حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سنن نسائی"
186 رزلٹ
حدیث نمبر: 139 --- حکم البانی: صحيح... ابوالملیح کے والد (اسامہ بن عمیر) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ بغیر وضو کے کوئی نماز قبول نہیں کرتا ، اور نہ خیانت کے مال کا صدقہ قبول کرتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 25  -  1k
حدیث نمبر: 4052 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنے خطبے میں صدقہ پر ابھارتے اور مثلہ سے منع فرماتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 25  -  1k
حدیث نمبر: 2573 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مسکین وہ نہیں ہے جو اس طرح لوگوں کے پاس چکر لگائے کہ ایک لقمہ دو لقمے یا ایک کھجور دو کھجوریں اسے در در پھرائیں “ ، لوگوں نے پوچھا : پھر مسکین کون ہے ؟ فرمایا : ” مسکین وہ ہے جس کے پاس اتنا مال و دولت نہ ہو کہ وہ اپنی ضرورت کی تکمیل کے لیے دوسروں کا محتاج نہ رہے ، اور وہ محسوس بھی نہ ہو سکے کہ وہ مسکین ہے کہ اسے ضرورت مند سمجھ کر صدقہ دیا جائے ۔ اور نہ ہی وہ لوگوں کے سامنے مانگنے کے لیے ہاتھ پھیلائے کھڑا ہوتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 25  -  2k
حدیث نمبر: 3856 --- حکم البانی: صحيح... کعب بن مالک ؓ اپنا اس وقت کا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ جب وہ غزوہ تبوک میں رسول اللہ ﷺ سے پیچھے رہ گئے تھے ۔ (کہتے ہیں :) میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میری توبہ میں سے یہ بھی ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کو صدقہ کر کے اپنے مال سے الگ ہو جاؤں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم اپنا (کچھ) مال اپنے لیے روک لو یہ تمہارے لیے بہتر ہو گا “ ، میں نے عرض کیا : تو میں اپنے پاس اپنا وہ حصہ روک لیتا ہوں جو خیبر میں ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 5382 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سات لوگ ہیں اللہ تعالیٰ انہیں قیامت کے دن (عرش کے) سائے میں رکھے گا ، جس دن کہ اس کے سوا کسی کا سایہ نہ ہو گا : انصاف کرنے والا حاکم ، وہ نوجوان جو اللہ تعالیٰ کی عبادت میں بڑھتا جائے ، وہ شخص جس نے تنہائی میں اللہ تعالیٰ کو یاد کیا تو اس کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر آئیں ، وہ شخص جس کا دل مسجد میں لگا رہتا ہے ، دو ایسے لوگ جو اللہ تعالیٰ کے لیے آپس میں دوست ہوں ، ایسا شخص جسے رتبے والی خوبصورت عورت (اپنے ساتھ غلط کام کرنے کے لیے) بلائے تو وہ کہہ دے : مجھے اللہ تعالیٰ کا ڈر لگ رہا ہے ، ایک ایسا شخص جو صدقہ کرے تو اس طرح چھپا کر کہ اس کے بائیں ہاتھ کو خبر نہ ہو کہ اس کے دائیں ہاتھ نے کیا کیا ہے ؟ “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 5108 --- حکم البانی: صحيح لغيره... شعبی کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سود کھانے اور کھلانے والے ، سود کی گواہی دینے والے ، سود کا حساب لکھنے والے پر ، اور گودنے والی اور گودوانے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے ، اور نوحہ سے منع فرمایا ، (اس روایت میں حلالہ کرنے والے اور صدقہ کو روکنے والے پر) لعنت کا ذکر نہیں کیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 5106 --- حکم البانی: صحيح... علی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سود کھانے والے ، کھلانے والے ، اس کا حساب لکھنے والے اور صدقہ نہ دینے والے پر لعنت فرمائی ہے ، نیز آپ نوحہ (مردے پر چیخ چیخ کر رونے) سے منع فرماتے تھے ۔ اسے ابن عون و عطا بن سائب نے مرسلاً روایت کیا ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 4656 --- حکم البانی: صحيح... جابر ؓ کہتے ہیں کہ بنی عذرہ کے ایک شخص نے اپنا ایک غلام بطور مدبر آزاد (یعنی مرنے کے بعد آزاد ہونے کی شرط پر) کر دیا ، یہ بات رسول اللہ ﷺ کو معلوم ہوئی ، تو آپ نے فرمایا : ” کیا تمہارے پاس اس کے علاوہ کوئی مال ہے ؟ “ اس نے کہا : نہیں ، آپ نے فرمایا : ” اس غلام کو مجھ سے کون خریدے گا ؟ “ چنانچہ اسے نعیم بن عبداللہ عدوی ؓ نے آٹھ سو درہم میں خرید لیا ، رسول اللہ ﷺ ان (دراہم) کو لے کر آئے اور اسے ادا کر دیا ، پھر فرمایا : ” اپنی ذات سے شروع کرو اور اس پر صدقہ کرو ، پھر کچھ بچ جائے تو وہ تمہارے گھر والوں کا ہے ، تمہارے گھر والوں سے بچ جائے تو تمہارے رشتے داروں کے لیے ہے اور اگر تمہارے رشتے داروں سے بھی بچ جائے تو اس طرح اور اس طرح “ ، اپنے سامنے ، اپنے دائیں اور بائیں اشارہ کرتے ہوئے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 4436 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ اعرابیوں (دیہاتیوں) کی ایک جماعت عید الاضحی کے دن مدینے آئی ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کھاؤ اور تین دن تک ذخیرہ کر کے رکھو “ ، اس کے بعد لوگوں نے کہا : اللہ کے رسول ! لوگ اپنی قربانی سے فائدہ اٹھاتے تھے ، ان کی چربی اٹھا کر رکھ لیتے اور ان کی کھالوں سے مشکیں بناتے تھے ۔ آپ نے فرمایا : ” تو اب کیا ہوا ؟ “ وہ بولا : جو آپ نے قربانی کے گوشت جمع کر کے رکھنے سے روک دیا ، آپ نے فرمایا : ” میں نے تو صرف اس جماعت کی وجہ سے روکا تھا جو مدینے آئی تھی ، کھاؤ ، ذخیرہ کرو اور صدقہ کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 4234 --- حکم البانی: صحيح... نبیشہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے منیٰ میں پکار کر کہا : اللہ کے رسول ! ہم لوگ جاہلیت میں رجب میں عتیرہ کرتے تھے ۔ تو اللہ کے رسول ! ہمارے لیے آپ کا کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” ذبح کرو جس مہینے میں چاہو اور اللہ کی اطاعت کرو اور لوگوں کو کھلاؤ “ ، اس نے کہا : ہم فرع ذبح کرتے تھے ، تو آپ کا کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” ہر چرنے والے جانور میں ایک فرع ہے ، جسے تم چراتے ہو ، جب وہ مکمل اونٹ ہو جائے تو اسے ذبح کرو اور اس کا گوشت صدقہ کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3629 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ عمر ؓ کو خیبر میں (بعد فتح خیبر تقسیم غنیمت میں) ایک زمین ملی تو وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور کہا کہ مجھے ایسی زمین ملی ہے جس سے بہتر مال میرے نزدیک مجھے کبھی نہیں ملا ، تو آپ ہمیں بتائیں میں اسے کیا کروں ، آپ نے فرمایا : ” اگر تم چاہو تو اصل زمین