حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سنن نسائی"
186 رزلٹ
حدیث نمبر: 2581 --- حکم البانی: صحيح... قبیصہ بن مخارق ؓ سے روایت ہے کہ میں نے ایک قرض اپنے ذمہ لے لیا ، میں رسول اللہ ﷺ کے پاس (ادائیگی کے لیے روپے) مانگنے آیا ، تو آپ نے فرمایا : ” اے قبیصہ رکے رہو ۔ (کہیں سے) صدقہ آ لینے دو ، تو ہم تمہیں اس میں سے دلوا دیں گے “ ، وہ کہتے ہیں ـ : پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اے قبیصہ ! صدقہ تین طرح کے لوگوں کے سوا کسی کے لیے جائز نہیں ہے : وہ شخص جو کسی کا بوجھ خود اٹھا لے تو اس کے لیے مانگنا درست ہے ، یہاں تک کہ اس سے اس کی ضرورت پوری ہو جائے ، اور (دوسرا) وہ شخص جو کسی ناگہانی آفت کا شکار ہو جائے ، اور وہ اس کا مال تباہ کر دے ، تو اس کے لیے مانگنا جائز ہے یہاں تک کہ وہ اسے پا لے ، پھر رک جائے ، (تیسرا) وہ شخص جو فاقہ کا شکار ہو گیا ہو یہاں تک کہ اس کی قوم کے تین سمجھ دار افراد گواہی دیں کہ ہاں واقعی فلاں شخص فاقہ کا مارا ہوا ہے ، تو اس کے لیے مانگنا جائز ہے یہاں تک کہ اس کے گزارہ کا انتظام ہو جائے ، ان کے علاوہ مانگنے کی جو بھی صورت ہے حرام ہے ، اے قبیصہ ! اور جو کوئی مانگ کر کھاتا ہے حرام کھاتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  4k
حدیث نمبر: 2530 --- حکم البانی: صحيح... ابومسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں صدقہ کرنے کا حکم فرماتے تھے ، اور ہم میں بعض ایسے ہوتے تھے جن کے پاس صدقہ کرنے کے لیے کچھ نہ ہوتا تھا ، یہاں تک کہ وہ بازار جاتا اور اپنی پیٹھ پر بوجھ ڈھوتا ، اور ایک مد لے کر آتا اور اسے رسول اللہ ﷺ کو دے دیتا ۔ میں آج ایک ایسے شخص کو جانتا ہوں جس کے پاس ایک لاکھ درہم ہے ، اور اس وقت اس کے پاس ایک درہم بھی نہ تھا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 2527 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن حبشی خثعمی ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ سے پوچھا گیا : کون سے کام افضل ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ” ایسا ایمان جس میں شبہ نہ ہو ، جہاد جس میں خیانت نہ ہو ، اور حج مبرور “ ، پوچھا گیا : کون سی نماز افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” لمبے قیام والی نماز “ ، پوچھا گیا : کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” وہ صدقہ جو کم مال والا اپنی محنت کی کمائی سے دے “ ، پوچھا گیا : کون سی ہجرت افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” ایسی ہجرت جو اللہ کی حرام کی ہوئی چیزوں کو چھوڑ دے “ ، پوچھا گیا : کون سا جہاد افضل ہے ، آپ نے فرمایا : ” اس شخص کا جہاد جو مشرکین سے اپنی جان و مال کے ساتھ جہاد کرے “ ، پوچھا گیا : کون سا قتل افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” جس میں آدمی کا خون بہا دیا گیا ہو ، اور اس کا گھوڑا ہلاک کر دیا گیا ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  3k
