101. سنن ابن ماجہ --- کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ کئے ہوئے مال کے وارث ہونے کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 2394 --- حکم البانی: صحيح... بریدہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک عورت نے رسول اللہ ﷺ کے پاس آ کر عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں نے اپنی ماں کو ایک لونڈی صدقہ میں دی تھی ، ماں کا انتقال ہو گیا (اب لونڈی کا حکم کیا ہو گا ؟) آپ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے تجھے (تیرے صدقہ کا) ثواب دیا ، اور پھر اسے تجھے وارثت میں بھی لوٹا دیا “ ۔ ... (ص/ح)
102. صحیح بخاری --- کتاب: زکوۃ کے مسائل کا بیان --- باب : صدقہ وہی بہتر ہے جس کے بعد بھی آدمی مالدار ہی رہ جائے ( بالکل خالی ہاتھ نہ ہو بیٹھے ) ۔ [صحیح بخاری]
اور جو شخص خیرات کرے کہ خود محتاج ہو جائے یا اس کے بال بچے محتاج ہوں (تو ایسی خیرات درست نہیں) اسی طرح اگر قرضدار ہو تو صدقہ اور آزادی اور ہبہ پر قرض ادا کرنا مقدم ہو گا اور اس کا صدقہ اس پر پھیر دیا جائے گا اور اس کو یہ درست نہیں کہ (قرض نہ ادا کرے اور خیرات دے کر) لوگوں (قرض خواہوں) کی رقم تباہ کر دے اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص لوگوں کا مال (بطور قرض) تلف کرنے (یعنی نہ دینے) کی نیت سے لے تو اللہ اس کو برباد کر دے گا ۔ البتہ اگر صبر اور تکلیف اٹھانے میں مشہور ہو تو اپنی خاص حاجت پر (فقیر کی حاجت کو) مقدم کر سکتا ہے ۔ جیسے ابوبکر صدیق ؓ نے اپنا سارا مال خیرات میں دے دیا اور اسی طرح انصار نے اپنی ضرورت پر مہاجرین کی ضروریات کو مقدم کیا ۔ اور نبی کریم ﷺ نے مال کو تباہ کرنے سے منع فرمایا ہے تو جب اپنا مال تباہ کرنا منع ہوا تو پرائے لوگوں کا مال تباہ کرنا کسی طرح سے جائز نہ ہو گا ۔ اور کعب بن مالک نے (جو جنگ تبوک سے پیچھے رہ گئے تھے) عرض کی یا رسول اللہ ! میں اپنی توبہ کو اس طرح پورا کرتا ہوں کہ اپنا سارا مال اللہ اور رسول پر تصدق کر دوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ نہیں کچھ تھوڑا مال رہنے بھی دے وہ تیرے حق میں بہتر ہے ۔ کعب نے کہا بہت خوب میں اپنا خیبر کا حصہ رہنے دیتا ہوں ۔
103. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : جس مالدار کو صدقہ لینا جائز ہے اس کا بیان ۔ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1635 --- حکم البانی: صحيح لغيره... عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کسی مالدار کے لیے صدقہ لینا حلال نہیں سوائے پانچ لوگوں کے : اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کے لیے ، یا زکاۃ کی وصولی کا کام کرنے والے کے لیے ، یا مقروض کے لیے ، یا ایسے شخص کے لیے جس نے اسے اپنے مال سے خرید لیا ہو ، یا ایسے شخص کے لیے جس کا کوئی مسکین پڑوسی ہو اور اس مسکین پر صدقہ کیا گیا ہو پھر مسکین نے مالدار کو ہدیہ کر دیا ہو “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کو زکاۃ دینا جائز ہے ۔
حدیث نمبر: 2273 --- ہم سے سعید بن یحییٰ بن سعید نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے میرے باپ (یحییٰ بن سعید قریش) نے بیان کیا ، ان سے اعمش نے بیان کیا ، ان سے شفیق نے اور ان سے ابومسعود انصاری ؓ نے کہ رسول اللہ ﷺ نے جب ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیا ، تو بعض لوگ بازاروں میں جا کر بوجھ اٹھاتے جن سے ایک مد مزدوری ملتی (وہ اس میں سے بھی صدقہ کرتے) آج ان میں سے کسی کے پاس لاکھ لاکھ (درہم یا دینار) موجود ہیں ۔ شفیق نے کہا ہمارا خیال ہے کہ ابومسعود ؓ نے کسی سے اپنے ہی تیئں مراد لیا تھا ۔
105. سنن نسائی --- کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل --- باب : چپکے سے صدقہ دینے والے کا بیان ۔ [سنن نسائی]
حدیث نمبر: 2562 --- حکم البانی: صحيح... عقبہ بن عامر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” بلند آواز سے قرآن پڑھنے والا اعلانیہ صدقہ کرنے والے کی طرح ہے ، اور دھیرے سے قرآن پڑھنے والا چھپا کر صدقہ دینے والے کی طرح ہے “ ۔ ... (ص/ح)
106. سنن ابن ماجہ --- کتاب: وصیت کے احکام و مسائل --- باب : کوئی شخص وصیت کیے بغیر مر جائے تو کیا اس کی طرف سے صدقہ دیا جائے ؟ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 2717 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں آیا ، اور اس نے عرض کیا : میری ماں کا اچانک انتقال ہو گیا ، اور وہ وصیت نہیں کر سکیں ، میرا خیال ہے کہ اگر وہ بات چیت کر پاتیں تو صدقہ ضرور کرتیں ، تو کیا اگر میں ان کی جانب سے صدقہ کروں تو انہیں اور مجھے اس کا ثواب ملے گا یا نہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں “ (ملے گا) ۔ ... (ص/ح)
107. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ فطر کتنا دیا جائے ؟ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1614 --- حکم البانی: ضعيف خ مختصرا نحوه... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں لوگ صدقہ فطر میں ایک صاع جو یا کھجور یا بغیر چھلکے کا جو ، یا انگور نکالتے تھے ، جب عمر ؓ کا دور آیا اور گیہوں بہت زیادہ آنے لگا تو انہوں نے ان تمام چیزوں کے بدلے گیہوں کا آدھا صاع (صدقہ فطر) مقرر کیا ۔ ... (ص/ح)
108. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ فطر کتنا دیا جائے ؟ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1612 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر ایک صاع مقرر کیا ، پھر راوی نے مالک کی روایت کے ہم معنی حدیث ذکر کی ، اس میں « والصغير والكبير وأمر بہا أن تؤدى قبل خروج الناس إلى الصلاۃ » ” ہر چھوٹے اور بڑے پر (صدقہ فطر واجب ہے) اور آپ نے لوگوں کے نماز کے لیے نکلنے سے پہلے اس کے ادا کر دینے کا حکم دیا) کا اضافہ کیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : عبداللہ عمری نے اسے نافع سے اسی سند سے روایت کیا ہے اس میں « على كل مسلم » کے الفاظ ہیں (یعنی ہر مسلمان پر لازم ہے) اور اسے سعید جمحی نے عبیداللہ (عمری) سے انہوں نے نافع سے روایت کیا ہے اس میں « من المسلمين » کا لفظ ہے حالانکہ عبیداللہ سے جو مشہور ہے اس میں « من المسلمين » کا لفظ نہیں ہے ۔ ... (ص/ح)
109. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ فطر کب دیا جائے ؟ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1610 --- حکم البانی: صحيح ق دون فعل ابن عمر ولـ خ نحوه... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ صدقہ فطر لوگوں کے نماز کے لیے نکلنے سے پہلے ادا کیا جائے ، راوی کہتے ہیں : چنانچہ ابن عمر ؓ نماز عید کے ایک یا دو دن پہلے صدقہ فطر ادا کرتے تھے ۔ ... (ص/ح)
110. سلسلہ احادیث صحیحہ --- زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ --- زیر کفالت افراد پر خرچ کرنا افضل ہے [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 908 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2243... سیدنا حکیم بن حزام ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے سوال کیا کہ کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”جن افراد کی کفالت کا تو ذمہ دار ہے ، ان کے ساتھ ابتدا کر اور صدقہ وہ ہوتا جس کے بعد غنیٰ باقی رہے ۔ “
111. سنن ابن ماجہ --- کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ کر دینے کے بعد کیا اسے بکتا ہوا پا کر خرید سکتا ہے ؟ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 2392 --- حکم البانی: صحيح لغيره... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے عہد میں ایک گھوڑا صدقہ کیا ، پھر دیکھا کہ اس کا مالک اس کو کم دام میں بیچ رہا ہے تو وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے ، اور آپ ﷺ سے اس سلسلے میں سوال کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اپنا صدقہ مت خریدو “ ۔ ... (ص/ح)
