حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سنن ترمذی"
87 رزلٹ
حدیث نمبر: 137 --- حکم البانی: ضعيف ، والصحيح عنه بهذا التفصيل موقوف ، صحيح أبي داود ( 258 ) ، // هو فى صحيح سنن أبى داود - باختصار السند برقم ( 238 - 265 ) //... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جب خون سرخ ہو (اور جماع کر لے تو) ایک دینار اور جب زرد ہو تو آدھا دینار (صدقہ کرے) “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- حائضہ سے جماع کے کفارے کی حدیث ابن عباس سے موقوفاً اور مرفوعاً دونوں طرح سے مروی ہے ، ۲- اور بعض اہل علم کا یہی قول ہے ، احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی یہی کہتے ہیں ۔ ابن مبارک کہتے ہیں : یہ اپنے رب سے استغفار کرے گا ، اس پر کوئی کفارہ نہیں ، ابن مبارک کے قول کی طرح بعض تابعین سے بھی مروی ہے جن میں سعید بن جبیر ، ابراہیم نخعی بھی شامل ہیں ۔ اور اکثر علماء امصار کا یہی قول ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 614 --- حکم البانی: صحيح ، التعليق الرغيب ( 3 / 15 و 150 ) ... کعب بن عجرہ ؓ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اے کعب بن عجرہ ! میں تمہیں اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں ایسے امراء و حکام سے جو میرے بعد ہوں گے ، جو ان کے دروازے پر گیا اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کی ، اور ان کے ظلم پر ان کا تعاون کیا ، تو وہ نہ مجھ سے ہے اور نہ میں اس سے ہوں اور نہ وہ حوض پر میرے پاس آئے گا ۔ اور جو کوئی ان کے دروازے پر گیا یا نہیں گیا لیکن نہ جھوٹ میں ان کی تصدیق کی ، اور نہ ہی ان کے ظلم پر ان کی مدد کی ، تو وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں ۔ وہ عنقریب حوض کوثر پر میرے پاس آئے گا ۔ اے کعب بن عجرہ ! صلاۃ دلیل ہے ، صوم مضبوط ڈھال ہے ، صدقہ گناہوں کو بجھا دیتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے ، اے کعب بن عجرہ ! جو گوشت بھی حرام سے پروان چڑھے گا ، آگ ہی اس کے لیے زیادہ مناسب ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث اس طریق سے حسن غریب ہے ، ہم اسے عبیداللہ بن موسیٰ ہی کی روایت سے جانتے ہیں ، ۲- ایوب بن عائذ طائی ضعیف گردانے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ مرجئہ جیسے خیالات رکھتے تھے ۔ میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو وہ اسے صرف عبیداللہ بن موسیٰ ہی کی سند سے جانتے تھے اور انہوں نے اسے بہت غریب حدیث جانا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 652 --- حکم البانی: صحيح ، المشكاة ( 1444 ) ، الإرواء ( 877 ) ... عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” کسی مالدار کے لیے مانگنا جائز نہیں اور نہ کسی طاقتور اور صحیح سالم شخص کے لیے مانگنا جائز ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- عبداللہ بن عمرو کی حدیث حسن ہے ، ۲- اور شعبہ نے بھی یہ حدیث اسی سند سے سعد بن ابراہیم سے روایت کی ہے ، لیکن انہوں نے اسے مرفوع نہیں کیا ہے ، ۳- اس باب میں ابوہریرہ ، حبشی بن جنادہ اور قبیصہ بن مخارق ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ، ۴- اور اس حدیث کے علاوہ میں نبی اکرم ﷺ سے مروی ہے کہ ” کسی مالدار کے لیے مانگنا جائز نہیں اور نہ کسی ہٹے کٹے کے لیے مانگنا جائز ہے “ اور جب آدمی طاقتور و توانا ہو لیکن محتاج ہو اور اس کے پاس کچھ نہ ہو اور اسے صدقہ دیا جائے تو اہل علم کے نزدیک اس دینے والے کی زکاۃ ادا ہو جائے گی ۔ بعض اہل علم نے اس حدیث کی توجیہ یہ کی ہے کہ « لا تحل لہ الصدقۃ » کا مطلب ہے کہ اس کے لیے مانگنا درست نہیں ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 671 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 2294 ) ... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جب عورت اپنے شوہر کے گھر سے صدقہ کرے تو اسے اس کا اجر ملتا ہے اور اتنا ہی اجر اس کے شوہر کو بھی ، اور خزانچی کو بھی ، اور ان میں کسی کا اجر دوسرے کے اجر کی وجہ سے کم نہیں کیا جاتا ۔ شوہر کو اس کے کمانے کا اجر ملتا ہے اور عورت کو اس کے خرچ کرنے کا “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 680 --- حکم البانی: صحيح ، الإرواء ( 834 ) ... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ” تم میں سے کوئی شخص صبح سویرے جائے اور لکڑیوں کا گٹھر اپنی پیٹھ پر رکھ کر لائے اور اس میں سے (یعنی اس کی قیمت میں سے) صدقہ کرے اور اس طرح لوگوں سے بے نیاز رہے (یعنی ان سے نہ مانگے) اس کے لیے اس بات سے بہتر ہے کہ وہ کسی سے مانگے ، وہ اسے دے یا نہ دے کیونکہ اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے افضل ہے ، اور پہلے اسے دو جس کی تم خود کفالت کرتے ہو “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح غریب ہے ، ۲- وہ بیان کی حدیث سے جسے انہوں نے قیس سے روایت کی ہے غریب جانی جاتی ہے ، ۳- اس باب میں حکیم بن حزام ، ابو سعید خدری ، زبیر بن عوام ، عطیہ سعدی ، عبداللہ بن مسعود ، مسعود بن عمرو ، ابن عباس ، ثوبان ، زیاد بن حارث صدائی ، انس ، حبشی بن جنادہ ، قبیصہ بن مخارق ، سمرہ اور ابن عمر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1208 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 2145 ) ... قیس بن ابی غرزہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے ، ہم (اس وقت) « سماسرہ » (دلال) کہلاتے تھے ، آپ نے فرمایا : ” اے تاجروں کی جماعت ! خرید و فروخت کے وقت شیطان اور گناہ سے سابقہ پڑ ہی جاتا ہے ، لہٰذا تم اپنی خرید فروخت کو صدقہ کے ساتھ ملا لیا کرو “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- قیس بن ابی غرزہ کی حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اسے منصور نے بسند « الأعمش وحبيب بن أبي ثابت » ، اور دیگر کئی لوگوں نے بسند « أبي وائل عن قيس بن أبي غرزۃ » سے روایت کیا ہے ۔ ہم اس کے علاوہ قیس کی کوئی اور حدیث نہیں جانتے جسے انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی ہو ، ۳- مؤلف نے بسند « أبو معاويۃ عن الأعمش عن شقيق بن سلمۃ وشقيق ہو أبو وائل عن قيس بن أبي غرزۃ عن النبي صلى اللہ عليہ وسلم » اسی جیسی اسی مفہوم کی حدیث روایت کی ہے ، ۴- یہ حدیث صحیح ہے ، ۵- اس باب میں براء بن عازب اور رفاعہ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1257 --- حکم البانی: ضعيف أحاديث البيوع... حکیم بن حزام ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں ایک دینار میں قربانی کا جانور خریدنے کے لیے بھیجا ، تو انہوں نے قربانی کا ایک جانور خریدا (پھر اسے دو دینار میں بیچ دیا) ، اس میں انہیں ایک دینار کا فائدہ ہوا ، پھر انہوں نے اس کی جگہ ایک دینار میں دوسرا جانور خریدا ، قربانی کا جانور اور ایک دینار لے کر وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے ، تو آپ نے فرمایا : ” بکری کی قربانی کر دو اور دینار کو صدقہ کر دو “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : حکیم بن حزام کی حدیث کو ہم صرف اسی سند سے جانتے ہیں ، اور میرے نزدیک جبیب بن ابی ثابت کا سماع حکیم بن حزام سے ثابت نہیں ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1376 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے عمل کا سلسلہ بند ہو جاتا ہے سوائے تین چیزوں کے : ایک صدقہ جاریہ ہے ، دوسرا ایسا علم ہے جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں اور تیسرا نیک و صالح اولاد ہے جو اس کے لیے دعا کرے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1393 --- حکم البانی: ضعيف ، ابن ماجة ( 2693 ) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم ( 586 ) ، ضعيف الجامع الصغير ( 5175 ) //... ابوسفر سعید بن احمد کہتے ہیں کہ ایک قریشی نے ایک انصاری کا دانت توڑ دیا ، انصاری نے معاویہ ؓ سے فریاد کی ، اور ان سے کہا : امیر المؤمنین ! اس (قریشی) نے میرا دانت توڑ دیا ہے ، معاویہ ؓ نے کہا : ہم تمہیں ضرور راضی کریں گے ، دوسرے (یعنی قریشی) نے معاویہ ؓ سے بڑا اصرار کیا اور (یہاں تک منت سماجت کی کہ) انہیں تنگ کر دیا ، معاویہ اس سے مطمئن نہ ہوئے ، چنانچہ معاویہ نے اس سے کہا : تمہارا معاملہ تمہارے ساتھی کے ہاتھ میں ہے ، ابو الدرداء ؓ ان کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ، ابو الدرداء ؓ نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو کہتے سنا ہے ، میرے کانوں نے اسے سنا ہے اور دل نے اسے محفوظ رکھا ہے ، آپ فرما رہے تھے : ” جس آدمی کے بھی جسم میں زخم لگے اور وہ اسے صدقہ کر دے (یعنی معاف کر دے) تو اللہ تعالیٰ اسے ایک درجہ بلندی عطا کرتا ہے اور اس کا ایک گناہ معاف فرما دیتا ہے ، انصاری نے کہا : رسول اللہ ﷺ سے آپ نے سنا ہے ؟ ابو الدرداء نے کہا : میرے دونوں کانوں نے سنا ہے اور میرے دل نے اسے محفوظ رکھا ہے ، اس نے کہا : تو میں اس کی دیت معاف کر دیتا ہوں ، معاویہ ؓ نے کہا : لیکن میں تمہیں محروم نہیں کروں گا ، چنانچہ انہوں نے اسے کچھ مال دینے کا حکم دیا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث غریب ہے ، ہمیں یہ صرف اسی سند سے معلوم ہے ، مجھے نہیں معلوم کہ ابوسفر نے ابو الدرداء سے سنا ہے ، ۲- ابوسفر کا نام سعید بن احمد ہے ، انہیں ابن یحمد ثوری بھی کہا جاتا ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  5k
حدیث نمبر: 1545 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 2096 ) ... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم میں سے جس نے قسم کھائی اور اپنی قسم میں کہا : لات اور عزیٰ کی قسم ہے ! وہ « لا إلہ إلا اللہ » کہے “ اور جس شخص نے کہا : ” آؤ جوا کھیلیں وہ صدقہ کرے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1627 --- حکم البانی: حسن انظر ما قبله ( 1626 ) ... ابوامامہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جہاد میں (مجاہدین کے لیے) خیمہ کا سایہ کرنا ، خادم کا عطیہ دینا اور جوان اونٹنی دینا سب سے افضل و بہتر صدقہ ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے ، ۲- میرے نزدیک یہ معاویہ بن صالح کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1967 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 3675 ) ... ابوشریح عدوی ؓ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ یہ حدیث بیان فرما رہے تھے تو میری آنکھوں نے آپ کو دیکھا اور کانوں نے آپ سے سنا ، آپ نے فرمایا : ” جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے مہمان کی عزت کرتے ہوئے اس کا حق ادا کرے “ ، صحابہ نے عرض کیا ، مہمان کی عزت و تکریم اور آؤ بھگت کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” ایک دن اور ایک رات ، اور مہمان نوازی تین دن تک ہے اور جو اس کے بعد ہو وہ صدقہ ہے ، جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو ، وہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2042 --- حکم البانی: صحيح وقد مضى أتم منه ( 62 ) ... انس ؓ کہتے ہیں کہ قبیلہ عرینہ کے کچھ لوگ مدینہ آئے ، انہیں مدینہ کی آب و ہوا راس نہیں آئی ، تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں صدقہ کے اونٹوں کے ساتھ (چراگاہ کی طرف) روانہ کیا اور فرمایا : ” تم لوگ اونٹنیوں کے دودھ اور پیشاب پیو “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں ابن عباس سے بھی روایت ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2029 --- حکم البانی: صحيح ، الإرواء ( 2200 ) ، الصحيحة ( 2328 ) ... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” صدقہ مال کو کم نہیں کرتا ، اور عفو و درگزر کرنے سے آدمی کی عزت بڑھتی ہے ، اور جو شخص اللہ کے لیے تواضع و انکساری اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا رتبہ بلند فرما دیتا ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں عبدالرحمٰن بن عوف ، ابن عباس اور ابوکبشہ انماری ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ، ۲- ابوکبشہ انماری کا نام عمر بن سعد ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1970 --- حکم البانی: صحيح ، التعليق الرغيب ( 3 / 264 ) ... جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ہر بھلائی صدقہ ہے ، اور بھلائی یہ بھی ہے کہ تم اپنے بھائی سے خوش مزاجی کے ساتھ ملو اور اپنے ڈول سے اس کے ڈول میں پانی ڈال دو “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں ابوذر ؓ سے بھی روایت ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1968 --- حکم البانی: صحيح ، التعليق الرغيب ( 3 / 242 ) ... ابوشریح کعبی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ضیافت (مہمان نوازی) تین دین تک ہے ، اور مہمان کا عطیہ (یعنی اس کے لیے پرتکلف کھانے کا انتظام کرنا) ایک دن اور ایک رات تک ہے ، اس کے بعد جو کچھ اس پر خرچ کیا جائے گا وہ صدقہ ہے ، مہمان کے لیے جائز نہیں کہ میزبان کے پاس (تین دن کے بعد بھی) ٹھہرا رہے جس سے اپنے میزبان کو پریشانی و مشقت میں ڈال دے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- مالک بن انس اور لیث بن سعد نے اس حدیث کی روایت سعید مقبری سے کی ہے ، ۳- ابوشریح خزاعی کی نسبت الکعبی اور العدوی ہے ، اور ان کا نام خویلد بن عمرو ہے ، ۴- اس باب میں عائشہ اور ابوہریرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ، ۵- « لا يثوي عندہ » کا مطلب یہ ہے کہ مہمان گھر والے کے پاس ٹھہرا نہ رہے تاکہ اس پر گراں گزرے ، ۶- « الحرج » کا معنی « الضيق » (تنگی ہے) اور « حتى يحرجہ » کا مطلب ہے « يضيق عليہ » یہاں تک کہ وہ اسے پریشانی و مشقت میں ڈال دے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 1965 --- حکم البانی: صحيح ، الصحيحة ( 982 ) ... ابومسعود انصاری ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” آدمی کا اپنے بال بچوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں عبداللہ بن عمرو ، عمرو بن امیہ ضمری اور ابوہریرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 1962 --- حکم البانی: ضعيف الضعيفة ( 1119 ) ، نقد الكتاني ( 33 / 33 ) // ضعيف الجامع الصغير ( 2833 ) //... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مومن کے اندر دو خصلتیں بخل اور بداخلاقی جمع نہیں ہو سکتیں “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث غریب ہے ، ہم اسے صرف صدقہ بن موسیٰ کی روایت سے ہی جانتے ہیں ۔ ۲- اس باب میں ابوہریرہ ؓ سے بھی روایت ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1951 --- حکم البانی: ضعيف الضعيفة ( 1887 ) // ضعيف الجامع الصغير ( 4642 ) //... جابر بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اپنے لڑکے کو ادب سکھانا ایک صاع صدقہ دینے سے بہتر ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث غریب ہے ، ۲- راوی ناصح کی کنیت ابوالعلا ہے ، اور یہ کوفہ کے رہنے والے ہیں ، محدثین کے نزدیک قوی نہیں ہیں ، یہ حدیث صرف اسی سند سے معروف ہے ، ۳- ناصح ایک دوسرے شیخ بھی ہیں جو بصرہ کے رہنے والے ہیں ، عمار بن ابوعمار وغیرہ سے حدیث روایت کرتے ہیں ، اور یہ ان سے زیادہ قوی ہیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1845 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 2578 ) ... انس ؓ سے روایت ہے کہ قبیلہ عرینہ کے کچھ لوگ مدینہ آئے ، انہیں مدینہ کی آب و ہوا راس نہیں آئی ، اس لیے نبی اکرم ﷺ نے انہیں صدقہ کے اونٹوں میں بھیجا اور فرمایا : ” اونٹوں کا پیشاب اور دودھ پیو “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے ، ۲- یہ حدیث دوسری سندوں سے بھی انس سے آئی ہے ، ابوقلابہ نے اسے انس سے روایت کی ہے اور سعید بن ابی عروبہ نے بھی اسے قتادہ کے واسطہ سے انس سے روایت کی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 Next >>


Search took 0.142 seconds