حدیث نمبر: 2614 --- حکم البانی: حسن صحيح... بہز بن حکیم کے دادا (معاویہ بن حیدہ) ؓ کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم ﷺ کے پاس (کھانے کی) کوئی چیز لائی جاتی تو آپ پوچھتے : ” یہ ہدیہ ہے یا صدقہ ؟ “ اگر کہا جاتا کہ یہ صدقہ ہے تو آپ نہ کھاتے اور اگر کہا جاتا یہ ہدیہ ہے تو آپ (کھانے کے لیے) اپنا ہاتھ بڑھاتے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 2562 --- حکم البانی: صحيح... عقبہ بن عامر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” بلند آواز سے قرآن پڑھنے والا اعلانیہ صدقہ کرنے والے کی طرح ہے ، اور دھیرے سے قرآن پڑھنے والا چھپا کر صدقہ دینے والے کی طرح ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 2543 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا : کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : تمہارا اس وقت کا صدقہ دینا افضل ہے جب تم تندرست ہو اور تمہیں دولت کی حرص ہو اور تم عیش و راحت کی آرزو رکھتے ہو اور محتاجی سے ڈرتے ہو ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 2544 --- حکم البانی: صحيح... حکیم بن حزام ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” بہترین صدقہ وہ ہے جو مالداری کی پشت سے ہو (یعنی مالداری باقی رکھتے ہوئے ہو) ، اور اوپر والا ہاتھ (دینے والا ہاتھ) نیچے والے ہاتھ (لینے والا ہاتھ) سے بہتر ہے ، اور پہلے صدقہ انہیں دو جن کی تم کفالت کرتے ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 2535 --- حکم البانی: حسن صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” بہتر صدقہ وہ ہے جو مالداری کی برقراری اور دل کی بے نیازی کے ساتھ ہو ، اور اوپر والا ہاتھ بہتر ہے نیچے والے ہاتھ سے ۔ اور پہلے صدقہ انہیں دو جن کی کفالت و نگرانی تمہارے ذمہ ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 2517 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد صحيح المرفوع منه... حسن (حسن بصریٰ) سے روایت ہے کہ ابن عباس ؓ نے بصرہ میں خطبہ دیا ، تو انہوں نے کہا : تم لوگ اپنے روزوں کی زکاۃ دو (یعنی صدقہ فطر نکالو) تو لوگ ایک دوسرے کو تکنے لگے ۔ تو انہوں نے کہا : یہاں اہل مدینہ میں سے کون کون ہیں ؟ تم لوگ اٹھو ، اور اپنے بھائیوں کے پاس جاؤ ، انہیں بتاؤ ، کیونکہ وہ لوگ نہیں جانتے کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر چھوٹے ، بڑے ، آزاد اور غلام ، مذکر اور مونث پر آدھا صاع گی ہوں ، یا ایک صاع کھجور ، یا جو فرض کیا ہے ۔ حسن کہتے ہیں : علی ؓ نے کہا : رہی بات جب اللہ نے تمہیں وسعت و فراخی دے رکھی ہو تو تم بھی وسعت و فراخی کا مظاہرہ کرو ۔ گیہوں وغیرہ (نصف صاع کے بجائے) ایک صاع دو ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  3k
حدیث نمبر: 1580 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ عید کے دن نکلتے تو دو رکعتیں پڑھتے ، پھر خطبہ دیتے تو صدقہ کرنے کا حکم دیتے ، تو صدقہ کرنے والوں میں زیادہ تر عورتیں ہوتی تھی ، پھر اگر آپ کو کوئی حاجت ہوتی یا کوئی لشکر بھیجنے کا ارادہ ہوتا تو ذکر کرتے ورنہ لوٹ آتے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 3641 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ کے پاس آ کر عرض کیا : اللہ کے رسول ! کون سا صدقہ اجر و ثواب میں سب سے بہتر ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” تمہارا اس وقت صدقہ کرنا جب تندرست