حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سنن ابی داود"
130 رزلٹ
حدیث نمبر: 1142 --- حکم البانی: صحيح... عطاء کہتے ہیں : میں ابن عباس ؓ کے بارے میں گواہی دیتا ہوں اور ابن عباس نے رسول اللہ ﷺ کے متعلق گواہی دی ہے کہ آپ عید الفطر کے دن نکلے ، پھر نماز پڑھائی ، پھر خطبہ دیا ، پھر آپ عورتوں کے پاس آئے اور بلال ؓ بھی آپ کے ساتھ تھے ۔ ابن کثیر کہتے ہیں : شعبہ کا غالب گمان یہ ہے کہ (اس میں یہ بھی ہے کہ) آپ نے انہیں صدقہ کا حکم دیا تو وہ (اپنے زیورات وغیرہ بلال کے کپڑے میں) ڈالنے لگیں ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: نماز عید میں خطبہ سے پہلے نماز ادا کرنا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1054 --- حکم البانی: ضعيف... قدامہ بن وبرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جس سے بغیر عذر کے جمعہ چھوٹ جائے تو اسے چاہیئے کہ وہ ایک درہم یا نصف درہم یا ایک صاع گیہوں یا نصف صاع گیہوں صدقہ دے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے سعید بن بشیر نے قتادہ سے اسی طرح روایت کیا ہے مگر انہوں نے اپنی روایت میں مد یا نصف مد کہا ہے نیز « عن سمرۃ » کہا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : میں نے احمد بن حنبل سے سنا ان سے اس حدیث کے اختلاف کے متعلق پوچھا جا رہا تھا تو انہوں نے کہا : میرے نزدیک ہمام ایوب ابو العلاء سے زیادہ حفظ میں قوی ہیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1053 --- حکم البانی: ضعيف... سمرہ بن جندب ؓ نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : ” جو شخص بغیر عذر کے جمعہ چھوڑ دے تو وہ ایک دینار صدقہ کرے ، اگر اسے ایک دینار میسر نہ ہو تو نصف دینار کرے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے خالد بن قیس نے اسی طرح روایت کیا ہے ، اور سند میں ان کی مخالفت کی ہے اور متن میں موافقت ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 4089 --- حکم البانی: ضعيف... قیس بن بشر تغلبی کہتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے خبر دی اور وہ ابوالدرداء ؓ کے ساتھی تھے ، وہ کہتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے اصحاب میں سے ایک شخص دمشق میں تھے جنہیں ابن حنظلیہ کہا جاتا تھا ، وہ خلوت پسند آدمی تھے ، لوگوں میں کم بیٹھتے تھے ، اکثر اوقات نماز ہی میں رہتے تھے جب نماز سے فارغ ہوتے تو جب تک گھر نہ چلے جاتے تسبیح و تکبیر ہی میں لگے رہتے ۔ ایک روز وہ ہمارے پاس سے گزرے اور ہم ابو الدرداء کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو ان سے ابوالدرداء نے کہا : کوئی ایسی بات کہئیے جس سے ہمیں فائدہ ہو ، اور آپ کو اس سے کوئی نقصان نہ ہو تو وہ کہنے لگے : رسول اللہ ﷺ نے ایک سریہ جہاد کے لیے بھیجا ، جب وہ سریہ لوٹ کر واپس آیا تو اس میں کا ایک شخص آیا اور جہاں رسول اللہ ﷺ بیٹھا کرتے تھے وہاں آ کر بیٹھ گیا ، پھر وہ اپنے بغل کے ایک شخص سے کہنے لگا : کاش تم نے ہمیں دیکھا ہوتا جب ہماری دشمن سے مڈبھیڑ ہوئی تھی ، فلاں نے نیزہ اٹھا کر دشمن پر وار کیا اور وار کرتے ہوئے یوں گویا ہوا ” لے میرا یہ وار اور میں قبیلہ غفار کا فرزند ہوں “ بتاؤ تم اس کے اس کہنے کو کیسا سمجھتے ہو ؟ وہ بولا : میں تو سمجھتا ہوں کہ اس کا ثواب جاتا رہا ، ایک اور شخص نے اسے سنا تو بولا : اس میں کوئی مضائقہ نہیں ، چنانچہ وہ دونوں جھگڑنے لگے یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ نے سنا تو فرمایا : ” سبحان اللہ ! کیا قباحت ہے اگر اس کو ثواب بھی ملے اور لوگ اس کی تعریف بھی کریں “ ۔ بشر تغلبی کہتے ہیں : میں نے ابوالدرداء کو دیکھا وہ اسے سن کر خوش ہوئے اور اپنا سر ان کی طرف اٹھا کر پوچھنے لگے کہ آپ نے اسے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ؟ فرمایا : ہاں ، پھر وہ باربار یہی سوال دہرانے لگے یہاں تک کہ میں سمجھا کہ وہ ان کے گھٹنوں پر بیٹھ جائیں گے ۔ پھر ایک دن وہ ہمارے پاس سے گزرے تو ان سے ابو الدرداء نے کہا : مجھے کوئی ایسی بات بتائیے جس سے ہمیں فائدہ ہو اور آپ کو اس سے کوئی نقصان نہ ہو ، تو انہوں نے کہا : ہم سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” (جہاد کی نیت سے) گھوڑوں کی پرورش پر صرف کرنے والا اس شخص کے مانند ہے جو اپنا ہاتھ پھیلا کے صدقہ کر رہا ہو کبھی انہیں سمیٹتا نہ ہو “ ۔ پھر ایک دن وہ ہمارے پاس سے گزرے پھر ابوالدرداء نے ان سے کہا : ہمیں کوئی ایسی بات بتائیے جو ہمیں فائدہ پہنچائے ، تو انہوں نے کہا ہم سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا...
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  11k
حدیث نمبر: 4120 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین میمونہ ؓ کہتی ہیں کہ میری ایک لونڈی جسے میں نے آزاد کر دیا تھا کو صدقہ کی ایک بکری ہدیہ میں ملی تو وہ مر گئی ، نبی اکرم ﷺ اس کے پاس سے گزرے تو فرمایا : ” تم اس کی کھال کو دباغت دے کر اسے اپنے کام میں کیوں نہیں لاتے ؟ “ ، لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! وہ تو مردار ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” صرف اس کا کھانا حرام ہے “ (نہ کہ اس کی کھال سے نفع اٹھانا) ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 808 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عبیداللہ کہتے ہیں کہ میں بنی ہاشم کے کچھ نوجوانوں کے ہمراہ عبداللہ بن عباس ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا تو ہم نے اپنے میں سے ایک نوجوان سے کہا : تم ابن عباس سے پوچھو کہ کیا رسول اللہ ﷺ ظہر اور عصر میں قرآت کرتے تھے ؟ ابن عباس نے کہا : نہیں ، نہیں ، تو ان سے کہا گیا : شاید آپ ﷺ اپنے جی میں قرآت کرتے رہے ہوں ، اس پر ابن عباس ؓ نے کہا : اللہ تمہارے چہرے یا چمڑے میں خراش کرے ! یہ پہلی سے بھی بری ہے ، آپ ایک مامور (حکم کے پابند) بندے تھے ، آپ کو جو حکم ملتا وہی لوگوں کو پہنچاتے ، آپ ﷺ نے ہم (بنی ہاشم) کو کوئی مخصوص حکم نہیں دیا سوائے تین باتوں کے : ایک یہ کہ ہم کامل وضو کریں دوسرے یہ کہ صدقہ نہ کھائیں ، تیسرے یہ کہ گدھے کو گھوڑی پر نہ چڑھائیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 4887 --- حکم البانی: ضعيف مرسل... عبدالرحمٰن بن عجلان کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ وہ ابوضمضم کی طرح ہو “ لوگوں نے عرض کیا : ابوضمضم کون ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ” تم سے پہلے کے لوگوں میں ایک شخص تھا “ پھر اسی مفہوم کی حدیث بیان کی ، البتہ اس میں (« عرضي على عبادك ») کے بجائے (« عرضي لمن شتمني ») (میری آبرو اس شخص کے لیے صدقہ ہے جو مجھے برا بھلا کہے) ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے ہاشم بن قاسم نے روایت کیا وہ اسے محمد بن عبداللہ العمی سے ، اور وہ ثابت سے روایت کرتے ہیں ، ثابت کہتے ہیں : ہم سے انس نے نبی اکرم ﷺ سے اسی مفہوم کی حدیث روایت کی ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : حماد کی حدیث زیادہ صحیح ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 4947 --- حکم البانی: صحيح... حذیفہ ؓ کہتے ہیں کہ تمہارے نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” ہر بھلی بات صدقہ ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 574 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو اکیلے نماز پڑھتے دیکھا تو فرمایا : ” کیا کوئی نہیں ہے جو اس پر صدقہ کرے ، یعنی اس کے ساتھ نماز