حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
تمام کتب میں
1156 رزلٹ
حدیث نمبر: 2318 --- ‏‏‏‏ سیدہ زینب ؓ سیدنا عبداللہ ؓ کی بی بی نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اے عورتوں کے گروہ ! صدقہ دو اگرچہ اپنے زیور سے ہو ۔ “ انہوں نے کہا : پھر میں سیدنا عبداللہ ؓ اپنے شوہر کے پاس آئی اور میں نے کہا : تم مفلس ، خالی ہاتھ آدمی ہو اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ ہم لوگ صدقہ دیں سو تم جا کر نبی ﷺ سے پوچھو کہ اگر میں تم کو دے دوں اور صدقہ ادا ہو جائے تو خیر ورنہ اور کسی کو دے دوں ۔ تو سیدنا عبداللہ ؓ نے مجھ سے کہا تم ہی جا کر نبی ﷺ سے پوچھو پھر میں آئی اور ایک عورت انصار کی نبی ﷺ کے دروازے پر کھڑی تھی اس کا بھی کام تھا جو میرا تھا اور رسول اللہ ﷺ کا رعب بہت تھا اور سیدنا بلال ؓ نکلے تو ہم نے کہا : تم رسول اللہ ﷺ کے پاس جاؤ اور ان کو خبر دو کہ دو عورتیں دروازے پر پوچھتی ہیں کہ اگر اپنے شوہروں کو صدقہ دیں تو ادا ہو جائے گا یا نہیں ۔ یا ان یتیموں کو دیں جن کو وہ پالتے ہیں اور نبی ﷺ کو یہ خبر نہ دینا کہ ہم لوگ کون ہیں ؟ سیدہ زینب ؓ نے کہا : پھر سیدنا بلال ؓ گئے اور رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” وہ کون ہیں ؟ “ تو سیدنا بلال ؓ نے عرض کیا کہ ایک عورت ہے انصار کی اور دوسری زینب ؓ ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” کون سی زینب ہیں ؟ “ انہوں نے کہا : عبداللہ ؓ کی بی بی ۔ تب آپ نے بلال ؓ سے فرمایا : ” ان کو اس میں دوہرا ثواب ہے ایک ثواب تو قرابت والوں سے سلوک کرنے کا دوسرا صدقہ کا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 92  -  5k
حدیث نمبر: 2891 --- ہم سے اسحاق بن نضر نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا ، ان سے معمر نے ، ان سے ہمام نے ، ان سے ابوہریرہ ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” روزانہ انسان کے ہر ایک جوڑ پر صدقہ لازم ہے اور اگر کوئی شخص کسی کی سواری میں مدد کرے کہ اس کو سہارا دے کر اس کی سواری پر سوار کرا دے یا اس کا سامان اس پر اٹھا کر رکھ دے تو یہ بھی صدقہ ہے ۔ اچھا اور پاک لفظ بھی (زبان سے نکالنا) صدقہ ہے ۔ ہر قدم جو نماز کے لیے اٹھتا ہے وہ بھی صدقہ ہے اور (کسی مسافر کو) راستہ بتا دینا بھی صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 92  -  2k
حدیث نمبر: 2047 --- ‏‏‏‏ سیدنا جابر ؓ نے کہا کہ نبی ﷺ نے عید الفطر کے پہلے نماز پڑھی ۔ پھر لوگوں پر خطبہ پڑھا اور جب فارغ ہوئے اترے اور عورتوں میں تشریف لائے اور ان کو نصیحت کی اور وہ سیدنا بلال ؓ کے ہاتھ تکیہ لگائے ہوئے تھے اور سیدنا بلال ؓ اپنا کپڑا پھیلائے ہوئے تھے ۔ اور عورتیں صدقہ ڈالتی جاتی تھیں راوی نے کہا : میں نے عطاء سے پوچھا کہ یہ صدقہ فطر تھا ؟ انہوں نے کہا : نہیں یہ اور صدقہ تھا کہ دہ دیتی تھیں ۔ غرض ہر عورت چھلے ڈالتی تھی اور پھر دوسری اور پھر تیسری ۔ میں نے عطاء سے کہا کہ اب بھی امام کو واجب ہے کہ عورتوں کے پاس جائے ۔ جب خطبہ سے فارغ ہو اور ان کو نصیحت کرے تو انہوں نے کہا کیوں نہیں ۔ قسم ہے مجھے اپنی جان کی بے شک اماموں کا حق ہے کہ ان کے پاس جائیں ۔ اور اللہ جانے انہیں کیا ہو گیا ہے کہ وہ اب اس پر عمل نہیں کرتے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 90  -  3k