اور صحت مند ہو ، تمہیں مال جمع کرنے کی حرص ہو ، محتاج ہو جانے کا ڈر ہو اور تمہیں لمبی مدت تک زندہ رہنے کی امید ہو اور صدقہ کرنے میں جان نکلنے کے وقت کا انتظار نہ کر کہ جب جان حلق میں اٹکنے لگے تو کہو : فلاں کو اتنا دے دو ، حالانکہ اب تو وہ فلاں ہی کا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 3477 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ بریرہ ؓ سے تین سنتیں تھیں ، ایک یہ کہ وہ لونڈی تھیں آزاد کی گئیں ، (آزادی کے باعث) انہیں ان کے شوہر کے سلسلہ میں اختیار دیا گیا (اپنے غلام شوہر کے ساتھ رہنے یا علیحدگی اختیار کر لینے کا) اور (دوسری سنت یہ کہ) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ولاء (میراث) آزاد کرنے والے کا حق ہے “ ، اور (تیسری سنت یہ کہ) رسول اللہ ﷺ (ان کے) گھر گئے (اس وقت ان کے یہاں) ہنڈیا میں گوشت پک رہا تھا ، آپ کے سامنے روٹی اور گھر کے سالنوں میں سے ایک سالن پیش کیا گیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کیا میں نے گوشت کی ہنڈیا نہیں دیکھی ہے ؟ “ (تو پھر گوشت کیوں نہیں لائے ؟) لوگوں نے عرض کیا : ہاں ، اللہ کے رسول ! (آپ نے صحیح دیکھا ہے) لیکن یہ گوشت وہ ہے جو بریرہ ؓ کو صدقہ میں ملا ہے اور آپ صدقہ نہیں کھاتے (اس لیے آپ کے سامنے گوشت نہیں رکھا گیا ہے) ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” وہ اس کے لیے صدقہ ہے لیکن (جب تم اسے مجھے پیش کرو گے تو) وہ میرے لیے ہدیہ ہو گا (اس لیے اسے پیش کر سکتے ہو) “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 60  -  4k
حدیث نمبر: 3478 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ بریرہ ؓ کی ذات سے تین قضیے (مسئلے) سامنے آئے : بریرہ ؓ کے مالکان نے ان کو بیچ دینا اور ان کی ولاء (وراثت) کا شرط لگانا چاہا ، میں نے اس کا تذکرہ نبی اکرم ﷺ سے کیا ، تو آپ نے فرمایا : ” (ان کے شرط لگانے سے کچھ نہیں ہو گا) تم اسے خرید لو اور اسے آزاد کر دو ، ولاء (میراث) اس کا حق ہے جو اسے آزاد کرے “ ، اور وہ (خرید کر) آزاد کر دی گئی تو رسول اللہ ﷺ نے اسے اختیار دیا تو اس نے اپنے آپ کو منتخب کر لیا (یعنی اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا) ، اسے صدقہ دیا جاتا تھا تو اس صدقہ میں ملی ہوئی چیز میں سے ہمیں ہدیہ بھیجا کرتی تھی ، میں نے یہ بات نبی اکرم ﷺ کو بتائی تو آپ نے فرمایا : ” اسے کھاؤ وہ (چیز) اس کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 60  -  3k
حدیث نمبر: 3137 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو شخص اللہ کے راستے میں جوڑا دے ، جنت میں (اسے مخاطب کر کے) کہا جائے گا : اللہ کے بندے یہ ہے (تیری) بہتر چیز ۔ تو جو کوئی نمازی ہو گا اسے باب صلاۃ (صلاۃ کے دروازہ) سے بلایا جائے گا ، اور جو کوئی مجاہد ہو گا اسے باب جہاد (جہاد کے دروازہ) سے بلایا جائے گا ، اور جو کوئی صدقہ و خیرات دینے والا ہو گا اسے باب صدقہ (صدقہ و خیرات والے دروازہ) سے پکارا جائے گا ، اور جو کوئی اہل صیام میں سے ہو گا اسے باب ریان (سیراب و شاداب دروازہ) سے بلایا جائے گا “ ۔ ابوبکر ؓ نے عرض کیا : اللہ کے نبی ! اس کی کوئی ضرورت و حاجت نہیں کہ کسی کو ان تمام دروازوں سے بلایا جائے کیا کوئی ان تمام دروازوں سے بھی بلایا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں ، اور مجھے امید ہے کہ تم انہیں لوگوں میں سے ہو گے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
