حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
تمام کتب میں
1156 رزلٹ
حدیث نمبر: 1445 --- ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے سعید بن ابی بردہ نے بیان کیا ‘ ان سے ان کے باپ ابوبردہ نے ان کے دادا ابوموسیٰ اشعری سے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ہر مسلمان پر صدقہ کرنا ضروری ہے ۔ لوگوں نے پوچھا اے اللہ کے نبی ! اگر کسی کے پاس کچھ نہ ہو ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ پھر اپنے ہاتھ سے کچھ کما کر خود کو بھی نفع پہنچائے اور صدقہ بھی کرے ۔ لوگوں نے کہا اگر اس کی طاقت نہ ہو ؟ فرمایا کہ پھر کسی حاجت مند فریادی کی مدد کرے ۔ لوگوں نے کہا اگر اس کی بھی سکت نہ ہو ۔ فرمایا پھر اچھی بات پر عمل کرے اور بری باتوں سے باز رہے ۔ اس کا یہی صدقہ ہے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: صدقہ کی مختلف صورتوں پر بھی عمل کرنا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 103  -  3k
حدیث نمبر: 663 --- حکم البانی: ضعيف ، الإرواء ( 889 ) ... انس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ سے پوچھا گیا : رمضان کے بعد کون سے روزے افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” شعبان کے روزے جو رمضان کی تعظیم کے لیے ہوں “ ، پوچھا گیا : کون سا صدقہ افضل ہے ؟ فرمایا : ” رمضان میں صدقہ کرنا “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث غریب ہے ، ۲- صدقہ بن موسیٰ محدثین کے نزدیک زیادہ قوی راوی نہیں ہیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 103  -  2k
حدیث نمبر: 669 --- حکم البانی: صحيح ، صحيح أبي داود ( 6566 ) ... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میری والدہ فوت ہو چکی ہیں ، اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو کیا یہ ان کے لیے مفید ہو گا ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں “ ، اس نے عرض کیا : میرا ایک باغ ہے ، آپ گواہ رہئیے کہ میں نے اسے والدہ کی طرف سے صدقہ میں دے دیا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن ہے ، ۲- بعض لوگوں نے یہ حدیث بطریق « عن عمرو بن دينار عن عكرمۃ عن النبي صلى اللہ عليہ وسلم » مرسلاً روایت کی ہے ، ۳- اور یہی اہل علم بھی کہتے ہیں کہ کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو میت کو پہنچتی ہو سوائے صدقہ اور دعا کے ، ۴- « إن لي مخرفا » میں « مخرفاً » سے مراد باغ ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 99  -  3k
حدیث نمبر: 1120 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 8... سیدنا جابر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”جو مسلمان کوئی پودا لگاتا ہے ، پھر اس سے جو بھی کھایا جاتا ہے ، وہ اس کی طرف سے صدقہ ہوتا ہے ، جو اس سے چوری کیا جاتا ہے ، وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے ، جو اس سے درندے کھاتے ہیں ، وہ بھی اس کی طرف سے صدقہ ہوتا ہے اور جو پرندے اس سے کھا جاتے ہیں ، وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے ۔ (‏‏‏‏الغرض) قیامت کے دن تک جب بھی کوئی مخلوق اس کو استعمال کر کے اس میں کمی پیدا کرتی ہے تو وہ اس کی طرف سے صدقہ ہوتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 98  -  2k
حدیث نمبر: 514 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3576... سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ” نماز (جمعہ) کی طرف جلدی آنے والے کی مثال اس آدمی کی طرح ہے جو اونٹ کا صدقہ پیش کرتا ہے ، اس کے بعد آنے والے کی مثال اس طرح ہے جو گائے کا صدقہ پیش کرتا ہے ، اس کے بعد آنے کی مثال اس طرح ہے جو دنبے کا صدقہ پیش کرتا ہے ، اس کے بعد آنے کی مثال اس کی طرح ہے جو مرغی کا صدقہ پیش کرتا ہے اور اس کے بعد آنے کی مثال اس طرح ہے جو انڈے کا صدقہ پیش کرتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 98  -  2k
