حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
تمام کتب میں
1156 رزلٹ
حدیث نمبر: 2492 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ کی عادت مبارک تھی کہ جب کوئی قوم صدقہ لاتی تھی تو آپ ﷺ ان کے لئے (دعا) فرماتے تھے : « اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَيْہِمْ » ” یا اللہ ! رحمت کر ان کے اوپر ۔ “ پھر آئے باپ ابو اوفیٰ کے صدقہ لے کر تو آپ ﷺ نے فرمایا : « اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِى أَوْفَى » ” یا اللہ ! رحمت کر ابو اوفیٰ کی آل پر ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 3319 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... کعب بن مالک ؓ کہتے ہیں انہوں نے یا ابولبابہ ؓ نے یا کسی اور نے جسے اللہ نے چاہا نبی اکرم ﷺ سے کہا : میری توبہ میں شامل ہے کہ میں اپنے اس گھر سے جہاں مجھ سے گناہ سرزد ہوا ہے ہجرت کر جاؤں اور اپنے سارے مال کو صدقہ کر کے اس سے دستبردار ہو جاؤں ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” بس ایک ثلث کا صدقہ کر دینا تمہیں کافی ہو گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 2535 --- حکم البانی: حسن صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” بہتر صدقہ وہ ہے جو مالداری کی برقراری اور دل کی بے نیازی کے ساتھ ہو ، اور اوپر والا ہاتھ بہتر ہے نیچے والے ہاتھ سے ۔ اور پہلے صدقہ انہیں دو جن کی کفالت و نگرانی تمہارے ذمہ ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 2543 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا : کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : تمہارا اس وقت کا صدقہ دینا افضل ہے جب تم تندرست ہو اور تمہیں دولت کی حرص ہو اور تم عیش و راحت کی آرزو رکھتے ہو اور محتاجی سے ڈرتے ہو ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 2615 --- حکم البانی: صحيح دون قوله حر المحفوظ عبد... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے بریرہ ؓ کو خرید کر آزاد کر دینا چاہا ، لیکن ان کے مالکان نے ولاء (ترکہ) خود لینے کی شرط لگائی ۔ تو انہوں نے اس کا تذکرہ رسول اللہ ﷺ سے کیا ، تو آپ نے فرمایا : ” اسے خرید لو ، اور آزاد کر دو ، ولاء (ترکہ) اسی کا ہے جو آزاد کرے “ ، اور جس وقت وہ آزاد کر دی گئیں تو انہیں اختیار دیا گیا کہ وہ اپنے شوہر کی زوجیت میں رہیں یا نہ رہیں ۔ (اسی درمیان) رسول اللہ ﷺ کے پاس گوشت لایا گیا ، کہا گیا کہ یہ ان چیزوں میں سے ہے جو بریرہ ؓ پر صدقہ کیا جاتا ہے ، تو آپ نے فرمایا : ” یہ اس کے لیے صدقہ ہے ، اور ہمارے لیے ہدیہ ہے “ ، ان کے شوہر آزاد تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  3k
حدیث نمبر: 661 --- حکم البانی: صحيح ظلال الجنة ( 623 ) ، التعليق الرغيب ، الإرواء ( 886 ) ... ابوہریرہ ؓ کہتے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جس نے بھی کسی پاکیزہ چیز کا صدقہ کیا اور اللہ پاکیزہ چیز ہی قبول کرتا ہے تو رحمن اسے اپنے دائیں ہاتھ سے لیتا ہے اگرچہ وہ ایک کھجور ہی ہو ، یہ مال صدقہ رحمن کی ہتھیلی میں بڑھتا رہتا ہے ، یہاں تک کہ وہ پہاڑ سے بڑا ہو جاتا ہے ، جیسے کہ تم میں سے ایک اپنے گھوڑے کے بچے یا گائے کے بچے کو پالتا ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں ام المؤمنین عائشہ ، عدی بن حاتم ، انس ، عبداللہ بن ابی اوفی ، حارثہ بن وہب ، عبدالرحمٰن بن عوف اور بریدہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  3k
