حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
تمام کتب میں
1156 رزلٹ
حدیث نمبر: 934 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2968... سیدنا ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی کریم ﷺ عیدالاضحیٰ اور عیدالفطر کے موقع پر نکلتے اور نماز سے ابتدا کرتے ، جب نماز سے سلام پھیرتے تو اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جاتے ، لوگوں کی طرف متوجہ ہوتے اور لوگ آپ کے سامنے اپنی اپنی جگہ پر بیٹھے رہتے ۔ اگر آپ کو کوئی لشکر بھیجنے کی ضرورت یا کوئی اور حاجت ہوتی تو لوگوں کے سامنے اس کا تذکرہ کرتے اور اسے پورا کرنے کا حکم دیتے ، نیز فرماتے : ’’ صدقہ کرو ، صدقہ کرو ، صدقہ کرو ۔ “ زیادہ تر صدقہ کرنے والی عورتیں ہوتی تھیں ۔ پھر آپ ﷺ پلٹ جاتے تھے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 134  -  2k
حدیث نمبر: 1285 --- حکم البانی: صحيح... ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” ابن آدم کے ہر جوڑ پر صبح ہوتے ہی (بطور شکرانے کے) ایک صدقہ ہوتا ہے ، اب اگر وہ کسی ملنے والے کو سلام کرے تو یہ ایک صدقہ ہے ، کسی کو بھلائی کا حکم دے تو یہ بھی صدقہ ہے ، برائی سے روکے یہ بھی صدقہ ہے ، راستے سے کسی تکلیف دہ چیز کو ہٹا دے تو یہ بھی صدقہ ہے ، اپنی بیوی سے صحبت کرے تو یہ بھی صدقہ ہے البتہ ان سب کے بجائے اگر دو رکعت نماز چاشت کے وقت پڑھ لے تو یہ ان سب کی طرف سے کافی ہے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : عباد کی روایت زیادہ کامل ہے اور مسدد نے امر و نہی کا ذکر نہیں کیا ہے ، ان کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ فلاں اور فلاں چیز بھی صدقہ ہے اور ابن منیع کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ لوگوں نے پوچھا : اللہ کے رسول ! ہم میں سے ایک شخص اپنی (بیوی سے) شہوت پوری کرتا ہے تو یہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” (کیوں نہیں) اگر وہ کسی حرام جگہ میں شہوت پوری کرتا تو کیا وہ گنہگار نہ ہوتا ؟ “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 132  -  3k
حدیث نمبر: 2449 --- حکم البانی: صحيح... انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ابوبکر ؓ نے انہیں (عاملین صدقہ کو) یہ لکھا کہ یہ صدقہ کے وہ فرائض ہیں جنہیں رسول اللہ ﷺ نے مسلمانوں پر فرض ٹھہرائے ہیں ، جن کا اللہ عزوجل نے اپنے رسول ﷺ کو حکم دیا ہے ، تو جس مسلمان سے اس کے مطابق زکاۃ طلب کی جائے تو وہ دے ، اور جس سے اس سے زیادہ مانگا جائے تو وہ نہ دے : پچیس اونٹوں سے کم میں ہر پانچ اونٹ میں ایک بکری ہے ، اور جب پچیس اونٹ ہو جائیں تو اس میں پینتیس اونٹوں تک ایک برس کی اونٹنی ہے ، اگر ایک برس کی اونٹنی نہ ہو تو دو برس کا اونٹ (نر) ہے ، اور جب چھتیس اونٹ ہو جائیں تو چھتیس سے پینتالیس تک دو برس کی اونٹنی ہے ، اور جب چھیالیس اونٹ ہو جائیں تو چھیالیس سے ساٹھ اونٹ تک میں تین برس کی اونٹنی (یعنی جو ان اونٹنی جو نر کودانے کے لائق ہو گئی ہو) ہے ، اور جب اکسٹھ اونٹ ہو جائیں تو اکسٹھ سے پچہتر اونٹوں تک میں چار برس کی اونٹنی ہے ، اور جب چھہتر اونٹ ہو جائیں تو چھہتر سے نوے اونٹوں تک میں دو دو برس کی دو اونٹنیاں ہیں ، اور جب اکیانوے ہو جائیں تو ایک سو بیس اونٹوں تک میں تین تین برس کی دو اونٹنیاں ہیں جو نر کے کودانے کے قابل ہو گئی ہوں ۔ اور جب ایک سو بیس سے زیادہ ہو گئی ہوں تو ہر چالیس اونٹ میں دو برس کی ایک اونٹنی ۔ اور ہر پچاس اونٹ میں تین برس کی ایک اونٹنی ہے ، اگر اونٹوں کی عمروں میں اختلاف ہو (یعنی زکاۃ کے لائق اونٹ نہ ہو ، اس سے بڑا یا چھوٹا ہو) مثلاً جس شخص پر چار برس کی اونٹنی لازم ہو اور اس کے پاس چار برس کی اونٹنی نہ ہو ، تین برس کی اونٹنی ہو ۔ تو تین برس کی اونٹنی ہی اس سے قبول کر لی جائے گی اور وہ ساتھ میں دو بکریاں بھی دے ۔ اگر اسے بکریاں دینے میں آسانی و سہولت ہو ، اور اگر دو بکریاں نہ دے سکتا ہو تو بیس درہم دے ۔ اور جس شخص کو تین برس کی اونٹنی دینی پڑ رہی ہو ، اور اس کے پاس تین برس کی اونٹنی نہ ہو ، چار برس کی اونٹنی ہو تو چار برس کی اونٹنی ہی قبول کر لی جائے گی ۔ اور عامل صدقہ (یعنی زکاۃ وصول کرنے والا) اسے بیس درہم واپس کرے گا ۔ یا اسے بکریاں دینے میں آسانی ہو تو دو بکریاں دے ۔ اور جس کو تین برس کی اونٹنی دینی ہو اور تین برس کی اونٹنی اس کے پاس نہ ہو اس کے پاس دو برس کی اونٹنی ہو تو وہ اس سے قبول کر لی جائے ، اور وہ اس کے ساتھ دو بکریاں اور دے ، اگر یہ اس کے لیے آسان ہو ،...
Terms matched: 1  -  Score: 131  -  13k
حدیث نمبر: 921 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 452... سیدنا مقدام بن معدی کرب ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”تیرا اپنے آپ کو کھلانا تیرے لیے صدقہ ہے ، تیرا اپنے بیٹے کو کھلانا تیرے لیے صدقہ ہے ، تیرا اپنی بیوی کو کھلانا تیرے لیے صدقہ ہے اور تیرا اپنے خادم کو کھلانا تیرے لیے صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 130  -  1k
حدیث نمبر: 2583 --- حکم البانی: صحيح... سلمان بن عامر ؓ نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : ” مسکین کو صدقہ کرنا صرف صدقہ ہے ، اور رشتہ دار مسکین کو صدقہ کرنا صدقہ بھی ہے ، اور صلہ رحمی بھی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 126  -  1k
حدیث نمبر: 1844 --- حکم البانی: صحيح... سلمان بن عامر ضبی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مسکین و فقیر کو صدقہ دینا (صرف) صدقہ ہے ، اور رشتہ دار کو صدقہ دینا دو چیز ہے ، ایک صدقہ اور دوسری صلہ رحمی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 124  -  1k
حدیث نمبر: 2539 --- حکم البانی: صحيح... ابوموسیٰ اشعری ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” ہر مسلمان پر صدقہ ہے “ ، عرض کیا گیا : اگر کسی کو ایسی چیز نہ ہو جسے صدقہ کر سکے ؟ آپ نے فرمایا : ” اپنے ہاتھوں سے کام کرے اور اپنی ذات کو فائدہ پہنچائے ، اور صدقہ کرے “ ، کہا گیا : اگر ایسا بھی نہ کر سکے ؟ آپ نے فرمایا : ” محتاج و پریشان حال کی مدد کرے “ ، کہا گیا : اگر ایسا بھی نہ کر سکے ؟ آپ نے فرمایا : ” بھلائی اور نیک باتوں کا حکم کرے “ ، کہا گیا : اگر یہ بھی نہ کر سکے ؟ آپ نے فرمایا : ” برائیوں سے باز رہے “ ، یہ بھی ایک صدقہ ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 122  -  2k
