حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سنن ابن ماجہ"
87 رزلٹ
حدیث نمبر: 2390 --- حکم البانی: صحيح... عمر بن خطاب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اپنے صدقہ کو دے کر واپس نہ لو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2474 --- حکم البانی: ضعيف... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے پوچھا : اللہ کے رسول ! کون سی ایسی چیز ہے جس کا روکنا جائز نہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” پانی ، نمک اور آگ “ میں نے کہا : اللہ کے رسول ! پانی تو ہمیں معلوم ہے کہ اس کا روکنا جائز اور حلال نہیں ؟ لیکن نمک اور آگ کیوں جائز نہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اے حمیراء ! جس نے آگ دی گویا اس نے وہ تمام کھانا صدقہ کیا جو اس پر پکا ، اور جس نے نمک دیا گویا اس نے وہ تمام کھانا صدقہ کیا جس کو اس نمک نے مزے دار بنایا ، اور جس نے کسی مسلمان کو جہاں پانی ملتا ہے ، ایک گھونٹ پانی پلایا گویا اس نے ایک غلام آزاد کیا ، اور جس نے کسی مسلمان کو ایسی جگہ ایک گھونٹ پانی پلایا جہاں پانی نہ ملتا ہو گویا اس نے اس کو نئی زندگی بخشی “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 44  -  3k
حدیث نمبر: 3079 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن معقل کہتے ہیں کہ میں مسجد میں کعب بن عجرہ ؓ کے پاس بیٹھا تو میں نے ان سے آیت کریمہ : « ففديۃ من صيام أو صدقۃ أو نسك » (سورۃ البقرہ : ۱۹۶) کے متعلق پوچھا تو آپ نے کہا کہ یہ آیت میرے بارے میں نازل ہوئی ہے ، میرے سر میں تکلیف تھی تو مجھے رسول اللہ ﷺ کے پاس اس حال میں لایا گیا کہ جوئیں (میرے سر میں اتنی کثرت سے تھیں کہ) میرے منہ پر گر رہی تھیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” میں نہیں سمجھتا تھا کہ تمہیں اس قدر تکلیف ہو گی ، کیا ایک بکری تمہیں مل سکتی ہے “ ؟ میں نے عرض کیا : نہیں ، تب یہ آیت اتری : « ففديۃ من صيام أو صدقۃ أو نسك » یعنی ” فدیہ ہے صوم کا یا صدقہ کا یا قربانی کا “ ، تو صوم تین دن کا ہے ، اور صدقہ چھ مسکینوں کو کھانا دینا ہے ، ہر مسکین کو آدھا صاع ، اور قربانی ایک بکری کی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 44  -  3k
حدیث نمبر: 204 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا ، آپ نے صحابہ کرام ؓ کو اس پر صدقہ و خیرات کرنے کی ترغیب دلائی ، ایک صحابی نے کہا : میرے پاس اتنا اتنا مال ہے ، راوی کہتے ہیں : اس مجلس میں جو بھی تھا اس نے تھوڑا یا زیادہ ضرور اس پر صدقہ کیا ، تو اس وقت رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جس شخص نے کوئی اچھی سنت جاری کی اور لوگوں نے اس پر عمل کیا تو اسے اس کے عمل کا پورا ثواب ملے گا ، اور ان لوگوں کا ثواب بھی اس کو ملے گا جو اس سنت پر چلے ، ان کے ثوابوں میں کوئی کمی بھی نہ کی جائے گی ، اور جس نے کوئی غلط طریقہ جاری کیا ، اور لوگوں نے اس پر عمل کیا ، تو اس پر اس کا پورا گناہ ہو گا ، اور ان لوگوں کا گناہ بھی اس پر ہو گا جنہوں نے اس غلط طریقہ پر عمل کیا ، اور اس سے عمل کرنے والوں کے گناہوں میں کچھ بھی کمی نہ ہو گی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  3k
