حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
تمام کتب میں
1156 رزلٹ
حدیث نمبر: 2603 --- ‏‏‏‏ سیدہ عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ ایک شخص آیا نبی کریم ﷺ کے پاس مسجد میں رمضان میں اور عرض کی یا رسول اللہ ! میں جل گیا ، میں جل گیا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”کیا حال ہے اس کا ۔ “ اس نے عرض کی کہ میں نے اپنی بی بی سے صحبت کی ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”صدقہ دے ۔ “ اس نے عرض کی کہ قسم اللہ کی ! اے نبی اللہ کے ! میرے پاس کچھ نہیں ہے اور نہ میں کچھ دے سکتا ہوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”بیٹھ ۔ “ وہ بیٹھ گیا اور وہ اسی حال میں تھا کہ ایک آدمی آیا اور ایک گدھے کو ہانکتا ہوا لایا کہ اس پر کچھ غلہ تھا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”وہ جلنے ولا کہاں ہے جو ابھی یہاں تھا ؟ “ اور وہ کھڑا ہوا اور آپ ﷺ نے فرمایا : ”لے اس کو صدقہ دے ۔ “ اس نے عرض کی کہ کیا میرے سوا اس کا مستحق کوئی اور ہے ؟ اللہ کی قسم ! ہم لوگ بھوکے ہیں اور ہمارے پاس کچھ نہیں ہے آپ ﷺ نے فرمایا : ”لو اسے کھاؤ ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  3k
حدیث نمبر: 1608 --- حکم البانی: حسن... عوف بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک بار ہمارے پاس مسجد میں تشریف لائے ، آپ کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی ، ایک شخص نے خراب قسم کی کھجور کا خوشہ لٹکا رکھا تھا ، آپ ﷺ نے اس خوشہ میں چھڑی چبھوئی اور فرمایا : ” اس کا صدقہ دینے والا شخص اگر چاہتا تو اس سے بہتر دے سکتا تھا “ ، پھر فرمایا : ” یہ صدقہ دینے والا قیامت کے روز « حشف » (خراب قسم کی کھجور) کھائے گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 2495 --- حکم البانی: حسن... عوف بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نکلے اور آپ کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی (مسجد میں پہنچے) وہاں ایک شخص نے سوکھی خراب کھجور کا ایک گچھا لٹکا رکھا تھا آپ اس گچھے میں (لاٹھی سے) کوچتے جاتے تھے ، اور فرماتے جاتے تھے : ” یہ صدقہ دینے والا اگر چاہتا تو اس سے اچھی کھجوریں دے سکتا تھا ، یہ صدقہ دینے والا قیامت میں اسی طرح کی سوکھی خراب کھجوریں کھائے گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 3781 --- ‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے بریرہ کے مقدمہ میں تین باتیں پیدا ہوئیں ایک تو یہ کہ اس کے مالکوں نے اس کو بیچنا چاہا اور ولاء کی شرط اپنے لیےکرنا چاہی ۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے بیان کیا آپ ﷺ نے فرمایا : ” تو ولاء کی شرط انہی کے لیے کر لے اور آزاد کر دے ولاء اسی کو ملے گی جو آزاد کرے گا ۔ “ دوسری یہ کہ جب میں نے اس کو آزاد کیا تو رسول اللہ ﷺ نے اس کو اختیار دیا اپنے شوہر (مغیث) کے باب میں اس نے اپنے نفس کو اختیار کیا اور شوہر کو ناپسند کیا ۔ تیسری یہ کہ لوگ بریرہ کو صدقہ دیتے اور وہ ہمارے پاس ہدیہ بھیجتی ۔ میں نے اس کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے کیا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” وہ اس پر صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے تو کھاؤ اس کو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  3k
حدیث نمبر: 3783 --- ‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے قصد کیا بریرہ کو خریدنے کا آزاد کرنے کے لیے لیکن اس کے مالکوں نے ولاء کی شرط لگائی اپنے لیے میں نے رسول اللہ ﷺ سے بیان کیا آپ ﷺ نے فرمایا : ” خرید کر آزاد کر دو ۔ ولاء اسی کو ملے گی جو آزاد کرے ۔ “ اور رسول اللہ ﷺ کے پاس حصہ آیا گوشت کا لوگوں نے کہا : یا رسول اللہ ! یہ گوشت صدقہ میں ملا ہے بریرہ کو ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اس کے لیے وہ صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے ۔ “ اور بریرہ کو اختیار دیا گیا تھا اس کے خاوند کے مقدمہ میں ، عبدالرحمٰن نے کہا : اس کا خاوند آزاد تھا ۔ شعبہ نے کہا : پھر میں نے عبدالرحمٰن سے اس کے خاوند کا حال پوچھا انہوں نے کہا : مجھ کو معلوم نہیں ہے (تو آزاد ہونے کی روایت قابل اعتبار کے نہ رہی ۔)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  3k
حدیث نمبر: 2461 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن ابی اوفی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس جب کوئی قوم اپنا صدقہ لے کر آتی تو آپ فرماتے : ” اے اللہ ! فلاں کے آل (اولاد) پر رحمت بھیج “ (چنانچہ) جب میرے والد اپنا صدقہ لے کر آپ کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا : ” اے اللہ ! آل ابی اوفی پر رحمت بھیج “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 2483 --- ‏‏‏‏ سیدہ جویریہ ؓ نبی ﷺ کی زوجہ نے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ گھر میں آئے اور فرمایا : ”کچھ کھانا ہے ؟ “ تو انہوں نے عرض کی کہ نہیں ۔ قسم ہے اللہ کی ! اے اللہ کے رسول ! ہمارے پاس کچھ کھانا نہیں ہے مگر چند ہڈیاں بکری کو جو میری آزاد لونڈی کو صدقہ میں ملی ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”لاؤ اس لیے کہ صدقہ تو اپنی جگہ تک پہنچ گیا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 3981 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے ، ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں میوہ درخت پر خریدا اور اس پر قرض بہت ہو گیا (میوہ کے تلف ہو جانے سے یا اور کسی وجہ سے) تبب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اس کو صدقہ دو ۔ “ لوگوں نے اسے صدقہ دیا تب بھی اس کا قرض پورا نہیں ہوا ۔ آخر رسول اللہ ﷺ نے اس کے قرض خواہوں سے فرمایا : ” بس اب جو مل گیا سو لے لو اب کچھ نہیں ملے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 2441 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا کہ جو شخص اللہ کی راہ میں چیزوں میں سے کسی چیز کے جوڑے دے تو وہ جنت کے دروازے سے یہ کہتے ہوئے بلایا جائے گا کہ اللہ کے بندے ! آ جا یہ دروازہ تیرے لیے بہتر ہے ، تو جو شخص اہل صلاۃ میں سے ہو گا وہ صلاۃ کے دروازے سے بلایا جائے گا ۔ اور جو شخص مجاہدین میں سے ہو گا وہ جہاد کے دروازے سے بلایا جائے گا ، اور جو اہل صدقہ (و زکاۃ) میں سے ہوں گے تو وہ صدقہ (زکاۃ) کے دروازے سے بلایا جائے گا ، اور جو روزے رکھنے والوں میں سے ہو گا وہ باب الریان (ریان کے دروازہ) سے بلایا جائے گا ۔ ابوبکر ؓ نے عرض کیا : جو کوئی ان دروازوں میں سے کسی ایک دروازے سے بلا لیا جائے اسے مزید کسی اور دروازے سے بلائے جانے کی ضرورت نہیں ، لیکن اللہ کے رسول ! کیا کوئی ایسا بھی ہے جو ان تمام دروازوں سے بلایا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں ، اور مجھے امید ہے کہ تم انہیں میں سے ہو گے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  3k
حدیث نمبر: 2240 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا : ” جو شخص اللہ کی راہ میں جوڑا دے گا اسے جنت میں بلا کر پکارا جائے گا ، اے اللہ کے بندے ! یہ تیری نیکی ہے ، تو جو شخص نمازی ہو گا وہ صلاۃ کے دروازے سے بلایا جائے گا ، اور جو مجاہدین میں سے ہو گا وہ جہاد والے دروازہ سے بلایا جائے گا ، اور جو صدقہ دینے والوں میں سے ہو گا وہ صدقہ والے دروازے سے بلایا جائے گا ، اور جو روزہ داروں میں سے ہو گا وہ باب ریان سے بلایا جائے گا ۔ ابوبکر صدیق ؓ نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کسی کے لیے ضرورت تو نہیں کہ وہ ان سبھی دروازوں سے بلایا جائے ، لیکن کیا کوئی ان سبھی دروازوں سے بھی بلایا جائے گا ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں اور مجھے امید ہے کہ تم انہیں لوگوں میں سے ہو گے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  3k
