حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سنن ابی داود"
130 رزلٹ
حدیث نمبر: 2217 --- حکم البانی: حسن... سلیمان بن یسار سے یہی حدیث مروی ہے اس میں ہے : آپ ﷺ کے پاس کھجوریں آئیں تو آپ نے وہ انہیں دے دیں ، وہ تقریباً پندرہ صاع تھیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” انہیں صدقہ کر دو “ ، انہوں نے کہا : اللہ کے رسول ! مجھ سے اور میرے گھر والوں سے زیادہ کوئی ضرورت مند نہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم اور تمہارے گھر والے ہی انہیں کھا لو “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2214 --- حکم البانی: حسن دون قوله والعرق... خویلہ بنت مالک بن ثعلبہ ؓ کہتی ہیں کہ میرے شوہر اوس بن صامت نے مجھ سے ظہار کر لیا تو میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی ، میں آپ سے شکایت کر رہی تھی اور رسول اللہ ﷺ مجھ سے ان کے بارے میں جھگڑ رہے تھے اور آپ ﷺ فرما رہے تھے : ” اللہ سے ڈر ، وہ تیرا چچا زاد بھائی ہے “ ، میں وہاں سے ہٹی بھی نہ تھی کہ یہ آیت نازل ہوئی : « قد سمع اللہ قول التي تجادلك في زوجہا » ” اللہ تعالیٰ نے اس عورت کی گفتگو سن لی ہے جو آپ سے اپنے شوہر کے متعلق جھگڑ رہی تھی “ (سورۃ المجادلہ : ۱) ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” وہ ایک گردن آزاد کریں “ ، کہنے لگیں : ان کے پاس نہیں ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” پھر وہ دو مہینے کے پے در پے روزے رکھیں “ ، کہنے لگیں : اللہ کے رسول ! وہ بوڑھے کھوسٹ ہیں انہیں روزے کی طاقت نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” تو پھر وہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائیں “ ، کہنے لگیں : ان کے پاس صدقہ کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں ۔ کہتی ہیں : اسی وقت آپ ﷺ کے پاس کھجوروں کی ایک زنبیل آ گئی ، میں نے کہا : اللہ کے رسول (آپ یہ دے دیجئیے) ایک اور زنبیل میں دے دوں گی ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم نے ٹھیک ہی کہا ہے ، لے جاؤ اور ان کی جانب سے ساٹھ مسکینوں کو کھلا دو ، اور اپنے چچا زاد بھائی (یعنی شوہر) کے پاس لوٹ جاؤ “ ۔ راوی کا بیان ہے کہ زنبیل ساٹھ صاع کی تھی ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : کہ اس عورت نے اپنے شوہر سے مشورہ کئے بغیر اس کی جانب سے کفارہ ادا کیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ عبادہ بن صامت کے بھائی ہیں ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: شوہر کی طرف سے کفارہ ادا کرنا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  5k
حدیث نمبر: 2879 --- حکم البانی: صحيح وجادة... یحییٰ بن سعید سے عمر بن خطاب ؓ کے صدقہ کے متعلق روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ عبدالحمید بن عبداللہ بن عبداللہ بن عمر بن خطاب نے مجھے عمر بن خطاب ؓ کے صدقے کی کتاب نقل کر کے دی ، اس میں یوں لکھا ہوا تھا : ” « بسم اللہ الرحمن الرحيم » ، یہ وہ کتاب ہے جسے اللہ کے بندے عمر نے ثمغ (اس مال یا باغ کا نام ہے جس کو عمر ؓ نے مدینہ یا خیبر میں وقف کیا تھا) کے متعلق لکھا ہے “ ، پھر وہی تفصیل بیان کی جو نافع کی حدیث میں ہے اس میں ہے : ” مال جوڑنے والے نہ ہوں ، جو پھل اس سے گریں وہ مانگنے اور نہ مانگنے والے فقیروں اور محتاجوں کے لیے ہیں “ ، راوی کہتے ہیں : اور انہوں نے پورا قصہ بیان کیا ، اور کہا کہ : ” ثمغ کا متولی پھلوں کے بدلے (باغ کے) کام کاج کے لیے غلام خریدنا چاہے تو اس کے پھل سے خرید سکتا ہے “ ، معیقیب نے اسے لکھا اور عبداللہ بن ارقم نے اس بات کی یوں گواہی دی ۔ ” « بسم اللہ الرحمن الرحيم » ، یہ وہ وصیت نامہ ہے جس کی اللہ کے بندے امیر المؤمنین عمر ؓ نے وصیت کی اگر مجھے کوئی حادثہ پیش آ جائے (یعنی مر جاؤں) تو ثمغ اور صرمہ بن اکوع اور غلام جو اس میں ہے اور خیبر کے میرے سو حصے اور جو غلام وہاں ہیں اور میرے سو وہ حصے جو رسول اللہ ﷺ نے مجھے خیبر سے قریب کی وادی میں دیئے تھے ان سب کی متولیہ تاحیات حفصہ رہیں گی ، حفصہ کے بعد ان کے اہل میں سے جو صاحب رائے ہو گا وہ متولی ہو گا لیکن کوئی چیز نہ بیچی جائے گی ، نہ خریدی جائے گی ، سائل و محروم اور اقرباء پر ان کی ضروریات کو دیکھ کر خرچ کیا جائے گا ، ان کا متولی اگر اس میں سے کھائے یا کھلائے یا ان کی حفاظت و خدمت کے لیے ان کی آمدنی سے غلام خرید لے تو کوئی حرج و مضائقہ نہیں “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: حدیث ، فرمان رسول ﷺ کا لکھنا ۔ کتابت حدیث ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  6k
حدیث نمبر: 2390 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ میں ہلاک ہو گیا آپ ﷺ نے پوچھا : ” کیا بات ہے ؟ “ اس نے کہا : میں نے رمضان میں اپنی بیوی سے جماع کر لیا ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” کیا تم ایک گردن آزاد کر سکتے ہو ؟ “ اس نے کہا : نہیں ، فرمایا : ” دو مہینے مسلسل روزے رکھنے کی طاقت ہے ؟ “ کہا : نہیں ، فرمایا : ” ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا سکتے ہو ؟ “ ، کہا : نہیں ، فرمایا : ” بیٹھو “ ، اتنے میں رسول اللہ ﷺ کے پاس کھجوروں کا ایک بڑا تھیلا آ گیا ، آپ ﷺ نے اس سے فرمایا : ” انہیں صدقہ کر دو “ ، کہنے لگا : اللہ کے رسول ! مدینہ کی ان دونوں سیاہ پتھریلی پہاڑیوں کے بیچ ہم سے زیادہ محتاج کوئی گھرانہ ہے ہی نہیں ، اس پر رسول ﷺ ہنسے یہاں تک کہ آپ کے سامنے کے دانت ظاہر ہو گئے اور فرمایا : ” اچھا تو انہیں ہی کھلا دو “ ۔ مسدد کی روایت میں ایک دوسری جگہ « ثناياہ » کی جگہ « أنيابہ » ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2392 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رمضان میں روزہ توڑ دیا تو رسول اللہ ﷺ نے اسے ایک غلام آزاد کرنے ، یا دو مہینے کا مسلسل روزے رکھنے ، یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانے کا حکم فرمایا ، وہ شخص کہنے لگا کہ میں تو (ان میں سے) کچھ نہیں پاتا ، آپ ﷺ نے اس سے فرمایا : ” بیٹھ جاؤ “ ، اتنے میں رسول اللہ ﷺ کے پاس کھجوروں کا ایک تھیلا آ گیا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” انہیں لے لو اور صدقہ کر دو “ ، وہ کہنے لگا : اللہ کے رسول ! مجھ سے زیادہ ضرورت مند تو کوئی ہے ہی نہیں ، اس پر آپ ﷺ ہنس پڑے یہاں تک کہ آپ کے سامنے کے دانت نظر آنے لگے اور اس سے فرمایا : ” تم ہی اسے کھا جاؤ “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے ابن جریج نے زہری سے مالک کی روایت کے الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ ایک شخص نے روزہ توڑ دیا ، اس میں ہے « أو تعتق رقبۃ أو تصوم شہرين أو تطعم ستين مسكينا » ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2297 --- حکم البانی: صحيح... جابر ؓ کہتے ہیں کہ میری خالہ کو تین طلاقیں دی گئیں ، وہ اپنی کھجوریں توڑنے نکلیں ، راستے میں ایک شخص ملا تو اس نے انہیں نکلنے سے منع کیا چنانچہ وہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں ، اور آپ سے اس واقعہ کا ذکر کیا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” جاؤ اور اپنی کھجوریں توڑو ، ہو سکتا ہے تم اس میں سے صدقہ کرو یا اور کوئی بھلائی کا کام کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2478 --- حکم البانی: صحيح م دون جملة التلاع... شریح کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ ؓ سے صحراء و بیابان (میں زندگی گزارنے) کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ ان ٹیلوں پر جایا کرتے تھے ، آپ نے ایک بار صحراء میں جانے کا ارادہ کیا تو میرے پاس صدقہ کے اونٹوں میں سے ایک اونٹ بھیجا جس پر سواری نہیں ہوئی تھی ، اور مجھ سے فرمایا : ” عائشہ ! اس کے ساتھ نرمی کرنا کیونکہ جس چیز میں بھی نرمی ہوتی ہے وہ اسے عمدہ اور خوبصورت بنا دیتی ہے ، اور جس چیز سے بھی نرمی چھین لی جائے تو وہ اسے عیب دار کر دیتی ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2813 --- حکم البانی: صحيح... نبیشہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ہم نے تم لوگوں کو تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانے سے اس واسطے منع کیا تھا کہ وہ تم سب کو پہنچ جائے ، اب اللہ تعالیٰ نے گنجائش دے دی ہے تو کھاؤ اور بچا (بھی) رکھو اور (صدقہ دے کر) ثواب (بھی) کماؤ ، سن لو ! یہ دن کھانے ، پینے اور اللہ عزوجل کی یاد (شکر گزاری) کے ہیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2865 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ سے عرض کیا : کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” وہ جسے تم صحت و حرص کی حالت میں کرو ، اور تمہیں زندگی کی امید ہو ، اور محتاجی کا خوف ہو ، یہ نہیں کہ تم اسے مرنے کے وقت کے لیے اٹھا رکھو یہاں تک کہ جب جان حلق میں اٹکنے لگے تو کہو کہ : فلاں کو اتنا دے دینا ، فلاں کو اتنا ، حالانکہ اس وقت وہ فلاں کا ہو چکا ہو گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2878 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ عمر ؓ کو خیبر میں ایک زمین ملی ، وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! مجھے ایک ایسی زمین ملی ہے ، مجھے کبھی کوئی مال نہیں ملا تو اس کے متعلق مجھے آپ کیا حکم فرماتے ہیں ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اگر تم چاہو تو زمین کی اصل (ملکیت) کو روک لو اور اس کے منافع کو صدقہ کر دو “ ، عمر ؓ نے ایسا ہی کیا کہ نہ زمین بیچی جائے گی ، نہ ہبہ کی جائے گی ، اور نہ میراث میں تقسیم ہو گی (بلکہ) اس سے فقراء ، قرابت دار ، غلام ، مجاہدین اور مسافر فائدہ اٹھائیں گے ۔ بشر کی روایت میں ” مہمان کا اضافہ ہے “ ، باقی میں سارے راوی متفق ہیں : ” جو اس کا والی ہو گا دستور کے مطابق اس کے منافع سے اس کے خود کھانے اور دوستوں کو کھلانے میں کوئی حرج نہیں جب کہ وہ مال جمع کر کے رکھنے والا نہ ہو “ ۔ بشر کی روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ محمد (ابن سیرین) کہتے ہیں : ” مال جوڑنے والا نہ ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2659 --- حکم البانی: حسن... جابر بن عتیک ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ فرماتے تھے : ” ایک غیرت وہ ہے جسے اللہ پسند کرتا ہے ، اور دوسری غیرت وہ ہے جسے اللہ ناپسند کرتا ہے ، رہی وہ غیرت جسے اللہ پسند کرتا ہے تو وہ شک کے مقامات میں غیرت کرنا ہے ، رہی وہ غیرت جسے اللہ ناپسند کرتا ہے وہ شک کے علاوہ میں غیرت کرنا ہے ، اور تکبر میں سے ایک وہ ہے جسے اللہ ناپسند کرتا ہے اور دوسرا وہ ہے جسے اللہ پسند کرتا ہے ، پس وہ تکبر جسے اللہ پسند کرتا ہے وہ لڑائی کے دوران آدمی کا کافروں سے جہاد کرتے وقت تکبر کرنا اور اترانا ہے ، اور صدقہ دیتے وقت اس کا خوشی سے اترانا ہے ، اور وہ تکبر جسے اللہ ناپسند کرتا ہے وہ ظلم میں تکبر کرنا ہے “ ، اور موسیٰ کی روایت میں ہے : ” فخر و مباہات میں تکبر کرنا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 3004 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... عبدالرحمٰن بن کعب بن مالک ایک صحابی رسول ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ کفار قریش نے اس وقت جب کہ رسول اللہ ﷺ مدینہ آ گئے تھے اور جنگ بدر پیش نہ آئی تھی عبداللہ بن ابی اور اس کے اوس و خزرج کے بت پرست ساتھیوں کو لکھا کہ تم نے ہمارے ساتھی (رسول اللہ ﷺ ) کو اپنے یہاں پناہ دی ہے ، ہم اللہ کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ تم اس سے لڑ بھڑ (کر اسے قتل کر دو) یا اسے وہاں سے نکال دو ، نہیں تو ہم سب مل کر تمہارے اوپر حملہ کر دیں گے ، تمہارے لڑنے کے قابل لوگوں کو قتل کر دیں گے اور تمہاری عورتوں کو اپنے لیے مباح کر لیں گے ۔ جب یہ خط عبداللہ بن ابی اور اس کے بت پرست ساتھیوں کو پہنچا تو وہ سب رسول اللہ ﷺ سے لڑنے کے لیے جمع ہوئے ، جب یہ خبر نبی اکرم ﷺ کو پہنچی تو آپ جا کر ان سے ملے اور انہیں سمجھایا کہ قریش کی دھمکی اپنی انتہا کو پہنچی ہوئی دھمکی ہے ، قریش تمہیں اتنا ضرر نہیں پہنچا سکتے جتنا تم خود اپنے تئیں ضرر پہنچا سکتے ہو ، کیونکہ تم اپنے بیٹوں اور اپنے بھائیوں سے لڑنا چاہتے ہو ، جب ان لوگوں نے نبی اکرم ﷺ سے یہ سنا تو وہ آپس میں ایک رائے نہیں رہے ، بٹ گئے ، (جنگ کا ارادہ سب کا نہیں رہا) تو یہ بات کفار قریش کو پہنچی تو انہوں نے واقعہ بدر کے بعد پھر اہل یہود کو خط لکھا کہ تم لوگ ہتھیار اور قلعہ والے ہو تم ہمارے ساتھی (محمد ﷺ ) سے لڑو نہیں تو ہم تمہاری ایسی تیسی کر دیں گے (یعنی قتل کریں گے) اور ہمارے درمیان اور تمہاری عورتوں کی پنڈلیوں و پازیبوں کے درمیان کوئی چیز حائل نہ ہو گی ، جب ان کا خط رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ لگا ، تو بنو نضیر نے فریب دہی و عہدشکنی کا پلان بنا لیا اور رسول اللہ ﷺ کو کہلا بھیجا کہ آپ اپنے اصحاب میں سے تیس آدمی لے کر ہماری طرف نکلئے ، اور ہمارے بھی تیس عالم نکل کر آپ سے ایک درمیانی مقام میں رہیں گے ، وہ آپ کی گفتگو سنیں گے اگر آپ کی تصدیق کریں گے اور آپ پر ایمان لائیں گے تو ہم سب آپ پر ایمان لے آئیں گے ، آپ ﷺ نے اپنے صحابہ سے ان کی یہ سب باتیں بیان کر دیں ، دوسرے دن رسول اللہ ﷺ اپنا لشکر لے کر ان کی طرف گئے اور ان کا محاصرہ کر لیا ، آپ ﷺ نے ان سے کہا : ” اللہ کی قسم ہمیں تم پر اس وقت تک اطمینان نہ ہو گا جب تک کہ تم ہم سے معاہدہ نہ کر لو گے “ ، تو انہوں نے عہد دینے سے انکار کیا (کیونکہ ان کا ارادہ دھوکہ دینے کا تھا) ، آپ ﷺ ن...