حدیث نمبر: 1676 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” بہترین صدقہ وہ ہے جو آدمی کو مالدار باقی رکھے یا (یوں فرمایا) وہ صدقہ ہے جسے دینے کے بعد مالک مالدار رہے اور صدقہ پہلے اسے دو جس کی تم کفالت کرتے ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 97  -  1k
حدیث نمبر: 2382 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ نے کہا : ایک شخص آیا رسول اللہ ﷺ کے پاس اور عرض کی اے اللہ کے رسول ! افضل اور ثواب میں بڑا صدقہ کون سا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” تو صدقہ دے اور تو تندرست ہو اور حریص ہو اور خوف کرتا ہو محتاجی کا اور امید رکھتا ہو امیری کی ، وہ افضل ہے اور یہاں تک صدقہ دینے میں دیر نہ کرے کہ جب جان حلق میں آ جائے تو کہنے لگے : یہ فلانے کا ہے ، یہ مال فلانے کو دو اور وہ تو خود اب فلانے کا ہو چکا ۔ “ (یعنی تیرے مرتے ہی وارث لوگ لے لیں گے) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  2k
حدیث نمبر: 1842 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے : ” جو شخص حلال مال سے صدقہ دے ، اور اللہ تعالیٰ تو حلال ہی قبول کرتا ہے ، اس کے صدقہ کو دائیں ہاتھ میں لیتا ہے ، گرچہ وہ ایک کھجور ہی کیوں نہ ہو ، پھر وہ صدقہ رحمن کی ہتھیلی میں بڑھتا رہتا ہے ، یہاں تک کہ پہاڑ سے بھی بڑا ہو جاتا ہے ، اور اللہ تعالیٰ اس کو ایسے ہی پالتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی اپنے گھوڑے یا اونٹ کے بچے کو پالتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  2k
حدیث نمبر: 2881 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ ایک عورت نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا : میری ماں اچانک انتقال کر گئیں ، اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ ضرور صدقہ کرتیں اور (اللہ کی راہ میں) دیتیں ، تو کیا اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو یہ انہیں کفایت کرے گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں تو ان کی طرف سے صدقہ کر دو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  2k
حدیث نمبر: 676 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 1826 ) ... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے رمضان کا صدقہ فطر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو مسلمانوں میں سے ہر آزاد اور غلام ، مرد اور عورت پر فرض کیا ہے ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- ابن عمر ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- مالک نے بھی بطریق : « نافع عن ابن عمر عن النبي صلى اللہ عليہ وسلم » ایوب کی حدیث کی طرح روایت کی ہے البتہ اس میں « من المسلمين » کا اضافہ ہے ۔ ۳- اور دیگر کئی لوگوں نے نافع سے روایت کی ہے ، اس میں « من المسلمين » کا ذکر نہیں ہے ، ۴- اہل علم کا اس سلسلے میں اختلاف ہے بعض کہتے ہیں کہ جب آدمی کے پاس غیر مسلم غلام ہوں تو وہ ان کا صدقہ فطر ادا نہیں کرے گا ۔ یہی مالک ، شافعی اور احمد کا قول ہے ۔ اور بعض کہتے ہیں کہ وہ غلاموں کا صدقہ فطر ادا کرے گا خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہوں ، یہ ثوری ، ابن مبارک اور اسحاق بن راہویہ کا قول ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  3k
حدیث نمبر: 3679 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے کہ : میری ماں اچانک مر گئی ، وہ اگر بول سکتیں تو صدقہ کرتیں ، تو کیا میں ان کی طرف سے صدقہ کر دوں ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں “ ، تو اس نے اپنی ماں کی طرف سے صدقہ کیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  1k
