حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سنن ترمذی"
87 رزلٹ
حدیث نمبر: 1701 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اللہ تعالیٰ کے حکم کے تابع اور مامور بندے تھے ، آپ نے ہم کو دوسروں کی بنسبت تین چیزوں کا خصوصی حکم دیا : ہم کو حکم دیا کہ پوری طرح وضو کریں ، صدقہ نہ کھائیں اور گھوڑی پر گدھا نہ چھوڑیں ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- سفیان ثوری نے ابوجہضم سے روایت کرتے ہوئے اس حدیث کی سند یوں بیان کی ، « عن عبيد اللہ بن عبد اللہ بن عباس عن ابن عباس » ، ۳- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے سنا کہ ثوری کی حدیث غیر محفوظ ہے ، اس میں ثوری سے وہم ہوا ہے ، صحیح وہ روایت ہے جسے اسماعیل بن علیہ اور عبدالوارث بن سعید نے ابوجہضم سے ، ابوجہضم عبداللہ بن عبیداللہ بن عباس سے ، اور عبیداللہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کی ہے ، ۴- اس باب میں علی ؓ سے بھی روایت ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 3036 --- حکم البانی: حسن... قتادہ بن نعمان ؓ کہتے ہیں کہ (انصار) میں سے ایک خاندان ایسا تھا ، جنہیں بنو ابیرق کہا جاتا تھا ۔ اور وہ تین بھائی تھے ، بشر ، بشیر اور مبشر ، بشیر منافق تھا ، شعر کہتا تھا اور صحابہ کی ہجو کرتا تھا ، پھر ان کو بعض عرب کی طرف منسوب کر کے کہتا تھا : فلان نے ایسا ایسا کہا ، اور فلاں نے ایسا ایسا کہا ہے ۔ صحابہ نے یہ شعر سنا تو کہا : اللہ کی قسم ! یہ کسی اور کے نہیں بلکہ اسی خبیث کے کہے ہوئے ہیں - یا جیسا کہ راوی نے « خبیث » کی جگہ « الرجل » کہا - انہوں (یعنی صحابہ) نے کہا : یہ اشعار ابن ابیرق کے کہے ہوئے ہیں ، وہ لوگ زمانہ جاہلیت اور اسلام دونوں ہی میں محتاج اور فاقہ زدہ لوگ تھے ، مدینہ میں لوگوں کا کھانا کھجور اور جو ہی تھا ، جب کسی شخص کے یہاں مالداری و کشادگی ہو جاتی اور کوئی غلوں کا تاجر شام سے سفید آٹا (میدہ) لے کر آتا تو وہ مالدار شخص اس میں سے کچھ خرید لیتا اور اسے اپنے کھانے کے لیے مخصوص کر لیتا ، اور بال بچے کھجور اور جو ہی کھاتے رہتے ۔ (ایک بار ایسا ہوا) ایک مال بردار شتربان شام سے آیا تو میرے چچا رفاعہ بن زید نے میدے کی ایک بوری خرید لی اور اسے اپنے اسٹاک روم میں رکھ دی ، اور اس اسٹور روم میں ہتھیار ، زرہ اور تلوار بھی رکھی ہوئی تھی ۔ ان پر ظلم و زیادتی یہ ہوئی کہ گھر کے نیچے سے اس اسٹاک روم میں نقب لگائی گئی اور راشن اور ہتھیار سب کا سب چرا لیا گیا ، صبح کے وقت میرے چچا رفاعہ میرے پاس آئے اور کہا : میرے بھتیجے آج کی رات تو مجھ پر بڑی زیادتی کی گئی ۔ میرے اسٹور روم میں نقب لگائی گئی ہے اور ہمارا راشن اور ہمارا ہتھیار سب کچھ چرا لیا گیا ہے ۔ ہم نے محلے میں پتہ لگانے کی کوشش کی اور لوگوں سے پوچھ تاچھ کی تو ہم سے کہا گیا کہ ہم نے بنی ابیرق کو آج رات دیکھا ہے ، انہوں نے آگ جلا رکھی تھی ، اور ہمارا خیال ہے کہ تمہارے ہی کھانے پر (جشن) منا رہے ہوں گے ۔ (یعنی چوری کا مال پکا رہے ہوں گے) جب ہم محلے میں پوچھ تاچھ کر رہے تھے تو ابوابیرق نے کہا : قسم اللہ کی ! ہمیں تو تمہارا چور لبید بن سہل ہی لگتا ہے ، لبید ہم میں ایک صالح مرد اور مسلمان شخص تھے ، جب لبید نے سنا کہ بنو ابیرق اس پر چوری کا الزام لگا رہے ہیں تو انہوں نے اپنی تلوار سونت لی ، اور کہا میں چور ہوں ؟ قسم اللہ کی ! میری یہ تلوار تمہارے بیچ رہے گی یا پھر تم ا...
