حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سلسلہ احادیث صحیحہ"
156 رزلٹ
حدیث نمبر: 2466 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1448... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” ‏‏‏‏آدم کے بیٹے نے کوئی ایسا عمل نہیں کیا جو نماز ، باہمی صلح کروانے اور حسن اخلاق سے بہتر ہو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 947 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2571... سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جب مرد (نکاح کے ذریعے) کسی عورت کا مالک بن جاتا ہے تو خاوند کی اجازت کے بغیر اس کا (کسی کو) عطیہ دینا جائز نہیں ہوتا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 948 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1450... سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”لوگوں سے غنی (اور بے پرواہ) ہو جاؤ ، اگرچہ وہ مسواک ملنے کی صورت میں ہو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 946 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1187... زید بن اسلم اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ اہل شام کا ایک پسندیدہ آدمی تھا ، سیدنا عمر ؓ نے اس سے پوچھا : تم میں کون سی صفت ہے جس کی وجہ سے اہل شام تجھ سے محبت کرتے ہیں ؟ اس نے کہا : میں ان کے ساتھ مل کر جہاد کرتا ہوں اور ان سے ہمدردی کرتا ہوں ۔ سیدنا عمر ؓ نے اسے دس ہزار (دینار) دیے اور کہا : یہ لے لو اور ان کو اپنے غزووں میں استعمال کرو ۔ اس نے کہا : مجھے ان کی ضرورت نہیں ہے ۔ آپ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے مجھ پر اس سے کم مال پیش کیا تھا جو میں نے تجھ پر کیا اور میں نے وہی بات کہی جو تو نے کہی ، لیکن آپ ﷺ نے فرمایا : ”جب اللہ تعالیٰ تجھے کوئی مال عطا کرے ، جبکہ تو نے نہ اس کا سوال کیا ہو اور نہ اس کا حریص بنا ہو ، تو قبول کر لیا کر ، کیونکہ وہ تو اللہ کا رزق ہوتا ہے جو وہ تجھے عطا کرتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 949 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1560... سیدنا اسود بن اصرم محاربی ؓ کہتے ہیں : میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! مجھے کوئی وصیت فرمائیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”اپنے ہاتھ کو قابو میں رکھ ۔ “ اور ایک اور روایت میں ہے : ”ہاتھ کو نہ پھیلا ، مگر خیر و بھلائی کی طرف ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 951 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3590... سیدنا انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”میں قریش کی تالیف قلبی کے لیے انہیں دیتا ہوں ، کیونکہ انہوں نے حال ہی میں جاہلیت کو ترک کیا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 945 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1324... قبیصہ بن ذؤیب کہتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے ابن سعدی کو ایک ہزار دینار دینا چاہا ، لیکن اس نے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور کہا : مجھے ان کی کوئی ضرورت نہیں ۔ سیدنا عمر ؓ نے اسے کہا : میں تجھے وہی بات کہوں گا جو رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمائی تھی کہ جب اللہ تعالیٰ تجھے کوئی مال عطا کرے ، جبکہ تو نے نہ کسی سے سوال کیا اور نہ اس کے لیے حرص و طمع رکھی ہو ، تو وہ قبول کر لیا کر ، کیونکہ اللہ تعالیٰ تجھے عطا کر رہا ہوتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 923M --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3601... سیدنا ابوہریرہ ؓ حدیث کو نبی کریم ﷺ کی طرف منسوب کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں : ”کیا کوئی ایسا آدمی نہیں ہے ، جو ایسے اہل خانہ کو اونٹنی بطور عطیہ دے دے کہ جن کے پاس دودھ نہیں ہے ، وہ صبح کو ایک بڑا پیالہ دودھ کا دے اور ایک شام کو ، بلاشبہ اس کا اجر بہت زیادہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 933 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 453... سیدنا عباد بن شرحبیل ؓ کہتے ہیں : میں قحط سالی میں مبتلا ہو گیا ، میں مدینہ کے باغوں میں سے کسی ایک باغ میں داخل ہوا ، ایک بالی کو ملا اور اس سے دانے نکالے ۔ کچھ دانے کھا لیے اور کچھ کپڑے میں نے اٹھا لیے ، اتنے میں باغ کا مالک آ گیا ، اس نے مجھے مارا اور میرا کپڑا چھین لیا ۔ میں (شکایت لے کر) رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا (اور ساری بات بتائی) ، آپ ﷺ نے (باغ کے اس مالک) سے فرمایا : ”وہ جاہل تھا تو نے اسے تعلیم نہیں دی اور وہ بھوکا تھا تو نے اسے کھلایا نہیں ۔ “ پھر آپ نے اسے حکم دیا ، اس نے میرا کپڑا مجھے لوٹا دیا اور مجھے ایک یا نصف وسق کھانے کا بھی دیا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 928 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2978... سیدہ فاطمہ بنت قیس ؓ کہتی ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس ایک ہار لے کر آئی ، اس میں ستر (۷۰) مثقال سونا تھا ۔ میں کہا : اے اللہ کے رسول ! اس میں سے اللہ تعالیٰ کا مقرر کردہ فریضہ (زکوۃ) لے لیں ۔ آپ ﷺ نے ایک اور تین چوتھائی مثقال لے لیا اور باقی واپس کر دیا ۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ وہ حصہ لیں جو اللہ تعالیٰ نے مقرر کیا ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے وہ مال ان چھ اصناف اور ان کے علاوہ دوسروں پر تقسیم کیا اور فرمایا : ”فاطمہ ! بے شک حق تعالیٰ نے تیرے لیے کچھ بھی باقی نہیں چھوڑا ۔ “ میں نے کہا : اللہ کے رسول ! میں اپنے لیے اس چیز کو پسند کروں گی جس پر اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول راضی ہوں گے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 929 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 309... سیدنا جابر بن عبد اللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک غزوے کا ارادہ کیا اور فرمایا : ” مہاجرو اور انصاریو ! تمہارے بعض بھائی ایسے ہیں کہ نہ ان کے پاس مال ہے اور نہ وہ قرابتداروں کے ہمراہ ہیں ، تم میں سے (بعض لوگ) ان میں سے دو دو یا تین تین افراد اپنے ساتھ ملا لیں ۔ جابر ؓ کہتے ہیں : ہم میں سے ہر ایک کے پاس سواری نہیں تھی ، بس ان کی باری کی طرح ہماری بھی سوار ہونے کی ایک باری تھی ، میں نے دو یا تین افراد اپنے ساتھ ملا لیے ۔ وہ کہتے ہیں : ان کی باری کی طرح میرے لیے بھی اپنے اونٹ پر سواری کی ایک باری تھی (یعنی اونٹ میرا تھا لیکن سب کی باریاں برابر کی تھیں) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 952 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3591... سیدنا عمرو بن تغلب ؓ کہتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے بعض لوگوں کو مال دیا اور بعضوں کو ترک کر دیا ، جب ان لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ”میں بعض لوگوں کو دیتا ہوں کیونکہ مجھے ان کی بے تابی اور بے صبری کا ڈر ہوتا ہے اور دوسرے لوگوں کو میں اس تونگری اور بھلائی کے سپرد کر دیتا ہوں جو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں رکھی ہے ۔ ان ہی لوگوں میں سے عمرو بن تغلب بھی ہے ۔ “ سیدنا عمرو بن تغلب ؓ کہتے ہیں : اللہ کی قسم ! مجھے رسول اللہ ﷺ کی اس بات کے مقابلے میں سرخ اونٹ لینا بھی پسند نہیں ہیں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 974 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 558... سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”تمہارا خزانہ روز قیامت (زہریلے) گنجے سانپ کی شکل اختیار کر لے گا ، اس کا مالک اس سے بھاگے گا ، لیکن وہ اس کا تعاقب کرتے ہوئے کہے گا : میں تیرا خزانہ (‏‏‏‏ہی) ہوں ۔ اللہ کی قسم ! وہ اس کا تعاقب کرتا رہے گا ، یہاں تک کہ وہ اپنا ہاتھ پھیلائے گا اور وہ اسے اپنے منہ کا لقمہ بنا لے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 722 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1125... سیدنا ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ کسی نے کہا (جبکہ سفیان کی روایت کے مطابق ابوذر ؓ نے خود کہا کہ) میں نے کہا : اے اللہ کے رسول !