حدیث نمبر: 941 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 86... سلیمان بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز (قرض کی مقدار) کی مثل صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا ۔ “ اس کے بعد آپ ﷺ کو یوں فرماتے سنا : ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز اس (مقدار) کے دو گنا ثواب ملے گا ۔ “ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں نے آپ کو پہلے یوں فرماتے سنا : جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز اسی (مقدار) کی مثل صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا ۔ “ اور پھر یوں سنا : ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز اس (مقدار) کے دو گنا ثواب ملے گا ؟ “ آپ ﷺ نے فرمایا : ”قرض کی ادائیگی سے پہلے تک اسے ہر روز (اتنی ہی مقدار میں) صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا ، اور جب (وعدے کے مطابق) قرض واجب الادا ہو جائے لیکن وہ پھر مہلت دے دے ، (تو ایسی صورت میں) اسے (اس مقدار) کا دو گنا ثواب ملے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  3k
حدیث نمبر: 2610 --- حکم البانی: صحيح... عبدالمطلب بن ربیعہ ؓ سے روایت ہے کہ ان کے والد ربیعہ بن حارث نے عبدالمطلب بن ربیعہ اور فضل بن عباس ؓ سے کہا کہ تم دونوں رسول اللہ ﷺ کے پاس جاؤ ، اور آپ سے کہو کہ اللہ کے رسول ! آپ ہمیں صدقہ پر عامل بنا دیں ، ہم اسی حال میں تھے کہ علی ؓ آ گئے تو انہوں نے ان دونوں سے کہا کہ رسول اللہ ﷺ تم دونوں میں سے کسی کو بھی صدقہ پر عامل مقرر نہیں فرمائیں گے ۔ عبدالمطلب کہتے ہیں : (ان کے ایسا کہنے کے باوجود بھی) میں اور فضل دونوں چلے یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچے ، تو آپ نے ہم سے فرمایا : ” یہ صدقہ جو ہے یہ لوگوں کا میل ہے ، یہ محمد ﷺ کے لیے اور محمد ﷺ کے آل کے لیے جائز نہیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  3k
حدیث نمبر: 3321 --- حکم البانی: حسن صحيح... کعب بن مالک ؓ سے اسی قصہ میں روایت ہے ، وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میری توبہ میں یہ شامل ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول کی راہ میں اپنا سارا مال صدقہ کر دوں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” نہیں “ میں نے کہا : نصف صدقہ کر دوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” نہیں “ میں نے کہا : ثلث صدقہ کر دوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں “ میں نے کہا : تو میں اپنا خیبر کا حصہ روک لیتا ہوں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  2k
حدیث نمبر: 1622 --- حکم البانی: ضعيف... حسن کہتے ہیں کہ ابن عباس ؓ نے رمضان کے اخیر میں بصرہ کے منبر پر خطبہ دیا اور کہا : ” اپنے روزے کا صدقہ نکالو “ ، لوگ نہیں سمجھ سکے تو انہوں نے کہا : ” اہل مدینہ میں سے کون کون لوگ یہاں موجود ہیں ؟ اٹھو اور اپنے بھائیوں کو سمجھاؤ ، اس لیے کہ وہ نہیں جانتے ۔ رسول اللہ ﷺ نے یہ صدقہ فرض کیا کھجور یا جَو سے ایک صاع ، اور گیہوں سے آدھا صاع ہر آزاد اور غلام ، مرد ، عورت ، چھوٹے اور بڑے پر “ ، پھر جب علی ؓ آئے تو انہوں نے ارزانی دیکھی اور کہنے لگے : ” اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے کشادگی کر دی ہے ، اب اسے ہر شے میں سے ایک صاع کر لو تو بہتر ہے “ ۔ حمید کہتے ہیں : حسن کا خیال تھا کہ صدقہ فطر اس شخص پر ہے جس نے رمضان کے روزے رکھے ہوں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  3k
حدیث نمبر: 2386 --- ‏‏‏‏ سیدنا حکیم بن حزام ؓ نے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” افضل صدقہ وہ ہے جس کے بعد صدقہ دینے والا غنی رہے (یعنی یہ نہیں کہ سب مال لٹا کر آپ فقیر ہو بیٹھے) اور اوپر کا ہاتھ بہتر ہے نیچے کے ہاتھ سے اور صدقہ پہلے اس کو دے جس کا نان نفقہ اپنے ذمہ ہے ۔ “ (جیسے لونڈی ، غلام ، نوکر ، چاکر) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  2k
