حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سنن ابی داود"
130 رزلٹ
حدیث نمبر: 3557 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے انصار کی ایک عورت کے سلسلہ میں فیصلہ کیا جسے اس کے بیٹے نے کھجور کا ایک باغ دیا تھا پھر وہ مر گئی تو اس کے بیٹے نے کہا کہ یہ میں نے اسے اس کی زندگی تک کے لیے دیا تھا اور اس کے اور بھائی بھی تھے (جو اپنا حق مانگ رہے تھے) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” یہ باغ زندگی اور موت دونوں میں اسی عورت کا ہے “ پھر وہ کہنے لگا : میں نے یہ باغ اسے صدقہ میں دیا تھا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” پھر تو یہ (واپسی) تمہارے لیے اور بھی ناممکن بات ہے “ (کہیں صدقہ بھی واپس لیا جاتا ہے) ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 266 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جب آدمی اپنی بیوی سے حالت حیض میں جماع کرے تو آدھا دینار صدقہ کرے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اور اسی طرح علی بن بذیمہ نے مقسم سے ، انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے مرسلاً روایت کی ہے ، اور اوزاعی نے یزید ابن ابی مالک سے ، یزید نے عبدالحمید بن عبدالرحمٰن سے ، عبدالحمید نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی کہ آپ نے انہیں دو خمس دینار صدقہ کرنے کا حکم فرمایا ، اور یہ روایت معضل ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 2864 --- حکم البانی: صحيح... سعد بن ابی وقاص ؓ کہتے ہیں کہ وہ بیمار ہوئے (ابن ابی خلف کی روایت میں ہے : مکہ میں ، آگے دونوں راوی متفق ہیں کہ) اس بیماری میں وہ مرنے کے قریب پہنچ گئے تو رسول اللہ ﷺ نے ان کی عیادت فرمائی ، تو میں نے کہا : اللہ کے رسول ! میں بہت مالدار ہوں اور میری بیٹی کے سوا میرا کوئی وارث نہیں ، کیا میں اپنے مال کا دو تہائی صدقہ کر دوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” نہیں “ ، پوچھا : کیا آدھا مال صدقہ کر دوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” نہیں “ ، پھر پوچھا : تہائی مال خیرات کر دوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” تہائی مال (دے سکتے ہو) اور تہائی مال بھی بہت ہے ، تمہارا اپنے ورثاء کو مالدار چھوڑنا اس سے بہتر ہے کہ تم انہیں محتاج چھوڑ کر جاؤ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے پھریں ، اور جو چیز بھی تم اللہ کی رضا مندی کے لیے خرچ کرو گے اس کا ثواب تمہیں ملے گا ، یہاں تک کہ تم اپنی بیوی کے منہ میں لقمہ اٹھا کر دو گے تو اس کا ثواب بھی پاؤ گے “ ، میں نے کہا : اللہ کے رسول ! کیا میں ہجرت سے پیچھے رہ جاؤں گا ؟ (یعنی آپ ﷺ مکہ سے چلے جائیں گے ، اور میں اپنی بیماری کی وجہ سے مکہ ہی میں رہ جاؤں گا ، جب کہ صحابہ مکہ چھوڑ کر ہجرت کر چکے تھے) ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اگر تم پیچھے رہ گئے ، اور میرے بعد میرے غائبانہ میں بھی نیک عمل اللہ کی رضا مندی کے لیے کرتے رہے تو تمہارا درجہ بلند رہے گا ، امید ہے کہ تم زندہ رہو گے ، یہاں تک کہ تمہاری ذات سے کچھ اقوام کو فائدہ پہنچے گا اور کچھ کو نقصان و تکلیف “ ، پھر آپ ﷺ نے دعا فرمائی کہ : ” اے اللہ ! میرے اصحاب کی ہجرت مکمل فرما ، اور انہیں ان کے ایڑیوں کے بل پیچھے کی طرف نہ پلٹا “ ، لیکن بیچارے سعد بن خولہ ؓ ان کے لیے رسول اللہ ﷺ رنج و افسوس کا اظہار فرماتے تھے کہ وہ مکہ ہی میں انتقال فرما گئے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  6k
