حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "صحیح مسلم"
196 رزلٹ
حدیث نمبر: 2278 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر رمضان کے بعد لوگوں پر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو فرض کیا ہے ہر آزاد اور غلام مرد و عورت پر جو مسلمان ہو ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2491 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی عادت تھی کہ جب کھانا آتا پوچھ لیتے اگر ہدیہ ہوتا تو کھاتے اور صدقہ ہوتا تو نہ کھاتے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2280 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے رمضان کا صدقہ ہر آزاد ، غلام ، مذکر اور مؤنث پر ایک صاع کھجور یا جَو سے فرض کیا ۔ سیدنا نافع نے کہا : پھر لوگوں نے تجویز کر لیا اس کو آدھا صاع گیہوں کے برابر ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 4219 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کہ میرا باپ مر گیا اور مال چھوڑ گیا اور اس نے وصیت نہیں کی کیا اس کے گناہ بخشے جائیں گے اگر میں اس کی طرف سے صدقہ دوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 4583 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”میرے وارث ایک دینار بھی بانٹ نہیں سکتے ۔ جو چھوڑ جاؤں اپنی عورتوں کے خرچ کے بعد اور منتظم کی اجرت کے بعد بچے تو وہ صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2283 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ ہم صدقہ فطر نکالتے تھے (یعنی رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں) ایک صاع طعام کا (یعنی گیہوں کا) یا ایک صاع جَو کا یا کھجور کا یا پنیر کا یا انگور کا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 4579 --- ‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے جب رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو آپ ﷺ کی بیویوں نے سیدنا عثمان بن عفان ؓ کو سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے پاس بھیجنا چاہا اپنا ترکہ مانگنے کے لیے رسول اللہ ﷺ کے مال سے ، سیدہ عائشہ ؓ نے کہا ان سے ، کیا رسول اللہ ﷺ نے نہیں فرمایا کہ ”ہمار کوئی وارث نہیں ہوتا جو ہم چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 2282 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے مقرر کیا صدقہ فطر کا رمضان کے بعد ہر ایک مسلمان پر آزاد ہو یا غلام ، مرد ہو یا عورت ، چھوٹا ہو یا بڑا ایک صاع کھجور کا یا ایک صاع جَو کا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2284 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں صدقہ فطر ہر چھوٹے ، بڑے ، آزاد ، غلام کی طرف سے ایک صاع گیہوں یا ایک صاع پنیر یا جَو یا کھجور یا انگور نکالتے تھے پھر جب سیدنا معاویہ ؓ حج کو یا عمرہ کو آئے تو لوگوں میں منبر پر وعظ کیا اور اس میں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ دو مد (یعنی نصف صاع) شام کے سرخ گیہوں کا برابر ہوتا ہے ایک صاح کھجور کے (یعنی قیمت میں) سو لوگوں نے اس کو لے لیا اور ابوسعید نے کہا : میں تو وہی نکالے جاؤں گا جو نکالتا تھا (یعنی ایک صاع) جب تک جیوں گا (سبحان اللہ ! یہ اتباع تھا حدیث کا اور نفرت تھی رائے اور قیاس سے) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 4167 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ، سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے ایک گھوڑا دیا اللہ کی راہ میں پھر دیکھا تو وہ گھوڑا بک رہا تھا ۔ انہوں نے اس کو خریدنا چاہا ۔ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا آپ ﷺ نے فرمایا : ” مت خرید اس کو اور مت لوٹا اپنے صدقہ کو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2286 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید ؓ نے کہا : ہم صدقہ فطر دیتے تھے پنیر ، کھجور اور جَو سے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2288 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ صدقہ فطر ادا کیا جائے نماز کو نکلنے سے پہلے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2289 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ صدقہ فطر ادا کر دیا جائے لوگوں کے نماز کو جانے سے پہلے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 4163 --- ‏‏‏‏ سیدنا عمر بن خطاب ؓ سے روایت ہے ، میں نے ایک عمدہ گھوڑا اللہ کی راہ میں دیا ۔ پھر جس کو دیا تھا اس نے اس کو تباہ کر دیا میں سمجھا کہ یہ اس کو اب سستے دام میں بیچ ڈالے گا ۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” مت خرید کر اس کو اور مت پھیر اپنے صدقے کو اس لیے کہ صدقہ لوٹانے والا کتے کی طرح ہے جو قے کرتا ہے پھر اس کو کھانے جاتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 2279 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابن عمر ؓ نے کہا : مقرر کیا رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر کا ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو ، ہر غلام اور آزاد اور چھوٹے اور بڑے پر ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2328 --- ‏‏‏‏ سیدنا حذیفہ ؓ نے کہا : تمہارے نبی ﷺ نے فرمایا : ” ہر نیکی صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 3783 --- ‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے قصد کیا بریرہ کو خریدنے کا آزاد کرنے کے لیے لیکن اس کے مالکوں نے ولاء کی شرط لگائی اپنے لیے میں نے رسول اللہ ﷺ سے بیان کیا آپ ﷺ نے فرمایا : ” خرید کر آزاد کر دو ۔ ولاء اسی کو ملے گی جو آزاد کرے ۔ “ اور رسول اللہ ﷺ کے پاس حصہ آیا گوشت کا لوگوں نے کہا : یا رسول اللہ ! یہ گوشت صدقہ میں ملا ہے بریرہ کو ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اس کے لیے وہ صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے ۔ “ اور بریرہ کو اختیار دیا گیا تھا اس کے خاوند کے مقدمہ میں ، عبدالرحمٰن نے کہا : اس کا خاوند آزاد تھا ۔ شعبہ نے کہا : پھر میں نے عبدالرحمٰن سے اس کے خاوند کا حال پوچھا انہوں نے کہا : مجھ کو معلوم نہیں ہے (تو آزاد ہونے کی روایت قابل اعتبار کے نہ رہی ۔)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  3k
حدیث نمبر: 1573 --- ‏‏‏‏ یعلیٰ بن امیہ نے کہا کہ میں نے سیدنا عمر ؓ سے پوچھا کہ اللہ تو فرماتا ہے : « فلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلاَۃِ إِنْ خِفْتُمْ أَنْ يَفْتِنَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا » ” کہ کچھ مضائقہ نہیں اگر قصر کرو تم نماز میں اگر خوف ہو تم کو کہ کافر لوگ ستائیں گے “ اور اب تو لوگ امن میں ہو گئے (یعنی اب قصر کیا ضروری ہے ؟) تو انہوں نے کہا کہ مجھے بھی یہی تعجب ہوا جیسے تم کو تعجب ہوا تو میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس بات کو پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ اللہ نے تم کو صدقہ دیا تو اس کا صدقہ قبول کرو “ (یعنی بغیر خوف کے بھی سفر میں قصر کرو) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 6800 --- ‏‏‏‏ سیدنا جریر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ کچھ دیہاتی لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے وہ کمبل پہنے ہوئے تھے ۔ آپ ﷺ نے ان کا برا حال دیکھا اور ان کی محتاجی دریافت کی تو لوگوں کو رغبت دلائی صدقہ دینے کی ۔ لوگوں نے صدقہ دینے میں دیر کی یہاں تک کہ اس بات کا رنج آپ ﷺ کے چہرے پر معلوم ہوا ، پھر ایک انصاری شخص ایک تھیلی روپیوں کی لے کر آیا ، پھر دوسرا آیا یہاں تک کہ تار بندھ گیا (صدقے اور خیرات کا) ، آپ ﷺ کے چہرے پر خوشی معلوم ہونے لگی ، پھر آپ ﷺ نے فرمایا : ”جو شخص اسلام میں اچھی بات نکالے (یعنی عمدہ بات کو جاری کرے جو شریعت کی رو سے ثواب ہے) پھر لوگ اس کے بعد اس پر عمل کریں تو اس کو اتنا ثواب ہو گا جتنا سب عمل کرنے والوں کو ہو گا اور عمل کرنے والوں کے ثواب میں کچھ کمی نہ ہو گی اور جو اسلام میں بری بات نکالے (مثلاً بدعت یا گناہ کی بات) اور لوگ اس کے بعد اس پر عمل کریں تو تمام عمل کرنے والوں کے برابر گناہ اس پر لکھا جائے گا اور عمل کرنے والوں کا گناہ کچھ کم نہ ہو گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  4k
حدیث نمبر: 2603 --- ‏‏‏‏ سیدہ عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ ایک شخص آیا نبی کریم ﷺ کے پاس مسجد میں رمضان میں اور عرض کی یا رسول اللہ ! میں جل گیا ، میں جل گیا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”کیا حال ہے اس کا ۔ “ اس نے عرض کی کہ میں نے اپنی بی بی سے صحبت کی ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”صدقہ دے ۔ “ اس نے عرض کی کہ قسم اللہ کی ! اے نبی اللہ کے ! میرے پاس کچھ نہیں ہے اور نہ میں کچھ دے سکتا ہوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”بیٹھ ۔ “ وہ بیٹھ گیا اور وہ اسی حال میں تھا کہ ایک آدمی آیا اور ایک گدھے کو ہانکتا ہوا لایا کہ اس پر کچھ غلہ تھا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”وہ جلنے ولا کہاں ہے جو ابھی یہاں تھا ؟ “ اور وہ کھڑا ہوا اور آپ ﷺ نے فرمایا : ”لے اس کو صدقہ دے ۔ “ اس نے عرض کی کہ کیا میرے سوا اس کا مستحق کوئی اور ہے ؟ اللہ کی قسم ! ہم لوگ بھوکے ہیں اور ہمارے پاس کچھ نہیں ہے آپ ﷺ نے فرمایا : ”لو اسے کھاؤ ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  3k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 Next >>


Search took 0.129 seconds