حدیث نمبر: 2527 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن حبشی خثعمی ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ سے پوچھا گیا : کون سے کام افضل ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ” ایسا ایمان جس میں شبہ نہ ہو ، جہاد جس میں خیانت نہ ہو ، اور حج مبرور “ ، پوچھا گیا : کون سی نماز افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” لمبے قیام والی نماز “ ، پوچھا گیا : کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” وہ صدقہ جو کم مال والا اپنی محنت کی کمائی سے دے “ ، پوچھا گیا : کون سی ہجرت افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” ایسی ہجرت جو اللہ کی حرام کی ہوئی چیزوں کو چھوڑ دے “ ، پوچھا گیا : کون سا جہاد افضل ہے ، آپ نے فرمایا : ” اس شخص کا جہاد جو مشرکین سے اپنی جان و مال کے ساتھ جہاد کرے “ ، پوچھا گیا : کون سا قتل افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” جس میں آدمی کا خون بہا دیا گیا ہو ، اور اس کا گھوڑا ہلاک کر دیا گیا ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  3k
حدیث نمبر: 2544 --- حکم البانی: صحيح... حکیم بن حزام ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” بہترین صدقہ وہ ہے جو مالداری کی پشت سے ہو (یعنی مالداری باقی رکھتے ہوئے ہو) ، اور اوپر والا ہاتھ (دینے والا ہاتھ) نیچے والے ہاتھ (لینے والا ہاتھ) سے بہتر ہے ، اور پہلے صدقہ انہیں دو جن کی تم کفالت کرتے ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 2530 --- حکم البانی: صحيح... ابومسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں صدقہ کرنے کا حکم فرماتے تھے ، اور ہم میں بعض ایسے ہوتے تھے جن کے پاس صدقہ کرنے کے لیے کچھ نہ ہوتا تھا ، یہاں تک کہ وہ بازار جاتا اور اپنی پیٹھ پر بوجھ ڈھوتا ، اور ایک مد لے کر آتا اور اسے رسول اللہ ﷺ کو دے دیتا ۔ میں آج ایک ایسے شخص کو جانتا ہوں جس کے پاس ایک لاکھ درہم ہے ، اور اس وقت اس کے پاس ایک درہم بھی نہ تھا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 2371 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جس نے خرچ کیا ایک جوڑا (یعنی دو پیسے یا دو روپیہ یا دو اشرفی) اپنے مال سے اللہ کی راہ میں پکارا جائے گا جنت میں ، اے اللہ کے بندے ! یہاں آ تیرے لئے یہاں خیر و خوبی ہے پھر جو نماز پڑھنے والوں میں سے ہو گا وہ نماز کے دروازہ سے پکارا جائے گا ۔ اور جو جہاد کرنے والوں میں سے ہو گا وہ جہاد کے دروازہ سے اور جو صدقہ دینے والوں میں سے ہو گا وہ صدقہ کے دروازہ سے اور جو روزہ رکھنے والوں میں سے ہو گا وہ روزے کے دروازے سے ۔ “ سیدنا ابوبکر صدیق ؓ نے عرض کی کہ اللہ کے رسول ! جو سب دروازوں سے پکارا جائے گا ۔ اس کو کیا کام کرنا ضروری ہے ؟ کیا کوئی ایسا ہو گا جو سب دروازوں سے پکارا جائے گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں اور میں (اللہ کے فضل سے) امید رکھتا ہوں کہ تم انہی میں سے ہو گے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  3k