حدیث نمبر: 1608 --- حکم البانی: حسن... عوف بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک بار ہمارے پاس مسجد میں تشریف لائے ، آپ کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی ، ایک شخص نے خراب قسم کی کھجور کا خوشہ لٹکا رکھا تھا ، آپ ﷺ نے اس خوشہ میں چھڑی چبھوئی اور فرمایا : ” اس کا صدقہ دینے والا شخص اگر چاہتا تو اس سے بہتر دے سکتا تھا “ ، پھر فرمایا : ” یہ صدقہ دینے والا قیامت کے روز « حشف » (خراب قسم کی کھجور) کھائے گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 4512 --- حکم البانی: حسن صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہدیہ قبول فرماتے تھے ، اور صدقہ نہیں کھاتے تھے ، نیز اسی سند سے ایک اور مقام پر ابوہریرہ کے ذکر کے بغیر صرف ابوسلمہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : رسول اللہ ﷺ ہدیہ قبول فرماتے تھے اور صدقہ نہیں کھاتے تھے ، اس میں اتنا اضافہ ہے کہ آپ کو خیبر کی ایک یہودی عورت نے ایک بھنی ہوئی بکری تحفہ میں بھیجی جس میں اس نے زہر ملا رکھا تھا ، رسول اللہ ﷺ نے اس میں سے کھایا اور لوگوں نے بھی کھایا ، پھر آپ نے لوگوں سے فرمایا : ” اپنے ہاتھ روک لو ، اس (گوشت) نے مجھے بتایا ہے کہ وہ زہر آلود ہے “ چنانچہ بشر بن براء بن معرور انصاری مر گئے ، تو آپ نے اس یہودی عورت کو بلا کر فرمایا : ” ایسا کرنے پر تجھے کس چیز نے آمادہ کیا ؟ “ وہ بولی : اگر آپ نبی ہیں تو جو میں نے کیا ہے وہ آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ، اور اگر آپ بادشاہ ہیں تو میں نے لوگوں کو آپ سے نجات دلا دی ، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا تو وہ قتل کر دی گئی ، پھر آپ نے اپنی اس تکلیف کے بارے میں فرمایا : جس میں آپ نے وفات پائی کہ میں برابر خیبر کے اس کھانے کے اثر کو محسوس کرتا رہا یہاں تک کہ اب وہ وقت آ گیا کہ اس نے میری شہ رگ کاٹ دی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  4k
حدیث نمبر: 2968 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی فاطمہ ؓ نے (کسی کو) ابوبکر صدیق ؓ کے پاس بھیجا ، وہ ان سے اپنی میراث مانگ رہی تھیں ، رسول اللہ ﷺ کے اس ترکہ میں سے جسے اللہ نے آپ کو مدینہ اور فدک میں اور خیبر کے خمس کے باقی ماندہ میں سے عطا کیا تھا ، تو ابوبکر ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے : ” ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا ہے ، ہم جو کچھ چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے ، محمد ﷺ کی آل اولاد اس مال سے صرف کھا سکتی ہے (یعنی کھانے کے بمقدار لے سکتی ہے) “ ، اور میں قسم اللہ کی ! رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں صدقہ کی جو صورت حال تھی اس میں ذرا بھی تبدیلی نہ کروں گا ، میں اس مال میں وہی کروں گا جو رسول اللہ ﷺ کرتے تھے ، حاصل یہ کہ ابوبکر ؓ نے فاطمہ ؓ کو اس مال میں سے (بطور وراثت) کچھ دینے سے انکار کر دیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  3k
حدیث نمبر: 2667 --- حکم البانی: صحيح... ہیاج بن عمران برجمی سے روایت ہے کہ عمران (یعنی : ہیاج کے والد) کا ایک غلام بھاگ گیا تو انہوں نے اللہ کے لیے اپنے اوپر لازم کر لیا کہ اگر وہ اس پر قادر ہوئے تو ضرور بالضرور اس کا ہاتھ کاٹ دیں گے ، پھر انہوں نے مجھے اس کے متعلق مسئلہ پوچھنے کے لیے بھیجا ، میں نے سمرہ بن جندب ؓ کے پاس آ کر ان سے پوچھا ، تو انہوں نے کہا : نبی اکرم ﷺ ہمیں صدقہ پر ابھارتے تھے اور مثلہ سے روکتے تھے ، پھر میں عمران بن حصین ؓ کے پاس آیا اور ان سے (بھی) پوچھا : تو انہوں نے (بھی) کہا : رسول اللہ ﷺ ہمیں صدقہ پر ابھارتے تھے اور مثلہ سے روکتے تھے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  2k
