حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سنن ابن ماجہ"
87 رزلٹ
حدیث نمبر: 242 --- حکم البانی: حسن... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول ﷺ نے فرمایا : ” مومن کو اس کے اعمال اور نیکیوں میں سے اس کے مرنے کے بعد جن چیزوں کا ثواب پہنچتا رہتا ہے وہ یہ ہیں : علم جو اس نے سکھایا اور پھیلایا ، نیک اور صالح اولاد جو چھوڑ گیا ، وراثت میں قرآن مجید چھوڑ گیا ، کوئی مسجد بنا گیا ، یا مسافروں کے لیے کوئی مسافر خانہ بنوا دیا ہو ، یا کوئی نہر جاری کر گیا ، یا زندگی اور صحت و تندرستی کی حالت میں اپنے مال سے کوئی صدقہ نکالا ہو ، تو اس کا ثواب اس کے مرنے کے بعد بھی اسے ملتا رہے گا “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 271 --- حکم البانی: صحيح... اسامہ بن عمیر ہذلی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کوئی بھی نماز بغیر وضو کے قبول نہیں فرماتا ، اور نہ چوری کے مال سے کوئی صدقہ قبول کرتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 273 --- حکم البانی: صحيح... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : ” اللہ تعالیٰ کوئی نماز بغیر پاکی (وضو) کے اور کوئی صدقہ چوری کے مال سے قبول نہیں فرماتا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 272 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کوئی بھی نماز بغیر پاکی (وضو) کے اور کوئی بھی صدقہ چوری کے مال سے قبول نہیں کرتا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 274 --- حکم البانی: صحيح... ابوبکرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کوئی نماز بغیر پاکی (وضو) کے اور کوئی صدقہ چوری کے مال سے قبول نہیں فرماتا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 362 --- حکم البانی: ضعيف جدا... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنے طہارت (وضو) کے برتن کو کسی دوسرے کے سپرد نہیں کرتے تھے ، اور نہ اس چیز کو جس کو صدقہ کرنا ہوتا ، بلکہ اس کا انتظام خود کرتے تھے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 640 --- حکم البانی: صحيح... ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جو شخص اپنی بیوی سے حیض کی حالت میں مجامعت کرے ، وہ ایک دینار یا نصف دینار صدقہ کرے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 650 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ جب کوئی شخص حیض کی حالت میں بیوی سے جماع کر لیتا تو نبی اکرم ﷺ اسے آدھا دینار صدقہ کرنے کا حکم دیتے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 1081 --- حکم البانی: ضعيف... جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا : ” لوگو ! مرنے سے پہلے اللہ کی جناب میں توبہ کرو ، اور مشغولیت سے پہلے نیک اعمال میں سبقت کرو ، جو رشتہ تمہارے اور تمہارے رب کے درمیان ہے اسے جوڑو ، اس کا طریقہ یہ ہے کہ اللہ کو خوب یاد کرو ، اور خفیہ و اعلانیہ طور پر زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کرو ، تمہیں تمہارے رب کی جانب سے رزق دیا جائے گا ، تمہاری مدد کی جائے گی اور تمہاری گرتی حالت سنبھال دی جائے گی ، جان لو کہ اللہ تعالیٰ نے تم پر جمعہ اس مقام ، اس دن اور اس مہینہ میں فرض کیا ہے ، اور اس سال سے تاقیامت فرض ہے ، لہٰذا جس نے جمعہ کو میری زندگی میں یا میرے بعد حقیر و معمولی جان کر یا اس کا انکار کر کے چھوڑ دیا حالانکہ امام موجود ہو خواہ وہ عادل ہو یا ظالم ، تو اللہ تعالیٰ اس کے اتحاد کو پارہ پارہ کر دے اور اس کے کام میں برکت نہ دے ، سن لو ! اس کی نماز ، زکاۃ ، حج ، روزہ اور کوئی بھی نیکی قبول نہ ہو گی ، یہاں تک کہ وہ توبہ کرے ، لہٰذا جس نے توبہ کی اللہ اس کی توبہ قبول فرمائے گا ، سن لو ! کوئی عورت کسی مرد کی ، کوئی اعرابی (دیہاتی) کسی مہاجر کی ، کوئی فاجر کسی مومن کی امامت نہ کرے ، ہاں جب وہ کسی ایسے حاکم سے مغلوب ہو جائے جس کی تلوار اور کوڑوں کا ڈر ہو “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 1128 --- حکم البانی: ضعيف... سمرہ بن جندب ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جس نے جمعہ جان بوجھ کر چھوڑ دیا ، تو وہ ایک دینار صدقہ کرے ، اور اگر ایک دینار نہ ہو سکے تو آدھا دینار ہی سہی “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 1344 --- حکم البانی: صحيح... ابوالدرداء ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو شخص اپنے بستر پہ آئے ، اور ارادہ رکھتا ہو کہ رات میں اٹھ کر نماز پڑھے گا ، پھر اسے ایسی نیند آئی کہ صبح ہو گئی ، تو اس کا ثواب اس کی نیت کے مطابق لکھا جائے گا ، اور اس کا سونا اس کے رب کی طرف سے اس پر صدقہ ہو گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1839 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” صدقہ و خیرات کسی مالدار یا ہٹے کٹے صحت مند آدمی کے لیے حلال نہیں ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 2145 --- حکم البانی: صحيح... قیس بن ابی غرزہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے عہد میں « سماسرہ » (دلال) کہے جاتے تھے ، ایک بار رسول اللہ ﷺ کا ہمارے پاس سے گزر ہوا ، تو آپ نے ہمارا ایک ایسا نام رکھا جو اس سے اچھا تھا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اے تاجروں کی جماعت ! خرید و فروخت میں قسمیں اور لغو باتیں بھی ہوتی رہتی ہیں ، تو تم اس میں صدقہ ملا دیا کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2138 --- حکم البانی: صحيح... مقدام بن معدیکرب زبیدی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” آدمی کی کوئی کمائی اس کمائی سے بہتر نہیں جسے اس نے اپنی محنت سے کمایا ہو ، اور آدمی اپنی ذات ، اپنی بیوی ، اپنے بچوں اور اپنے خادم پر جو خرچ کرے وہ صدقہ ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 2034 --- حکم البانی: صحيح... جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ میری خالہ کو طلاق دے دی گئی ، پھر انہوں نے اپنی کھجوریں توڑنے کا ارادہ کیا ، تو ایک شخص نے انہیں گھر سے نکل کر باغ جانے پر ڈانٹا تو وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” ٹھیک ہے ، تم اپنی کھجوریں توڑو ، ممکن ہے تم صدقہ کرو یا کوئی کار خیر انجام دو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1841 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مالدار کے لیے زکاۃ حلال نہیں ہے مگر پانچ آدمیوں کے لیے : زکاۃ وصول کرنے والے کے لیے ، اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کے لیے ، یا ایسے مالدار کے لیے جس نے اپنے پیسے سے اسے خرید لیا ہو ، یا کوئی فقیر ہو جس پر صدقہ کیا گیا ہو ، پھر وہ کسی مالدار کو اسے ہدیہ کر دے ، (تو اس مالدار کے لیے وہ زکاۃ حلال ہے) یا وہ جو مقروض ہو ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 4210 --- حکم البانی: ضعيف... انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑیوں کو ، اور صدقہ و خیرات گناہوں کو اسی طرح بجھاتا ہے جس طرح پانی آگ کو ، نماز مومن کا نور ہے اور روزہ آگ سے ڈھال ہے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 1755 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ عید الفطر میں عید گاہ اس وقت تک نہیں جاتے تھے جب تک کہ اپنے (مساکین) صحابہ کو اس صدقہ فطر میں سے کھلا نہ دیتے (جو آپ کے پاس جمع ہوتا) ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 1801 --- حکم البانی: حسن... سوید بن غفلہ ؓ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس نبی اکرم ﷺ کا عامل صدقہ (زکاۃ وصول کرنے والا) آیا تو میں نے اس کا ہاتھ پکڑا ، اور اس کے میثاق (عہد نامہ) میں پڑھا کہ الگ الگ مالوں کو یکجا نہ کیا جائے ، اور نہ مشترک مال کو زکاۃ کے ڈر سے الگ الگ کیا جائے ، ایک شخص ان کے پاس ایک بھاری اور موٹی سی اونٹنی لے کر آیا ، عامل زکاۃ نے اس کو لینے سے انکار کر دیا ، آخر وہ دوسری اونٹنی اس سے کم درجہ کی لایا ، تو عامل نے اس کو لے لیا ، اور کہا کہ کون سی زمین مجھے جگہ دے گی ، اور کون سا آسمان مجھ پر سایہ کرے گا ؟ جب میں رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک مسلمان کا بہترین مال لے کے جاؤں گا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1701 --- حکم البانی: حسن صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میرے پاس رسول اللہ ﷺ آتے اور پوچھتے : ” کیا تمہارے پاس کھانے کی کوئی چیز ہے “ ؟ ہم کہتے : نہیں ، تو آپ ﷺ کہتے : ” میں روزے سے ہوں “ ، اور اپنے روزے پر قائم رہتے ، پھر کوئی چیز بطور ہدیہ آتی تو روزہ توڑ دیتے ، ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ کبھی روزہ رکھتے ، اور کبھی کھول دیتے ، میں نے پوچھا : یہ کیسے ؟ تو کہا : اس کی مثال ایسی ہے جیسے کہ کوئی صدقہ نکالے پھر کچھ دے اور کچھ رکھ لے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 Next >>


Search took 0.126 seconds