حدیث نمبر: 1664 --- حکم البانی: صحيح... عقبہ بن عامر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو جہر سے قرآن پڑھتا ہے وہ اس شخص کی طرح ہے جو اعلان کر کے صدقہ کرتا ہے ، اور جو آہستہ قرآن پڑھتا ہے وہ اس شخص کی طرح ہے جو چھپا کر چپکے سے صدقہ کرتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  1k
حدیث نمبر: 1576 --- حکم البانی: صحيح... جابر ؓ کہتے ہیں کہ میں عید کے دن نماز میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ موجود تھا ، آپ نے خطبہ سے پہلے بغیر اذان اور بغیر اقامت کے نماز پڑھی ، پھر جب نماز پوری کر لی ، تو آپ بلال ؓ پر ٹیک لگا کر کھڑے ہوئے ، اور آپ نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی ، لوگوں کو نصیحتیں کیں ، اور انہیں (آخرت کی) یاد دلائی ، اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت پر ابھارا ، پھر آپ مڑے اور عورتوں کی طرف چلے ، بلال ؓ آپ کے ساتھ تھے ، آپ نے انہیں (بھی) اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کا حکم دیا ، اور انہیں نصیحت کی اور (آخرت کی) یاد دلائی ، اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی ، پھر انہیں اللہ تعالیٰ کی اطاعت پر ابھارا ، پھر فرمایا : ” تم صدقہ کیا کرو کیونکہ عورتیں ہی زیادہ تر جہنم کا ایندھن ہوں گی ، تو ایک عام درجہ کی ہلکے کالے رنگ کے گالوں والی عورت نے پوچھا : کس سبب سے اللہ کے رسول ؟ آپ نے فرمایا : ” (کیونکہ) وہ شکوے اور گلے بہت کرتی ہیں ، اور شوہر کی ناشکری کرتی ہیں “ ، عورتوں نے یہ سنا تو وہ اپنے ہار ، بالیاں اور انگوٹھیاں اتار اتار کر بلال ؓ کے کپڑے میں ڈالنے لگیں ، وہ انہیں صدقہ میں دے رہی تھیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  4k
حدیث نمبر: 266 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جب آدمی اپنی بیوی سے حالت حیض میں جماع کرے تو آدھا دینار صدقہ کرے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اور اسی طرح علی بن بذیمہ نے مقسم سے ، انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے مرسلاً روایت کی ہے ، اور اوزاعی نے یزید ابن ابی مالک سے ، یزید نے عبدالحمید بن عبدالرحمٰن سے ، عبدالحمید نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی کہ آپ نے انہیں دو خمس دینار صدقہ کرنے کا حکم فرمایا ، اور یہ روایت معضل ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 3908 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1099... سیدنا بسر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی ہتیھلی میں تھوکا اور اس پر اپنی انگلی رکھی اور فرمایا : ”اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : اے آدم کے بیٹے ! تو مجھے کیسے بےبس کر سکتا ہے ، میں نے تو تجھے اس قسم کے مادے سے پیدا کیا ، حتیٰ کہ تجھے ٹھیک ٹھاک کیا اور پھر (‏‏‏‏درست اور) برابر بنایا ۔ (‏‏‏‏جب تو بڑا ہوا تو) تو نے دو چادریں زیب تن کر لیں اور زمین میں خراماں خراماں چلنے لگا ، پھر مال جمع کیا اور اسے اپنے پاس روکے رکھا ، حتیٰ کہ تیرا سانس حلق تک پہنچ گیا اور تو نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ اب میں صدقہ کرتا ہوں ، لیکن اب کہاں ہے صدقہ کرنے کا وقت ؟ “ ایک روایت میں ”حلق“ کی بجائے ”ہنسلی کی ہڈی“ کا ذکر ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  3k
حدیث نمبر: 6800 --- ‏‏‏‏ سیدنا جریر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ کچھ دیہاتی لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے وہ کمبل پہنے ہوئے تھے ۔ آپ ﷺ نے ان کا برا حال دیکھا اور ان کی محتاجی دریافت کی تو لوگوں کو رغبت دلائی صدقہ دینے کی ۔ لوگوں نے صدقہ دینے میں دیر کی یہاں تک کہ اس بات کا رنج آپ ﷺ کے چہرے پر معلوم ہوا ، پھر ایک انصاری شخص ایک تھیلی روپیوں کی لے کر آیا ، پھر دوسرا آیا یہاں تک کہ تار بندھ گیا (صدقے اور خیرات کا) ، آپ ﷺ کے چہرے پر خوشی معلوم ہونے لگی ، پھر آپ ﷺ نے فرمایا : ”جو شخص اسلام میں اچھی بات نکالے (یعنی عمدہ بات کو جاری کرے جو شریعت کی رو سے ثواب ہے) پھر لوگ اس کے بعد اس پر عمل کریں تو اس کو اتنا ثواب ہو گا جتنا سب عمل کرنے والوں کو ہو گا اور عمل کرنے والوں کے ثواب میں کچھ کمی نہ ہو گی اور جو اسلام میں بری بات نکالے (مثلاً بدعت یا گناہ کی بات) اور لوگ اس کے بعد اس پر عمل کریں تو تمام عمل کرنے والوں کے برابر گناہ اس پر لکھا جائے گا اور عمل کرنے والوں کا گناہ کچھ کم نہ ہو گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  4k
حدیث نمبر: 2486 --- ‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ کچھ گائے کا گوشت لائے نبی ﷺ کے پاس اور کسی نے کہا : یہ گوشت صدقہ کا ہے جو سیدہ بریرہ ؓ کو ملا تھا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ان پر صدقہ ہے اور ہم کو ہدیہ ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  1k
حدیث نمبر: 2473 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ کہتے تھے کہ سیدنا حسن بن علی ؓ نے ایک کھجور صدقہ کی اپنے منہ میں لے کر ڈال لی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تھو تھو پھینک دے اس کو کیا تو نہیں جانتا کہ ہم لوگ صدقہ نہیں کھاتے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  1k
حدیث نمبر: 5242 --- حکم البانی: صحيح... بریدہ ؓ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے : انسان کے جسم میں تین سو ساٹھ جوڑ ہیں اور انسان کو چاہیئے کہ ہر جوڑ کی طرف سے کچھ نہ کچھ صدقہ دے ، لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے نبی ! اتنی طاقت کس کو ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” مسجد میں تھوک اور رینٹ کو چھپا دینا اور (موذی) چیز کو راستے سے ہٹا دینا بھی صدقہ ہے ، اور اگر ایسا اتفاق نہ ہو تو چاشت کی دو رکعتیں ہی تمہارے لیے کافی ہیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 3185 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جس شخص نے اللہ کے راستے (جہاد) میں جوڑا جوڑا دیا جنت میں اس سے کہا جائے گا : اللہ کے بندے یہ ہے (تیری) بہتر چیز ، تو جو کوئی نمازی ہو گا اسے باب صلاۃ (صلاۃ کے دروازہ) سے بلایا جائے گا اور جو کوئی مجاہد ہو گا اسے باب جہاد (جہاد کے دروازہ) سے بلایا جائے گا ، اور جو کوئی خیرات دینے والا ہو گا اسے باب صدقہ (صدقہ و خیرات والے دروازہ) سے پکارا جائے گا ، اور جو کوئی اہل صیام میں سے ہو گا اسے باب ریان (سیراب و شاداب دروازے) سے بلایا جائے گا “ ، ابوبکر ؓ نے عرض کیا (اللہ کے نبی !) اس کی کوئی ضرورت و حاجت تو نہیں کہ کسی کو ان تمام دروازوں سے بلایا جائے کیا کوئی ان تمام دروازوں سے بھی بلایا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں ، اور مجھے امید ہے کہ تم انہیں لوگوں میں سے ہو گے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  3k
حدیث نمبر: 6955 --- ہم سے محمد بن عبداللہ الانصاری نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہمارے والد نے بیان کیا ، کہا ہم سے ثمامہ بن عبداللہ بن انس نے بیان کیا ، اور ان سے انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ ابوبکر ؓ نے انہیں (زکوٰۃ) کا حکم نامہ لکھ کر بھیجا جو رسول اللہ ﷺ نے فرض قرار دیا تھا کہ متفرق صدقہ کو ایک جگہ جمع نہ کیا جائے اور نہ مجتمع صدقہ کو متفرق کیا جائے زکوٰۃ کے خوف سے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
Result Pages: << Previous 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 Next >>


Search took 0.154 seconds