حدیث نمبر: 3028 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... ابیض بن حمال ؓ کہتے ہیں کہ جب وہ وفد میں شامل ہو کر رسول اللہ کے پاس آئے تو آپ سے صدقے کے متعلق بات چیت کی ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اے سبائی بھائی ! (سبا یمن کے ایک شہر کا نام ہے) صدقہ دینا تو ضروری ہے “ ، ابیض بن حمال نے کہا : اللہ کے رسول ! ہماری زراعت تو صرف کپاس (روئی) ہے ، (سبا اب پہلے والا سبا نہیں رہا) سبا والے متفرق ہو گئے (یعنی وہ شہر اور وہ آبادی اب نہیں رہی جو پہلے بلقیس کے زمانہ میں تھی ، اب تو بالکل اجاڑ ہو گیا ہے) اب کچھ تھوڑے سے سبا کے باشندے مارب (ایک شہر کا نام ہے) میں رہ رہے ہیں ، تو نبی اکرم ﷺ نے ان سے ہر سال کپڑے کے ایسے ستر جوڑے دینے پر مصالحت کر لی جو معافر کے ریشم کے جوڑے کی قیمت کے برابر ہوں ، وہ لوگ رسول اللہ ﷺ کی وفات تک برابر یہ جوڑے ادا کرتے رہے ، رسول اللہ ﷺ کے انتقال کے بعد عمال نے رسول ﷺ کے ابیض بن حمال سے سال بہ سال ستر جوڑے دیتے رہنے کے معاہدے کو توڑ دیا ، پھر ابوبکر ؓ نے سال میں ستر جوڑے دئیے جانے کے رسول اللہ ﷺ کے اس حکم کو دوبارہ جاری کر دیا ، پھر جب ابوبکر ؓ کا انتقال ہوا تو یہ معاہدہ بھی ٹوٹ گیا اور ان سے بھی ویسے ہی صدقہ لیا جانے لگا جیسے دوسروں سے لیا جاتا تھا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  4k
حدیث نمبر: 391 --- حکم البانی: صحيح... طلحہ بن عبیداللہ ؓ کہتے ہیں کہ اہل نجد کا ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا ، جس کے بال پراگندہ تھے ، اس کی آواز کی گنگناہٹ تو سنی جاتی تھی لیکن بات سمجھ میں نہیں آتی تھی کہ وہ کیا کہہ رہا ہے ، یہاں تک کہ وہ قریب آیا ، تب معلوم ہوا کہ وہ اسلام کے متعلق پوچھ رہا ہے ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” (اسلام) دن رات میں پانچ وقت کی نماز پڑھنی ہے “ ، اس نے پوچھا : ان کے علاوہ اور کوئی نماز مجھ پر واجب ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” نہیں إلا یہ کہ تم نفل پڑھو “ ۔ رسول اللہ ﷺ نے اس سے ماہ رمضان کے روزے کا ذکر کیا ، اس نے پوچھا : اس کے سوا کوئی اور بھی روزے مجھ پر فرض ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” نہیں ، إلا یہ کہ تم نفلی روزے رکھو “ ۔ آپ ﷺ نے اس سے زکاۃ کا ذکر کیا ، اس نے پوچھا : اس کے علاوہ کوئی اور بھی صدقہ مجھ پر واجب ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” نہیں ، إلایہ کہ تم نفلی صدقہ کرو “ ۔ پھر وہ شخص پیٹھ پھیر کر یہ کہتے ہوئے چلا : قسم اللہ کی ! میں نہ اس سے زیادہ کروں گا اور نہ کم ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” بامراد رہا اگر اس نے سچ کہا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  4k
حدیث نمبر: 1504 --- حکم البانی: صحيح لكن قوله غفرت له ... مدرج... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ابوذر ؓ نے کہا : اللہ کے رسول ! مال والے تو ثواب لے گئے ، وہ نماز پڑھتے ہیں ، جس طرح ہم پڑھتے ہیں ، روزے رکھتے ہیں جس طرح ہم رکھتے ہیں ، البتہ ان کے پاس ضرورت سے زیادہ مال ہے ، جو وہ صدقہ کرتے ہیں اور ہمارے پاس مال نہیں ہے کہ ہم صدقہ کریں ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ابوذر ! کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھاؤں جنہیں ادا کر کے تم ان لوگوں کے برابر پہنچ سکتے ہو ، جو تم پر (ثواب میں) بازی لے گئے ہیں ، اور جو (ثواب میں) تمہارے پیچھے ہیں تمہارے برابر نہیں ہو سکتے ، سوائے اس شخص کے جو تمہارے جیسا عمل کرے “ ، انہوں نے کہا : ضرور ، اے اللہ کے رسول ! آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہر نماز کے بعد (۳۳) بار « اللہ اكبر » (۳۳) بار « الحمد اللہ » (۳۳) بار « سبحان اللہ » کہا کرو ، اور آخر میں « لا إلہ إلا اللہ وحدہ لا شريك لہ لہ الملك ولہ الحمد وہو على كل شيء قدير » پڑھا کرو ” جو ایسا کرے گا) اس کے تمام گناہ بخش دئیے جائیں گے اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  4k