‏‏‏‏ جب ابوطلحہ ؓ نے کہا کہ میرے اموال میں مجھے سب سے زیادہ پسندیدہ بیرحاء کا باغ ہے اور وہ اللہ کے راستے میں صدقہ ہے تو نبی کریم ﷺ نے اسے جائز قرار دیا تھا (حالانکہ انہوں نے کوئی تعیین نہیں کی تھی کہ وہ یہ کسے دیں گے) لیکن بعض لوگ (شافعیہ) نے کہا کہ جب تک یہ نہ بیان کر دے کہ صدقہ کس لیے ہے ، جائز نہیں ہو گا اور پہلا قول زیادہ صحیح ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 90  -  2k
حدیث نمبر: 936 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2615... سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد ؓ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور کہا : اے اللہ کے رسول ! میری ماں وصیت کئے بغیر فوت ہو گئی ہیں ، اب اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں ، تو کیا ان کو نفع ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں ، (لیکن لوگوں کو پانی مہیا کرنے کی صورت میں صدقہ کرو) ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 89  -  2k
حدیث نمبر: 1490 --- ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہمیں امام مالک بن انس نے خبر دی ‘ انہیں زید بن اسلم نے اور ان سے ان کے باپ نے بیان کیا ‘ کہ میں نے عمر ؓ کو یہ کہتے سنا کہ انہوں نے ایک گھوڑا اللہ تعالیٰ کے راستہ میں ایک شخص کو سواری کے لیے دے دیا ۔ لیکن اس شخص نے گھوڑے کو خراب کر دیا ۔ اس لیے میں نے چاہا کہ اسے خرید لوں ۔ میرا یہ بھی خیال تھا کہ وہ اسے سستے داموں بیچ ڈالے گا ۔ چنانچہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کے متعلق پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ اپنا صدقہ واپس نہ لو ۔ خواہ وہ تمہیں ایک درہم ہی میں کیوں نہ دے کیونکہ دیا ہوا صدقہ واپس لینے والے کی مثال قے کر کے چاٹنے والے کی سی ہے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: صدقہ دے کر واپس لینا جائز نہیں اور خریدنا نا مناسب ہے ۔ صدقہ دی ہوئی چیز خود نہ خریدی جائے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 88  -  3k
حدیث نمبر: 781 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2968... سیدنا ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عیدالاضحی اور عیدالفطر کے روز نکلتے اور (عیدگاہ میں) ابتدا نماز سے کرتے ۔ جب نماز پڑھ لیتے اور سلام پھیر دیتے تھے تو کھڑے ہو کر لوگوں کی طرف متوجہ ہوتے اور لوگ اپنی اپنی جگہ میں بیٹھے رہتے ۔ اگر کسی وفد کو بھیجنے کی ضرورت ہوتی تو لوگوں کے سامنے اس کا تذکرہ کرتے ۔ اس کے علاوہ جو بھی حاجت ہوتی اسے لوگوں کے سامنے بیان کرتے اور فرماتے : ”صدقہ کیاکرو ، صدقہ کیاکرو ، صدقہ کیاکرو ۔ “ زیاوہ تر صدقہ کرنے والی عورتیں تھیں ، پھر آپ ﷺ (اپنے گھر) کو واپس چلے جاتے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 87  -  2k
حدیث نمبر: 2053 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ عید قربان اور عید الفطر میں جب نکلتے تو پہلے نماز پڑھتے ۔ پھر جب نماز کا سلام پھیرتے تو لوگوں کی طرف منہ کر کے کھڑے ہوتے اور لوگ سب بیٹھے رہتے اپنی نماز کی جگہ پر ۔ پھر اگر آپ ﷺ کو کسی لشکر روانہ کرنے کی ضرورت ہوتی تو لوگوں سے بیان کرتے یا اور کوئی کام ہوتا تو اس کا حکم دیتے اور فرماتے : ” صدقہ دو ، صدقہ دو ، صدقہ دو ۔ “ اور اکثر عورتیں اس دن صدقہ دیتیں پھر گھر کو لوٹتے ۔ غرض آپ ﷺ کی یہی عادت رہی یہاں تک کہ مروان بن حکم حاکم ہوا اور میں اس کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ دے کر نکلا یہاں تک کہ عید گاہ میں آئے اور وہاں کثیر بن حلت نے ایک منبر بنا رکھا تھا گارے اور اینٹوں سے ۔ مروان نے مجھ سے اپنا ہاتھ چھڑانے لگا گویا وہ مجھے منبر کی طرف کھینچتا تھا اور میں اس کو نماز کی طرف پھر جب میں نے یہ دیکھا تو اس سے کہا : نماز کا پہلے پڑھنا کہاں گیا ؟ اس نے کہا : اے ابوسعید ! چھٹ گئ وہ سنت جو تم جانتے ہو ۔ میں نے کہا : ہرگز نہیں ہو سکتا ۔ قسم ہے اس پروردگار کی کہ میری جان اس کے ہاتھ میں ہے تم بہتر کام کر سکو اس سے جو میں چاہتا ہوں ، (یعنی بدعت سنت کے برابر نہیں ہو سکتی ، بہتر ہونا تو کجا) غرض یہ بات میں نے اس سے تین بار کہی پھر لوٹ گیا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 86  -  4k
حدیث نمبر: 1495 --- ہم سے یحییٰ بن موسیٰ نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے وکیع نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا ‘ قتادہ سے اور وہ انس ؓ سے کہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں وہ گوشت پیش کیا گیا جو بریرہ ؓ کو صدقہ کے طور پر ملا تھا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا کو یہ گوشت ان پر صدقہ تھا ۔ لیکن ہمارے لیے یہ ہدیہ ہے ۔ ابوداؤد نے کہا کہ ہمیں شعبہ نے خبر دی ۔ انہیں قتادہ نے کہ انہوں نے انس ؓ سے سنا وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے تھے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: جب صدقہ کی حالت بدل جائے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 83  -  2k
حدیث نمبر: 4034 --- زہری نے بیان کیا کہ پھر میں نے اس حدیث کا تذکرہ عروہ بن زبیر سے کیا تو انہوں نے کہا کہ مالک بن اوس نے یہ روایت تم سے صحیح بیان کی ہے ۔ میں نے نبی کریم ﷺ کی پاک بیوی عائشہ ؓ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ کی ازواج نے عثمان ؓ کو ابوبکر ؓ کے پاس بھیجا اور ان سے درخواست کی کہ اللہ تعالیٰ نے جو فئے اپنے رسول ﷺ کو دی تھی اس میں سے ان کے حصے دیئے جائیں ، لیکن میں نے انہیں روکا اور ان سے کہا تم اللہ سے نہیں ڈرتی کہ آپ ﷺ نے خود نہیں فرمایا تھا کہ ہمارا ترکہ تقسیم نہیں ہوتا ؟ ہم جو کچھ چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہوتا ہے ۔ آپ ﷺ کا اشارہ اس ارشاد میں خود اپنی ذات کی طرف تھا ۔ البتہ آل محمد ( ﷺ ) کو اس جائیداد میں سے تا زندگی (ان کی ضروریات کے لیے) ملتا رہے گا ۔ جب میں نے ازواج مطہرات کو یہ حدیث سنائی تو انہوں نے بھی اپنا خیال بدل دیا ۔ عروہ نے کہا کہ یہی وہ صدقہ ہے جس کا انتظام پہلے علی ؓ کے ہاتھ میں تھا ۔ علی ؓ نے عباس ؓ کو اس کے انتظام میں شریک نہیں کیا تھا بلکہ خود اس کا انتظام کرتے تھے (اور جس طرح نبی کریم ﷺ ابوبکر ؓ اور عمر ؓ نے اسے خرچ کیا تھا ، اسی طرح انہیں مصارف میں وہ بھی خرچ کرتے تھے) اس کے بعد وہ صدقہ حسن بن علی ؓ کے انتظام میں آ گیا تھا ۔ پھر حسین بن علی ؓ کے انتظام میں رہا ۔ پھر جناب علی بن حسین اور حسن بن حسن کے انتظام میں آ گیا تھا اور یہ حق ہے کہ یہ رسول اللہ ﷺ کا صدقہ تھا ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وراثت صدقہ ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 81  -  5k
