حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سنن نسائی"
186 رزلٹ
حدیث نمبر: 2545 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے : ” بہترین صدقہ وہ ہے جو مالداری کی پشت سے ہو ، اور ان سے شروع کرو جن کی کفالت تمہارے ذمہ ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2616 --- حکم البانی: صحيح... اسلم کہتے ہیں کہ میں نے عمر ؓ کو کہتے سنا کہ میں نے (ایک آدمی کو) ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں سواری کے لیے دیا تو اسے اس شخص نے برباد کر دیا ، تو میں نے سوچا کہ میں اسے خرید لوں ، خیال تھا کہ وہ اسے سستا ہی بیچ دے گا ، میں نے اس بارے میں رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا ، تو آپ نے فرمایا : ” تم اسے مت خریدو گرچہ وہ تمہیں ایک ہی درہم میں دیدے ، کیونکہ صدقہ کر کے پھر اسے لینے والا کتے کی طرح ہے جو قے کر کے اسے چاٹتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 2515 --- حکم البانی: سكت عنه الشيخ... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب ہم میں تھے تو ہم صدقہ فطر گی ہوں سے ، کھجور سے ، یا جو سے ، یا پنیر سے ایک صاع نکالتے تھے ، اور ہم برابر اسی طرح نکالتے رہے ۔ یہاں تک کہ معاویہ ؓ شام سے آئے ، اور انہوں نے جو باتیں لوگوں کو بتائیں ان میں ایک بات یہ بھی تھی کہ شامی گی ہوں کے دو مد (مدینہ کے) ایک صاع کے برابر ہیں ، تو لوگوں نے اسی کو اختیار کر لیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 3681 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جب انسان مر جاتا ہے تو اس کا عمل بھی ختم ہو جاتا ہے سوائے تین عمل کے (جن سے اسے مرنے کے بعد بھی فائدہ پہنچتا ہے) ایک صدقہ جاریہ ، دوسرا علم جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں ، تیسرا نیک اور صالح بیٹا جو اس کے لیے دعا کرتا رہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 2507 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو ، ہر چھوٹے ، بڑے ، مرد ، عورت ، آزاد اور غلام پر فرض کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2526 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو شخص بھی اپنے پاکیزہ مال سے صدقہ دیتا ہے (اور اللہ پاکیزہ مال ہی قبول کرتا ہے) تو رحمن عزوجل اسے اپنے داہنے ہاتھ میں لیتا ہے گو وہ ایک کھجور ہی کیوں نہ ہو ، پھر وہ رحمن کے ہاتھ میں بڑھتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ بڑھتے بڑھتے پہاڑ سے بھی بڑا ہو جاتا ہے ، جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے گھوڑے کے بچھڑے یا اونٹنی کے چھوٹے بچے کو پالتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 2518 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے زمانہ میں لوگ صدقہ فطر ایک صاع جَو یا کھجور یا سُلت (بے چھلکے کا جو) یا کشمش نکالتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2519 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں صدقہ فطر ایک صاع جَو یا کھجور یا انگور یا پنیر نکالتے تھے ۔ اور ہم برابر ایسا ہی کرتے چلے آ رہے تھے یہاں تک کہ معاویہ ؓ کا زمانہ آیا ۔ تو انہوں نے کہا : میں سمجھتا ہوں کہ شامی گیہوں کے دو مد (یعنی نصف صاع) جو کے ایک صاع کے برابر ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 2522 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ صدقہ فطر نماز کے لیے لوگوں کے نکلنے سے پہلے ادا کر دیا جائے (ابن بزیع کی روایت میں « بصدقۃ الفطر » کے بجائے « بزكاۃ الفطر » ہے) ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2520 --- حکم البانی: حسن... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں (صدقہ فطر) کھجور یا جو یا پنیر سے ایک صاع نکالتے تھے ۔ اس کے علاوہ کچھ نہ نکالتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2504 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر ہر چھوٹے ، بڑے ، آزاد اور غلام اور مرد اور عورت پر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو مقرر کی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2559 --- حکم البانی: حسن... جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ایک غیرت وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے ، اور ایک غیرت وہ ہے جسے اللہ ناپسند کرتا ہے ، (ایسے ہی) ایک فخر وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے ، اور ایک فخر وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے ، تو جس غیرت کو اللہ پسند کرتا ہے وہ تہمت کی جگہ کی غیرت ہے ، اور وہ غیرت جو اللہ عزوجل کو ناپسند ہے تو وہ غیر تہمت کی جگہ کی غیرت ہے رہا فخر جو اللہ کو پسند ہے تو وہ آدمی کا لڑائی کے وقت یا صدقہ دیتے وقت اپنی ذات پر فخر ہے اور وہ فخر جو اللہ کو ناپسند ہے وہ یہ ہے کہ آدمی لغو اور بیہودہ کاموں پر فخر کرے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 2512 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... ابورجاء کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس ؓ کو تمہارے منبر سے یعنی بصرہ کے منبر سے خطبہ دیتے ہوئے سنا ، وہ کہہ رہے تھے : صدقہ فطر گی ہوں سے ایک صاع ہے ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : یہ یعنی ایوب تینوں میں زیادہ ثقہ ہیں (یعنی : حسن بصری اور ابن سیرین سے) ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 2511 --- حکم البانی: شاذ... ابن سیرین کہتے ہیں کہ ابن عباس ؓ نے صدقہ فطر کا ذکر کیا ۔ تو کہا : گیہوں سے ایک صاع ، یا کھجور سے ایک صاع ، یا جو سے ایک صاع ، یا سلت (جَو کی ایک قسم ہے) سے ایک صاع ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 3789 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... عبدالرحمٰن بن علقمہ ثقفی کہتے ہیں کہ قبیلہ ثقیف کا ایک وفد رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا ، ان کے ساتھ کچھ ہدیہ بھی تھا ۔ آپ نے ان سے پوچھا : یہ ہدیہ ہے یا صدقہ ؟ اگر یہ ہدیہ ہے تو اس سے رسول اللہ ﷺ کی خوشنودی اور ضروریات کی تکمیل مطلوب اور پیش نظر ہے ، اور اگر صدقہ ہے تو اس سے اللہ عزوجل کی خوشنودی مطلوب و مقصود ہے ۔ ان لوگوں نے کہا : یہ ہدیہ ہے ، تو آپ نے اسے ان سے قبول فرما لیا اور ان کے ساتھ بیٹھے باتیں کرتے رہے اور وہ لوگ آپ سے مسئلہ مسائل پوچھتے رہے یہاں تک کہ آپ نے ظہر عصر کے ساتھ ملا کر پڑھی ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 44  -  2k
حدیث نمبر: 4682 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ایک شخص کے پھلوں پر جو اس نے خریدے تھے آفت آ گئی اور اس کا قرض بہت زیادہ ہو گیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اس پر صدقہ کرو “ ، چنانچہ لوگوں نے اس پر صدقہ کیا ، اس کی مقدار اتنی نہ ہو سکی کہ اس کا قرض پورا ہوتا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو تمہیں ملے لے لو ، اس کے علاوہ تمہارے لیے کچھ نہیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 2605 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن ساعدی مالکی کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب ؓ نے مجھے صدقہ پر عامل بنایا ، جب میں اس سے فارغ ہوا اور اسے ان کے حوالے کر دیا ، تو