حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سنن ابن ماجہ"
87 رزلٹ
حدیث نمبر: 2638 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ابوجہم بن حذیفہ ؓ کو مصدق (عامل صدقہ) بنا کر بھیجا ، زکاۃ کے سلسلے میں ان کا ایک شخص سے جھگڑا ہو گیا ، ابوجہم ؓ نے اسے مارا تو اس کا سر پھٹ گیا ، وہ لوگ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے ، اور قصاص کا مطالبہ کرنے لگے تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اچھا تم اتنا اتنا مال لے لو “ ، وہ راضی نہیں ہوئے ، پھر آپ ﷺ نے فرمایا : ” اچھا اتنا اتنا مال (اور) لے لو “ ، تو وہ راضی ہو گئے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” میں لوگوں کے سامنے خطبہ دوں ، اور تم لوگوں کی رضا مندی کی خبر سناؤں ؟ کہنے لگے : ٹھیک ہے ، پھر نبی اکرم ﷺ نے خطبہ دیا اور فرمایا : ” یہ لیث کے لوگ میرے پاس آئے اور قصاص لینا چاہتے تھے ، میں نے ان سے اتنا اتنا مال لینے کی پیشکش کی اور پوچھا : کیا وہ اس پر راضی ہیں “ ؟ کہنے لگے : نہیں ، (ان کے اس رویہ پر) مہاجرین نے ان کو مارنے پیٹنے کا ارادہ کیا ، آپ ﷺ نے انہیں باز رہنے کو کہا ، تو وہ رک گئے ، پھر آپ ﷺ نے ان کو بلایا اور کچھ اضافہ کر دیا ، اور پوچھا : ” کیا اب راضی ہیں “ ؟ انہوں نے اقرار کیا ، آپ ﷺ نے پھر فرمایا : ” کیا میں خطبہ دوں اور لوگوں کو تمہاری رضا مندی کی اطلاع دے دوں “ ؟ جواب دیا : ٹھیک ہے ، آپ ﷺ نے خطبہ دیا ، اور پھر کہا : ” تم راضی ہو “ ؟ جواب دیا : جی ہاں ۔ ابن ماجہ کہتے ہیں : میں نے محمد بن یحییٰ کو کہتے سنا کہ معمر اس حدیث کو روایت کرنے میں منفرد ہیں ، میں نہیں جانتا کہ ان کے علاوہ کسی اور نے بھی یہ حدیث روایت کی ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  5k
حدیث نمبر: 2709 --- حکم البانی: حسن... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے تمہاری وفات کے وقت تم پر تہائی مال کا صدقہ کیا ہے ، (یعنی وصیت کی اجازت دی ہے) تاکہ تمہارے نیک اعمال میں اضافہ ہو “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 2511 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک شخص نے ایک زمین خریدی ، اس میں اسے سونے کا ایک مٹکا ملا ، خریدار بائع (بیچنے والے) سے کہنے لگا : میں نے تو تم سے زمین خریدی ہے سونا نہیں خریدا ، اور بائع کہہ رہا تھا : میں نے زمین اور جو کچھ اس میں ہے سب تمہارے ہاتھ بیچا ہے ، الغرض دونوں ایک شخص کے پاس معاملہ لے گئے ، اس نے پوچھا : تم دونوں کا کوئی بچہ ہے ؟ ان میں سے ایک نے کہا : ہاں میرے پاس ایک لڑکا ہے اور دوسرے نے کہا : میرے پاس ایک لڑکی ہے ، تو اس شخص نے کہا : تم دونوں اس لڑکے کی شادی اس لڑکی سے کر دو ، اور چاہیئے کہ اس سونے کو وہی دونوں اپنے اوپر خرچ کریں ، اور اس میں سے صدقہ بھی دیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 3610 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین میمونہ ؓ سے روایت ہے کہ ان کی ایک لونڈی کو صدقہ کی ایک بکری ملی تھی جو مری پڑی تھی ، نبی اکرم ﷺ کا گزر اس بکری کے پاس ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” ان لوگوں نے اس کی کھال کیوں نہیں اتار لی کہ اسے دباغت دے کر کام میں لے آتے “ ؟ لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! یہ تو مردار ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” صرف اس کا کھانا حرام ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3675 --- حکم البانی: صحيح... ابوشریح خزاعی ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے مہمان کی عزت و تکریم کرے ، اور یہ واجبی مہمان نوازی ایک دن اور ایک رات کی ہے ، مہمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے میزبان کے یہاں اتنا ٹھہرے کہ اسے حرج میں ڈال دے ، مہمان داری (ضیافت) تین دن تک ہے اور تین دن کے بعد میزبان جو اس پر خرچ کرے گا وہ صدقہ ہو گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3955 --- حکم البانی: صحيح... حذیفہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم عمر ؓ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اتنے میں آپ نے کہا کہ تم میں سے کس کو فتنہ کے باب میں رسول اللہ ﷺ کی حدیث یاد ہے ؟ حذیفہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : مجھ کو یاد ہے ، عمر ؓ نے کہا : تم بڑے جری اور نڈر ہو ، پھر بولے : وہ (حدیث) کیسے ہے ؟ تو انہوں نے کہا : میں نے آپ ﷺ کو فرماتے سنا ہے : ” آدمی کے لیے جو فتنہ اس کے اہل و عیال ، اولاد اور پڑوسی میں ہوتا ہے اسے نماز ، روزہ ، صدقہ ، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر مٹا دیتے ہیں ، (یہ سن کر) عمر ؓ نے کہا : میری یہ مراد نہیں ہے ، بلکہ میری مراد وہ فتنہ ہے جو سمندر کی موج کی طرح امنڈ آئے گا ، انہوں نے کہا : امیر المؤمنین ! آپ کو اس فتنے سے کیا سروکار ، آپ کے اور اس فتنہ کے درمیان تو ایک بند دروازہ ہے ، تو انہوں نے پوچھا : کیا وہ دروازہ توڑا جائے گا یا کھولا جائے گا ، حذیفہ ؓ نے کہا : نہیں ؛ بلکہ وہ توڑ دیا جائے گا تو عمر ؓ نے کہا : تو پھر وہ کبھی بند ہونے کے قابل نہ رہے گا ۔ ابووائل شقیق بن سلمہ کہتے ہیں کہ ہم نے حذیفہ ؓ سے کہا : کیا عمر ؓ جانتے تھے کہ وہ دروازہ کون ہے ؟ جواب دیا : ہاں ، وہ ایسے ہی جانتے تھے جیسے یہ جانتے ہیں کہ کل سے پہلے رات ہے ، میں نے ان سے ایک ایسی حدیث بیان کی تھی جس میں کوئی دھوکا جھوٹ اور مغالطہٰ نہ تھا ، پھر ہمیں خوف محسوس ہوا کہ ہم حذیفہ ؓ سے یہ سوال کریں کہ اس دروازے سے کون شخص مراد ہے ؟ پھر ہم نے مسروق سے کہا : تم ان سے پوچھو ، انہوں نے پوچھا تو حذیفہ ؓ نے کہا : وہ دروازہ خود عمر ؓ ہیں (جن کی ذات تمام بلاؤں اور فتنوں کی روک تھی) ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  5k
حدیث نمبر: 3973 --- حکم البانی: صحيح... معاذ بن جبل ؓ کہتے ہیں کہ میں ایک سفر میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھا ، ایک دن میں صبح کو آپ سے قریب ہوا ، اور ہم چل رہے تھے ، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آپ مجھے کوئی عمل بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کر دے ، اور جہنم سے دور رکھے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم نے ایک بہت بڑی چیز کا سوال کیا ہے ، اور بیشک یہ عمل اس شخص کے لیے آسان ہے جس کے لیے اللہ تعالیٰ آسان کر دے ، تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو ، اس کے ساتھ کسی کو شریک مت کرو ، نماز قائم کرو ، زکاۃ دو ، رمضان کے روزے رکھو اور بیت اللہ کا حج کرو “ ، پھر آپ ﷺ نے فرمایا : ” کیا میں تمہیں بھلائی کے دروازے نہ بتاؤں ؟ روزہ ڈھال ہے ، صدقہ گناہوں کو ایسے ہی مٹاتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھاتا ہے ، اور آدھی رات میں آدمی کا نماز (تہجد) ادا کرنا “ ، پھر آپ ﷺ نے یہ آیت : « تتجافى جنوبہم عن المضاجع » (سورۃ السجدۃ : 16) تلاوت فرمائی یہاں تک کہ « جزاء بما كانوا يعملون » تک پہنچے ، پھر فرمایا : ” کیا میں تمہیں دین کی اصل ، اس کا ستون اور اس کی چوٹی نہ بتا دوں ؟ وہ اللہ کی راہ میں جہاد ہے “ ، پھر فرمایا : ” کیا ان تمام باتوں کا جس چیز پر دارومدار ہے وہ نہ بتا دوں “ ؟ میں نے عرض کیا : جی ہاں ضرور بتائیے ، تو آپ ﷺ نے اپنی زبان مبارک پکڑی اور فرمایا : ” اسے اپنے قابو میں رکھو “ ، میں نے عرض کیا : اللہ کے نبی ! کیا ہم جو بولتے ہیں اس پر بھی ہماری پکڑ ہو گی ؟ ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” معاذ ! تیری ماں تجھ پر روئے ! لوگ اپنی زبانوں کی کارستانیوں کی وجہ سے ہی اوندھے منہ جہنم میں ڈالے جائیں گے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  5k