حدیث نمبر: 3630 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ عمر کو خیبر میں ایک زمین ملی تو وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس اس کے بارے میں صلاح و مشورہ کرنے کے لیے آئے اور کہا : مجھے ایک ایسی بڑی زمین ملی ہے جس سے میری نظروں میں زیادہ قیمتی مال مجھے کبھی نہیں ملا تو آپ مجھے اس زمین کے بارے میں کیا حکم و مشورہ دیتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اگر چاہو تو اصل زمین کو روک کر وقف کر دو اور اس کی آمدنی کو صدقہ کر دو “ ۔ تو انہوں نے اس طرح صدقہ کر دیا کہ وہ بیچی نہ جا سکے گی اور نہ ھبہ کی جا سکے گی اور اس کی پیداوار اور آمدنی کو صدقہ کر دیا فقراء ، قرابت داروں ، غلاموں کو آزاد کرنے ، اللہ کی راہ ، مسافروں (کی امداد) میں اور مہمانوں (کے تواضع) میں ۔ اور اس کے ولی (نگراں و مہتمم) کے اس میں سے کھانے اور اپنے دوست کو کھلانے میں کوئی حرج و مضائقہ نہیں ہے لیکن (اس کے ذریعہ سے) مالدار بننے کی کوشش نہ ہو ، حدیث کے الفاظ راوی حدیث اسماعیل مسعود کے ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  4k
حدیث نمبر: 1577 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ عید الفطر اور عید الاضحی کے دن عید گاہ کی طرف نکلتے تو لوگوں کو نماز پڑھاتے ، پھر جب دوسری رکعت میں بیٹھتے اور سلام پھیرتے ، تو کھڑے ہوتے اور اپنا چہرہ لوگوں کی طرف کرتے ، اور لوگ بیٹھے رہتے ، پھر اگر آپ کو کوئی ضرورت ہوتی جیسے کہیں فوج بھیجنا ہو تو لوگوں سے اس کا ذکر کرتے ، ورنہ لوگوں کو صدقہ دینے کا حکم دیتے ، تین بار کہتے : ” صدقہ کرو “ ، تو صدقہ دینے والوں میں زیادہ تر عورتیں ہوتی تھیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 3483 --- حکم البانی: حسن صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے بریرہ کو کچھ انصاری لوگوں سے خریدا جنہوں نے (اپنے لیے) ولاء (میراث) کی شرط رکھی ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ولاء (میراث) کا حقدار ولی نعمت (آزاد کرانے والا) ہوتا ہے “ ، رسول اللہ ﷺ نے اسے (یعنی بریرہ کو) اختیار دیا ، اس کا شوہر غلام تھا (اس نے اس حق کا اپنے حق میں استعمال کیا اور شوہر کو چھوڑ دیا) ، اس نے (بریرہ نے) عائشہ ؓ کو گوشت کا ہدیہ بھیجا ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اس گوشت میں ہمارے لیے بھی تو حصہ رکھنا تھا “ ، عائشہ ؓ نے کہا : وہ گوشت بریرہ کے پاس صدقہ آیا تھا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” وہ بریرہ کے لیے صدقہ تھا لیکن ہمارے لیے (صدقہ نہیں) ہدیہ ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