کو اپنے پاس رکھو اور اس سے حاصل پیداوار کو تقسیم (خیرات) کر دو ، تو انہوں نے اس زمین کو بایں طور صدقہ کر دیا کہ وہ نہ بیچی جائے گی نہ وہ بخشش میں دی جائے گی اور نہ وہ ورثہ میں دی جائے گی ، اس کی آمدنی تقسیم ہو گی فقراء میں ، جملہ رشتہ ناطہٰ والوں میں ، غلام آزاد کرنے میں ، اللہ کی راہ (جہاد) میں ، مہمان نوازی میں ، مسافروں کی امداد میں ، اس زمین کے متولی (نگران و مہتمم) کے اس کی آمدنی میں سے معروف طریقے سے کھانے پینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اور نہ ہی دوست واحباب کو کھلانے میں کوئی حرج ہے لیکن (اس اجازت سے فائدہ اٹھا کر) مالدار بننے کی کوشش نہ کرے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 4152 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد مرسل... مجاہد کہتے ہیں کہ (قرآن میں) جو خمس اللہ اور رسول کے لیے آیا ہے ، وہ نبی اکرم ﷺ اور آپ کے رشتہ داروں کے لیے تھا ، وہ لوگ صدقہ و زکاۃ کے مال سے نہیں کھاتے تھے ، چنانچہ نبی اکرم ﷺ کے لیے خمس کا خمس تھا اور رشتہ داروں کے خمس کا خمس اور اتنا ہی یتیموں کے لیے ، اتنا ہی فقراء و مساکین کے لیے اور اتنا ہی مسافروں کے لیے ۔ ابوعبدالرحمٰن (امام نسائی) کہتے ہیں : اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ” اور جان لو کہ جو کچھ تمہیں مال غنیمت سے ملے تو : اللہ کے لیے ، رسول کے لیے ، رشتہ داروں ، یتیموں ، مسکینوں اور مسافروں کے لیے اس کا خمس ہے ، اللہ کے اس فرمان « واعلموا أنما غنمتم من شىء فأن للہ خمسہ وللرسول ولذي القربى واليتامى والمساكين وابن السبيل » میں اللہ کا قول « لِلَّہِ » ” یعنی اللہ کے لیے ہے “ ابتدائے کلام کے طور پر ہے کیونکہ تمام چیزیں اللہ ہی کی ہیں اور مال فیٔ اور خمس کے سلسلے میں بات کی ابتداء بھی اس ” اپنے ذکر “ سے شاید اس لیے کی ہے کہ وہ سب سے اعلیٰ درجے کی کمائی (روزی) ہے ، اور صدقے کی اپنی طرف نسبت نہیں کی ، اس لیے کہ وہ لوگوں کا میل (کچیل) ہے ۔ واللہ اعلم ۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ غنیمت کا کچھ مال لے کر کعبے میں لگایا جائے گا اور یہی اللہ تعالیٰ کا حصہ ہے اور نبی کا حصہ امام کے لیے ہو گا جو اس سے گھوڑے اور ہتھیار خریدے گا ، اور اسی میں سے وہ ایسے لوگوں کو دے گا جن کو وہ مسلمانوں کے لیے مفید سمجھے گا جیسے اہل حدیث ، اہل علم ، اہل فقہ ، اور اہل قرآن کے لیے ، اور ذی القربی کا حصہ بنو ہاشم اور بنو مطلب کا ہے ، ان میں غنی (مالدار) اور فقیر سب برابر ہیں ، ایک قول کے مطابق ان میں بھی غنی کے بجائے صرف فقیر کے لیے ہے جیسے یتیم ، مسافر وغیرہ ، دونوں اقوال میں مجھے یہی زیادہ صواب سے قریب معلوم ہوتا ہے ، واللہ اعلم ۔ اسی طرح چھوٹا ، بڑا ، مرد ، عورت سب برابر ہوں گے ، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ ان سب کے لیے رکھا ہے اور رسول اللہ ﷺ نے اسے انہی سب میں تقسیم کیا ہے ، اور حدیث میں کہیں ایسا نہیں ہے کہ آپ نے ان میں سے ایک کو دوسرے پر ترجیح دی ہو ، ہمیں اس سلسلے میں علماء کے درمیان کسی اختلاف کا بھی علم نہیں ہے کہ ایک شخص اگر کسی کی اولاد کے لیے ایک تہائی کی وصیت کرے تو وہ ان سب میں تقسیم ہو گا اور مرد و عورت اس سلسلے میں سب برابر ہوں گے...