پڑھے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 2944 --- حکم البانی: صحيح... ابن الساعدی (عبداللہ بن عمرو السعدی القرشی العامری) ؓ کہتے ہیں کہ عمر ؓ نے مجھے صدقہ (وصولی) پر عامل مقرر کیا جب میں اس کام سے فارغ ہوا تو عمر ؓ نے میرے کام کی اجرت دینے کا حکم دیا ، میں نے کہا : میں نے یہ کام اللہ کے لیے کیا ہے ، انہوں نے کہا : جو تمہیں دیا جائے اسے لے لو ، میں نے بھی رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں (زکاۃ کی وصولی کا) کام کیا تھا تو آپ نے مجھے اجرت دی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2883 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ سے روایت ہے کہ عاص بن وائل نے سو غلام آزاد کرنے کی وصیت کی تو اس کے بیٹے ہشام نے پچاس غلام آزاد کئے ، اس کے بعد اس کے (دوسرے) بیٹے عمرو نے ارادہ کیا کہ باقی پچاس وہ اس کی طرف سے آزاد کر دیں ، پھر انہوں نے کہا : (ہم رکے رہے) یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھ لیں ، چنانچہ وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرے باپ نے سو غلام آزاد کرنے کی وصیت کی تھی تو ہشام نے اس کی طرف سے پچاس غلام آزاد کر دیئے ہیں ، اور پچاس غلام ابھی آزاد کرنے باقی ہیں تو کیا میں انہیں اس کی طرف سے آزاد کر دوں ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اگر وہ (باپ) مسلمان ہوتا اور تم اس کی طرف سے آزاد کرتے یا صدقہ دیتے یا حج کرتے تو اسے ان کا ثواب پہنچتا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1594 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” گھوڑے اور غلام یا لونڈی میں زکاۃ نہیں ، البتہ غلام یا لونڈی میں صدقہ فطر ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 1632 --- حکم البانی: صحيح دون قوله فذاك المرحوم فإنه مقطوع من كلام الزهري ق... اس سند سے بھی ابوہریرہ ؓ سے اسی کے مثل مروی ہے اس میں ہے : لیکن مسکین سوال کرنے سے بچنے والا ہے ، مسدد نے اپنی روایت میں اتنا بڑھایا ہے کہ (مسکین وہ ہے) جس کے پاس اتنا نہ ہو جتنا اس کے پاس ہوتا ہے جو سوال نہیں کرتا ہے ، اور نہ ہی اس کی محتاجی کا حال لوگوں کو معلوم ہوتا ہو کہ اس پر صدقہ کیا جائے ، اسی کو محروم کہتے ہیں ، اور مسدد نے « المتعفف الذي لا يسأل » کا ذکر نہیں کیا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ حدیث محمد بن ثور اور عبدالرزاق نے معمر سے روایت کی ہے اور ان دونوں نے « فذاك المحروم » کو زہری کا کلام بتایا ہے اور یہی زیادہ صحیح ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1648 --- حکم البانی: صحيح ق ورواية المتعففة شاذة... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اور آپ منبر پر تھے صدقہ کرنے کا ، سوال سے بچنے اور مانگنے کا ذکر کر رہے تھے کہ : ” اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے ، اور اوپر والا ہاتھ (اللہ کی راہ میں) خرچ کرنے والا ہاتھ ہے ، اور نیچے والا ہاتھ سوال کرنے والا ہاتھ ہے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اس حدیث میں ایوب کی نافع سے روایت پر اختلاف کیا گیا ہے ، عبدالوارث نے کہا : « اليد العليا المتعففۃ » (اوپر والا ہاتھ وہ ہے جو مانگنے سے بچے) ، اور اکثر رواۃ نے حماد بن زیدی سے روایت میں : « اليد العليا المنفقۃ » نقل کیا ہے (یعنی اوپر والا ہاتھ دینے والا ہاتھ ہے) اور ایک راوی نے حماد سے « المتعففۃ » روایت کی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1647 --- حکم البانی: صحيح... ابن ساعدی کہتے ہیں کہ عمر ؓ نے مجھے صدقے پر عامل مقرر کیا تو جب میں اس کام سے فارغ ہوا اور اسے ان کے حوالے کر دیا تو انہوں نے میرے لیے محنتانے (اجرت) کا حکم دیا ، میں نے عرض کیا : میں نے یہ کام اللہ کے لیے کیا اور