Terms matched: 1  -  Score: 13  -  18k
حدیث نمبر: 2382 --- حکم البانی: صحيح ، التعليق الرغيب ( 1 / 29 - 30 ) ، التعليق على بن خزيمة ( 2482 ) ... عقبہ بن مسلم سے شفیا اصبحی نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ وہ مدینہ میں داخل ہوئے ، اچانک ایک آدمی کو دیکھا جس کے پاس کچھ لوگ جمع تھے ، انہوں نے پوچھا کہ یہ کون ہیں ؟ لوگوں نے جواباً عرض کیا : یہ ابوہریرہ ؓ ہیں ، شفیا اصبحی کا بیان ہے کہ میں ان کے قریب ہوا یہاں تک کہ ان کے سامنے بیٹھ گیا اور وہ لوگوں سے حدیث بیان کر رہے تھے ، جب وہ حدیث بیان کر چکے اور تنہا رہ گئے تو میں نے ان سے کہا : میں آپ سے اللہ کا باربار واسطہ دے کر پوچھ رہا ہوں کہ آپ مجھ سے ایسی حدیث بیان کیجئے جسے آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہو اور اسے اچھی طرح جانا اور سمجھا ہو ۔ ابوہریرہ ؓ نے فرمایا : ٹھیک ہے ، یقیناً میں تم سے ایسی حدیث بیان کروں گا جسے مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے بیان کیا ہے اور میں نے اسے اچھی طرح جانا اور سمجھا ہے ۔ پھر ابوہریرہ نے زور کی چیخ ماری اور بیہوش ہو گئے ، تھوڑی دیر بعد جب افاقہ ہوا تو فرمایا : یقیناً میں تم سے وہ حدیث بیان کروں گا جسے رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے اسی گھر میں بیان کیا تھا جہاں میرے سوا کوئی نہیں تھا ، پھر دوبارہ ابوہریرہ نے چیخ ماری اور بیہوش ہو گئے ، پھر جب افاقہ ہوا تو اپنے چہرے کو پونچھا اور فرمایا : ضرور میں تم سے وہ حدیث بیان کروں گا جسے رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے بیان کیا ہے اور اس گھر میں میرے اور آپ کے سوا کوئی نہیں تھا ، پھر ابوہریرہ نے زور کی چیخ ماری اور بیہوش ہو گئے ، اپنے چہرے کو پونچھا اور پھر جب افاقہ ہوا تو فرمایا : ضرور میں تم سے وہ حدیث بیان کروں گا جسے رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے بیان کیا ہے اور اس گھر میں میرے اور آپ کے سوا کوئی نہیں تھا ، پھر ابوہریرہ نے زور کی چیخ ماری اور بیہوش ہو کر منہ کے بل زمین پر گر پڑے ، میں نے بڑی دیر تک انہیں اپنا سہارا دیئے رکھا پھر جب افاقہ ہوا تو فرمایا : رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے یہ حدیث بیان کی ہے : ” قیامت کے دن جب ہر امت گھٹنوں کے بل پڑی ہو گی تو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے درمیان فیصلے کے لیے نزول فرمائے گا ، پھر اس وقت فیصلہ کے لیے سب سے پہلے ایسے شخص کو بلایا جائے گا جو قرآن کا حافظ ہو گا ، دوسرا شہید ہو گا اور تیسرا مالدار ہو گا ، اللہ تعالیٰ حافظ قرآن سے کہے گا : کیا میں نے تجھے اپنے رسول پر نازل کردہ کتاب کی تعلیم نہیں دی تھ...