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  9k
حدیث نمبر: 3855 --- حکم البانی: صحيح... کعب بن مالک ؓ اپنا وہ واقعہ بیان کرتے ہیں کہ جب وہ غزوہ تبوک میں رسول اللہ ﷺ سے پیچھے رہ گئے تھے ، وہ کہتے ہیں : جب میں آپ ﷺ کے سامنے بیٹھا تو میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میری توبہ میں سے یہ بھی ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول کو صدقہ کر کے اپنے مال سے الگ ہو جاؤں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اپنا کچھ مال اپنے لیے روک لو یہ تمہارے لیے بہتر ہو گا “ ، میں نے عرض کیا : اچھا تو میں اپنا وہ حصہ روک لیتا ہوں جو خیبر میں ہے ، یہ حدیث مختصر ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3857 --- حکم البانی: صحيح... کعب بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! اللہ تعالیٰ نے مجھے صرف سچ کی وجہ سے نجات دی تو میری توبہ میں سے یہ ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کو صدقہ کر کے اپنے مال سے الگ ہو جاؤں ۔ آپ نے فرمایا : ” اپنا کچھ مال اپنے پاس روک لو یہ تمہارے لیے بہتر ہو گا “ ، میں نے عرض کیا : تو میں اپنا وہ حصہ روک لیتا ہوں جو خیبر میں ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3633 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ عمر ؓ نے نبی اکرم ﷺ سے کہا : میرے پاس خیبر میں جو سو حصے ہیں اس سے زیادہ بہتر اور پسندیدہ مال مجھے کبھی بھی نہیں ملا ، میں نے اسے صدقہ کر دینے کا ارادہ کیا ہے ۔ آپ نے فرمایا : ” اصل روک لو اور اس کا پھل (پیداوار) تقسیم کر دو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3643 --- حکم البانی: صحيح... شخیر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” « ‏ألہاكم التكاثر * حتى زرتم المقابر » (کثرت و زیادتی) کی چاہت نے تمہیں غفلت میں ڈال دیا یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے “ آپ نے فرمایا : ” ابن آدم کہتا ہے : میرا مال ، میرا مال کہتا ہے ؟ (لیکن حقیقت میں) تمہارا مال تو صرف وہ ہے جو تم نے کھا (پی) کر ختم کر دیا ، یا پہن کر بوسیدہ اور پرانا کر دیا یا صدقہ کر کے اسے آخرت کے لیے آگے بھیج دیا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3695 --- حکم البانی: حسن... سعد بن عبادہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے کہا : اللہ کے رسول ! کون سا صدقہ سب سے بہتر ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” پانی پلانا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 3854 --- حکم البانی: صحيح... کعب بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ جب ان کی توبہ قبول ہوئی تو رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں اللہ اور اس کے رسول کے نام پر صدقہ کر کے اپنے مال سے علیحدہ ہو جاتا ہوں ، رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا : ” اپنا کچھ مال روک لو یہ تمہارے لیے بہتر ہو گا “ ۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں : ہو سکتا ہے کہ زہری نے اس حدیث کو عبداللہ بن کعب اور عبدالرحمٰن دونوں سے سنا ہو اور انہوں نے ان (کعب ؓ ) سے روایت کی ہو ۔ اسی لمبی حدیث میں کعب ؓ کی توبہ کا بھی ذکر ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3644 --- حکم البانی: ضعيف... ابوحبیبہ طائی کہتے ہیں کہ ایک شخص نے کچھ دینار اللہ کی راہ میں دینے کی وصیت کی ۔ تو ابو الدرداء ؓ سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے نبی اکرم ﷺ کی یہ حدیث بیان کی کہ آپ نے فرمایا : ” جو شخص اپنی موت کے وقت غلام آزاد کرتا ہے یا صدقہ و خیرات دیتا ہے اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی شخص پیٹ بھر کھا لینے کے بعد (بچا ہوا) کسی کو ہدیہ دیدے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3829 --- حکم البانی: صحيح... قیس بن ابی غرزہ غفاری ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ بقیع میں خرید و فروخت کرتے تھے ، تو رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس آئے ، ہم لوگوں کو « سماسرہ » (دلال) کہا جاتا تھا ، تو آپ نے فرمایا : ” اے تاجروں کی جماعت ! “ آپ نے ہمیں ایک ایسا نام دیا جو ہمارے نام سے بہتر تھا ، پھر فرمایا : ” خرید و فروخت میں (بغیر قصد و ارادے کے) قسم اور جھوٹ کی باتیں شامل ہو جاتی ہیں تو اس میں صدقہ ملا لیا کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 Next >>


Search took 0.138 seconds