میرا بدلہ اللہ کے ذمہ ہے ، عمر ؓ نے کہا : جو تمہیں دیا جا رہا ہے اسے لے لو ، میں نے بھی یہ کام رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں کیا تھا ، آپ ﷺ نے مجھے دینا چاہا تو میں نے بھی وہی بات کہی جو تم نے کہی ، اس پر رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا : ” جب تمہیں کوئی چیز بغیر مانگے ملے تو اس میں سے کھاؤ اور صدقہ کرو “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: عاملین زکاۃ زکاۃ وصول کرنے والے لوگ زکاۃ سے معاوضہ لے سکتے ہیں خواہ غنی ہی ہوں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1633 --- حکم البانی: صحيح... عبیداللہ بن عدی بن خیار ؓ کہتے ہیں کہ دو آدمیوں نے مجھے خبر دی ہے کہ وہ حجۃ الوداع میں نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے ، آپ ﷺ صدقہ تقسیم فرما رہے تھے ، انہوں نے بھی آپ سے مانگا ، آپ ﷺ نے نظر اٹھا کر ہمیں دیکھا اور پھر نظر جھکا لی ، آپ نے ہمیں موٹا تازہ دیکھ کر فرمایا : ” اگر تم دونوں چاہو تو میں تمہیں دے دوں لیکن اس میں مالدار کا کوئی حصہ نہیں اور نہ طاقتور کا جو مزدوری کر کے کما سکتا ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1684 --- حکم البانی: صحيح... ابوموسیٰ ؓ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” امانت دار خازن جو حکم کے مطابق پورا پورا خوشی خوشی اس شخص کو دیتا ہے جس کے لیے حکم دیا گیا ہے تو وہ بھی صدقہ کرنے والوں میں سے ایک ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 1634 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” صدقہ مالدار کے لیے حلال نہیں اور نہ طاقتور اور مضبوط آدمی کے لیے (حلال ہے) “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے سفیان نے سعد بن ابراہیم سے ایسے ہی روایت کیا ہے جیسے ابراہیم نے کہا ہے نیز اسے شعبہ نے سعد سے روایت کیا ہے ، اس میں « لذي مرۃ سوي » کے بجائے « لذي مرۃ قوي » کے الفاظ ہیں ، نبی اکرم ﷺ سے مروی بعض روایات میں « لذي مرۃ قوي » اور بعض میں « لذي مرۃ سوي » کے الفاظ ہیں ۔ عطا بن زہیر کہتے ہیں : عبداللہ بن عمرو ؓ سے میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا : « إن الصدقۃ لا تحل لقوي ولا لذي مرۃ سوي » ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1691 --- حکم البانی: حسن... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے صدقہ کا حکم دیا تو ایک شخص نے کہا : اللہ کے رسول ! میرے پاس ایک دینار ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اسے اپنے کام میں لے آؤ “ ، تو اس نے کہا : میرے پاس ایک اور ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اسے اپنے بیٹے کو دے دو “ ، اس نے کہا : میرے پاس ایک اور ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اسے اپنی بیوی کو دے دو “ ، اس نے کہا : میرے پاس ایک اور ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اسے اپنے خادم کو دے دو “ ، اس نے کہا میرے پاس ایک اور ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اب تم زیادہ بہتر جانتے ہو (کہ کسے دیا جائے) “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: اولاد کو زکاۃ دینا جائز نہیں ہے ۔ بیوی کو زکاۃ دینا جائز نہیں ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2168 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اس شخص کے بارے میں جو اپنی بیوی سے حالت حیض میں صحبت کر بیٹھتا ہے فرمایا : ” وہ ایک یا آدھا دینار (بطور کفارہ) صدقہ ادا کرے “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: حیض میں جماع ، صحبت کا کفارہ ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 Next >>


Search took 0.122 seconds