبر: 2975 --- حکم البانی: صحيح... ابوالبختری کہتے ہیں میں نے ایک شخص سے ایک حدیث سنی وہ مجھے انوکھی سی لگی ، میں نے اس سے کہا : ذرا اسے مجھے لکھ کر دو ، تو وہ صاف صاف لکھ کر لایا : علی اور عباس ؓ عمر ؓ کے پاس آ گئے اور ان کے پاس طلحہ ، زبیر ، عبدالرحمٰن اور سعد ؓ (پہلے سے) بیٹھے تھے ، یہ دونوں (یعنی عباس اور علی ؓ ) جھگڑنے لگے ، عمر ؓ نے طلحہ ، زبیر ، عبدالرحمٰن اور سعد ؓ سے کہا : کیا تم لوگوں کو معلوم نہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے : ” نبی کا سارا مال صدقہ ہے سوائے اس کے جسے انہوں نے اپنے اہل کو کھلا دیا یا پہنا دیا ہو ، ہم لوگوں کا کوئی وارث نہیں ہوتا “ ، لوگوں نے کہا : کیوں نہیں (ہم یہ بات جانتے ہیں آپ نے ایسا ہی فرمایا ہے) اس پر عمر ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ اپنے مال میں سے اپنے اہل پر صرف کرتے تھے اور جو کچھ بچ رہتا وہ صدقہ کر دیتے تھے ، پھر رسول اللہ ﷺ وفات پا گئے آپ کے بعد اس مال کے متولی ابوبکر ؓ دو سال تک رہے ، وہ ویسے ہی کرتے رہے جیسے رسول اللہ ﷺ کرتے تھے ، پھر راوی نے مالک بن اوس کی حدیث کا کچھ حصہ ذکر کیا ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: حدیث ، فرمان رسول ﷺ کا لکھنا ۔ کتابت حدیث ۔
Terms matched: 1  -  Score: 43  -  4k
حدیث نمبر: 3674 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو شخص اللہ کی راہ میں جوڑا خرچ کرے گا اسے جنت میں پکارا جائے گا کہ اے اللہ کے بندے ! یہ وہ خیر ہے (جسے تیرے لیے تیار کیا گیا ہے) تو جو اہل صلاۃ میں سے ہو گا اسے صلاۃ کے دروازے سے پکارا جائے گا ، اور جو اہل جہاد میں سے ہو گا اسے جہاد کے دروازے سے پکارا جائے گا ، اور جو اہل صدقہ میں سے ہو گا اسے صدقہ کے دروازے سے پکارا جائے گا ، اور جو اہل صیام میں سے ہو گا ، وہ باب ریان سے پکارا جائے گا ، اس پر ابوبکر ؓ نے کہا : میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں ، اس کی کوئی ضرورت نہیں کہ کسی کو ان سارے دروازوں سے پکارا جائے (اس لیے کہ ایک دروازے سے داخل ہو جانا کافی ہے) مگر کیا کوئی ایسا بھی ہو گا جو ان سبھی دروازوں سے پکارا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں ، اور مجھے امید ہے کہ تم انہیں میں سے ہو گے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 43  -  3k
حدیث نمبر: 3751 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 87... سیدنا حذیفہ بن یمان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”کپڑے کے بیل بوٹوں کی طرح اسلام (‏‏‏‏آہستہ آہستہ) مٹتا جائے گا ، حتیٰ کہ (‏‏‏‏لوگوں کو) یہ بھی معلوم نہیں ہو گا کہ نماز ، روزہ ، قربانی اور صدقہ (‏‏‏‏ وغیرہ) کسے کہتے ہیں ، ایک رات میں اللہ تعالیٰ کی کتاب (‏‏‏‏کے حروف) کو مٹا دیا جائے گا ، اور زمین میں ایک آیت بھی باقی نہیں رہے گی ، لوگوں میں سے جو بوڑھے مرد اور بوڑھی خواتین بچیں گی ، وہ کہیں گے ہم نے اپنے آباؤ اجداد کو یہ کلمہ « لَا إِلَـٰہَ إِلَّا اللَّـہُ » کہتے سنا اور اب ہم بھی کہہ رہے ہیں ۔ “ صلہ بن زفر نے سیدنا حذیفہ سے کہا : « لَا إِلَـٰہَ إِلَّا اللَّـہُ » سے آپ کی کیا مراد ہے ، حالانکہ وہ نماز ، روزے ، قربانی اور صدقہ سے تو ناواقف ہوں گے ؟ سیدنا حذیفہ نے اس سے منہ پھیر لیا ، اس نے تین دفعہ یہی سوال کیا ہر دفعہ سیدنا حذیفہ اعراض کرتے رہے ۔ تیسری دفعہ کہا : صلہ ! یہ کلمہ انہیں جہنم سے نجات دلائے گا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 43  -  4k
حدیث نمبر: 6332 --- ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے عمرو بن مرہ نے ، کہا میں نے عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے سنا کہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں اگر کوئی شخص صدقہ لاتا تو نبی کریم ﷺ فرماتے کہ اے اللہ ! فلاں کی آل اولاد پر اپنی رحمتیں نازل فرما ۔ میرے والد صدقہ لائے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اے اللہ ! ابی اوفی کی آل اولاد پر رحمتیں نازل فرما ۔
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 3627 --- حکم البانی: صحيح... عمر ؓ کہتے ہیں کہ مجھے خیبر میں (حصہ میں) ایک زمین ملی ، میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آپ سے کہا : مجھے بہت اچھی زمین ملی ہے ، مجھے اس سے زیادہ محبوب و پسندیدہ مال (کبھی) نہ ملا تھا ، آپ نے فرمایا : ” اگر چاہو تو صدقہ کر سکتے ہو تو انہوں نے اسے بایں طور صدقہ کر دیا کہ وہ زمین نہ تو بیچی جائے گی اور نہ ہی کسی کو ہبہ کی جائے گی اور اس کی پیداوار فقیروں ، محتاجوں اور قرابت داروں میں ، گردن چھڑانے (یعنی غلام آزاد کرانے میں) ، مہمانوں کو کھلانے پلانے اور مسافروں کی مدد و امداد میں صرف کی جائے گی اور کچھ حرج نہیں اگر اس کا ولی ، نگراں ، محافظ و مہتمم اس میں سے کھائے مگر شرط یہ ہے کہ وہ معروف طریقے (انصاف و اعتدال) سے کھائے (کھانے کے نام پر لے کر) مالدار بننے کا خواہشمند نہ ہو اور دوسروں (دوستوں) کو کھلائے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  3k
حدیث نمبر: 204 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا ، آپ نے صحابہ کرام ؓ کو اس پر صدقہ و خیرات کرنے کی ترغیب دلائی ، ایک صحابی نے کہا : میرے پاس اتنا اتنا مال ہے ، راوی کہتے ہیں : اس مجلس میں جو بھی تھا اس نے تھوڑا یا زیادہ ضرور اس پر صدقہ کیا ، تو اس وقت رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جس شخص نے کوئی اچھی سنت جاری کی اور لوگوں نے اس پر عمل کیا تو اسے اس کے عمل کا پورا ثواب ملے گا ، اور ان لوگوں کا ثواب بھی اس کو ملے گا جو اس سنت پر چلے ، ان کے ثوابوں میں کوئی کمی بھی نہ کی جائے گی ، اور جس نے کوئی غلط طریقہ جاری کیا ، اور لوگوں نے اس پر عمل کیا ، تو اس پر اس کا پورا گناہ ہو گا ، اور ان لوگوں کا گناہ بھی اس پر ہو گا جنہوں نے اس غلط طریقہ پر عمل کیا ، اور اس سے عمل کرنے والوں کے گناہوں میں کچھ بھی کمی نہ ہو گی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  3k
Result Pages: << Previous 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 Next >>


Search took 0.166 seconds