حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "صحیح مسلم"
196 رزلٹ
حدیث نمبر: 4220 --- ‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے ، ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا : میری ماں ناگہانی مر گئی اور میں سمجھتا ہوں اگر وہ بات کر سکتی تو ضرور صدقہ دیتی تو مجھے ثواب ملے گا اگر میں اس کی طرف سے صدقہ کروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں“ ۔
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 2342 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ نے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ جو شخص صدقہ دیتا ہے پاک مال سے اور اللہ قبول نہیں کرتا مگر پاک مال کو (یعنی حلال کو) پھر جب کوئی پاک مال سے صدقہ دیتا ہے تو رحمٰن اپنے داہنے ہاتھ میں اس کو لیتا ہے اگرچہ وہ ایک کھجور بھی ہو (عرب میں اس سے حقیر کوئی شئے نہیں) اور وہ رحمٰن کی ہتھیلی میں بڑھتی رہتی ہے یہاں تک کہ پہاڑ کے برابر ہو جاتی ہے جیسے کوئی اپنے گھوڑے کے بچھڑے کو پالتا ہے یا اونٹ کے بچے کو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 2492 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ کی عادت مبارک تھی کہ جب کوئی قوم صدقہ لاتی تھی تو آپ ﷺ ان کے لئے (دعا) فرماتے تھے : « اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَيْہِمْ » ” یا اللہ ! رحمت کر ان کے اوپر ۔ “ پھر آئے باپ ابو اوفیٰ کے صدقہ لے کر تو آپ ﷺ نے فرمایا : « اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِى أَوْفَى » ” یا اللہ ! رحمت کر ابو اوفیٰ کی آل پر ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 4224 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ، سیدنا عمر بن خطاب ؓ کو ایک زمین ملی خیبر میں تو وہ آئے رسول اللہ ﷺ سے مشورہ کرنے اس باب میں ۔ انہوں نے کہا : یا رسول اللہ ! مجھے خیبر میں ایک زمین ملی ہے ۔ ایسا عمدہ مال مجھ کو کبھی نہیں ملا ، آپ ﷺ کیا حکم کرتے ہیں اس کے باب میں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : “ ”اگر تو چاہے تو زمین کی ملکیت کو روک رکھے (یعنی اصل زمین کو) اور صدقہ دے اس کو ۔ “ ” (یعنی اس کی منفعت کو) پھر سیدنا عمر ؓ نے اس کو صدقہ کر دیا اس شرط پر کہ اصل زمین نہ بیچی جائے ، نہ خریدی جائے ، نہ وہ کسی کی میراث میں آئے ، نہ ہبہ کی جائے اور صدقہ کر دیا اس کو فقیروں اور رشتہ داروں میں اور غلاموں میں (یعنی ان کی آزادی میں مدد دینے کے لئے) اور مسافروں میں اور ناتواں لوگوں میں (یا مہمان کی مہمانی میں) اور جو کوئی اس کا انتظام کرے وہ اس میں سے کھائے دستور کے موافق یا کسی دوست کو کھلائے لیکن مال اکٹھا نہ کرے (یعنی روپیہ جوڑنے کی نیت سے اس میں تصرف نہ کرے) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  3k
حدیث نمبر: 2601 --- ‏‏‏‏ سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا : ایک شخص آیا رسول اللہ ﷺ کے پاس اور کہا کہ میں جل گیا آپ ﷺ نے فرمایا : ”کیوں ؟ “ اس نے عرض کی کہ میں نے جماع کیا رمضان شریف میں اپنی عورت سے دن کو ، آپ ﷺ نے فرمایا : ”صدقہ دے ، صدقہ دے ۔ “ اس نے عرض کی کہ میرے پاس تو کچھ موجود نہیں ہے ، اتنے میں آپ ﷺ کے پاس دو گونیاں آئیں کھانے کو (یعنی غلہ یا کھجور کی) آپ ﷺ نے فرمایا : ”لے یہ صدقہ کر دے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 3968 --- ‏‏‏‏ سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو مسلمان درخت لگائے پھر اس میں سے کوئی کھائے تو لگانے والے کو صدقہ کا ثواب ملے گا اور جو چوری کیا جائے گا اس میں بھی صدقے کا ثواب ملے گا اور جو درندے کھا جائیں اس میں بھی صدقے کا ثواب ملے گا اور جو پرندے کھا جائیں اس میں بھی صدقہ کا ثواب ملے گا اور نہیں کم کرے گا اس کو کوئی مگر صدقہ کا ثواب ہو گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 2361 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” بخیل اور صدقہ دینے والے کی مثال ایسی ہے جیسے دو آدمی کہ ان پر زرہ ہو لوہے کی پھر جب سخی نے چاہا صدقہ دے زرہ اس کی کشادہ ہو گئی یہاں تک کہ اس کے قدموں کا اثر مٹانے لگی اور جب بخیل نے چاہا کہ صدقہ دے ، وہ تنگ ہو گئی اور اس کا ہاتھ اس کے گلے میں پھنس گیا اور ہر حلقہ اپنے دوسرے حلقہ میں کس گیا ۔ “ راوی نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا کہ فرماتے تھے : ” پھر وہ کوشش کرتا ہے کہ کشادہ ہو مگر نہیں ہوتی ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 3782 --- ‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے بریرہ کو خریدا انصار کے لوگوں سے اور اس کے مالکوں نے ولاء کی شرط کر لی رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ولاء اسی کو ملے گی جو والی ہو نعمت کا ۔ “ (یعنی آزاد کرے) اور اختیار دیا رسول اللہ ﷺ نے اس کو اپنے خاوند کے مقدمہ میں اس کا خاوند غلام تھا اور بریرہ نے عائشہ ؓ کے لیے گوشت کا حصہ بھیجا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کاش ہمارے لیے بھی اس میں سے تھوڑا گوشت بناتیں ۔ “ عائشہ ؓ نے کہا : وہ گوشت صدقہ ملا ہے بریرہ کو (اور آپ ﷺ پر صدقہ حرام ہے ۔) آپ ﷺ نے فرمایا : ” وہ بریرہ پر صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے ۔ “ (تو ہم پر اس کا کھانا درست ہے) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
حدیث نمبر: 2338 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوموسیٰ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ آدمی اپنے سونے کا صدقہ لے کر پھرے گا اور کوئی نہ ملے گا کہ اس کو قبول کر لے اور ایک ایک آدمی کو دیکھنے والا دیکھے گا کہ اس کے پیچھے چالیس چالیس عورتیں لگی ہوں گی اور پناہ پکڑیں گی اس کی مردوں کے کم ہونے سے عورتوں کے زیادہ ہونے سے ۔ “ اور ابن براد کی روایت میں ہے کہ ” دیکھے گا تو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 54  -  2k
حدیث نمبر: 2363 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوموسیٰ ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو خزانچی مسلمان امانت دار ہو جو خرچ کرتا ہو اور کبھی فرما دیتا ہو جس کا حکم ہوا ہو اور پوری رقم دیتا ہو (یعنی تحریر بٹہ رشوت نہ کاٹتا ہو) اور پوری خیرات دیتا ہو اپنے دل کی خوشی کے ساتھ اور جس کو حکم ہوا ہو اس کو پہنچائے وہ بھی ایک صدقہ دینے والا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 54  -  2k
حدیث نمبر: 4577 --- ‏‏‏‏ زہری سے روایت ہے کہ مالک اوس کے بیٹے نے حدیث بیان کی ان سے ، مجھے سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے بلا بھیجا میں ان کے پاس دن چڑھے آیا ۔ وہ اپنے گھر میں تخت پر بیٹھے تھے گدی پر اور کوئی فرش اس پر نہ تھا اور ٹیک لگائے ہوئے تھے ایک چمڑے کے تکیہ پر ۔ انہوں نے کہا : اے مالک تیری قوم کے کئی گھر والے دوڑ کر میرے پاس آئے میں نے ان کو کچھ تھوڑا دلا دیا ہے تو ان سب کو بانٹ دے ۔ میں نے کہا : کاش ! یہ کام آپ اور کسی سے لیں ، انہوں نے کہا : تو لے اے مالک اتنے میں یرفا (ان کا عرض بیگے اور خدمت گار) آیا اور کہنے لگا اے امیرالمؤمنین ! عثمان بن عفان اور عبدالرحمٰن بن عوف اور زبیر اور سعد ؓ حاضر ہیں ۔ سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے کہا : اچھا ان کو آنے دے ، وہ آئے ۔ پھر یرفا آیا اور کہنے لگا سیدنا عباس اور سیدنا علی ؓ آنا چاہتے ہیں ۔ سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے کہا : اچھا ! ان کو بھی اجازت دے ۔ سیدنا عباس ؓ نے کہا : اے امیرالمؤمنین ! میرا اور جھوٹے گنہگار دغاباز چور کا فیصلہ کر دیجئے ۔ لوگوں نے کہا : ہاں اے امیر المؤمنین ! فیصلہ ان کا کر دیجئے اور ان کو اس ٹنٹے (جھگڑے) سے راحت دیجئیے ۔ مالک بن اوس نے کہا : میں جانتا ہوں کہ ان دونوں نے (یعنی سیدنا علی بن ابی طالب ؓ اور سیدنا عباس ؓ نے) عثمان اور عبدالرحمٰن اور زبیر اور سعد ؓ کو اس لیے آگے بھیجا تھا (کہ وہ سیدنا عمر بن خطاب ؓ سے کہہ کر فیصلہ کروا دیں ، سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے کہا ٹھہرو میں تم کو قسم دیتا ہوں اس اللہ کی جس کے حکم سے زمین اور آسمان قائم ہیں کیا تم کو معلوم نہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہم پیغمبروں کے مال میں وارثوں کو کچھ نہیں ملتا اور جو ہم چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے ۔ “ سب نے کہا : ہاں ہم کو معلوم ہے ۔ پھر سیدنا عباس اور سیدنا علی ؓ کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا : میں تم دونوں کو قسم دیتا ہوں اللہ تعالیٰ کی جس کے حکم سے زمین اور آسمان قائم ہیں کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہم پیغمبروں کا کوئی وارث نہیں ہوتا جو ہم چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے ۔ “ ان دونوں نے کہا : بے شک ہم جانتے ہیں ۔ سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے کہا : اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک بات خاص کی تھی جو اور کسی کے ساتھ خاص نہیں کی فرمایا اللہ تعالیٰ نے « مَا أَفَاءَ اللَّہُ عَلَى رَسُولِہِ مِنْ أَہْلِ الْقُرَى فَلِلَّہِ وَلِلرَّسُولِ » ”جو دیا ...
Terms matched: 1  -  Score: 54  -  15k
حدیث نمبر: 2385 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، آپ ﷺ منبر پر صدقہ کا ذکر کرتے تھے اور کسی سے سوال نہ کرنے کا اور فرمایا : ” اوپر کا ہاتھ بہتر ہے نیچے کے ہاتھ سے اور اوپر کا ہاتھ خرچ کرنے والا ہے اور نیچے کا ہاتھ مانگنے والا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2388 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوامامہ ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اے آدم کے بیٹے ! تو جو چیز ضرورت سے زیادہ ہو اس کو خرچ کرتا رہ یہ بہتر ہے تیرے لیے اور اگر اس کو بھی روک رکھے جیسے ضرورت کے موافق کو روکتا ہے تو برائی ہے تیرے حق میں اور تجھ پر ملامت نہیں ضروری خرچ کے موافق رکھنے میں اور صدقہ پہلے اس کو دے جس کا خرچہ تیرے ذمہ ہو اور اوپر کا ہاتھ بہتر ہے نیچے کے ہاتھ سے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 4585 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہمارا کوئی وارث نہیں جو ہم چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2281 --- ‏‏‏‏ نافع نے کہا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے حکم کیا صدقہ فطر کا ایک صاع کھجور کا یا ایک صاع جَو کا ۔ سیدنا ابن عمر ؓ نے کہا کہ پھر لوگوں نے تجویز کیا کہ دو مد گیہوں کے (جو قیمت میں اس کے برابر ہوتے ہیں) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2384 --- ‏‏‏‏ مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی مروی ہے اس میں ہے کہ کون سا صدقہ افضل ہے ؟
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 4580 --- ‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے ، سیدنا فاطمہ زہرا ؓ رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی نے سیدنا ابوبکر صدیق کے پاس کسی کو بھیجا اپنا ترکہ مانگنے کو رسول اللہ ﷺ کے ان مالوں میں سے جو اللہ تعالیٰ نے دئیے آپ ﷺ کو مدینہ اور فدک میں اور جو کچھ بچتا تھا خیبر کے خمس میں سے ۔ سیدنا ابوبکر ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا اور جو ہم چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے اور محمد ﷺ کی اولاد اسی مال میں سے کھائے گی ۔ “ اور میں تو قسم اللہ کی رسول اللہ ﷺ کے صدقے کو کچھ نہیں بدلوں گا اس حال سے جیسے رسول اللہ ﷺ کے زمانہ مبارک میں تھا اور میں اس میں وہی کام کروں گا جو رسول اللہ ﷺ کرتے تھے ۔ غرضیکہ سیدنا ابوبکر ؓ نے انکار کیا سیدہ فاطمہ ؓ کو کچھ دینے سے ۔ اور سیدہ فاطمہ ؓ کو غصہ آیا ، انہوں نے سیدنا ابوبکر ؓ سے ملاقات چھوڑ دی اور بات نہ کی یہاں تک کہ وفات ہوئی ان کی (نووی رحمہ اللہ نے کہا : یہ ترک ملاقات وہ ترک نہیں جو شرع میں حرام ہے اور وہ یہ ہے کہ ملاقات کے وقت سلام نہ کرے یا سلام کا جواب نہ دے) اور وہ رسول اللہ ﷺ کے بعد صرف چھ مہینے زندہ رہیں ۔ (بعض نے کہا : آٹھ مہینے یا تین مہینے یا دو مہینے یا ستر دن ۔ بہرحال تین تاریخ رمضان مبارک گیارہ ہجری مقدس کو انہوں نے انتقال فرمایا) جب ان کا انتقال ہوا تو ان کے خاوند سیدنا علی ؓ بن ابی طالب نے ان کو رات کو دفن کیا اور سیدنا ابوبکر ؓ کو خبر نہ کی (اس سے معلوم ہوا کہ رات کو دفن کرنا جائز ہے اور دن کو افضل ہے اگر کوئی عذر نہ ہو) اور نماز پڑھی ان پر سیدنا علی بن ابی طالب ؓ نے اور تب تک سیدہ فاطمہ ؓ زندہ تھیں جب تک لوگ سیدنا علی بن ابی طالب ؓ کی طرف مائل تھے (بوجہ سیدہ فاطمہ زہرا ؓ کے) جب وہ انتقال کر گئیں تو سیدنا علی بن ابی طالب ؓ نے دیکھا لوگ میری طرف سے پھر گئے ۔ انہوں نے سیدنا ابوبکر ؓ سے صالح لینا چاہا اور ان سے بیعت کر لینا مناسب سمجھا اور ابھی تک کئی مہنے گزرے تھے ، انہوں نے بیعت نہیں کی تھی سیدنا ابوبکر صدیق ؓ سے ۔ تو سیدنا علی کرم اللہ وجہہ نے سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کو بلا بھیجا اور یہ کہلا بھیجا کہ آپ اکیلے آئیے ۔ آپ کے ساتھ کوئی نہ آئے کیونکہ وہ سیدنا عمر بن خطاب ؓ کا آنا ناپسند کرتے تھے ۔ سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے سیدنا ابوبکر صدیق ؓ سے کہا : قسم اللہ کی ! تم اکیلے ان کے پاس نہ جاؤ گے سیدنا ابو...
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  14k
حدیث نمبر: 2380 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ نے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سات شخص ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے سایہ میں جگہ دے گا (یعنی عرش کے نیچے) جس دن اس کے سوا اور کوئی سایہ نہ ہو گا ایک حاکم منصف (جو کتاب و سنت کے مطابق فیصلہ کرے خواہ بادشاہ ہو خواہ کوتوال وغیرہ) دوسرے وہ جوان جو اللہ کی راہ عبادت کے ساتھ بڑھا ہو ، تیسرے وہ شخص جو مسجد سے نکلے اور دل اس کا مسجد میں لگا رہے ، چوتھے وہ دو شخص کہ محبت کریں آپس میں اللہ کے واسطے اسی کے لئے ملیں اور اسی کے لئے جدا ہوں ، پانچویں جو مرد ایسا متقی ہو کہ اسے کوئی عورت حسب و نسب والی مالدار ، زنا کے لئے بلائے اور وہ کہے : میں اللہ سے ڈرتا ہوں (اور زنا سے باز رہے) چھٹے جو صدقہ دے ایسا چھپا کر کہ داہنے کہ نہ خبر ہو کہ بائیں ہاتھ نے خرچ کیا (اور یہ تصحیف ہے صحیح یہ ہے کہ بائیں ہاتھ کو خبر نہ ہو کہ داہنا کیا خرچ کرتا ہے) ساتویں جو اللہ کو اکیلے میں یاد کرے اور اس کے آنسو ٹپک پڑیں ۔ “ (یعنی اللہ کی محبت یا خوف سے) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  3k
حدیث نمبر: 2344 --- ‏‏‏‏ ترجمہ وہی ہے جو اوپر گزرا ، مگر اس میں پاک « كسب » کا ذکر ہے اور یہ زیادہ ہے کہ ” اس صدقہ کو اپنے حق کی جگہ میں خرچ کرے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 4173 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے ، میں نے سنا رسول اللہ ﷺ سے ، آپ ﷺ فرماتے تھے : ” مثال اس شخص کی جو صدقہ دے پھر اس کو لینا چاہے ، کتے کی سی ہے جو قے کرتا ہے پھر قے کو کھاتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 Next >>


Search took 0.132 seconds