حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سنن نسائی"
186 رزلٹ
حدیث نمبر: 2542 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی محترم بیویاں (ازواج مطہرات) آپ کے پاس اکٹھا ہوئیں ، اور پوچھنے لگیں کہ ہم میں کون آپ سے پہلے ملے گی ؟ آپ نے فرمایا : ” تم میں سب سے لمبے ہاتھ والی “ ، ازواج مطہرات ایک بانس کی کھپچی لے کر ایک دوسرے کا ہاتھ ناپنے لگیں ، تو وہ ام المؤمنین سودہ ؓ تھیں جو سب سے پہلے آپ سے ملیں ، وہی سب میں لمبے ہاتھ والی تھیں ، یہ ان کے بہت زیادہ صدقہ و خیرات کرنے کی وجہ سے تھا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 2513 --- حکم البانی: حسن صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر جَو یا کھجور یا پنیر سے ایک صاع فرض کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2534 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (اس وقت آپ صدقہ و خیرات اور مانگنے سے بچنے کا ذکر کر رہے تھے) : اوپر والا ہاتھ بہتر ہے نیچے والے ہاتھ سے ، اور اوپر والا ہاتھ خرچ کرنے والا ہاتھ ہے ، اور نیچے والا ہاتھ مانگنے والا ہاتھ ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 1587 --- حکم البانی: صحيح... عبدالرحمٰن بن عابس کہتے ہیں میں نے ابن عباس ؓ سے سنا کہ ایک آدمی نے ان سے پوچھا : کیا آپ عیدین کے لیے جاتے وقت رسول اللہ ﷺ کے ساتھ موجود تھے ؟ تو انہوں نے کہا : جی ہاں ، اور اگر میری آپ سے قرابت نہ ہوتی تو میں آپ کے ساتھ نہ ہوتا یعنی اپنی کم سنی کی وجہ سے ، آپ اس نشان کے پاس آئے جو کثیر بن صلت کے گھر کے پاس ہے ، تو آپ نے (وہاں) نماز پڑھی ، پھر خطبہ دیا ، پھر آپ عورتوں کے پاس آئے ، اور انہیں بھی آپ نے نصیحت کی اور (آخرت کی) یاد دلائی ، اور صدقہ کرنے کا حکم دیا ، تو عورتیں اپنا ہاتھ اپنے گلے کی طرف بڑھانے (اور اپنا زیور اتار اتار کر) بلال ؓ کے کپڑے میں ڈالنے لگیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  3k
حدیث نمبر: 2561 --- حکم البانی: صحيح... ابوموسیٰ اشعری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مومن ، مومن کے لیے عمارت کی طرح ہے جس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو مضبوط کرتا ہے “ ، نیز فرمایا : ” امانت دار خازن جو خوش دلی سے وہ چیز دے جس کا اسے حکم دیا گیا ہو تو وہ بھی صدقہ دینے والوں میں سے ایک ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 3189 --- حکم البانی: صحيح... ابومسعود ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے مہار والی ایک اونٹنی اللہ کے راستے میں صدقہ میں دی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” قیامت کے دن (اس ایک اونٹنی کے بدلہ میں) سات سو مہار والی اونٹنیوں کے (ثواب) کے ساتھ آئے گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 3684 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ سعد ؓ نے نبی اکرم ﷺ سے پوچھا : میری ماں مر چکی ہیں اور کوئی وصیت نہیں کی ہیں ، کیا میں ان کی طرف سے صدقہ کر دوں ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں کر دو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2525 --- حکم البانی: صحيح... ابوالملیح کے والد اسامہ بن عمیر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : ” اللہ عزوجل بغیر پاکی کے کوئی نماز قبول نہیں کرتا ، اور نہ ہی حرام مال سے کوئی صدقہ قبول کرتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2508 --- حکم البانی: صحيح... قیس بن سعد بن عبادہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم عاشورہ کا روزہ رکھتے تھے ، اور عید الفطر کا صدقہ ادا کرتے تھے ، پھر جب رمضان کے روزے فرض ہوئے ، اور زکاۃ کی (فرضیت) اتری ، تو نہ ہمیں ان کا حکم دیا گیا نہ ہی ان کے کرنے سے روکا گیا ، اور ہم (جیسے کرتے تھے) اسے کرتے رہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 2514 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب ہمارے درمیان موجود تھے تو ہم صدقہ فطر گی ہوں سے ایک صاع ، یا جو سے ، یا کھجور سے ، یا کشمش سے ، یا پنیر سے ایک صاع نکالتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 3682 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ سے کہا : (اللہ کے رسول !) میرے والد وصیت کئے بغیر انتقال کر گئے اور مال بھی چھوڑ گئے ہیں ۔ اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو کیا ان کی طرف سے کفارہ (اور ان کے لیے موجب نجات) ہو جائے گا ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 2502 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے آزاد ، غلام ، مرد اور عورت ہر ایک پر رمضان کی زکاۃ (صدقہ فطر) ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو فرض کی ہے ، پھر اس کے برابر لوگوں نے نصف صاع گیہوں کو قرار دے لیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2505 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے رمضان کا صدقہ فطر مسلمان لوگوں پر ہر آزاد ، غلام مرد اور عورت پر ایک صاع کھجور ، یا ایک صاع جو فرض ٹھہرایا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2503 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر ہر مرد و عورت ، آزاد اور غلام پر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو فرض کیا ہے ، پھر لوگوں نے آدھا صاع گیہوں کو اس کے برابر ٹھہرا لیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2509 --- حکم البانی: صحيح... قیس بن سعد ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں زکاۃ کی فرضیت اترنے سے پہلے صدقہ فطر کا حکم دیا تھا ، پھر جب زکاۃ کی فرضیت اتری تو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نہ کرنے کا حکم دیا اور نہ ہی روکا ، اور ہم اسے کرتے رہے ۔ ابوعبدالرحمٰن کہتے ہیں : ابوعمار کا نام عریب بن حمید ہے ۔ اور عمرو بن شرحبیل کی کنیت ابومیسرہ ہے ، اور سلمہ بن کہیل نے اپنی سند میں حکم کی مخالفت کی ہے اور حکم سلمہ بن کہیل سے زیادہ ثقہ راوی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 2516 --- حکم البانی: حسن صحيح دون ذكر الدقيق... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں صدقہ فطر کھجور سے ، یا جو سے ، یا کشمش سے ، یا آٹا یا پنیر سے ، یا بے چھلکے والی جو سے ایک صاع ہی نکالا ہے ۔ سفیان کو شک ہوا تو انہوں نے « من دقیق أوسلت » شک کے ساتھ روایت کی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2560 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کھاؤ ، صدقہ کرو ، اور پہنو ، لیکن اسراف (فضول خرچی) اور غرور (گھمنڈ و تکبر) سے بچو “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2555 --- حکم البانی: صحيح... جریر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم دن کے ابتدائی حصہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ، کچھ لوگ ننگے بدن ، ننگے پیر ، تلواریں لٹکائے ہوئے آئے ، زیادہ تر لوگ قبیلہ مضر کے تھے ، بلکہ سبھی مضر ہی کے تھے ۔ ان کی فاقہ مستی دیکھ کر رسول اللہ ﷺ کے چہرے کا رنگ بدل گیا ، آپ اندر گئے ، پھر نکلے ، تو بلال ؓ کو حکم دیا ، انہوں نے اذان دی ، پھر اقامت کہی ، آپ نے نماز پڑھائی ، پھر آپ نے خطبہ دیا ، تو فرمایا : ” لوگو ! ڈرو ، تم اپنے رب سے جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا ، اور اسی جان سے اس کا جوڑا بنایا ۔ اور انہیں دونوں (میاں بیوی) سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیئے ۔ اور اس اللہ سے ڈرو جس کے واسطے سے تم سب ایک دوسرے سے مانگتے ہو ۔ قرابت داریوں کا خیال رکھو کہ وہ ٹوٹنے نہ پائیں ، بیشک اللہ تمہارا نگہبان ہے ، اور اللہ سے ڈرو ، اور تم میں سے ہر شخص یہ (دھیان رکھے اور) دیکھتا رہے کہ آنے والے کل کے لیے اس نے کیا آگے بھیجا ہے ، آدمی کو چاہیئے کہ اپنے دینار میں سے ، اپنے درہم میں سے ، اپنے کپڑے میں سے ، اپنے گیہوں کے صاع میں سے ، اپنے کھجور کے صاع میں سے صدقہ کرے “ ، یہاں تک کہ آپ نے فرمایا : ” اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی سہی “ ، چنانچہ انصار کا ایک شخص (روپیوں سے بھری) ایک تھیلی لے کر آیا جو اس کی ہتھیلی سے سنبھل نہیں رہی تھی بلکہ سنبھلی ہی نہیں ۔ پھر تو لوگوں کا تانتا بندھ گیا ۔ یہاں تک کہ میں نے دیکھا کہ کھانے اور کپڑے کے دو ڈھیر اکٹھے ہو گئے ۔ اور میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ کا چہرہ انور کھل اٹھا ہے گویا وہ سونے کا پانی دیا ہوا چاندی ہے (اس موقع پر) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو شخص اسلام میں کوئی اچھا طریقہ جاری کرے گا ، اس کے لیے دہرا اجر ہو گا : ایک اس کے جاری کرنے کا ، دوسرا جو اس پر عمل کریں گے ان کا اجر ، بغیر اس کے کہ ان کے اجر میں کوئی کمی کی جائے ۔ اور جس نے اسلام میں کوئی برا طریقہ جاری کیا ، تو اسے اس کے جاری کرنے کا گناہ ملے گا اور جو اس اس پر عمل کریں گے ان کا گناہ بھی بغیر اس کے کہ ان کے گناہ میں کوئی کمی کی جائے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  7k
حدیث نمبر: 2547 --- حکم البانی: صحيح... جابر ؓ کہتے ہیں کہ بنی عذرہ کے ایک شخص نے اپنے غلام کو مدبر کر دیا ، یہ خبر رسول اللہ ﷺ کو پہنچی تو آپ نے اس شخص سے پوچھا : ” کیا تمہارے پاس اس غلام کے علاوہ بھی کوئی مال ہے ؟ “ اس نے کہا : نہیں ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اسے مجھ سے کون خرید رہا ہے ؟ “ تو نعیم بن عبداللہ عدوی نے اسے آٹھ سو درہم میں خرید لیا ، تو رسول اللہ ﷺ ان درہموں کو لے کر آئے اور انہیں اس کے حوالہ کر دیا ، اور فرمایا : ” پہلے خود سے شروع کرو اسے اپنے اوپر صدقہ کرو اگر کچھ بچ رہے تو تمہاری بیوی کے لیے ہے ، اور اگر تمہاری بیوی سے بھی بچ رہے تو تمہارے قرابت داروں کے لیے ہے ، اور اگر تمہارے قرابت داروں سے بھی بچ رہے تو اس طرح اور اس طرح کرو ، اور آپ اپنے سامنے اور اپنے دائیں اور بائیں اشارہ کر رہے تھے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  3k
حدیث نمبر: 2546 --- حکم البانی: صحيح... ابومسعود ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جب آدمی اپنی بیوی پر خرچ کرے اور اس سے ثواب کی امید رکھتا ہو تو یہ اس کے لیے صدقہ ہو گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 Next >>


Search took 0.137 seconds