حدیث نمبر: 1409 --- حکم البانی: حسن... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ جمعہ کے دن جب نبی اکرم ﷺ خطبہ دے رہے تھے ، تو ایک آدمی خستہ حالت میں (مسجد میں) آیا اس سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کیا تم نے نماز پڑھی ؟ “ اس نے عرض کیا : نہیں ، آپ نے فرمایا : ” دو رکعتیں پڑھ لو “ ، اور آپ نے (دوران خطبہ) لوگوں کو صدقہ پر ابھارا ، لوگوں نے صدقہ میں کپڑے دیئے ، تو آپ ﷺ نے ان میں سے دو کپڑے اس شخص کو دیے ، پھر جب دوسرا جمعہ آیا تو وہ شخص پھر آیا ، اس وقت بھی رسول اللہ ﷺ خطبہ دے رہے تھے ، آپ نے لوگوں کو پھر صدقہ پر ابھارا ، تو اس شخص نے بھی اپنے کپڑوں میں سے ایک کپڑا ڈال دیا ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” یہ شخص (پچھلے) جمعہ کو بڑی خستہ حالت میں آیا ، تو میں نے لوگوں کو صدقے پر ابھارا ، تو انہوں نے صدقے میں کپڑے دیئے ، میں نے اس میں سے دو کپڑے اس شخص کو دینے کا حکم دیا ، اب وہ پھر آیا تو میں نے پھر لوگوں کو صدقے کا حکم دیا تو اس نے بھی اپنے دو کپڑوں میں سے ایک کپڑا صدقہ میں دے دیا “ ، پھر آپ نے اسے ڈانٹا اور فرمایا : ” اپنا کپڑا اٹھا لو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 122  -  4k
حدیث نمبر: 4582 --- ‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے ، سیدہ فاطمہ ؓ رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی نے رسول اللہ ﷺ کی وفات کے بعد سیدنا ابوبکر ؓ سے اپنا حصہ مانگا رسول اللہ ﷺ کے ترکہ سے جو اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو دیا تھا ۔ سیدنا ابوبکر صدیق ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے تو یہ فرمایا ہے ۔ ”ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا اور جو ہم چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے ۔ “ اور سیدہ فاطمہ ؓ رسول اللہ ﷺ کی وفات کے بعد صرف چھ مہینے تک زندہ رہیں اور وہ اپنا حصہ مانگتی تھیں خیبر اور فدک اور مدینہ کے صدقہ میں سے ۔ سیدنا ابوبکر صدیق ؓ نے نہ دیا اور یہ کہا کہ کوئی کام جس کو رسول اللہ ﷺ کرتے تھے چھوڑنے والا نہیں ، میں ڈرتا ہوں کہیں گمراہ نہ ہو جاؤں ۔ پھر مدینہ کا صدقہ سیدنا عمر ؓ نے اپنے زمانے میں سیدنا علی اور عباس ؓ کو دے دیا لیکن سیدنا علی ؓ نے سیدنا عباس ؓ پر غلبہ کیا (یعنی اپنے قبضہ میں رکھا) اور خیبر اور فدک کو سیدنا عمر ؓ نے اپنے قبضہ میں رکھا اور یہ کہا کہ دونوں صدقہ تھے رسول اللہ ﷺ کے جو صرف ہوتے آپ ﷺ کے حقوق اور کاموں میں جو پیش آتے آپ ﷺ کو اور یہ دونوں اس کے اختیار میں رہیں گے جو حاکم ہو مسلمانوں کا پھر آج تک ایسا ہی رہا (یعنی خیبر اور فدک ہمیشہ خلیفہ وقت کے قبضہ میں رہے ۔ سیدنا علی ؓ نے بھی اپنی خلافت میں ان کو تقسیم نہیں کیا ۔ پس شیعوں کا اعتراض سیدنا ابوبکر صدیق ؓ اور سیدنا عمر فاروق ؓ پر لغو ہو گیا)
Terms matched: 1  -  Score: 122  -  5k
حدیث نمبر: 1489 --- ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے لیث نے بیان کیا ‘ ان سے عقیل نے ‘ ان سے ابن شہاب نے ‘ ان سے سالم نے کہ عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے تھے کہ عمر بن خطاب ؓ نے ایک گھوڑا اللہ کے راستہ میں صدقہ کیا ۔ پھر اسے آپ نے دیکھا کہ وہ بازار میں فروخت ہو رہا ہے ۔ اس لیے ان کی خواہش ہوئی کہ اسے وہ خود ہی خرید لیں ۔ اور اجازت لینے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ اپنا صدقہ واپس نہ لو ۔ اسی وجہ سے اگر ابن عمر ؓ اپنا دیا ہوا کوئی صدقہ خرید لیتے ‘ تو پھر اسے صدقہ کر دیتے تھے ۔ (اپنے استعمال میں نہ رکھتے تھے ۔ باب اور حدیث میں مطابقت ظاہر ہے) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 122  -  3k