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 971 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2611... سیدنا ابوامامہ ؓ وغیرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ” (۱) جس مسلمان نے کسی مسلمان غلام کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے آگ سے آزادی (کا سبب بنے گا) ، اس کا ہر عضو اس کے ہر عضو کو کفایت کرے گا ۔ (۲) جس مسلمان نے دو مسلمان عورتوں کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے جہنم کی آگ سے چھٹکارے (کا سبب) بنیں گی ، ان دونوں کے ہر دو عضو آزاد کنندہ کے ہر عضو کو کفایت کریں گے ۔ (۳) جس مسلمان عورت نے مسلمان عورت کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے جہنم کی آگ سے (آزادی کا سبب) بنے گی ، اس کا ہر عضو اس کے ہر عضو کا کفایت کرے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 980 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 253... سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جو اللہ کا واسطہ دے کر پناہ مانگے ، اس کو پناہ دے دو اور جو اللہ کے نام پر سوال کرے تو اس کو بھی دو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 973 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3483... سیدنا ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک انصاری آدمی کاجنازہ لایا گیا ، آپ ﷺ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی اور پوچھا : اس نے (اپنی میراث میں) کیا چھوڑا ہے ؟ لوگوں نے بتایا کہ دو یا تین دینار ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”دو داغنے کی جگہیں چھوڑ گیا ہے یا تین ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 978 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1996... سیدنا عبد مزنی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”اونٹ میں بھی « فرع » ہے اور بکریوں میں بھی ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 975 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1882... فضل بن حسن ضمری ، ام حکم یا ضباعہ ، جو دونوں زبیر بن عبدالمطلب کی بیٹیاں ہیں ، سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتی ہیں : رسول اللہ ﷺ کے پاس کچھ قیدی آئے ۔ میں ، میری بہن اور فاطمہ آپ ﷺ کے پاس گئیں ، آپ سے اپنی مشکلات کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ ہمارے لیے کچھ قیدیوں کا حکم دیا جائے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”بدر کے یتیم لوگ تم سے سبقت لے گئے ہیں (اور سارے قیدی لے گئے ہیں) ، لیکن میں تمہیں ایسی چیز بتلاتا ہوں جو تمہارے لیے قیدیوں سے بہتر ہے ، (اور وہ یہ کہ) ہر نماز کے بعد تینتیس دفعہ « اللہ اكبر » کہنا ، تنتیس دفعہ « سبحان اللہ » کہنا ، تنتیس دفعہ « الحمد للہ » کہنا اور (سو کا عدد پورا کرنے کے لیے ایک دفعہ) « لا الہ الا اللہ وحدو لا شريك لہ ، لہ الملك ولہ الحمد ، وہو على كل شيء قدير » نہیں کوئی معبود برحق مگر اللہ ، وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ، بادشاہی اسی کی ہے اور تعریف اسی کے لیے ہے وہ ہر چیز پر قادر ہے ، کہنا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 950 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3494... سیدنا عمرو بن تغلب ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس کچھ مال یا قیدی لائے گئے ۔ آپ نے ان کو تقسیم کیا اور کچھ لوگوں کو دیا اور کچھ کو نہ دیا ۔ جب آپ کو یہ بات پہنچی کہ جن لوگوں کو آپ ﷺ نے نہیں دیا انہوں نے ناراضی کا اظہار کیا ہے تو آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا : ”اما بعد ، اللہ کی قسم ! میں کسی کو دیتا ہوں اور کسی کو نہیں دیتا ۔ وہ لوگ جن کو میں چھوڑ دیتا ہوں (اور کوئی مال وغیرہ نہیں دیتا) وہ مجھے ان سے زیادہ محبوب ہیں جن کو میں دیتا ہوں (یاد رکھو) ان کو صرف اس لیے دیتا ہوں کہ میں ان کے دلوں میں گھبراہٹ اور سخت بےچینی دیکھتا ہوں اور دوسرے لوگوں کو میں اس تونگری اور بھلائی کے سپرد کر دیتا ہوں جو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں رکھی ہے ۔ ان ہی لوگوں میں سے عمرو بن تغلب ہے ۔ “ عمرو بن تغلب کہتے ہیں : اللہ کی قسم ! مجھے رسول اللہ ﷺ کی اس بات کے مقابلے میں سرخ اونٹ لینا بھی پسند نہیں ہیں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 Next >>


Search took 0.127 seconds