حدیث نمبر: 2076 --- حکم البانی: حسن صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ بریرہ میں تین سنتیں سامنے آئیں ایک تو یہ کہ جب وہ آزاد ہوئیں تو انہیں اختیار دیا گیا ، اور ان کے شوہر غلام تھے ، دوسرے یہ کہ لوگ بریرہ ؓ کو صدقہ دیا کرتے اور وہ نبی اکرم ﷺ کو ہدیہ کر دیتیں ، تو آپ ﷺ فرماتے : ” وہ اس کے لیے صدقہ ہے ، اور ہمارے لیے ہدیہ ہے “ ، تیسرے یہ کہ آپ ﷺ نے انہیں کے سلسلہ میں فرمایا : ” حق ولاء (غلام یا لونڈی کی میراث) اس کا ہے جو آزاد کرے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 2707 --- حکم البانی: حسن... بسر بن جحاش قرشی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی ہتھیلی پر لعاب مبارک ڈالا ، اور اس پر شہادت کی انگلی رکھ کر فرمایا : ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : اے ابن آدم ! تم مجھے کس طرح عاجز کرتے ہو ، حالانکہ میں نے تمہیں اسی جیسی چیز (منی) سے پیدا کیا ہے پھر جب تمہاری سانس یہاں پہنچ جاتی ہے ، آپ نے اپنے حلق کی جانب اشارہ فرمایا تو کہتا ہے کہ میں صدقہ کرتا ہوں ، اب صدقہ کرنے کا وقت کہاں رہا “ ؟ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 2418 --- حکم البانی: صحيح... بریدہ اسلمی ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جو کسی تنگ دست کو مہلت دے گا تو اس کو ہر دن کے حساب سے ایک صدقہ کا ثواب ملے گا ، اور جو کسی تنگ دست کو میعاد گزر جانے کے بعد مہلت دے گا تو اس کو ہر دن کے حساب سے اس کے قرض کے صدقہ کا ثواب ملے گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 2356 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے عہد میں ایک شخص کو اس کے خریدے ہوئے پھلوں میں گھاٹا ہوا ، اور وہ بہت زیادہ مقروض ہو گیا ، تو رسول اللہ ﷺ نے لوگوں سے فرمایا : ” تم لوگ اسے صدقہ دو “ چنانچہ لوگوں نے اسے صدقہ دیا ، لیکن اس سے اس کا قرض پورا ادا نہ ہو سکا ، بالآخر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو مل گیا وہ لے لو ، اس کے علاوہ تمہارے لیے کچھ نہیں ہے “ یعنی قرض خواہوں کے لیے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 2431 --- حکم البانی: ضعيف جدا... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” معراج کی رات میں نے جنت کے دروازے پر لکھا دیکھا کہ صدقہ کا ثواب دس گنا ہے ، اور قرض کا اٹھارہ گنا ، میں نے کہا : جبرائیل ! کیا بات ہے ؟ قرض صدقہ سے افضل کیسے ہے ؟ تو کہا : اس لیے کہ سائل سوال کرتا ہے حالانکہ اس کے پاس کھانے کو ہوتا ہے ، اور قرض لینے والا قرض اس وقت تک نہیں مانگتا جب تک اس کو واقعی ضرورت نہ ہو “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 4155 --- حکم البانی: صحيح... ابومسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ صدقہ و خیرات کا حکم دیتے تو ہم میں سے ایک شخص حمالی کرنے جاتا ، یہاں تک کہ ایک مد کما کر لاتا ، (اور صدقہ کر دیتا) اور آج ان میں سے ایک کے پاس ایک لاکھ نقد موجود ہے ، ابووائل شقیق کہتے ہیں : گویا کہ وہ اپنی ہی طرف اشارہ کر رہے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 4049 --- حکم البانی: صحيح... حذیفہ بن الیمان ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اسلام ایسا ہی پرانا ہو جائے گا جیسے کپڑے کے نقش و نگار پرانے ہو جاتے ہیں ، حتیٰ کہ یہ جاننے والے بھی باقی نہ رہیں گے کہ نماز ، روزہ ، قربانی اور صدقہ و زکاۃ کیا چیز ہے ؟ اور کتاب اللہ ایک رات میں ایسی غائب ہو جائے گی کہ اس کی ایک آیت بھی باقی نہ رہ جائے گی ، اور لوگوں کے چند گروہ ان میں سے بوڑھے مرد اور بوڑھی عورتیں باقی رہ جائیں گے ، کہیں گے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو یہ کلمہ « لا إلہ إلا اللہ » کہتے ہوئے پایا ، تو ہم بھی اسے کہا کرتے ہیں ۔ صلہ نے حذیفہ ؓ سے کہا : جب انہیں یہ نہیں معلوم ہو گا کہ نماز ، روزہ ، قربانی اور صدقہ و زکاۃ کیا چیز ہے تو انہیں فقط یہ کلمہ « لا إلہ إلا اللہ » کیا فائدہ پہنچائے گا ؟ تو حذیفہ ؓ نے ان سے منہ پھیر لیا ، پھر انہوں نے تین بار یہ بات ان پر دہرائی لیکن وہ ہر بار ان سے منہ پھیر لیتے ، پھر تیسری مرتبہ ان کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : اے صلہ ! یہ کلمہ ان کو جہنم سے نجات دے گا ، اس طرح تین بار کہا “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  4k