حدیث نمبر: 2748 --- ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا سفیان ثوری سے ‘ وہ عمارہ سے ‘ ان سے ابوزرعہ نے اور ان سے ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ ایک صحابی نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا یا رسول اللہ ! کون سا صدقہ افضل ہے ؟ فرمایا یہ کہ صدقہ تندرستی کی حالت میں کر کہ (تجھ کو اس مال کو باقی رکھنے کی) خواہش بھی ہو جس سے کچھ سرمایہ جمع ہو جانے کی تمہیں امید ہو اور (اسے خرچ کرنے کی صورت میں) محتاجی کا ڈر ہو اور اس میں تاخیر نہ کر کہ جب روح حلق تک پہنچ جائے تو کہنے بیٹھ جائے کہ اتنا مال فلاں کے لیے ‘ فلانے کو اتنا دینا ‘ اب تو فلانے کا ہو ہی گیا (تو تو دنیا سے چلا) ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: بحالت صحت صدقہ دینا افضل ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 81  -  3k
حدیث نمبر: 1503 --- ہم سے یحییٰ بن محمد بن سکن نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے محمد بن جھضم نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے اسماعیل بن جعفر نے بیان کیا ‘ ان سے عمر بن نافع نے ان سے ان کے باپ نے اور ان سے عبداللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فطر کی زکوٰۃ (صدقہ فطر) ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو فرض قرار دی تھی ۔ غلام ‘ آزاد ‘ مرد ‘ عورت ‘ چھوٹے اور بڑے تمام مسلمانوں پر ۔ آپ ﷺ کا حکم یہ تھا کہ نماز (عید) کے لیے جانے سے پہلے یہ صدقہ ادا کر دیا جائے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: صدقہ فطر کی مقدار دو کلو کھجور ۔
Terms matched: 1  -  Score: 81  -  2k
حدیث نمبر: 1411 --- ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے سعید بن خالد نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ میں نے حارثہ بن وہب ؓ سے سنا ‘ انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا تھا کہ صدقہ کرو ‘ ایک ایسا زمانہ بھی تم پر آنے والا ہے جب ایک شخص اپنے مال کا صدقہ لے کر نکلے گا اور کوئی اسے قبول کرنے والا نہیں پائے گا ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: انکار کی نوبت آنے سے قبل صدقہ کرنا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  2k
حدیث نمبر: 2340 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ نے روایت کی کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ” قیامت نہ آئے گی جب تک مال بہت ہو کر بہہ نہ نکلے اور یہاں تک کثرت ہو کہ مال والا سوچے کہ اس کا صدقہ کون لے گا اور آدمی صدقہ لینے کو بلایا جائے گو وہ کہے گا کہ مجھے تو اس کی حاجت نہیں ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  1k
حدیث نمبر: 2337 --- ‏‏‏‏ سیدنا حارثہ بن وہب ؓ کہتے تھے : سنا میں نے رسول اللہ ﷺ سے کہ فرماتے تھے : ” صدقہ دو قریب ہے کہ ایسا وقت آ جائے گا کہ آدمی اپنا صدقہ لے کر نکلے گا اور جس کو دینے لگے گا وہ کہے گا اگر تم کل لاتے تو میں لے لیتا مگر آج تو مجھے حاجت نہیں ہے غرض کوئی نہ ملے گا جو اسے قبول کر لے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  2k
حدیث نمبر: 667 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 1759 و 2394 ) ... بریدہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا ، اتنے میں ایک عورت نے آپ کے پاس آ کر کہا : اللہ کے رسول ! میں نے اپنی ماں کو ایک لونڈی صدقے میں دی تھی ، اب وہ مر گئیں (تو اس لونڈی کا کیا ہو گا ؟) آپ نے فرمایا : ” تمہیں ثواب بھی مل گیا اور میراث نے اُسے تمہیں لوٹا بھی دیا “ ۔ اس نے پوچھا : اللہ کے رسول ! میری ماں پر ایک ماہ کے روزے فرض تھے ، کیا میں ان کی طرف سے روزے رکھ لوں ؟ آپ نے فرمایا : ” تو ان کی طرف سے روزہ رکھ لے “ ، اس نے پوچھا : اللہ کے رسول ! انہوں نے کبھی حج نہیں کیا ، کیا میں ان کی طرف سے حج کر لوں ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں ، ان کی طرف سے حج کر لے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- بریدہ ؓ کی یہ حدیث صرف اسی طریق سے جانی جاتی ہے ۔ ۳- اکثر اہل علم کا عمل اسی پر ہے کہ آدمی جب کوئی صدقہ کرے پھر وہ اس کا وارث ہو جائے تو اس کے لیے وہ جائز ہے ، ۴- اور بعض کہتے ہیں : صدقہ تو اس نے اللہ کی خاطر کیا تھا لہٰذا جب اس کا وارث ہو جائے تو لازم ہے کہ پھر اسے اسی کے راستے میں صرف کر دے (یہ زیادہ افضل ہے) ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  4k
حدیث نمبر: 2756 --- ہم سے محمد بن سلام نے بیان کیا ، کہا ہم کو مخلد بن یزید نے خبر دی ، انہیں ابن جریج نے خبر دی ، کہا کہ مجھے یعلیٰ بن مسلم نے خبر دی ، انہوں نے عکرمہ سے سنا ، وہ بیان کرتے تھے کہ ہمیں ابن عباس ؓ نے خبر دی کہ سعد بن عبادہ ؓ کی ماں عمرہ بنت مسعود کا انتقال ہوا تو وہ ان کی خدمت میں موجود نہیں تھے ۔ انہوں نے آ کر رسول اللہ ﷺ سے پوچھا یا رسول اللہ ! میری والدہ کا جب انتقال ہوا تو میں ان کی خدمت میں حاضر نہیں تھا ۔ کیا اگر میں کوئی چیز صدقہ کروں تو اس سے انہیں فائدہ پہنچ سکتا ہے ؟ آپ ﷺ نے اثبات میں جواب دیا تو انہوں نے کہا کہ میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ میرا مخراف نامی باغ ان کی طرف سے صدقہ ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  3k
حدیث نمبر: 1416 --- ہم سے سعید بن یحییٰ نے بیان کیا ، کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے اعمش نے بیان کیا ، ان سے شقیق نے اور ان سے ابومسعود انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے جب ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیا تو ہم میں سے بہت سے بازار جا کر بوجھ اٹھانے کی مزدوری کرتے اور اس طرح ایک مد (غلہ یا کھجور وغیرہ) حاصل کرتے ۔ (جسے صدقہ کر دیتے) لیکن آج ہم میں سے بہت سوں کے پاس لاکھ لاکھ (درہم یا دینار) موجود ہیں ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: صدقہ کا حکم نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور لوگوں کا طرز عمل ۔
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  2k
حدیث نمبر: 1655 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس گوشت لایا گیا ، آپ نے پوچھا : ” یہ گوشت کیسا ہے ؟ “ ، لوگوں نے عرض کیا : یہ وہ چیز ہے جسے بریرہ ؓ پر صدقہ کیا گیا ہے ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ اس (بریرہ) کے لیے صدقہ اور ہمارے لیے (بریرہ کی طرف سے) ہدیہ ہے “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: فقیر آدمی ، غنی یا آل ہاشم کے کسی فرد کو صدقہ کے مال سے ہدیہ دے سکتا ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  2k
حدیث نمبر: 906 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3484... سیدنا عقبہ بن عامر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”صدقہ ، صدقہ کرنے والوں کی قبروں سے حرارت کو بجھا دیتا ہے اور مومن ہی ہے جو روز قیامت اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  1k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 Next >>


Search took 0.139 seconds