حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سنن ترمذی"
87 رزلٹ
حدیث نمبر: 2759 --- حکم البانی: صحيح انظر ما قبله ( 2758 ) ... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ مونچھیں کترنے ، ناخن کاٹنے ، زیر ناف کے بال لینے ، اور بغل کے بال اکھاڑنے کا ہمارے لیے وقت مقرر فرما دیا گیا ہے ، اور وہ یہ ہے کہ ہم انہیں چالیس دن سے زیادہ نہ چھوڑے رکھیں ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث پہلی حدیث سے زیادہ صحیح ہے ، ۲- صدقہ بن موسیٰ (جو پہلی حدیث کی سند میں) محدثین کے نزدیک حافظ نہیں ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 25  -  2k
حدیث نمبر: 2343 --- حکم البانی: صحيح ، الإرواء ( 3 / 318 ) ... ابوامامہ کہتے ہیں کہ رسول ﷺ نے فرمایا : ” ابن آدم ! اگر تو اپنی حاجت سے زائد مال اللہ کی راہ میں خرچ کرے گا تو یہ تیرے لیے بہتر ہو گا ، اور اگر تو اسے روک رکھے گا تو یہ تیرے لیے برا ہو گا ، اور بقدر کفاف خرچ کرنے میں تیری ملامت نہیں کی جائے گی اور صدقہ و خیرات دیتے وقت ان لوگوں سے شروع کر جن کی کفالت تیرے ذمہ ہے ، اور اوپر والا (دینے والا) ہاتھ نیچے والے ہاتھ (مانگنے والے) سے بہتر ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2509 --- حکم البانی: صحيح غاية المرام ( 414 ) ، المشكاة ( 5038 / التحقيق الثانى ) ... ابو الدرداء ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کیا میں تمہیں ایسی چیز کے بارے میں نہ بتا دوں جو درجہ میں صلاۃ ، صوم اور صدقہ سے بھی افضل ہے ، صحابہ نے عرض کیا : کیوں نہیں ؟ ضرور بتائیے “ ، آپ نے فرمایا : ” وہ آپس میں میل جول کرا دینا ہے اس لیے کہ آپس کی پھوٹ دین کو مونڈنے والی ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث صحیح ہے ۔ نبی اکرم ﷺ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا : ” یہی چیز مونڈنے والی ہے ۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ سر کا بال مونڈنے والی ہے بلکہ دین کو مونڈ نے والی ہے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2391 --- حکم البانی: صحيح ، الإرواء ( 887 ) ... ابوہریرہ یا ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سات قسم کے لوگ ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اس دن کہ جب اس کے (عرش کے) سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہو گا اپنے عرش کے سائے میں جگہ دے گا : ان میں سے ایک انصاف کرنے والا حکمراں ہے ، دوسرا وہ نوجوان ہے جو اللہ کی عبادت میں پلا بڑھا ، تیسرا وہ شخص ہے جس کا دل مسجد میں لگا ہوا ہو چوتھا وہ دو آدمی جنہوں نے صرف اللہ کی رضا کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ محبت کی ، اسی کے واسطے جمع ہوتے ہیں اور اسی کے واسطے الگ ہوتے ہیں ، پانچواں وہ آدمی جو تنہائی میں اللہ کا ذکر کرے اور عذاب الٰہی کے خوف میں آنسو بہائے ، چھٹا وہ آدمی جسے خوبصورت عورت گناہ کی دعوت دے ، لیکن وہ کہے کہ مجھے اللہ کا خوف ہے ، ساتواں وہ آدمی جس نے کوئی صدقہ کیا تو اسے چھپایا یہاں تک کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی نہ پتہ چلے کہ دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- یہ حدیث امام مالک بن انس سے اس کے علاوہ دوسری سندوں سے بھی اسی کے مثل مروی ہے ، ان میں بھی راوی نے شک کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے « عن أبي ہريرۃ أو عن أبي سعيد » اور عبیداللہ بن عمر عمری نے اس حدیث کو خبیب بن عبدالرحمٰن سے بغیر شک کے روایت کیا ہے ، اس میں انہوں نے صرف « عن أبي ہريرۃ » کہا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 2613 --- حکم البانی: صحيح ، الإرواء ( 1 / 205 ) ، الظلال ( 956 ) ... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کے سامنے خطبہ دیا تو اس میں آپ نے لوگوں کو نصیحت کی پھر (عورتوں کی طرف متوجہ ہو کر) فرمایا : ” اے عورتوں کی جماعت ! تم صدقہ و خیرات کرتی رہو کیونکہ جہنم میں تمہاری ہی تعداد زیادہ ہو گی “ ان میں سے ایک عورت نے کہا : اللہ کے رسول ! ایسا کیوں ہو گا ؟ آپ نے فرمایا : ” تمہارے بہت زیادہ لعن طعن کرنے کی وجہ سے ، یعنی تمہاری اپنے شوہروں کی ناشکری کرنے کے سبب “ ، آپ نے (مزید) فرمایا : ” میں نے کسی ناقص عقل و دین کو تم عورتوں سے زیادہ عقل و سمجھ رکھنے والے مردوں پر غالب نہیں دیکھا “ ۔ ایک عورت نے پوچھا : ان کی عقل اور ان کے دین کی کمی کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” تم میں سے دو عورتوں کی شہادت (گواہی) ایک مرد کی شہادت کے برابر ہے ، اور تمہارے دین کی کمی یہ ہے کہ تمہیں حیض کا عارضہ لاحق ہوتا ہے جس سے عورت (ہر مہینے) تین چار دن نماز پڑھنے سے رک جاتی ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے ، ۲- اس باب میں ابو سعید خدری اور ابن عمر ؓ سے بھی روایت ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 2567 --- حکم البانی: ضعيف ، المشكاة ( 1921 / التحقيق الثاني ) // ضعيف الجامع الصغير ( 2609 ) //... عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” تین قسم کے لوگوں سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے : ایک وہ آدمی جو رات میں اٹھ کر اللہ کی کتاب کی تلاوت کرے ، دوسرا وہ آدمی جو اپنے داہنے ہاتھ سے صدقہ کرے اور اسے چھپائے اور تیسرا وہ آدمی جو کسی سریہ میں ہو اور ہار جانے کے بعد پھر بھی دشمنوں کا مقابلہ کرے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث اس سند سے غریب ہے ، اور یہ محفوظ نہیں ہے ۔ صحیح وہ روایت ہے جسے شعبہ وغیرہ نے « عن منصور عن ربعي بن حراش عن زيد بن ظبيان عن أبي ذر عن النبي صلى اللہ عليہ وسلم » کی سند سے روایت کی ہے ، ابوبکر بن عیاش بہت غلطیاں کرتے ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 272 ) ... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” نماز بغیر وضو کے قبول نہیں کی جاتی اور نہ صدقہ حرام مال سے قبول کیا جاتا ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- اس باب میں یہ حدیث سب سے صحیح اور حسن ہے ۔ ۲- اس باب میں ابوالملیح کے والد اسامہ ، ابوہریرہ اور انس ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2616 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 3973 ) ... معاذ بن جبل ؓ کہتے ہیں کہ میں ایک سفر میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھا ، ایک دن صبح کے وقت میں آپ ﷺ سے قریب ہوا ، ہم سب چل رہے تھے ، میں نے آپ سے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آپ مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جو مجھے جنت میں لے جائے ، اور جہنم سے دور رکھے ؟ آپ نے فرمایا : ” تم نے ایک بہت بڑی بات پوچھی ہے ۔ اور بیشک یہ عمل اس شخص کے لیے آسان ہے جس کے لیے اللہ آسان کر دے ۔ تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کا کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ ، نماز قائم کرو ، زکاۃ دو ، رمضان کے روزے رکھو ، اور بیت اللہ کا حج کرو “ ۔ پھر آپ نے فرمایا : ” کیا میں تمہیں بھلائی کے دروازے (راستے) نہ بتاؤں ؟ روزہ ڈھال ہے ، صدقہ گناہ کو ایسے بجھا دیتا ہے جس طرح پانی آگ کو بجھاتا ہے ، اور آدھی رات کے وقت آدمی کا نماز (تہجد) پڑھنا “ ، پھر آپ نے آیت « تتجافى جنوبہم عن المضاجع » کی تلاوت « يعملون » تک فرمائی ، آپ نے پھر فرمایا : ” کیا میں تمہیں دین کی اصل ، اس کا ستون اور اس کی چوٹی نہ بتا دوں ؟ “ میں نے کہا : کیوں نہیں ؟ اللہ کے رسول (ضرور بتائیے) آپ نے فرمایا : ” دین کی اصل اسلام ہے اور اس کا ستون (عمود) نماز ہے اور اس کی چوٹی جہاد ہے “ ۔ پھر آپ نے فرمایا : ” کیا میں تمہیں ان تمام باتوں کا جس چیز پر دارومدار ہے وہ نہ بتا دوں ؟ “ میں نے کہا : جی ہاں ، اللہ کے نبی ! پھر آپ نے اپنی زبان پکڑی ، اور فرمایا : ” اسے اپنے قابو میں رکھو “ ، میں نے کہا : اللہ کے نبی ! کیا ہم جو کچھ بولتے ہیں اس پر پکڑے جائیں گے ؟ آپ نے فرمایا : ” تمہاری ماں تم پر روئے ، معاذ ! لوگ اپنی زبانوں کے بڑ بڑ ہی کی وجہ سے تو اوندھے منہ یا نتھنوں کے بل جہنم میں ڈالے جائیں گے ؟ “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  6k
حدیث نمبر: 2997 --- حکم البانی: صحيح ، صحيح أبي داود ( 1482 ) ... انس ؓ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت : « لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبون » یا « من ذا الذي يقرض اللہ قرضا حسنا » نازل ہوئی ۔ اس وقت ابوطلحہ ؓ کے پاس ایک باغ تھا ، انہوں نے کہا : اللہ کے رسول ! میرا باغ اللہ کی رضا کے لیے صدقہ ہے ، اگر میں اسے چھپا سکتا (تو چھپاتا) اعلان نہ کرتا آپ ﷺ نے فرمایا : ” اسے اپنے رشتہ داروں کے لیے وقف کر دو “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس حدیث کو مالک بن انس نے اسحاق بن عبداللہ بن ابوطلحہ کے واسطہ سے انس بن مالک ؓ سے روایت کی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2325 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 4228 ) ... ابوکبشہ انماری ؓ کا بیان ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : ” میں تین باتوں پر قسم کھاتا ہوں اور میں تم لوگوں سے ایک بات بیان کر رہا ہوں جسے یاد رکھو “ ، ” کسی بندے کے مال میں صدقہ دینے سے کوئی کمی نہیں آتی (یہ پہلی بات ہے) ، اور کسی بندے پر کسی قسم کا ظلم ہو اور اس پر وہ صبر کرے تو اللہ اس کی عزت کو بڑھا دیتا ہے (دوسری بات ہے) ، اور اگر کوئی شخص پہنے کے لیے سوال کا دروازہ کھولتا ہے تو اللہ اس کے لیے فقر و محتاجی کا دروازہ کھول دیتا ہے “ ۔ (یا اسی کے ہم معنی آپ نے کوئی اور کلمہ کہا) (یہ تیسری بات ہے) اور تم لوگوں سے ایک اور بات بیان کر رہا ہوں اسے بھی اچھی طرح یاد رکھو : ” یہ دنیا چار قسم کے لوگوں کے لیے ہے : ایک بندہ وہ ہے جسے اللہ تبارک و تعالیٰ نے مال اور علم کی دولت دی ، وہ اپنے رب سے اس مال کے کمانے اور خرچ کرنے میں ڈرتا ہے اور اس مال کے ذریعے صلہ رحمی کرتا ہے اور اس میں سے اللہ کے حقوق کی ادائیگی کا بھی خیال رکھتا ہے ایسے بندے کا درجہ سب درجوں سے بہتر ہے ۔ اور ایک وہ بندہ ہے جسے اللہ نے علم دیا ، لیکن مال و دولت سے اسے محروم رکھا پھر بھی اس کی نیت سچی ہے اور وہ کہتا ہے کہ کاش میرے پاس بھی مال ہوتا تو میں اس شخص کی طرح عمل کرتا لہٰذا اسے اس کی سچی نیت کی وجہ سے پہلے شخص کی طرح اجر برابر ملے گا ، اور ایک وہ بندہ ہے جسے اللہ نے مال و دولت سے نوازا لیکن اسی علم سے محروم رکھا وہ اپنے مال میں غلط روش اختیار کرتا ہے ، اس مال کے کمانے اور خرچ کرنے میں اپنے رب سے نہیں ڈرتا ہے ، نہ ہی صلہ رحمی کرتا ہے اور نہ ہی اس مال میں اللہ کے حق کا خیال رکھتا ہے تو ایسے شخص کا درجہ سب درجوں سے بدتر ہے ، اور ایک وہ بندہ ہے جسے اللہ نے مال و دولت اور علم دونوں سے محروم رکھا ، وہ کہتا ہے کاش میرے پاس مال ہوتا تو فلاں کی طرح میں بھی عمل کرتا (یعنی : برے کاموں میں مال خرچ کرتا) تو اس کی نیت کا وبال اسے ملے گا اور دونوں کا عذاب اور بار گناہ برابر ہو گا “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  7k
حدیث نمبر: 3316 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد // ضعيف الجامع الصغير ( 5803 ) ، القسم الأول منه //... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ جس کے پاس اتنا مال ہو کہ وہ حج بیت اللہ کو جا سکے یا اس پر اس میں زکاۃ واجب ہوتی ہو اور وہ حج کو نہ جائے ، زکاۃ ادا نہ کرے تو وہ مرتے وقت اللہ سے درخواست کرے گا کہ اسے وہ دنیا میں دوبارہ لوٹا دے ، ایک شخص نے کہا : ابن عباس ! اللہ سے ڈرو ، دوبارہ لوٹا دیئے جانے کی آرزو تو کفار کریں گے (نہ کہ مسلمین) ابن عباس ؓ نے کہا : میں تمہیں اس کے متعلق قرآن پڑھ کر سناتا ہوں ، اللہ تعالیٰ نے فرمایا « يا أيہا الذين آمنوا لا تلہكم أموالكم ولا أولادكم عن ذكر اللہ ومن يفعل ذلك فأولئك ہم الخاسرون وأنفقوا من ما رزقناكم من قبل أن يأتي أحدكم الموت » سے « واللہ خبير بما تعملون » ” اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! تمہارا مال اور تمہاری اولاد تمہیں اللہ کی یاد سے غافل نہ کر دیں ، اور جس نے ایسا کیا وہی لوگ ہیں خسارہ اٹھانے والے ہوں گے ، اور جو روزی ہم نے تمہیں دی ہے اس میں سے خرچ کرو اس سے پہلے کہ تم میں سے کسی کو موت آئے اور وہ کہنے لگے کہ اے میرے رب ! کیوں نہ تھوڑی سی مہلت اور دے دی کہ میں صدقہ دے لیتا ، اور نیک لوگوں میں سے ہو جاتا اور جب کسی کا مقررہ وقت آ جاتا ہے پھر اسے اللہ تعالیٰ ہرگز مہلت نہیں دیتا اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ کو سب معلوم ہے “ (المنافقین : ۹-۱۱) ، تک ۔ اس نے پوچھا : کتنے مال میں زکاۃ واجب ہو جاتی ہے ؟ ابن عباس ؓ نے کہا : جب مال دو سو درہم ہو جائے یا زیادہ ، پھر پوچھا : حج کب واجب ہوتا ہے ؟ کہا : جب توشہ اور سواری کا انتظام ہو جائے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  5k
حدیث نمبر: 3354 --- حکم البانی: صحيح ومضى ( 2445 ) ... شخیر ؓ کہتے ہیں کہ وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس اس وقت پہنچے جب آپ آیت « ألہاكم التكاثر » ” زیادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کر دیا “ (التکاثر : ۱) ، تلاوت فرما رہے تھے ، آپ نے فرمایا : ” ابن آدم میرا مال ، میرا مال کہے جاتا ہے (اسی ہوس و فکر میں مرا جاتا ہے) مگر بتاؤ تو تمہیں اس سے زیادہ کیا ملا جو تم نے صدقہ دے دیا اور آگے بھیج دیا یا کھا کر ختم کر دیا یا پہن کر بوسیدہ کر دیا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3369 --- حکم البانی: ضعيف ، المشكاة ( 1923 ) ، التعليق الرغيب ( 2 / 31 ) // ضعيف الجامع الصغير ( 4770 ) //... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جب اللہ نے زمین بنائی تو وہ ہلنے لگی چنانچہ اللہ نے پہاڑ بنائے اور ان سے کہا : اسے تھامے رہو ، تو زمین ٹھہر گئی ، (اس کا ہلنا و جھکنا بند ہو گیا) فرشتوں کو پہاڑوں کی سختی و مضبوطی دیکھ کر بڑی حیرت ہوئی ، انہوں نے کہا : اے میرے رب ! کیا آپ کی مخلوق میں پہاڑ سے بھی زیادہ ٹھوس کوئی چیز ہے ؟ اللہ نے فرمایا : ” ہاں ، لوہا ہے “ ، انہوں نے کہا : اے ہمارے رب ! کیا آپ کی مخلوق میں لوہے سے بھی طاقتور کوئی چیز ہے ؟ اللہ نے فرمایا : ” ہاں ، آگ ہے “ ، انہوں نے کہا : اے میرے رب ! کیا آپ کی مخلوق میں آگ سے بھی زیادہ طاقتور کوئی چیز ہے ؟ اللہ نے فرمایا : ” ہاں ، پانی ہے “ ، انہوں نے کہا : اے ہمارے رب ! کیا آپ کی مخلوق میں پانی سے بھی زیادہ طاقتور کوئی چیز ہے ؟ اللہ نے فرمایا : ” ہاں ، ہوا ہے “ ، انہوں نے عرض کیا : اے ہمارے رب ! کیا آپ کی مخلوق میں ہوا سے بھی زیادہ طاقتور کوئی مخلوق ہے ۔ اللہ نے فرمایا : ” ہاں ، ابن آدم ہے جو اپنے داہنے سے اس طرح صدقہ دیتا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو خبر نہیں ہونے پاتی ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث غریب ہے ، اسے ہم صرف اسی سند سے مرفوع جانتے ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 3560 --- حکم البانی: ضعيف ، ابن ماجة ( 3557 ) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم ( 782 ) ، المشكاة ( 4374 ) ، ضعيف الجامع الصغير ( 5827 ) //... ابوامامہ الباہلی ؓ کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب نے نیا کپڑا پہنا پھر یہ دعا پڑھی « الحمد للہ الذي كساني ما أواري بہ عورتي وأتجمل بہ في حياتي » ” تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے ایسا کپڑا پہنایا جس سے میں اپنی ستر پوشی کرتا ہوں اور اپنی زندگی میں حسن و جمال پیدا کرتا ہوں “ ، پھر انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو کہتے ہوئے سنا : ” جس نے نیا کپڑا پہنا پھر یہ دعا پڑھی : « الحمد للہ الذي كساني ما أواري بہ عورتي وأتجمل بہ في حياتي » پھر اس نے اپنا پرانا (اتارا ہوا) کپڑا لیا اور اسے صدقہ میں دے دیا ، تو وہ اللہ کی حفاظت و پناہ میں رہے گا زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث غریب ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 3675 --- حکم البانی: حسن ، المشكاة ( 6021 ) ... عمر بن خطاب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیا اور اتفاق سے ان دنوں میرے پاس مال بھی تھا ، میں نے (دل میں) کہا : اگر میں ابوبکر ؓ سے کسی دن آگے بڑھ سکوں گا تو آج کے دن آگے بڑھ جاؤں گا ، پھر میں اپنا آدھا مال آپ کے پاس لے آیا ، تو رسول اللہ ﷺ نے پوچھا : ” اپنے گھر والوں کے لیے کیا چھوڑا ہے ؟ “ میں نے عرض کیا : اتنا ہی (ان کے لیے بھی چھوڑا ہوں) اور ابوبکر ؓ وہ سب مال لے آئے جو ان کے پاس تھا ، تو آپ نے پوچھا : ” ابوبکر ! اپنے گھر والوں کے لیے کیا چھوڑا ہے ؟ “ تو انہوں نے عرض کیا : ان کے لیے تو اللہ اور اس کے رسول کو چھوڑ کر آیا ہوں ، میں نے (اپنے جی میں) کہا : اللہ کی قسم ! میں ان سے کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکوں گا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2342 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن شخیر ؓ سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں پہنچے اور آپ « ألہاكم التكاثر » کی تلاوت کر رہے تھے تو آپ نے فرمایا : ” ابن آدم