حدیث نمبر: 4003 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” عورتوں کی جماعت ! تم صدقہ و خیرات کرو ، کثرت سے استغفار کیا کرو ، کیونکہ میں نے جہنم میں تم عورتوں کو زیادہ دیکھا ہے “ ، ان میں سے ایک سمجھ دار عورت نے سوال کیا : اللہ کے رسول ہمارے جہنم میں زیادہ ہونے کی کیا وجہ ہے ؟ ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم لعنت و ملامت زیادہ کرتی ہو ، اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو ، میں نے باوجود اس کے کہ تم ناقص العقل اور ناقص الدین ہو ، تم سے زیادہ مرد کی عقل کو مغلوب اور پسپا کر دینے والا کسی کو نہیں دیکھا “ ، اس عورت نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ہماری عقل اور دین کا نقصان کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” تمہاری عقل کی کمی (و نقصان) تو یہ ہے کہ دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے برابر ہے ، اور دین کی کمی یہ ہے کہ تم کئی دن ایسے گزارتی ہو کہ اس میں نہ نماز پڑھ سکتی ہو ، اور نہ رمضان کے روزے رکھ سکتی ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 3605 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کھاؤ پیو ، صدقہ و خیرات کرو ، اور پہنو ہر وہ لباس جس میں اسراف و تکبر (فضول خرچی اور گھمنڈ) کی ملاوٹ نہ ہو “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 4131 --- حکم البانی: حسن صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” زیادہ مال والے ہی سب سے نیچے درجے والے ہوں گے مگر جو اس طرح کرے ، اس طرح کرے اور اس طرح کرے ، (یعنی کثرت سے صدقہ و خیرات کرے) تین بار اشارہ فرمایا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 3557 --- حکم البانی: ضعيف... ابوامامہ ؓ کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب ؓ نے نیا کپڑا پہنا تو یہ دعا پڑھی : « الحمد للہ الذي كساني ما أواري بہ عورتي وأتجمل بہ في حياتي » یعنی : ” اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے ایسا کپڑا پہنایا جس سے میں اپنی ستر پوشی کرتا ہوں ، اور اپنی زندگی میں زینت حاصل کرتا ہوں “ ، پھر کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کہتے سنا کہ جو شخص نیا کپڑا پہنے اور یہ دعا پڑھے : « الحمد للہ الذي كساني ما أواري بہ عورتي وأتجمل بہ في حياتي » یعنی ” اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے ایسا کپڑا پہنایا جس سے میں اپنی ستر پوشی کرتا ہوں اور اپنی زندگی میں زینت حاصل کرتا ہوں “ ، پھر وہ اس کپڑے کو جو اس نے اتارا ، یا جو پرانا ہو گیا صدقہ کر دے ، تو وہ اللہ کی حفظ و امان اور حمایت میں رہے گا ، زندگی میں بھی اور موت کے بعد بھی یہ آپ ﷺ نے تین بار فرمایا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2710 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : اے ابن آدم ! میں نے دو ایسی چیزیں عنایت کیں جن میں سے ایک پر بھی تمہارا حق نہیں تھا ، میں جس وقت تمہاری سانس روکوں اس وقت تمہیں مال کے ایک حصہ (یعنی تہائی مال کے صدقہ کرنے) کا اختیار دیا ، تاکہ اس کے ذریعے سے میں تمہیں پاک کروں اور تمہارا تزکیہ کروں ، دوسری چیز تمہارے مرنے کے بعد میرے بندوں کا تم پر نماز (جنازہ) پڑھنا “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3361 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ ان کے پاس عمر ؓ تشریف لائے اور وہ اس وقت دستر خوان پر تھے ، انہوں نے عمر ؓ کے لیے مجلس کے درمیان میں جگہ بنائی ، عمر ؓ نے بسم اللہ کہا ، پھر کھانے کی طرف ہاتھ بڑھایا ، اور ایک لقمہ لیا ، پھر دوسرا لقمہ لیا ، پھر کہا : مجھے اس میں چکنائی کا ذائقہ مل رہا ہے ، اور یہ چکنائی گوشت کی چربی نہیں ہے ، عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا : اے امیر المؤمنین ! میں فربہ گوشت کی تلاش میں بازار نکلا تاکہ اسے خریدوں ، لیکن میں نے اسے مہنگا پایا تو ایک درہم میں دبلا گوشت خرید لیا ، اور ایک درہم کا گھی خرید کر اس میں ملا دیا ، اس سے میرا مقصد یہ تھا کہ ایک ایک ہڈی میرے تمام گھر والوں کے حصے میں آ جائے ، اس پر عمر ؓ نے کہا : جب کبھی بھی رسول اللہ ﷺ کے پاس یہ دونوں چیزیں بیک وقت اکٹھا ہوئیں تو آپ ﷺ نے ان میں سے ایک کھا لی ، اور دوسری صدقہ کر دی ۔ عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا : امیر المؤمنین ! اب تو اسے کھا لیجئیے پھر جب کبھی میرے پاس یہ دونوں چیزیں اکٹھی ہوں گی میں بھی ایسا ہی کروں گا ، عمر ؓ بولے : میں اسے کھانے والا نہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 4198 --- حکم البانی: حسن... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے کہا : اللہ کے رسول ! « والذين يؤتون ما آتوا وقلوبہم وجلۃ » (سورۃ الومنون : 60) سے کیا وہ لوگ مراد ہیں جو زنا کرتے ہیں ، چوری کرتے ہیں اور شراب پیتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” نہیں : ابوبکر کی بیٹی یا آپ ﷺ نے فرمایا : ” صدیق کی بیٹی ! اس سے مراد وہ شخص ہے جو روزے رکھتا ہے ، صدقہ دیتا ہے ، اور نماز پڑھتا ہے ، اور ڈرتا رہتا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو اس کا یہ عمل قبول نہ ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2595 --- حکم البانی: صحيح... صفوان ؓ سے روایت ہے کہ وہ مسجد میں سو گئے ، اور اپنی چادر کو تکیہ بنا لیا ، کسی نے ان کے سر کے نیچے سے اسے نکال لیا ، وہ چور کو لے کر نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے ، چنانچہ نبی اکرم ﷺ نے ہاتھ کاٹے جانے کا حکم دیا ، صفوان ؓ نے کہا : اللہ کے رسول ! میرا مقصد یہ نہ تھا ، میری چادر اس کے لیے صدقہ ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم نے آخر میرے پاس اسے لانے سے پہلے ایسا کیوں نہیں کیا “ ؟ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 49 --- حکم البانی: موضوع... حذیفہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ کسی بدعتی کا روزہ ، نماز ، صدقہ و زکاۃ ، حج ، عمرہ ، جہاد ، نفل و فرض کچھ بھی قبول نہیں کرتا ، وہ اسلام سے اسی طرح نکل جاتا ہے جس طرح گوندھے ہوئے آٹے سے بال نکل جاتا ہے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 2397 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب ؓ نے کہا : اللہ کے رسول ! خیبر کے جو سو حصے مجھے ملے ہیں ان سے بہتر مال مجھے کبھی نہیں ملا ، میں چاہتا ہوں کہ ان کو صدقہ کر دوں ؟ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” اصل زمین کو رہنے دو ، اور اس کے پھلوں کو اللہ کی راہ میں خیرات کر دو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1273 --- حکم البانی: صحيح... عطاء کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس ؓ کو کہتے سنا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے خطبے سے پہلے نماز ادا کی ، پھر خطبہ دیا ، آپ ﷺ نے محسوس کیا کہ عورتوں تک آواز نہیں پہنچ سکی ہے لہٰذا آپ ان کے پاس آئے ، ان کو (بھی) وعظ و نصیحت کی ، اور انہیں صدقہ و خیرات کا حکم دیا ، اور بلال ؓ اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنا دامن پھیلائے ہوئے تھے جس میں عورتیں اپنی بالیاں ، انگوٹھیاں اور دیگر سامان ڈالنے لگیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 241 --- حکم البانی: صحيح... ابوقتادہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” آدمی اپنی موت کے بعد جو چیزیں دنیا میں چھوڑ جاتا ہے ان میں سے بہترین چیزیں تین ہیں : نیک اور صالح اولاد جو اس کے لیے دعائے خیر کرتی رہے ، صدقہ جاریہ جس سے نفع جاری رہے ، اس کا ثواب اسے پہنچتا رہے گا ، اور ایسا علم کہ اس کے بعد اس پر عمل کیا جاتا رہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 243 --- حکم البانی: ضعيف... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” سب سے بہتر اور افضل صدقہ یہ ہے کہ کوئی مسلمان علم دین سیکھے ، پھر اسے اپنے مسلمان بھائی کو سکھائے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 Next >>


Search took 0.135 seconds