انہوں نے اس کام کی مجھے اجرت دینے کا حکم دیا ، میں نے ان سے عرض کیا کہ میں نے یہ کام صرف اللہ عزوجل کے لیے کیا ہے ، اور میرا اجر اللہ ہی کے ذمہ ہے ، تو انہوں نے کہا : ـ میں تمہیں جو دیتا ہوں وہ لے لو ، کیونکہ میں نے بھی رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں ایک کام کیا تھا ، اور میں نے بھی آپ سے ویسے ہی کہا تھا جو تم نے کہا ہے ، تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا : ” جب تمہیں کوئی چیز بغیر مانگے ملے تو (اسے) کھاؤ ، اور (اس میں سے) صدقہ کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  3k
حدیث نمبر: 2606 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن السعدی القرشی ؓ کہتے ہیں کہ وہ شام سے عمر بن خطاب ؓ کے پاس آئے تو انہوں نے کہا : کیا مجھے یہ خبر نہیں دی گئی ہے کہ تم مسلمانوں کے کاموں میں سے کسی کام پر عامل بنائے جاتے ہو ، اور اس پر جو تمہیں اجرت دی جاتی ہے تو اسے تم قبول نہیں کرتے ، تو انہوں نے کہا : ہاں یہ صحیح ہے ، میرے پاس گھوڑے ہیں ، غلام ہیں اور میں ٹھیک ٹھاک ہوں (اللہ کا شکر ہے کوئی کمی نہیں ہے) میں چاہتا ہوں کہ میرا کام مسلمانوں پر صدقہ ہو جائے ۔ تو عمر ؓ نے کہا : جو تم چاہتے ہو وہی میں نے بھی چاہا تھا ۔ نبی اکرم ﷺ مجھے مال دیتے تو میں عرض کرتا : اسے آپ اس شخص کو دے دیجئیے جو مجھ سے زیادہ اس کا ضرورت مند ہو ، ایک بار آپ نے مجھے مال دیا تو میں نے عرض کیا : آپ اسے اس شخص کو دے دیجئیے جو اس کا مجھ سے زیادہ ضرورت مند ہو ، تو آپ نے فرمایا : ” اللہ عزوجل اس مال میں سے جو تمہیں بغیر مانگے اور بغیر لالچ کئے دے ، اسے لے لو ، چاہو تم (اسے اپنے مال میں شامل کر کے) مالدار بن جاؤ ، اور چاہو تو اسے صدقہ کر دو ۔ اور جو نہ دے اسے لینے کے پیچھے مت پڑو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  4k
حدیث نمبر: 3484 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے بریرہ ؓ کے معاملہ میں آپ کی رائے پوچھی ، میرا ارادہ اسے خرید لینے کا ہے ، لیکن اس کے مالکان کی طرف سے (اپنے لیے) ولاء (میراث) کی شرط لگائی گئی ہے (پھر میں کیا کروں ؟) آپ ﷺ نے فرمایا : ” (اس شرط کے ساتھ بھی) تم اسے خرید لو (یہ شرط لغو و باطل ہے) ولاء (میراث) اس شخص کا حق ہے جو آزاد کرے “ ۔ راوی کہتے ہیں : (عائشہ ؓ نے خرید کر آزاد کر دیا) اور اسے اختیار دیا گیا (شوہر کے ساتھ رہنے یا اسے چھوڑ دینے کا) اس کا شوہر غلام تھا ۔ یہ کہنے کے بعد راوی پھر کہتے ہیں : میں نہیں جانتا (کہ اس کا شوہر واقعی غلام تھا یا آزاد تھا) ، رسول اللہ ﷺ کے پاس گوشت پیش کیا گیا اور لوگوں نے بتایا کہ بریرہ کے پاس صدقہ میں آئے ہوئے گوشت میں سے یہ ہے ۔ آپ نے فرمایا : ” وہ بریرہ کے لیے صدقہ اور ہمارے لیے ہدیہ و تحفہ ہے “ (اس لیے ہم کھا سکتے ہیں) ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  3k
حدیث نمبر: 4647 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے غلامی سے آزاد کرنے کے لیے بریرہ ؓ کو خریدنا چاہا ، لوگوں نے ان کے ولاء (وراثت) کی شرط لگائی ، انہوں نے اس کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” انہیں خرید کر آزاد کر دو ، کیونکہ ولاء (وراثت) کا حق اسی کا ہے جو آزاد کرے “ ، اور رسول اللہ ﷺ کے پاس گوشت لایا گیا تو کہا گیا : یہ تو بریرہ پر کیا گیا صدقہ ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” یہ ان کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے تحفہ (ہدیہ) ہے “ ، اور انہیں (بریرہ کو) اختیار دیا گیا (شوہر کے ساتھ رہنے اور نہ رہنے کا) ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 Next >>


Search took 0.122 seconds