حدیث نمبر: 2457 --- حکم البانی: صحيح... انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ابوبکر ؓ نے انہیں یہ لکھ کر دیا کہ صدقہ (زکاۃ) کے یہ وہ فرائض ہیں جنہیں رسول اللہ ﷺ نے مسلمانوں پر فرض ٹھہرائے ہیں جس کا اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو حکم دیا ہے ، تو جس مسلمان سے اس کے مطابق زکاۃ طلب کی جائے تو وہ اسے دے ، اور جس سے اس سے زیادہ مانگا جائے تو وہ اسے نہ دے ۔ پچیس اونٹوں سے کم میں ہر پانچ اونٹ میں ایک بکری ہے ۔ اور جب پچیس اونٹ ہو جائیں تو اس میں پنتیس اونٹوں تک ایک برس کی اونٹنی ہے ، اگر ایک برس کی اونٹنی نہ ہو تو دو برس کا اونٹ (نر) ہے ۔ اور جب چھتیس اونٹ ہو جائیں تو چھتیس سے پینتالیس تک دو برس کی اونٹنی ہے ۔ اور جب چھیالیس اونٹ ہو جائیں تو اس میں ساٹھ اونٹ تک تین برس کی اونٹنی ہے ، جو نر کودانے کے لائق ہو گئی ہو ، اور جب اکسٹھ اونٹ ہو جائیں تو اس میں پچہتر اونٹ تک چار برس کی اونٹنی ہے ، اور جب چھہتر اونٹ ہو جائیں تو اس میں نوے تک میں دو دو برس کی دو اونٹنیاں ہیں ، اور جب اکیانوے ہو جائیں تو ایک سو بیس تک میں تین تین برس کی دو اونٹنیاں ہیں جو نر کودانے کے قابل ہو گئی ہوں ، اور جب ایک سو بیس سے زیادہ ہو گئی ہوں تو ہر چالیس میں دو برس کی ایک اونٹنی ہے ، اور ہر پچاس میں تین برس کی ایک اونٹنی ہے ۔ اگر اونٹوں کی عمروں میں اختلاف ہو (مثلاً) جس شخص پر چار برس کی اونٹنی کی زکاۃ ہو اور اس کے پاس چار برس کی اونٹنی نہ ہو تین برس کی اونٹنی ہو تو اس سے تین برس کی اونٹنی ہی قبول کر لی جائے گی ، اور وہ اس کے ساتھ میں دو بکریاں بھی دیدے ۔ اگر وہ اسے میسر ہوں ورنہ بیس درہم دے ۔ اور جسے زکاۃ میں تین برس کی اونٹنی دینی ہو ۔ اور اس کے پاس چار برس کی اونٹنی ہو تو اس سے وہی قبول کر لی جائے گی ، اور عامل صدقہ اسے بیس درہم دے یا دو بکریاں واپس دیدے ، اور جسے تین برس کی اونٹنی دینی ہو اور یہ اس کے پاس نہ ہو اور اس کے پاس دو برس کی اونٹنی ہو تو وہی اس سے قبول کر لی جائے اور اس کے ساتھ دو بکریاں دے اگر میسر ہوں یا بیس درہم دے ، اور جسے زکاۃ میں دو سال کی اونٹنی دینی ہو اور اس کے پاس صرف تین سال کی اونٹنی ہو تو وہی اس سے قبول کر لی جائے گی اور عامل زکاۃ اسے بیس درہم یا دو بکریاں واپس دے ، اور جسے دو برس کی اونٹنی دینی ہو ، اور اس کے پاس دو برس کی اونٹنی نہ ہو صرف ایک برس کی اونٹنی ہو تو وہی اس سے قبول ک...
Terms matched: 1  -  Score: 54  -  11k
حدیث نمبر: 4468 --- حکم البانی: صحيح... قیس بن ابی غرزہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم مدینے میں (غلوں سے بھرے) وسق خریدتے اور بیچتے تھے ، اور ہم اپنا نام « سمسار » (دلال) رکھتے تھے ، لوگ بھی ہمیں اسی نام سے پکارتے تھے ، ایک دن رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس نکل کر آئے اور ہمارا ایسا نام رکھا جو ہمارے رکھے ہوئے نام سے بہتر تھا ، اور فرمایا : ” اے تاجروں کی جماعت ! تمہاری خرید و فروخت میں قسم اور لغو باتیں آ جاتی ہیں ، لہٰذا تم اس میں صدقہ کو ملا دیا کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 2540 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جب عورت اپنے شوہر کے مال سے صدقہ دے تو اسے ثواب ملے گا ، اور اس کے شوہر کو بھی ۔ اور خازن کو بھی اتنا ہی ثواب ملے گا ، اور ان میں سے کوئی دوسرے کا ثواب کم نہ کرے گا ، شوہر کو اس کے کمانے کی وجہ سے ثواب ملے گا ، اور بیوی کو اس کے خرچ کرنے کی وجہ سے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 Next >>


Search took 0.132 seconds