حدیث نمبر: 264 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اس شخص کے بارے میں جو اپنی عورت سے حالت حیض میں جماع کر لے ، فرمایا : ” (بطور کفارہ) وہ ایک دینار یا آدھا دینار صدقہ کرے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : صحیح روایت اسی طرح ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ایک دینار یا نصف دینار صدقہ کرے “ ، اور کبھی کبھی شعبہ نے اسے مرفوعاً نہیں بیان کیا ہے ، (یعنی ابن عباس ؓ کے قول کی حیثیت سے روایت کی ہے) ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  2k
حدیث نمبر: 1449 --- حکم البانی: صحيح بلفظ أي الصلاة... عبداللہ بن حبشی خثعمی ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ سے پوچھا گیا : کون سا عمل افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” نماز میں دیر تک کھڑے رہنا “ ، پھر پوچھا گیا : کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” کم مال والا محنت کی کمائی میں سے جو صدقہ دے “ ، پھر پوچھا گیا : کون سی ہجرت افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اس شخص کی ہجرت جو ان چیزوں کو چھوڑ دے جنہیں اللہ نے اس پر حرام کیا ہے “ ، پھر پوچھا گیا : کون سا جہاد افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اس شخص کا جہاد جس نے اپنی جان و مال کے ساتھ مشرکین سے جہاد کیا ہو “ ، پھر پوچھا گیا : کون سا قتل افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ کی راہ میں جس کا خون بہایا گیا ہو اور جس کے گھوڑے کے ہاتھ پاؤں کاٹ لیے گئے ہوں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  3k
حدیث نمبر: 2830 --- حکم البانی: صحيح... نبیشہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کو پکار کر کہا : ہم جاہلیت میں رجب کے مہینے میں « عتيرۃ » (یعنی جانور ذبح) کیا کرتے تھے تو آپ ہم کو کیا حکم کرتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ” جس مہینے میں بھی ہو سکے اللہ کی رضا کے لیے ذبح کرو ، اللہ کے لیے نیکی کرو ، اور کھلاؤ “ ۔ پھر وہ کہنے لگا : ہم زمانہ جاہلیت میں « فرع » (یعنی قربانی) کرتے تھے ، اب آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہر چرنے والے جانور میں ایک « فرع » ہے ، جس کو تمہارے جانور جنتے ہیں ، یا جسے تم اپنے جانوروں کی « فرع » کھلاتے ہو ، جب اونٹ بوجھ لادنے کے قابل ہو جائے (نصر کی روایت میں ہے : جب حاجیوں کے لیے بوجھ لادنے کے قابل ہو جائے) تو اس کو ذبح کرو پھر اس کا گوشت صدقہ کرو - خالد کہتے ہیں : میرا خیال ہے انہوں نے کہا : مسافروں پر صدقہ کرو - یہ بہتر ہے “ ۔ خالد کہتے ہیں : میں نے ابوقلابہ سے پوچھا : کتنے جانوروں میں ایسا کرے ؟ انہوں نے کہا : سو جانوروں میں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  3k
حدیث نمبر: 238 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ غسل جنابت ایک ایسے برتن سے کرتے تھے جس کا نام فرق ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ابن عیینہ نے بھی مالک کی حدیث کی طرح روایت کیا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : معمر نے اس حدیث میں زہری سے روایت کی ہے کہ عائشہ ؓ کہتی ہیں : میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی برتن سے غسل کرتے ، جس میں ایک فرق (پیمانہ) کی مقدار پانی ہوتا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : میں نے احمد بن حنبل کو کہتے سنا کہ فرق سولہ رطل کا ہوتا ہے ، میں نے انہیں یہ بھی کہتے سنا کہ ابن ابی ذئب کا صاع پانچ رطل اور تہائی رطل کا تھا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : کس نے کہا ہے کہ صاع آٹھ رطل کا ہوتا ہے ؟ فرمایا : اس کا یہ (قول) محفوظ نہیں ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : میں نے احمد بن حنبل کو کہتے سنا ہے : جس شخص نے صدقہ فطر ہمارے اس رطل سے پانچ رطل اور تہائی رطل دیا اس نے پورا دیا ، ان سے کہا گیا : صیحانی وزنی ہوتی ہے ، ابوداؤد نے کہا : صیحانی عمدہ کھجور ہے ، آپ نے فرمایا : مجھے نہیں معلوم ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 36  -  4k