حدیث نمبر: 2531 --- حکم البانی: صحيح... ابومسعود ؓ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ نے ہمیں صدقہ کا حکم دیا تو ابوعقیل ؓ نے آدھا صاع صدقہ دیا ، اور ایک اور شخص اس سے زیادہ لے کر آیا ، تو منافقین اس (پہلے شخص) کے صدقہ کے بارے میں کہنے لگے کہ اللہ تعالیٰ ایسے صدقے سے بے نیاز ہے ، اور اس دوسرے نے محض دکھاوے کے لیے دیا ہے ، تو (اس موقع پر) آیت کریمہ : « الذين يلمزون المطوعين من المؤمنين في الصدقات والذين لا يجدون إلا جہدہم‏ » ” جو لوگ دل کھول کر خیرات کرنے والے مومنین پر اور ان لوگوں پر جو صرف اپنی محنت و مزدوری سے حاصل کر کے صدقہ دیتے ہیں طعن زنی کرتے ہیں “ (التوبہ : ۷۹) نازل ہوئی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 122  -  3k
حدیث نمبر: 1419 --- ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے عبدالواحد بن زیاد نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے عمارہ بن قعقاع نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے ابوزرعہ نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ یا رسول اللہ ! کس طرح کے صدقہ میں سب سے زیادہ ثواب ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اس صدقہ میں جسے تم صحت کے ساتھ بخل کے باوجود کرو ۔ تمہیں ایک طرف تو فقیری کا ڈر ہو اور دوسری طرف مالدار بننے کی تمنا اور امید ہو اور (اس صدقہ خیرات میں) ڈھیل نہ ہونی چاہیے کہ جب جان حلق تک آ جائے تو اس وقت تو کہنے لگے کہ فلاں کے لیے اتنا اور فلاں کے لیے اتنا حالانکہ وہ تو اب فلاں کا ہو چکا ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: تندرستی اور مال کی خواہش کے زمانہ میں صدقہ دینا افضل ہے ۔ صدقہ دینے میں جلدی کرنی چاہئے ۔ کون سا صدقہ ثواب میں افضل ہے ؟
Terms matched: 1  -  Score: 121  -  3k
حدیث نمبر: 1671 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوذر ؓ نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا : ”جب آدمی پر صبح ہوتی ہے تو اس کے ہر جوڑ پر ایک صدقہ واجب ہوتا ہے ۔ “ پھر ہر بار « سبحان اللہ » کہنا ایک صدقہ ہے ، اور ہر بار « الحمداللہ » کہنا ایک صدقہ ہے اور ہر بار « لَا إِلَـٰہَ إِلَّا اللَّـہُ » کہنا ایک صدقہ ہے ہر بار « اللہُ اكبر » کہنا صدقہ ہے اور اچھی بات کا حکم کرنا ایک صدقہ ہے ، اور بری بات سے روکنا ایک صدقہ ہے اور ان سب سے کافی ہو جاتی ہیں چاشت کی دو رکعتیں جس کو وہ پڑھ لیتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 121  -  2k
حدیث نمبر: 1673 --- حکم البانی: ضعيف إنما يصح منه جملة خير الصدقة... جابر بن عبداللہ انصاری ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے کہ ایک شخص انڈہ کے برابر سونا لے کر آیا اور بولا : اللہ کے رسول ! مجھے یہ ایک کان میں سے ملا ہے ، آپ اسے لے لیجئے ، یہ صدقہ ہے اور اس کے علاوہ میں کسی اور چیز کا مالک نہیں ، رسول اللہ ﷺ نے اس سے منہ پھیر لیا ، وہ پھر آپ ﷺ کے پاس آپ کی دائیں جانب سے آیا اور ایسا ہی کہا ، رسول اللہ ﷺ نے اس سے منہ پھیر لیا ، پھر وہ آپ ﷺ کے پاس آپ کی بائیں جانب سے آیا ، رسول اللہ ﷺ نے پھر اس سے منہ پھیر لیا ، پھر وہ آپ ﷺ کے پیچھے سے آیا آپ نے اسے لے کر پھینک دیا ، اگر وہ اسے لگ جاتا تو اس کو چوٹ پہنچاتا یا زخمی کر دیتا ، پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم میں ایک اپنا سارا مال لے کر چلا آتا ہے اور کہتا ہے : یہ صدقہ ہے ، پھر بیٹھ کر لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے ، بہترین صدقہ وہ ہے جس کا مالک صدقہ دے کر مالدار رہے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 121  -  3k
حدیث نمبر: 2778 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 572... سیدنا ابوذر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”تیرا اپنے بھائی کے سامنے مسکرانا صدقہ ہے ، نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے ، برائی سے منع کرنا صدقہ ہے ، بےآباد زمین میں کسی آدمی کی راہنمائی کرنا صدقہ ہے ، جہاں کوئی قائد نہیں ملتا ، کمزور نظر والے آدمی کو دکھانا صدقہ ہے ، راستے سے پتھر ، کانٹا اور ہڈی (‏‏‏‏وغیرہ) دور کرنا صدقہ ہے اور اپنے ڈول کا پانی کسی بھائی کے ڈول میں ڈال دینا صدقہ ہے ۔ “ ‏‏‏‏
Terms matched: 1  -  Score: 121  -  2k
حدیث نمبر: 6022 --- ہم سے آدم نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے ، ان سے سعید بن ابی بردہ بن ابی موسیٰ اشعری نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد نے اور ان سے ان کے دادا (ابوموسیٰ اشعری ؓ ) نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” ہر مسلمان پر صدقہ کرنا ضروری ہے ۔ “ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا اگر کوئی چیز کسی کو (صدقہ کے لیے) جو میسر نہ ہو ۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ پھر اپنے ہاتھ سے کام کرے اور اس سے خود کو بھی فائدہ پہنچائے اور صدقہ بھی کرے ۔ صحابہ کرام ؓ نے عرض کی اگر اس میں اس کی طاقت نہ ہو یا کہا کہ نہ کر سکے ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ پھر کسی حاجت مند پریشان حال کی مدد کرے ۔ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا اگر وہ یہ بھی نہ کر سکے ۔ فرمایا کہ پھر بھلائی کی طرف لوگوں کو رغبت دلائے یا امر بالمعروف کا کرنا عرض کیا اور اگر یہ بھی نہ کر سکے ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ پھر برائی سے رکا رہے کہ یہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 121  -  3k
حدیث نمبر: 658 --- حکم البانی: ( جملة إذا أفطر ... ) ضعيف ، والصحيح من فعله صلى الله عليه وسلم ، ( جملة الصدقة على.... ) صحيح ( جملة إذا أفطر ... ) ، ابن ماجة ( 1699 ) ، ( جملة الصدقة على ... ) ، ابن ماجة ( 1844 ) // عندنا برقم ( 1494 ) //... سلمان بن عامر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی روزہ افطار کرے تو کھجور سے افطار کرے ، کیونکہ اس میں برکت ہے ، اگر کھجور میسر نہ ہو تو پانی سے افطار کرے وہ نہایت پاکیزہ چیز ہے “ ، نیز فرمایا : ” مسکین پر صدقہ ، صرف صدقہ ہے اور رشتے دار پر صدقہ میں دو بھلائیاں ہیں ، یہ صدقہ بھی ہے اور صلہ رحمی بھی “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- سلمان بن عامر کی حدیث حسن ہے ، ۲- سفیان ثوری نے بھی عاصم سے بطریق : « حفصۃ بنت سيرين ، عن الرباب ، عن سلمان بن عامر ، عن النبي صلى اللہ عليہ وسلم » اسی حدیث کی طرح روایت کی ہے ، ۳- نیز شعبہ نے بطریق : « عاصم ، عن حفصۃ ، عن سلمان بن عامر » روایت کی ہے اور اس میں انہوں نے رباب کا ذکر نہیں کیا ہے ، ۴- سفیان ثوری اور ابن عیینہ کی حدیث زیادہ صحیح ہے ، ۵- اسی طرح ابن عون اور ہشام بن حسان نے بھی بطریق : « حفصۃ ، عن الرباب ، عن سلمان بن عامر » روایت کی ہے ، ۶- اس باب میں عبداللہ بن مسعود ؓ کی اہلیہ زینب ، جابر اور ابوہریرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 121  -  4k
حدیث نمبر: 1286 --- حکم البانی: صحيح... ابوالاسود الدولی کہتے ہیں کہ ہم لوگ ابوذر ؓ کے پاس تھے کہ اسی دوران آپ نے کہا : ہر روز صبح ہوتے ہی تم میں سے ہر شخص کے جوڑ پر ایک صدقہ ہے ، تو اس کے لیے ہر نماز کے بدلہ ایک صدقہ (کا ثواب) ہے ، ہر روزہ کے بدلہ ایک صدقہ (کا ثواب) ہے ، ہر حج ایک صدقہ ہے ، اور ہر تسبیح ایک صدقہ ہے ، ہر تکبیر ایک صدقہ ہے ، اور ہر تحمید ایک صدقہ ہے ، اس طرح رسول اللہ ﷺ نے ان نیک اعمال کا شمار کیا پھر فرمایا : ” ان سب سے تمہیں بس چاشت کی دو رکعتیں کافی ہیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 121  -  2k
حدیث نمبر: 1956 --- حکم البانی: صحيح ، الصحيحة ( 572 ) ... ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اپنے بھائی کے سامنے تمہارا مسکرانا تمہارے لیے صدقہ ہے ، تمہارا بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا صدقہ ہے ، بھٹک جانے والی جگہ میں کسی آدمی کو تمہارا راستہ دکھانا تمہارے لیے صدقہ ہے ، نابینا اور کم دیکھنے والے آدمی کو راستہ دکھانا تمہارے لیے صدقہ ہے ، پتھر ، کانٹا اور ہڈی کو راستے سے ہٹانا تمہارے لیے صدقہ ہے ، اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے ڈول میں تمہارا پانی ڈالنا تمہارے لیے صدقہ ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے ، ۲- اس باب میں ابن مسعود ، جابر ، حذیفہ ، عائشہ اور ابوہریرہ ؓ سے احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 110  -  3k
حدیث نمبر: 2989 --- ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا ، کہا ہم کو عبدالرزاق نے خبر دی ، کہا ہم کو معمر نے خبر دی ، انہیں ہمام نے اور ان سے ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” انسان کے ہر ایک جوڑ پر صدقہ لازم ہوتا ہے ۔ ہر دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے ۔ پھر اگر وہ انسانوں کے درمیان انصاف کرے تو یہ بھی ایک صدقہ ہے اور کسی کو سواری کے معاملے میں اگر مدد پہنچائے ، اس طرح پر کہ اسے اس پر سوار کرائے یا اس کا سامان اٹھا کر رکھ دے تو یہ بھی ایک صدقہ ہے اور اچھی بات منہ سے نکالنا بھی ایک صدقہ ہے اور ہر قدم جو نماز کے لیے اٹھتا ہے وہ بھی صدقہ ہے اور اگر کوئی راستے سے کسی تکلیف دینے والی چیز کو ہٹا دے تو وہ بھی ایک صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 109  -  3k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 Next >>


Search took 0.142 seconds