112. صحیح بخاری --- کتاب: زکوۃ کے مسائل کا بیان --- باب : صدقہ خیرات سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں ۔ [صحیح بخاری]
حدیث نمبر: 1435 --- ہم سے قتیبہ نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے جریر نے اعمش سے بیان کیا ‘ ان سے ابووائل نے ‘ انہوں نے حذیفہ بن یمان ؓ سے کہ عمر بن خطاب ؓ نے فرمایا کہ فتنہ سے متعلق رسول اللہ ﷺ کی حدیث آپ لوگوں میں کس کو یاد ہے ؟ حذیفہ ؓ نے بیان کیا کہ میں نے کہا میں اس طرح یاد رکھتا ہوں جس طرح نبی کریم ﷺ نے اس کو بیان فرمایا تھا ۔ اس پر عمر ؓ نے فرمایا کہ تمہیں اس کے بیان پر جرات ہے ۔ اچھا تو نبی کریم ﷺ نے فتنوں کے بارے میں کیا فرمایا تھا ؟ میں نے کہا کہ (آپ ﷺ نے فرمایا تھا) انسان کی آزمائش (فتنہ) اس کے خاندان ‘ اولاد اور پڑوسیوں میں ہوتی ہے اور نماز ‘ صدقہ اور اچھی باتوں کے لیے لوگوں کو حکم کرنا اور بری باتوں سے منع کرنا اس فتنے کا کفارہ بن جاتی ہیں ۔ اعمش نے کہا ابووائل کبھی یوں کہتے تھے ۔ نماز اور صدقہ اور اچھی باتوں کا حکم دینا بری بات سے روکنا ‘ یہ اس فتنے کو مٹا دینے والے نیک کام ہیں ۔ پھر اس فتنے کے متعلق عمر ؓ نے فرمایا کہ میری مراد اس فتنہ سے نہیں ۔ میں اس فتنے کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں جو سمندر کی طرح ٹھاٹھیں مارتا ہوا پھیلے گا ۔ حذیفہ ؓ نے بیان کیا ‘ میں نے کہا کہ امیرالمؤمنین آپ اس فتنے کی فکر نہ کیجئے آپ کے اور اس فتنہ کے درمیان ایک بند دروازہ ہے ۔ عمر ؓ نے پوچھا کہ وہ دروازہ توڑ دیا جائے گا یا صرف کھولا جائے گا ۔ انہوں نے بتلایا نہیں بلکہ وہ دروازہ توڑ دیا جائے گا ۔ اس پر عمر ؓ نے فرمایا کہ جب دروازہ توڑ دیا جائے گا تو پھر کبھی بھی بند نہ ہو سکے گا ابووائل نے کہا کہ ہاں پھر ہم رعب کی وجہ سے حذیفہ ؓ سے یہ نہ پوچھ سکے کہ وہ دروازہ کون ہے ؟ اس لیے ہم نے مسروق سے کہا کہ تم پوچھو ۔ انہوں نے کہا کہ مسروق رحمتہ اللہ علیہ نے پوچھا تو حذیفہ ؓ نے فرمایا کہ دروازہ سے مراد خود عمر ؓ ہی تھے ۔ ہم نے پھر پوچھا تو کیا عمر ؓ جانتے تھے کہ آپ کی مراد کون تھی ؟ انہوں نے کہا ہاں جیسے دن کے بعد رات کے آنے کو جانتے ہیں اور یہ اس لیے کہ میں نے جو حدیث بیان کی وہ غلط نہیں تھی ۔
113. سنن ابن ماجہ --- کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ فطر کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 1827 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر روزہ دار کو فحش اور بیہودہ باتوں سے پاک کرنے ، اور مسکینوں کی خوراک کے لیے فرض قرار دیا ، لہٰذا جس نے اسے نماز عید سے پہلے ادا کر دیا ، تو یہ مقبول زکاۃ ہے اور جس نے نماز کے بعد ادا کیا تو وہ عام صدقات میں سے ایک صدقہ ہے ۔ ... (ص/ح)
114. صحیح بخاری --- کتاب: زکوۃ کے مسائل کا بیان --- باب : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کی لونڈیوں اور غلاموں کو صدقہ دینا درست ہے ۔ [صحیح بخاری]
حدیث نمبر: 1493 --- ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے حکم بن عتبہ نے بیان کیا ‘ ان سے ابراہیم نخعی نے ‘ ان سے اسود نے اور ان سے عائشہ ؓ نے کہ ان کا ارادہ ہوا کہ بریرہ ؓ کو (جو باندی تھیں) آزاد کر دینے کے لیے خرید لیں ۔ لیکن اس کے اصل مالک یہ چاہتے تھے کہ ولاء انہیں کے لیے رہے ۔ اس کا ذکر عائشہ ؓ نے نبی کریم ﷺ سے کیا ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ تم خرید کر آزاد کر دو ‘ ولاء تو اسی کی ہوتی ہے ‘ جو آزاد کرے ۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں گوشت پیش کیا گیا ۔ میں نے کہا کہ یہ بریرہ ؓ کو کسی نے صدقہ کے طور پر دیا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ ان کے لیے صدقہ تھا ۔ لیکن اب ہمارے لیے یہ ہدیہ ہے ۔
115. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : جس مالدار کو صدقہ لینا جائز ہے اس کا بیان ۔ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1637 --- حکم البانی: ضعيف... ابوسعید ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کسی مالدار کے لیے صدقہ حلال نہیں سوائے اس کے کہ وہ اللہ کی راہ میں ہو یا مسافر ہو یا اس کا کوئی فقیر پڑوسی ہو جسے صدقہ کیا گیا ہو پھر وہ تمہیں ہدیہ دیدے یا تمہاری دعوت کرے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : نیز اسے فراس اور ابن ابی لیلیٰ نے عطیہ سے ، عطیہ نے ابوسعید ؓ سے اور ابوسعید نے نبی اکرم ﷺ سے اسی کے مثل روایت کیا ہے ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: دوران سفر میں ضرورت پڑنے پر مسافر کو زکاۃ دینی جائز ہے ، خواہ اپنے گھر میں غنی ہو ۔
116. سنن نسائی --- کتاب: وصیت کے احکام و مسائل --- باب : کیا اچانک مر جانے والے کی طرف سے اس کے گھر والوں کا صدقہ کرنا مستحب ہے ؟ [سنن نسائی]
حدیث نمبر: 3680 --- حکم البانی: حسن صحيح... سعد بن عبادہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ ایک غزوہ میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھے کہ مدینہ میں ان کی ماں کے انتقال کا وقت آ پہنچا ، ان سے کہا گیا کہ وصیت کر دیں ، تو انہوں نے کہا : میں کس چیز میں وصیت کروں ؟ جو کچھ مال ہے وہ سعد کا ہے ، سعد کے ان کے پاس پہنچنے سے پہلے ہی وہ انتقال کر گئیں ، جب سعد ؓ آ گئے تو ان سے اس بات کا تذکرہ کیا گیا ، تو انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا : اللہ کے رسول ! اگر میں ان کی طرف سے صدقہ و خیرات کروں تو کیا انہیں فائدہ پہنچے گا ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں “ ، سعد ؓ نے کہا : فلاں باغ ایسے اور ایسے ان کی طرف سے صدقہ ہے ، اور باغ کا نام لیا ۔ ... (ص/ح)
حدیث نمبر: 4221 --- ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا : یا رسول اللہ ! میری ماں یکایک مر گئی اور وصیت نہیں کی اور میں سمجھتا ہوں اگر وہ بات کرتی تو ضرور صدقہ دیتی کیا اس کو ثواب ملے گا اگر میں اس کی طرف سے صدقہ دوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں ملے گا ۔ “
118. سنن نسائی --- کتاب: عیدین (عیدالفطر اور عیدالاضحی) کی نماز کے احکام و مسائل --- باب : عیدین کے خطبے میں امام لوگوں کو صدقہ کرنے پر ابھارے ۔ [سنن نسائی]
حدیث نمبر: 1580 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ عید کے دن نکلتے تو دو رکعتیں پڑھتے ، پھر خطبہ دیتے تو صدقہ کرنے کا حکم دیتے ، تو صدقہ کرنے والوں میں زیادہ تر عورتیں ہوتی تھی ، پھر اگر آپ کو کوئی حاجت ہوتی یا کوئی لشکر بھیجنے کا ارادہ ہوتا تو ذکر کرتے ورنہ لوٹ آتے ۔ ... (ص/ح)
119. سنن ابن ماجہ --- کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل --- باب : رشتے دار کو صدقہ دینے کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 1835 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین ام سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں صدقہ کا حکم دیا ، تو عبداللہ بن مسعود ؓ کی بیوی زینب ؓ نے کہا : کیا میری زکاۃ ادا ہو جائے گی اگر میں اپنے شوہر پہ جو محتاج ہیں ، اور اپنے بھتیجوں پہ جو یتیم ہیں صدقہ کروں ، اور میں ہر حال میں ان پر ایسے اور ایسے خرچ کرتی ہوں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں “ ۔ راوی کہتے ہیں کہ وہ دست کاری کرتی تھیں (اور پیسے کماتی تھیں) ۔ ... (ص/ح)
حدیث نمبر: 4220 --- ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے ، ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا : میری ماں ناگہانی مر گئی اور میں سمجھتا ہوں اگر وہ بات کر سکتی تو ضرور صدقہ دیتی تو مجھے ثواب ملے گا اگر میں اس کی طرف سے صدقہ کروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں“ ۔
|