حدیث نمبر: 3667 --- حکم البانی: ضعيف... سراقہ بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” کیا میں تم کو افضل صدقہ نہ بتا دوں ؟ اپنی بیٹی کو صدقہ دو ، جو تمہارے پاس آ گئی ہو ، اور تمہارے علاوہ اس کا کوئی کمانے والا بھی نہ ہو “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  1k
حدیث نمبر: 1065 --- حکم البانی: صحيح... یعلیٰ بن امیہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب ؓ سے سوال کیا ، میں نے کہا : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے « ليس عليكم جناح أن تقصروا من الصلاۃ إن خفتم أن يفتنكم الذين كفروا » ” نماز قصر کرنے میں تمہارے اوپر کوئی گناہ نہیں اگر کافروں کی فتنہ انگیزیوں کا ڈر ہو “ (سورۃ النساء : ۱۰۱) ، اب اس وقت تو لوگ مامون (امن و امان میں) ہو گئے ہیں ؟ انہوں نے کہا : جس بات پر تمہیں تعجب ہوا مجھے بھی اسی پر تعجب ہوا تھا ، تو میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس سلسلے میں سوال کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ صدقہ ہے ، جو اللہ تعالیٰ نے تم پر کیا ہے ، لہٰذا تم اس کے صدقہ کو قبول کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  3k
حدیث نمبر: 2706 --- حکم البانی: صحيح ق وليس عند خ زيادة نعم وأبيك لتنبأن وهي شهادة... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! بتائیے کہ لوگوں میں کس کے ساتھ حسن سلوک کا حق مجھ پر زیادہ ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں ، تمہارے والد کی قسم ، تمہیں بتایا جائے گا ، (سب سے زیادہ حقدار) تمہاری ماں ہے “ ، اس نے کہا : پھر کون ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” پھر تمہاری ماں ہے “ ، اس نے کہا : پھر کون ہے ؟ آ پ ﷺ نے فرمایا : ” پھر بھی تمہاری ماں ہے “ ، اس نے کہا : پھر کون ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” پھر تمہارا باپ “ کہا : مجھے بتائیے کہ میں اپنا مال کس طرح صدقہ کروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں ، اللہ کی قسم ! یہ بھی تمہیں بتایا جائے گا ، صدقہ اس حال میں کرو کہ تم تندرست ہو ، مال کی حرص ہو ، زندہ رہنے کی امید ہو ، فقر و فاقہ کا اندیشہ ہو ، ایسا نہ کرو کہ تمہاری سانس یہاں آ جائے (تم مرنے لگو) تو اس وقت کہو : میرا یہ مال فلاں کے لیے اور یہ مال فلاں کے لیے ہے ، اب تو یہ مال ورثاء کا ہے گرچہ تم نہ چاہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  4k
حدیث نمبر: 2475 --- حکم البانی: حسن... ابیض بن حمال ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اس نمک کو جو ” نمک سدمآرب “ کے نام سے جانا جاتا ہے رسول اللہ ﷺ سے بطور جاگیر طلب کیا ، تو آپ ﷺ نے اسے انہیں جاگیر میں دے دیا ، پھر اقرع بن حابس تمیمی ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے ، اور عرض کیا : میں زمانہ جاہلیت میں اس نمک کی کان پر سے گزر چکا ہوں ، وہ ایسی زمین میں ہے جہاں پانی نہیں ہے ، جو وہاں جاتا ہے ، وہاں سے نمک لے جاتا ہے ، وہ بہتے پانی کی طرح ہے ، جس کا سلسلہ کبھی بند نہیں ہوتا ، یہ سن کر رسول اللہ ﷺ نے ابیض بن حمال سے نمک کی اس جاگیر کو فسخ کر دینے کو کہا ، ابیض ؓ نے عرض کیا : میں اس کو اس شرط پر فسخ کرتا ہوں کہ آپ ﷺ اسے میری طرف سے صدقہ کر دیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اچھا وہ تمہاری طرف سے صدقہ ہے اور وہ جاری پانی کے مثل ہے ، جو آئے اس سے لے جائے “ ۔ فرج بن سعید کہتے ہیں : اور وہ آج تک ویسے ہی ہے ، جو وہاں جاتا ہے اس میں سے نمک لے جاتاہے ۔ ابیض ؓ کہتے ہیں : پھر نبی اکرم ﷺ نے انہیں اس جاگیر کے عوض جو آپ نے فسخ کر دی تھی « جرف » یعنی « جرف » مراد (ایک مقام کا نام ہے) میں زمین اور کھجور کے کچھ درخت جاگیر کے طور پر دیے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  4k
