حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سنن ابی داود"
130 رزلٹ
حدیث نمبر: 3247 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو کوئی قسم کھائے اور اپنی قسم میں یوں کہے کہ میں لات کی قسم کھاتا ہوں تو چاہیئے کہ وہ « لا إلہ إلا اللہ » کہے ، اور جو کوئی اپنے دوست سے کہے کہ آؤ ہم تم جوا کھیلیں تو اس کو چاہیئے کہ کچھ نہ کچھ صدقہ کرے “ (تاکہ شرک اور کلمہ شرک کا کفارہ ہو جائے) ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1159 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ عید الفطر کے دن نکلے تو آپ نے دو رکعت پڑھی ، نہ اس سے پہلے کوئی نماز پڑھی اور نہ اس کے بعد ، پھر عورتوں کے پاس تشریف لائے اور آپ کے ساتھ بلال ؓ بھی تھے ، آپ نے انہیں صدقہ کا حکم دیا تو عورتیں اپنی بالیاں اور اپنے ہار (بلال ؓ کے کپڑے میں نکال نکال کر) ڈالنے لگیں ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: عید کی نماز دو رکعت پڑھنا ۔ عید کی نماز سے پہلے اور بعد کوئی نماز نہ پڑھنا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1144 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ سے مروی اسی حدیث میں ہے عورتیں بالی اور انگوٹھی (صدقہ میں) دینے لگیں اور بلال ؓ انہیں اپنی چادر میں رکھتے جاتے تھے وہ کہتے ہیں ، پھر نبی اکرم ﷺ نے اسے مسلمان فقراء کے درمیان تقسیم کر دیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 1199 --- حکم البانی: صحيح... یعلیٰ بن امیہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب ؓ سے کہا : مجھے بتائیے کہ (سفر میں) لوگوں کے نماز قصر کرنے کا کیا مسئلہ ہے اللہ تعالیٰ تو فرما رہا ہے : ” اگر تمہیں ڈر ہو کہ کافر تمہیں فتنہ میں مبتلا کر دیں گے “ ، تو اب تو وہ دن گزر چکا ہے تو آپ نے کہا : جس بات پر تمہیں تعجب ہوا ہے اس پر مجھے بھی تعجب ہوا تھا تو میں نے اس کا تذکرہ رسول اللہ ﷺ سے کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تبارک و تعالیٰ نے تم پر یہ صدقہ کیا ہے لہٰذا تم اس کے صدقے کو قبول کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2977 --- حکم البانی: حسن... اس سند سے بھی ابن شہاب زہری سے یہی حدیث اسی طریق سے مروی ہے ، اس میں ہے کہ ام المؤمنین عائشہ ؓ نے (دیگر امہات المؤمنین سے) کہا : تم اللہ سے ڈرتی نہیں ، کیا تم لوگوں نے رسول اللہ ﷺ سے نہیں سنا ہے کہ آپ فرماتے تھے : ” ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا ہے ، ہم جو چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے ، اور یہ مال آل محمد کی ضروریات اور ان کے مہمانوں کے لیے ہے ، اور جب میرا انتقال ہو جائے گا تو یہ مال اس شخص کی نگرانی و تحویل میں رہے گا جو میرے بعد معاملہ کا والی ہو گا (مسلمانوں کا خلیفہ ہو گا) “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1314 --- حکم البانی: صحيح... سعید بن جبیر نے ایک ایسے شخص سے جو ان کے نزدیک پسندیدہ ہے روایت کی ہے کہ ام المؤمنین عائشہ ؓ نے خبر دی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کوئی شخص جو رات کو تہجد پڑھتا ہو اور کسی رات اس پر نیند غالب آ جائے (اور وہ نہ اٹھ سکے) تو اس کے لیے نماز کا ثواب لکھا جائے گا ، اس کی نیند اس پر صدقہ ہو گی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1146 --- حکم البانی: صحيح... عبدالرحمٰن بن عابس کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ابن عباس ؓ سے پوچھا : کیا آپ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز عید میں حاضر رہے ہیں ؟ آپ نے کہا : ہاں اور اگر رسول اللہ ﷺ کے نزدیک میری قدر و منزلت نہ ہوتی تو میں کمسنی کی وجہ سے آپ کے ساتھ حاضر نہ ہو پاتا ، رسول اللہ ﷺ اس نشان کے پاس تشریف لائے جو کثیر بن صلت کے گھر کے پاس تھا تو آپ نے نماز پڑھی ، پھر خطبہ دیا اور اذان اور اقامت کا انہوں نے ذکر نہیں کیا ، پھر آپ ﷺ نے ہمیں صدقے کا حکم دیا ، تو عورتیں اپنے کانوں اور گلوں (یعنی بالیوں اور ہاروں) کی طرف اشارے کرنے لگیں ، وہ کہتے ہیں : تو آپ ﷺ نے بلال ؓ کو حکم دیا چنانچہ وہ ان کے پاس آئے پھر (صدقہ لے کر) نبی اکرم ﷺ کے پاس واپس لوٹ آئے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2976 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں جب رسول اللہ ﷺ نے وفات پائی تو امہات المؤمنین نے ارادہ کیا کہ عثمان بن عفان ؓ کو ابوبکر ؓ کے پاس بھیج کر رسول اللہ ﷺ کی میراث سے اپنا آٹھواں حصہ طلب کریں ، تو ام المؤمنین عائشہ ؓ نے ان سب سے کہا (کیا تمہیں یاد نہیں) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے : ” ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا ہے ، ہم جو چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2974 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” میرے ورثاء میری میراث سے جو میں چھوڑ کر مروں ایک دینار بھی تقسیم نہ کریں گے ، اپنی بیویوں کے نفقے اور اپنے عامل کے خرچے کے بعد جو کچھ میں چھوڑوں وہ صدقہ ہے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں :   « مؤنۃ عاملي » میں « عاملي » سے مراد کاشتکار ، زمین جوتنے ، بونے والے ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2969 --- حکم البانی: صحيح ق دون قوله يعني مال الله... ابن شہاب زہری کہتے ہیں کہ مجھ سے عروہ بن زبیر نے بیان کیا کہ ام المؤمنین عائشہ ؓ نے ان سے یہی حدیث روایت کی ہے ، اس میں یہ ہے کہ فاطمہ ؓ اس وقت (اپنے والد) رسول اللہ ﷺ کے اس صدقے کی طلب گار تھیں جو مدینہ اور فدک میں تھا اور جو خیبر کے خمس میں سے بچ رہا تھا ، ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں : ابوبکر ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے : ” ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا ہے ، ہم جو چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے ، محمد ﷺ کی اولاد اس مال میں سے (یعنی اللہ کے مال میں سے) صرف اپنے کھانے کی مقدار لے گی “ اس مال میں خوراکی کے سوا ان کا کوئی حق نہیں ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1567 --- حکم البانی: صحيح... حماد کہتے ہیں میں نے ثمامہ بن عبداللہ بن انس سے ایک کتاب لی ، وہ کہتے تھے : یہ ابوبکر ؓ نے انس ؓ کے لیے لکھی تھی ، اس پر رسول اللہ ﷺ کی مہر لگی ہوئی تھی ، جب آپ نے انہیں صدقہ وصول کرنے کے لیے بھیجا تھا تو یہ کتاب انہیں لکھ کر دی تھی ، اس میں یہ عبارت لکھی تھی : ” یہ فرض زکاۃ کا بیان ہے جو رسول اللہ ﷺ نے مسلمانوں پر مقرر فرمائی ہے اور جس کا حکم اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی اکرم ﷺ کو دیا ہے ، لہٰذا جس مسلمان سے اس کے مطابق زکاۃ طلب کی جائے ، وہ اسے ادا کرے اور جس سے اس سے زائد طلب کی جائے ، وہ نہ دے : پچیس (۲۵) سے کم اونٹوں میں ہر پانچ اونٹ پر ایک بکری ہے ، جب پچیس اونٹ پورے ہو جائیں تو پینتیس (۳۵) تک میں ایک بنت مخاض ہے ، اگر بنت مخاض نہ ہو تو ابن لبون دیدے ، اور جب چھتیس (۳۶) اونٹ ہو جائیں تو پینتالیس (۴۵) تک میں ایک بنت لبون ہے ، جب چھیالیس (۴۶) اونٹ پورے ہو جائیں تو ساٹھ (۶۰) تک میں ایک حقہ واجب ہے ، اور جب اکسٹھ (۶۱) اونٹ ہو جائیں تو پچہتر (۷۵) تک میں ایک جذعہ واجب ہو گی ، جب چھہتر (۷۶) اونٹ ہو جائیں تو نو ے (۹۰) تک میں دو بنت لبون دینا ہوں گی ، جب اکیانوے (۹۱) ہو جائیں تو ایک سو بیس (۱۲۰) تک دو حقہ اور جب ایک سو بیس (۱۲۰) سے زائد ہوں تو ہر چالیس (۴۰) میں ایک بنت لبون اور ہر پچاس (۵۰) میں ایک حقہ دینا ہو گا ۔ اگر وہ اونٹ جو زکاۃ میں ادا کرنے کے لیے مطلوب ہے ، نہ ہو ، مثلاً کسی کے پاس اتنے اونٹ ہوں کہ اسے جذعہ دینا ہو لیکن اس کے پاس جذعہ نہ ہو بلکہ حقہ ہو تو حقہ ہی لے لی جائے گی ، اور ساتھ ساتھ دو بکریاں ، یا بیس درہم بھی دیدے ۔ یا اسی طرح کسی کے پاس اتنے اونٹ ہوں کہ ان میں حقہ دینا ہو لیکن اس کے پاس حقہ نہ ہو بلکہ جذعہ ہو تو اس سے جذعہ ہی قبول کر لی جائے گی ، البتہ اب اسے عامل (زکاۃ وصول کرنے والا) بیس درہم یا دو بکریاں لوٹائے گا ، اسی طرح سے کسی کے پاس اتنے اونٹ ہوں کہ ان میں حقہ دینا ہو لیکن اس کے پاس حقہ کے بجائے بنت لبون ہوں تو بنت لبون ہی اس سے قبول کر لی جائے گی “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : میں موسیٰ سے حسب منشاء اس عبارت سے « ويجعل معہا شاتين إن استيسرتا لہ ، أو عشرين درہمًا » سے لے کر « ومن بلغت عندہ صدقۃ بنت لبون وليس عندہ إلا حقۃ فإنہا تقبل منہ » تک اچھی ضبط نہ کر سکا ، پھر آگے مجھے اچھی طرح یاد ہے : یعنی اگر اسے میسر...