حدیث نمبر: 1609 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر صائم کو لغو اور بیہودہ باتوں سے پاک کرنے کے لیے اور مسکینوں کے کھانے کے لیے فرض کیا ہے ، لہٰذا جو اسے (عید کی) نماز سے پہلے ادا کرے گا تو یہ مقبول صدقہ ہو گا اور جو اسے نماز کے بعد ادا کرے گا تو وہ عام صدقات میں سے ایک صدقہ ہو گا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  2k
حدیث نمبر: 2333 --- ‏‏‏‏ سعید بن ابوبردہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں ، وہ دادا سے ، وہ نبی ﷺ سے کہ ” ہر مسلمان کے اوپر صدقہ ہے ۔ “ پھر عرض کی کہ اگر نہ ہو سکے ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اپنے ہاتھ سے محنت کر کے کمائے اور اپنی جان کو نفع دے اور صدقہ بھی دے ۔ “ پھر عرض کی : بھلا اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” حاجت والے کو جو حسرت و افسوس کر رہا ہے مدد کرے ۔ “ پھر عرض کی : بھلا اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” دستور کی اور نیک بات سکھا دے ۔ “ پھر عرض کی : بھلا اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو فرمایا : ” شر سے باز رہے کہ یہ بھی ایک صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 95  -  2k
حدیث نمبر: 942 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3617... رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ صدقہ کیا کر اور (مال کو) محفوظ کر کے نہ رکھ دے ، وگرنہ اللہ تعالیٰ بھی تجھ سے محفوظ کر لے گا ۔ “ یہ حدیث سیدہ اسما اور سیدہ عائشہ ؓ سے مروی ہے ۔ سیدہ اسما ؓ کی حدیث کے الفاظ یہ ہیں : وہ مال کو بچا کر رکھتی تھیں ، وہ کہتی ہیں : میں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! میرے پاس مال نہیں ، مگر وہی جو (میرے خاوند) زبیر نے مجھے دیا ، کیا میں (اس سے) صدقہ کر سکتی ہوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”صدقہ کیا کرو اور سنبھال کے نہ رکھ دے ، و گرنہ اللہ تعالیٰ بھی تجھ سے محفوظ کر لے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 95  -  2k
حدیث نمبر: 1410 --- ہم سے عبداللہ بن منیر نے بیان کیا ‘ انہوں نے ابوالنضر سالم بن ابی امیہ سے سنا ‘ انہوں نے بیان کیا کہ مجھ سے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن دینار نے بیان کیا ‘ ان سے ان کے والد نے ‘ ان سے ابوصالح نے اور ان سے ابوہریرہ ؓ نے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص حلال کمائی سے ایک کھجور کے برابر صدقہ کرے اور اللہ تعالیٰ صرف حلال کمائی کے صدقہ کو قبول کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اپنے داہنے ہاتھ سے قبول کرتا ہے پھر صدقہ کرنے والے کے فائدے کے لیے اس میں زیادتی کرتا ہے ۔ بالکل اسی طرح جیسے کوئی اپنے جانور کے بچے کو کھلا پلا کر بڑھاتا ہے تاآنکہ اس کا صدقہ پہاڑ کے برابر ہو جاتا ہے ۔ عبدالرحمٰن کے ساتھ اس روایت کی متابعت سلیمان نے عبداللہ بن دینار کی روایت سے کی ہے اور ورقاء نے ابن دینار سے کہا ‘ ان سے سعید بن یسار نے ‘ ان سے ابوہریرہ ؓ نے اور ان سے نبی کریم ﷺ نے اور اس کی روایت مسلم بن ابی مریم ‘ زید بن اسلم اور سہیل نے ابوصالح سے کی ‘ ان سے ابوہریرہ ؓ نے اور ان سے نبی کریم ﷺ نے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: حلال کمائی سے ایک کھجور کے برابر دیا گیا صدقہ بھی اللہ تعالیٰ قبول کرتا ہے ۔ حلال کمائی سے کئے گئے معمولی صدقہ کا اجر و ثواب اللہ تعالیٰ کئی گنا بڑھا کر دیتے ہیں ۔ کھجور جتنا صدقہ کا احد پہاڑ جتنا بڑھنا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 92  -  4k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 Next >>


Search took 0.140 seconds