حدیث نمبر: 3748 --- حکم البانی: صحيح... ابوشریح کعبی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو شخص اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے اپنے مہمان کی خاطر تواضع کرنی چاہیئے ، اس کا جائزہ ایک دن اور ایک رات ہے اور ضیافت تین دن تک ہے اور اس کے بعد صدقہ ہے ، اور اس کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اس کے پاس اتنے عرصے تک قیام کرے کہ وہ اسے مشقت اور تنگی میں ڈال دے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : حارث بن مسکین پر پڑھا گیا اور میں موجود تھا کہ اشہب نے آپ کو خبر دی ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : امام مالک سے نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان « جائزتہ يوم وليلۃ » کے متعلق پوچھا گیا : تو انہوں نے کہا : اس کا مطلب یہ ہے کہ میزبان ایک دن اور ایک رات تک اس کی عزت و اکرام کرے ، تحفہ و تحائف سے نوازے ، اور اس کی حفاظت کرے اور تین دن تک ضیافت کرے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 36  -  3k
حدیث نمبر: 1681 --- حکم البانی: حسن... سعد بن عبادہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ام سعد (میری ماں) انتقال کر گئیں ہیں تو کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” پانی “ ۔ راوی کہتے ہیں : چنانچہ سعد نے ایک کنواں کھدوایا اور کہا : یہ ام سعد کا ہے ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: افضل ترین صدقہ پانی پلانا ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 31  -  1k
حدیث نمبر: 3749 --- حکم البانی: حسن صحيح الإسناد... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” مہمانداری تین روز تک ہے ، اور جو اس کے علاوہ ہو وہ صدقہ ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 27  -  1k
حدیث نمبر: 2713 --- حکم البانی: ضعيف... صالح بن محمد بن زائدہ کہتے ہیں کہ میں مسلمہ کے ساتھ روم کی سر زمین میں گیا تو وہاں ایک شخص لایا گیا جس نے مال غنیمت میں چوری کی تھی ، انہوں نے سالم سے اس سلسلہ میں مسئلہ پوچھا تو سالم بن عبداللہ نے کہا : میں نے اپنے والد کو بیان کرتے ہوئے سنا وہ عمر بن خطاب ؓ سے اور وہ نبی اکرم ﷺ سے روایت کر رہے تھے آپ نے فرمایا کہ جب تم کسی ایسے شخص کو پاؤ کہ جس نے مال غنیمت میں خیانت کی ہو تو اس کا سامان جلا دو ، اور اسے مارو ۔ راوی کہتے ہیں : ہمیں اس کے سامان میں ایک مصحف بھی ملا تو مسلمہ نے سالم سے اس کے متعلق پوچھا ، انہوں نے کہا : اسے بیچ دو اور اس کی قیمت صدقہ کر دو ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 26  -  3k
حدیث نمبر: 4886 --- حکم البانی: صحيح مقطوع... قتادہ کہتے ہیں کیا تم میں سے کوئی شخص ابوضیغم یا ضمضم کی طرح ہونے سے عاجز ہے ، وہ جب صبح کرتے تو کہتے : اے اللہ میں نے اپنی عزت و آبرو کو تیرے بندوں پر صدقہ کر دیا ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 25  -  1k
حدیث نمبر: 59 --- حکم البانی: صحيح... ابوالملیح اپنے والد اسامہ بن عمیر ؓ سے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ چوری کے مال سے کوئی صدقہ قبول نہیں کرتا ، اور نہ ہی بغیر وضو کے کوئی نماز “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 Next >>


Search took 0.130 seconds