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  13k
حدیث نمبر: 1583 --- حکم البانی: حسن... ابی بن کعب ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے مجھے صدقہ وصول کرنے کے لیے بھیجا ، میں ایک شخص کے پاس سے گزرا ، جب اس نے اپنا مال اکٹھا کیا تو میں نے اس پر صرف ایک بنت مخاض کی زکاۃ واجب پائی ، میں نے اس سے کہا : ایک بنت مخاض دو ، یہی تمہاری زکاۃ ہے ، وہ بولا : بنت مخاض میں نہ تو دودھ ہے اور نہ وہ اس قابل ہے کہ (اس پر) سواری کی جا سکے ، یہ لو ایک اونٹنی جوان ، بڑی اور موٹی ، میں نے اس سے کہا : میں ایسی چیز کبھی نہیں لے سکتا جس کے لینے کا مجھے حکم نہیں ، البتہ رسول اللہ ﷺ تو تم سے قریب ہیں اگر تم چاہو تو ان کے پاس جا کر وہی بات پیش کرو جو تم نے مجھ سے کہی ہے ، اب اگر آپ ﷺ قبول فرما لیتے ہیں تو میں بھی اسے لے لوں گا اور اگر آپ واپس کر دیتے ہیں تو میں بھی واپس کر دوں گا ، اس نے کہا : ٹھیک ہے میں چلتا ہوں اور وہ اس اونٹنی کو جو اس نے میرے سامنے پیش کی تھی ، لے کر میرے ساتھ چلا ، جب ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچے تو اس نے آپ ﷺ سے کہا : اللہ کے نبی ! آپ کا قاصد میرے پاس مال کی زکاۃ لینے آیا ، قسم اللہ کی ! اس سے پہلے کبھی نہ رسول اللہ ﷺ نے میرے مال کو دیکھا اور نہ آپ کے قاصد نے ، میں نے اپنا مال اکٹھا کیا تو اس نے کہا : تجھ پر ایک بنت مخاض لازم ہے اور بنت مخاض نہ دودھ دیتی ہے اور نہ ہی وہ سواری کے لائق ہوتی ہے ، لہٰذا میں نے اسے ایک بڑی موٹی اور جوان اونٹنی پیش کی ، لیکن اسے لینے سے اس نے انکار کر دیا اور وہ اونٹنی یہ ہے جسے لے کر میں آپ کی خدمت میں آیا ہوں ، اللہ کے رسول ! اسے لے لیجئے ، رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا : ” تم پر واجب تو بنت مخاض ہی ہے ، لیکن اگر تم خوشی سے اسے دے رہے ہو تو اللہ تمہیں اس کا اجر عطا کرے گا اور ہم اسے قبول کر لیں گے “ ، وہ شخص بولا : اے اللہ کے رسول ! اسے لے لیجئے ، یہ وہی اونٹنی ہے پھر رسول اللہ ﷺ نے اسے لے لینے کا حکم دیا اور اس کے لیے اس کے مال میں برکت کی دعا کی ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: زکاۃ دینے والا اپنی مرضی سے زیادہ زکاۃ ادا کرے تو اس کے لیے بہت زیادہ ثواب ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  6k
حدیث نمبر: 3288 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” (اللہ تعالیٰ کہتا ہے :) نذر ابن آدم کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں لا سکتی جسے میں نے اس کے لیے مقدر نہ کیا ہو لیکن نذر اسے اس تقدیر سے ملاتی ہے جسے میں نے اس کے لیے لکھ دیا ہے ، یہ بخیل سے وہ چیز نکال لیتی ہے جسے وہ اس نذر سے پہلے نہیں نکالتا ہے (یعنی اپنی بخالت کے سبب صدقہ خیرات نہیں کرتا ہے مگر نذر کی وجہ سے کر ڈالتا ہے) “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3326 --- حکم البانی: صحيح... قیس بن ابی غرزہ ؓ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں سماسرہ کہا جاتا تھا ، پھر رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس سے گزرے تو ہمیں ایک اچھے نام سے نوازا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اے سوداگروں کی جماعت ! بیع میں لایعنی باتیں اور (جھوٹی) قسمیں ہو جاتی ہیں تو تم اسے صدقہ سے ملا دیا کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1141 --- حکم البانی: صحيح... جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ عید الفطر کے دن کھڑے ہوئے تو خطبہ سے پہلے نماز ادا کی ، پھر لوگوں کو خطبہ دیا تو جب اللہ کے نبی اکرم ﷺ فارغ ہو کر اترے تو عورتوں کے پاس تشریف لے گئے اور انہیں وعظ و نصیحت کی اور آپ بلال ؓ کے ہاتھ پر ٹیک لگائے ہوئے تھے اور بلال ؓ اپنا کپڑا پھیلائے ہوئے تھے ، جس میں عورتیں صدقہ ڈالتی جاتی تھیں ، کوئی اپنا چھلا ڈالتی تھی اور کوئی کچھ ڈالتی اور کوئی کچھ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: نماز عید میں خطبہ سے پہلے نماز ادا کرنا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1589 --- حکم البانی: صحيح... جریر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ کچھ لوگ یعنی کچھ دیہاتی رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور کہنے لگے : صدقہ و زکاۃ وصول کرنے والوں میں سے بعض لوگ ہمارے پاس آتے ہیں اور ہم پر زیادتی کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم اپنے مصدقین کو راضی کرو “ ، انہوں نے پوچھا : اگرچہ وہ ہم پر ظلم کریں ، اے اللہ کے رسول ﷺ ! آپ نے فرمایا : ” تم اپنے مصدقین کو راضی کرو “ ، عثمان کی روایت میں اتنا زائد ہے ” اگرچہ وہ تم پر ظلم کریں “ ۔ ابوکامل اپنی حدیث میں کہتے ہیں : جریر ؓ کا بیان ہے : میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ بات سنی ، اس کے بعد سے میرے پاس جو بھی مصدق آیا ، مجھ سے خوش ہو کر ہی واپس گیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 3346 --- حکم البانی: صحيح... ابورافع ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک چھوٹا اونٹ بطور قرض لیا پھر آپ کے پاس صدقہ کے اونٹ آئے تو آپ نے مجھے حکم دیا کہ ویسا ہی اونٹ آدمی کو لوٹا دوں ، میں نے (آ کر) عرض کیا : مجھے کوئی ایسا اونٹ نہیں ملا سبھی اچھے ، بڑے اور چھ برس کے ہیں ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” اسے اسی کو دے دو ، لوگوں میں اچھے وہ ہیں جو قرض کی ادائیگی اچھی کریں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3344 --- حکم البانی: ضعيف... عکرمہ سے روایت ہے انہوں نے اسے مرفوع کیا ہے اور عثمان کی سند یوں ہے : « حدثنا وكيع ، ‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن شريك ، ‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن سماك ، ‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن عكرمۃ ، ‏‏‏‏ ‏‏‏‏ - عن ابن عباس ، ‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن النبي صلى اللہ عليہ وسلم » اور متن اسی کے ہم مثل ہے اس میں ہے : رسول اللہ ﷺ نے ایک قافلہ سے ایک تبیع خریدا ، اور آپ ﷺ کے پاس اس کی قیمت نہیں تھی ، تو آپ کو اس میں نفع دیا گیا ، آپ ﷺ نے اسے بیچ دیا اور جو نفع ہوا اسے بنو عبدالمطلب کی بیواؤں کو صدقہ کر دیا اور فرمایا : ” آئندہ جب تک چیز کی قیمت اپنے پاس نہ ہو گی کوئی چیز نہ خریدوں گا “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1143 --- حکم البانی: صحيح... اس سند سے بھی ابن عباس ؓ سے اسی مفہوم کی روایت مروی ہے اس میں یہ ہے : آپ ﷺ کو خیال ہوا کہ آپ عورتوں کو نہیں سنا سکے ہیں تو آپ ﷺ ان کی طرف چلے اور بلال ؓ بھی آپ کے ساتھ تھے ، آپ نے انہیں وعظ و نصیحت کی اور صدقہ کا حکم دیا ، تو عورتیں بالی اور انگوٹھی بلال کے کپڑے میں ڈال رہی تھیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3386 --- حکم البانی: ضعيف... حکیم بن حزام ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں ایک دینار دے کر بھیجا کہ وہ آپ کے لیے ایک قربانی کا جانور خرید لیں ، انہوں نے قربانی کا جانور ایک دینار میں خریدا اور اسے دو دینار میں بیچ دیا پھر لوٹ کر قربانی کا ایک جانور ایک دینار میں خریدا اور ایک دینار بچا کر نبی اکرم ﷺ کے پاس لے آئے تو آپ ﷺ نے اسے صدقہ کر دیا اور ان کے لیے ان کی تجارت میں برکت کی دعا کی ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 Next >>


Search took 0.133 seconds