Terms matched: 1  -  Score: 13  -  12k
حدیث نمبر: 1621 --- حکم البانی: صحيح... عبدالرزاق کہتے ہیں ابن جریج نے ہمیں خبر دی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ ابن شہاب نے اپنی روایت میں عبداللہ بن ثعلبہ (جزم کے ساتھ بغیر شک کے) کہا ۔ احمد بن صالح کہتے ہیں کہ عبدالرزاق نے عبداللہ بن ثعلبہ کے تعلق سے کہا ہے کہ وہ عدوی ہیں ۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ احمد بن صالح نے عبداللہ صالح کو عذری کہا ہے ، رسول اللہ ﷺ نے عید کے دو دن پہلے لوگوں کو خطبہ دیا ، یہ خطبہ مقری (عبداللہ بن یزید) کی روایت کے مفہوم پر مشتمل تھا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2947 --- حکم البانی: حسن... ابومسعود انصاری ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے مجھے عامل بنا کر بھیجا اور فرمایا : ” ابومسعود ! جاؤ (مگر دیکھو) ایسا نہ ہو کہ میں تمہیں قیامت میں اپنی پیٹھ پر زکاۃ کا اونٹ جسے تم نے چرایا ہو لادے ہوئے آتا دیکھوں اور وہ بلبلا رہا ہو “ ، ابومسعود ؓ بولے : اگر ایسا ہے تو میں نہیں جاتا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تو میں تجھ پر جبر نہیں کرتا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1653 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے نبی اکرم ﷺ کے پاس اس اونٹ کے سلسلہ میں بھیجا جو آپ ﷺ نے انہیں صدقے میں سے دیا تھا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1674 --- حکم البانی: ضعيف... اس سند سے بھی ابن اسحاق سے اسی مفہوم کی حدیث اسی طریق سے مروی ہے البتہ اس میں اتنا اضافہ ہے : « خذ عنا مالك لا حاجۃ لنا بہ » ” اپنا مال ہم سے لے لو ہمیں اس کی ضرورت نہیں “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1652 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک کھجور (پڑی) پائی تو فرمایا : ” اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہو تاکہ یہ صدقے کی ہو گی تو میں اسے کھا لیتا “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ہشام نے بھی اسے قتادہ سے اسی طرح روایت کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1651 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ کا گزر کسی پڑی ہوئی کھجور پر ہوتا تو آپ کو اس کے لے لینے سے سوائے اس اندیشے کے کوئی چیز مانع نہ ہوتی کہ کہیں وہ صدقے کی نہ ہو ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1668 --- حکم البانی: صحيح... اسماء ؓ کہتی ہیں کہ میرے پاس میری ماں آئیں جو قریش کے دین کی طرف مائل اور اسلام سے بیزار اور مشرکہ تھیں ، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میری ماں میرے پاس آئی ہیں اور وہ اسلام سے بیزار اور مشرکہ ہیں ، کیا میں ان سے صلہ رحمی کروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں ، اپنی ماں سے صلہ رحمی کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1615 --- حکم البانی: صحيح... نافع کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا : اس کے بعد لوگوں نے آدھے صاع گیہوں کو ایک صاع کے برابر کر لیا ، عبداللہ (ایک صاع) کھجور ہی دیا کرتے تھے ، ایک سال مدینے میں کھجور کا ملنا دشوار ہو گیا تو انہوں نے جو دیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 Next >>


Search took 0.128 seconds