Terms matched: 1  -  Score: 13  -  16k
حدیث نمبر: 2864 --- حکم البانی: **... اس سند سے بھی حارث اشعری ؓ نبی اکرم ﷺ سے اسی طرح اسی کی ہم معنی حدیث روایت کرتے ہیں ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے ۲- ابوسلام حبشی کا نام ممطور ہے ، ۳- اس حدیث کو علی بن مبارک نے بھی یحییٰ بن ابی کثیر سے روایت کی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 649 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... ابوجحیفہ ؓ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس رسول اللہ ﷺ کا مصدق (زکاۃ وصول کرنے والا) آیا اور اس نے زکاۃ ہمارے مالداروں سے لی اور اسے ہمارے فقراء کو دے دیا ۔ میں اس وقت ایک یتیم لڑکا تھا ، تو اس نے مجھے بھی اس میں سے ایک اونٹنی دی ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- ابوجحیفہ کی حدیث حسن ہے ، ۲- اس باب میں ابن عباس ؓ سے بھی روایت ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2124 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 2521 ) ... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ بریرہ اپنے زر کتابت کے بارے میں ان سے تعاون مانگنے آئیں اور زر کتابت میں سے کچھ نہیں ادا کیا تھا ۔ ام المؤمنین عائشہ نے ان سے کہا : تم اپنے گھر والوں کے پاس جاؤ اگر وہ پسند کریں کہ میں تمہاری زر کتابت ادا کر دوں اور تمہاری ولاء (میراث) کا حق مجھے حاصل ہو ، تو میں ادا کر دوں گی ۔ بریرہ نے اپنے گھر والوں سے اس کا ذکر کیا ، تو انہوں نے انکار کر دیا اور کہا : اگر وہ چاہتی ہوں کہ تمہیں آزاد کر کے ثواب حاصل کریں اور تمہارا حق ولاء (میراث) ہمارے لیے ہو تو وہ تمہیں آزاد کر دیں ، ام المؤمنین عائشہ نے رسول اللہ ﷺ سے اس کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا : ” اسے خریدو اور آزاد کر دو اس لیے کہ حق ولاء (میراث) اسی کو حاصل ہے جو آزاد کرے “ پھر رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے اور فرمایا : ” لوگوں کو کیا ہو گیا ہے ، وہ ایسی شرطیں لگاتے ہیں جو اللہ کی کتاب میں موجود نہیں ؟ جو شخص کوئی ایسی شرط لگائے جو اللہ کی کتاب (قرآن) میں موجود نہیں تو وہ اس کا مستحق نہیں ہو گا ، اگرچہ وہ سو بار شرط لگائے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ۲- عائشہ ؓ سے یہ حدیث کئی سندوں سے آئی ہے ۔ ۳- اہل علم کا اسی پر عمل ہے کہ آزاد کرنے والے ہی کو حق ولاء (میراث) حاصل ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 2123 --- حکم البانی: ضعيف ، الضعيفة ( 1322 ) ، المشكاة ( 1871 / التحقيق الثاني ) ... ابوحبیبہ طائی کہتے ہیں کہ میرے بھائی نے اپنے مال کے ایک حصہ کی میرے لیے وصیت کی ، میں نے ابو الدرداء ؓ سے ملاقات کی اور کہا : میرے بھائی نے اپنے مال کے ایک حصہ کی میرے لیے وصیت کی ہے ، آپ کی کیا رائے ہے ؟ میں اسے کہاں خرچ کروں ، فقراء میں ، مسکینوں میں یا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں میں ؟ انہوں نے کہا : میری بات یہ ہے کہ اگر تمہاری جگہ میں ہوتا تو مجاہدین کے برابر کسی کو نہ سمجھتا ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے : ” جو شخص مرتے وقت غلام آزاد کرتا ہے اس کی مثال اس آدمی کی طرح ہے جو آسودہ ہونے کے بعد ہدیہ کرتا ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5


Search took 0.127 seconds