کہتا ہے کہ میرا مال ، میرا مال ، حالانکہ تمہارا مال صرف وہ ہے جو تم نے صدقہ کر دیا اور اسے آگے چلا دیا ، اور کھایا اور اسے ختم کر دیا یا پہنا اور اسے پرانا کر دیا “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1626 --- حکم البانی: حسن ، التعليق الرغيب ( 2 / 158 ) ... عدی بن حاتم طائی ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا : کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” اللہ کے راستے میں (کسی مجاہد کو) غلام کا عطیہ دینا یا (مجاہدین کے لیے) خیمہ کا سایہ کرنا ، یا اللہ کے راستے میں جوان اونٹنی دینا “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- معاویہ بن صالح سے یہ حدیث مرسل طریقہ سے بھی آئی ہے ، ۲- بعض اسناد (طرق) میں زید (بن حباب) کی مخالفت کی گئی ہے ، اس حدیث کو ولید بن جمیل نے قاسم ابوعبدالرحمٰن سے ، قاسم نے ابوامامہ سے ، اور ابوامامہ نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی ہے ، ہم سے اس حدیث کو زیاد بن ایوب نے بیان کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3760 --- حکم البانی: صحيح بما قبله ( 3759 ) ، الإرواء ( 3 / 348 - 349 ) ... علی ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے عمر ؓ سے عباس ؓ کے سلسلہ میں فرمایا : ” بلاشبہہ آدمی کا چچا اس کے باپ کے مثل ہوتا ہے “ عمر ؓ نے آپ ﷺ سے ان کے صدقہ کے سلسلہ میں کوئی بات کی تھی ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 1461 --- حکم البانی: ضعيف ، ضعيف أبي داود ( 468 ) // عندنا ( 580 / 2713 ) ، المشكاة ( 3633 / التحقيق الثاني ) ، تحقيق المختارة ( 191 - 194 ) // ضعيف الجامع الصغير ( 5871 ) //... عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جس شخص کو اللہ کی راہ میں مال (غنیمت) میں خیانت کرتے ہوئے پاؤ اس کا سامان جلا دو “ ۔ صالح کہتے ہیں : میں مسلمہ کے پاس گیا ، ان کے ساتھ سالم بن عبداللہ تھے تو مسلمہ نے ایک ایسے آدمی کو پایا جس نے مال غنیمت میں خیانت کی تھی ، چنانچہ سالم نے (ان سے) یہ حدیث بیان کی ، تو مسلمہ نے حکم دیا پھر اس (خائن) کا سامان جلا دیا گیا اور اس کے سامان میں ایک مصحف بھی پایا گیا تو سالم نے کہا : اسے بیچ دو اور اس کی قیمت صدقہ کر دو ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث غریب ہے ، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں ، ۲- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا : اسے صالح بن محمد بن زائدہ نے روایت کیا ہے ، یہی ابوواقد لیثی ہے ، یہ منکرالحدیث ہے ، ۳- بخاری کہتے ہیں کہ مال غنیمت میں خیانت کرنے والے کے سلسلے میں نبی اکرم ﷺ سے دوسری احادیث بھی آئی ہیں ، آپ نے ان میں اس (خائن) کے سامان جلانے کا حکم نہیں دیا ہے ، ۴- بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے ، اوزاعی ، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا یہی قول ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 136 --- حکم البانی: ضعيف بهذا اللفظ ، والصحيح بلفظ : دينار أو نصف دينار ، صحيح أبي داود ( 256 ) ، ابن ماجة ( 640 ) ، ضعيف أبي داود ( 42 ) ... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اس آدمی کے بارے میں جو اپنی بیوی سے حیض کی حالت میں جماع کرتا ہے فرمایا : ” وہ آدھا دینار صدقہ کرے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 Next >>


Search took 0.133 seconds