حدیث نمبر: 2396 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب ؓ کو خیبر میں کچھ زمین ملی ، تو وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے ، اور آپ سے مشورہ لیا اور عرض کیا : اللہ کے رسول ! مجھے خیبر میں کچھ مال ملا ہے ، اتنا عمدہ مال مجھے کبھی نہیں ملا ، تو آپ اس کے متعلق مجھے کیا حکم فرماتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اگر تم چاہو تو اصل زمین اپنی ملکیت میں باقی رکھو اور اسے (یعنی اس کے پھلوں اور منافع کو) صدقہ کر دو “ ۔ عمر ؓ نے ایسا ہی کیا ، اس طرح کہ اصل زمین نہ بیچی جائے ، نہ ہبہ کی جائے ، اور نہ اسے وراثت میں دیا جائے ، اور وہ صدقہ رہے فقیروں اور رشتہ داروں کے لیے ، غلاموں کے آزاد کرانے اور مجاہدین کے سامان تیار کرنے کے لیے ، اور مسافروں اور مہمانوں کے لیے اور جو اس کا متولی ہو وہ اس میں دستور کے مطابق کھائے یا کسی دوست کو کھلائے لیکن مال جمع نہ کرے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  3k
حدیث نمبر: 2285 --- حکم البانی: صحيح... ابورافع ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص سے ایک جوان اونٹ کی بیع سلم کی یعنی اسے قرض کے طور پر لیا ، اور فرمایا : ” جب صدقہ کے اونٹ آئیں گے تو ہم تمہارا اونٹ کا قرض ادا کر دیں گے “ ، چنانچہ جب صدقہ کے اونٹ آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” ابورافع ! اس کے اونٹ کا قرض ادا کر دو “ ، ابورافع ؓ کہتے ہیں : میں نے ڈھونڈا تو مجھے ویسا اونٹ نہیں ملا ، سوائے ایک ایسے اونٹ کے جس نے اپنے سامنے کے چاروں دانت گرا رکھے تھے ، جو اس کے اونٹ سے بہتر تھا ، میں نے نبی اکرم ﷺ کو بتایا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اسی کو دے دو کیونکہ لوگوں میں بہتر وہ ہے جو اپنے قرض کی ادائیگی میں بہتر ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  3k
حدیث نمبر: 2062 --- حکم البانی: صحيح... سلمہ بن صخر بیاضی ؓ کہتے ہیں کہ میں ایک ایسا آدمی تھا جسے عورتوں کی بڑی چاہت رہتی تھی ، میں کسی مرد کو نہیں جانتا جو عورت سے اتنی صحبت کرتا ہو جتنی میں کرتا تھا ، جب رمضان آیا تو میں نے اپنی بیوی سے رمضان گزرنے تک ظہار کر لیا ، ایک رات وہ مجھ سے باتیں کر رہی تھی کہ اس کا کچھ بدن کھل گیا ، میں اس پہ چڑھ بیٹھا ، اور اس سے مباشرت کر لی ، جب صبح ہوئی تو میں اپنے لوگوں کے پاس گیا ، اور ان سے اپنا قصہ بیان کیا ، میں نے ان سے کہا : تم لوگ میرے لیے رسول اللہ ﷺ سے مسئلہ پوچھو ، تو انہوں نے کہا : ہم نہیں پوچھیں گے ، ایسا نہ ہو کہ ہماری شان میں وحی اترے ، یا رسول اللہ ﷺ ہم لوگوں کے سلسلے میں کچھ فرما دیں ، اور اس کا عار ہمیشہ کے لیے باقی رہے لیکن اب یہ کام ہم تمہارے ہی سپرد کرتے ہیں ، اب تم خود ہی جاؤ اور رسول اللہ ﷺ سے اپنا حال بیان کرو ۔ سلمہ ؓ کہتے ہیں کہ میں خود ہی چلا اور رسول اللہ ﷺ کے پاس آ کر آپ سے واقعہ بیان کیا ، آپ نے فرمایا : ” تم نے یہ کام کیا ہے “ ؟ میں نے عرض کیا : ہاں ، اے اللہ کے رسول ! میں حاضر ہوں اور اپنے بارے میں اللہ کے حکم پر صابر ہوں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم ایک غلام آزاد کرو “ ، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے ، میں تو صرف اپنی جان کا مالک ہوں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم لگاتار دو ماہ کے روزے رکھو ، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول یہ بلا جو میرے اوپر آئی ہے روزے ہی کہ وجہ سے تو آئی ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تو صدقہ دو ، یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ “ ، میں نے کہا : قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے ہم نے یہ رات اس حالت میں گزاری ہے کہ ہمارے پاس رات کا کھانا نہ تھا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” بنی زریق کا صدقہ وصول کرنے والے کے پاس جاؤ ، اور اس سے کہو کہ وہ تمہیں کچھ مال دیدے ، اور اس میں سے ساٹھ مسکینوں کو کھلاؤ اور جو بچے اپنے کام میں لے لو “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  6k
حدیث نمبر: 3000 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ہم حجۃ الوداع میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (مدینہ سے) اس حال میں نکلے کہ ہم ذی الحجہ کے چاند کا استقبال کرنے والے تھے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم میں سے جو عمرہ کا تلبیہ پکارنا چاہے ، پکارے ، اور اگر میں ہدی نہ لاتا تو میں بھی عمرہ کا تلبیہ پکارتا “ ، تو لوگوں میں کچھ ایسے تھے جنہوں نے عمرہ کا تلبیہ پکارا ، اور کچھ ایسے جنہوں نے حج کا ، اور میں ان لوگوں میں سے تھی جنہوں نے عمرہ کا تلبیہ پکارا ، ہم نکلے یہاں تک کہ مکہ آئے ، اور اتفاق ایسا ہوا کہ عرفہ کا دن آ گیا ، اور میں حیض سے تھی ، عمرہ سے ابھی حلال نہیں ہوئی تھی ، میں نے نبی اکرم ﷺ سے اس کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اپنا عمرہ چھوڑ دو ، اور اپنا سر کھول لو ، اور بالوں میں کنگھا کر لو ، اور نئے سرے سے حج کا تلبیہ پکارو “ ، چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا ، پھر جب محصب کی رات (بارہویں ذی الحجہ کی رات) ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے ہمارا حج پورا کرا دیا ، تو آپ ﷺ نے میرے ساتھ عبدالرحمٰن بن ابی بکر کو بھیجا ، وہ مجھے اپنے پیچھے اونٹ پر بیٹھا کر تنعیم لے گئے ، اور وہاں سے میں نے عمرہ کا تلبیہ پکارا (اور آ کر اس عمرے کے قضاء کی جو حیض کی وجہ سے چھوٹ گیا تھا) اس طرح اللہ تعالیٰ نے ہمارے حج اور عمرہ دونوں کو پورا کرا دیا ، ہم پر نہ « ہدي » (قربانی) لازم ہوئی ، نہ صدقہ دینا پڑا ، اور نہ روزے رکھنے پڑے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 27  -  5k
حدیث نمبر: 3167 --- حکم البانی: صحيح... نبیشہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کو آواز دی اور کہا : اللہ کے رسول ! ہم زمانہ جاہلیت میں ماہ رجب میں « عتیرہ » کرتے تھے ، اب آپ اس سلسلے میں ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” جس مہینے میں چاہو اللہ کے لیے قربانی کرو ، اللہ تعالیٰ کے لیے نیک عمل کرو ، اور (غریبوں کو) کھانا کھلاؤ “ ، لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ہم لوگ زمانہ جاہلیت میں « فرع » کرتے تھے ، اب آپ اس سلسلے میں ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہر « سائمہ » (چرنے والے جانور) میں « فرع » ہے جس کو تمہارا جانور جنے یہاں تک کہ جب وہ بوجھ لادنے کے لائق (یعنی جوان) ہو جائے تو اسے ذبح کرو ، اور اس کا گوشت (میرا خیال ہے انہوں نے کہا) مسافروں پر صدقہ کر دے تو یہ بہتر ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 26  -  3k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 Next >>


Search took 0.155 seconds