حدیث نمبر: 2584 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن مسعود ؓ کی بیوی زینب ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عورتوں سے فرمایا : ” تم صدقہ دو اگرچہ اپنے زیوروں ہی سے سہی “ ، وہ کہتی ہیں : عبداللہ بن مسعود ؓ (میرے شوہر) تنگ دست و مفلس تھے ، تو میں نے ان سے پوچھا : کیا میرے لیے یہ گنجائش ہے کہ میں اپنا صدقہ آپ کو اور اپنے یتیم بھتیجوں کو دے دیا کروں ؟ عبداللہ بن مسعود ؓ نے کہا : اس بارے میں تم رسول اللہ ﷺ سے پوچھو ۔ زینب ؓ کہتی ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے پاس آئی تو کیا دیکھتی ہوں کہ انصار کی ایک عورت اسے بھی زینب ہی کہا جاتا تھا آپ کے دروازے پر کھڑی ہے ، وہ بھی اسی چیز کے بارے میں پوچھنا چاہتی تھی جس کے بارے میں میں پوچھنا چاہتی تھی ۔ اتنے میں بلال ؓ اندر سے نکل کر ہماری طرف آئے ، تو ہم نے ان سے کہا : آپ رسول اللہ ﷺ کے پاس جائیں ، اور آپ سے اس کے بارے میں پوچھیں ، اور آپ کو یہ نہ بتائیں کہ ہم کون ہیں ، چنانچہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس گئے (اور آپ سے پوچھا) آپ نے پوچھا : یہ دونوں کون ہیں ؟ انہوں نے کہا : زینب ، آپ نے فرمایا : کون سی زینب ؟ انہوں نے کہا : ایک زینب تو عبداللہ بن مسعود ؓ کی بیوی ، اور ایک زینب انصار میں سے ہیں ۔ آپ نے فرمایا : ” ہاں (درست ہے) انہیں دوہرا ثواب ملے گا ایک رشتہ داری کا اور دوسرا صدقے کا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  4k
حدیث نمبر: 2618 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ عمر ؓ نے ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں صدقہ کیا ، اس کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ وہ بیچا جا رہا ہے ۔ تو انہوں نے اسے خریدنے کا ارادہ کیا ، وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے ، اور آپ سے اس بارے میں اجازت طلب کی تو آپ نے فرمایا : ” اپنا صدقہ واپس نہ لو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 1688 --- حکم البانی: صحيح موقوف... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ان سے کسی نے پوچھا ، عورت بھی اپنے شوہر کے گھر سے صدقہ دے سکتی ہے ؟ انہوں نے کہا : نہیں ، البتہ اپنے خرچ میں سے دے سکتی ہے اور ثواب دونوں (میاں بیوی) کو ملے گا اور اس کے لیے یہ درست نہیں کہ شوہر کے مال میں سے اس کی اجازت کے بغیر صدقہ دے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ حدیث ہمام کی (پچھلی) حدیث کی تضعیف کرتی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 2529 --- حکم البانی: حسن... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ایک درہم ایک لاکھ درہم سے آگے نکل گیا “ ، لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! یہ کیسے ؟ آپ نے فرمایا : ” ایک شخص کے پاس دو درہم ہیں ، اس نے ان دونوں میں سے ایک لیا اور اسے صدقہ کر دیا ۔ دوسرا وہ آدمی ہے جس کے پاس بہت زیادہ مال ہے ، اس نے اپنے مال (خزانے) کے ایک کنارے سے ایک لاکھ درہم نکالے ، اور انہیں صدقہ میں دیدے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 2528 --- حکم البانی: حسن... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ایک درہم ایک لاکھ درہم سے بڑھ گیا “ ، لوگوں نے (حیرت سے) پوچھا : یہ کیسے ؟ آپ نے فرمایا : ” ایک شخص کے پاس دو درہم تھے ، ان دو میں سے اس نے ایک صدقہ کر دیا ، اور دوسرا شخص اپنی دولت (کے انبار کے) ایک گوشے کی طرف گیا اور اس (ڈھیر) میں سے ایک لاکھ درہم لیا ، اور اسے صدقہ کر دیا “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 2581 --- حکم البانی: صحيح... قبیصہ بن مخارق ؓ سے روایت ہے کہ میں نے ایک قرض اپنے ذمہ لے لیا ، میں رسول اللہ ﷺ کے پاس (ادائیگی کے لیے روپے) مانگنے آیا ، تو آپ نے فرمایا : ” اے قبیصہ رکے رہو ۔ (کہیں سے) صدقہ آ لینے دو ، تو ہم تمہیں اس میں سے دلوا دیں گے “ ، وہ کہتے ہیں ـ : پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اے قبیصہ ! صدقہ تین طرح کے لوگوں کے سوا کسی کے لیے جائز نہیں ہے : وہ شخص جو کسی کا بوجھ خود اٹھا لے تو اس کے لیے مانگنا درست ہے ، یہاں تک کہ اس سے اس کی ضرورت پوری ہو جائے ، اور (دوسرا) وہ شخص جو کسی ناگہانی آفت کا شکار ہو جائے ، اور وہ اس کا مال تباہ کر دے ، تو اس کے لیے مانگنا جائز ہے یہاں تک کہ وہ اسے پا لے ، پھر رک جائے ، (تیسرا) وہ شخص جو فاقہ کا شکار ہو گیا ہو یہاں تک کہ اس کی قوم کے تین سمجھ دار افراد گواہی دیں کہ ہاں واقعی فلاں شخص فاقہ کا مارا ہوا ہے ، تو اس کے لیے مانگنا جائز ہے یہاں تک کہ اس کے گزارہ کا انتظام ہو جائے ، ان کے علاوہ مانگنے کی جو بھی صورت ہے حرام ہے ، اے قبیصہ ! اور جو کوئی مانگ کر کھاتا ہے حرام کھاتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  4k
حدیث نمبر: 2342 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ نے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ جو شخص صدقہ دیتا ہے پاک مال سے اور اللہ قبول نہیں کرتا مگر پاک مال کو (یعنی حلال کو) پھر جب کوئی پاک مال سے صدقہ دیتا ہے تو رحمٰن اپنے داہنے ہاتھ میں اس کو لیتا ہے اگرچہ وہ ایک کھجور بھی ہو (عرب میں اس سے حقیر کوئی شئے نہیں) اور وہ رحمٰن کی ہتھیلی میں بڑھتی رہتی ہے یہاں تک کہ پہاڑ کے برابر ہو جاتی ہے جیسے کوئی اپنے گھوڑے کے بچھڑے کو پالتا ہے یا اونٹ کے بچے کو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 1650 --- حکم البانی: صحيح... ابورافع ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے بنی مخزوم کے ایک شخص کو صدقہ وصول کرنے کے لیے بھیجا ، اس نے ابورافع سے کہا : میرے ساتھ چلو اس میں سے کچھ تمہیں بھی مل جائے گا ، انہوں نے کہا : میں رسول اللہ ﷺ کے پاس جا کر پوچھ لوں ، چنانچہ وہ آپ کے پاس آئے اور دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” قوم کا غلام انہیں میں سے ہوتا ہے اور ہمارے لیے صدقہ لینا حلال نہیں “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: آل ہاشم کے کسی فرد یا ان کے کسی غلام کو زکاۃ وصول کرنے پر عامل مقرر نہیں کرنا چاہیئے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 2517 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد صحيح المرفوع منه... حسن (حسن بصریٰ) سے روایت ہے کہ ابن عباس ؓ نے بصرہ میں خطبہ دیا ، تو انہوں نے کہا : تم لوگ اپنے روزوں کی زکاۃ دو (یعنی صدقہ فطر نکالو) تو لوگ ایک دوسرے کو تکنے لگے ۔ تو انہوں نے کہا : یہاں اہل مدینہ میں سے کون کون ہیں ؟ تم لوگ اٹھو ، اور اپنے بھائیوں کے پاس جاؤ ، انہیں بتاؤ ، کیونکہ وہ لوگ نہیں جانتے کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر چھوٹے ، بڑے ، آزاد اور غلام ، مذکر اور مونث پر آدھا صاع گی ہوں ، یا ایک صاع کھجور ، یا جو فرض کیا ہے ۔ حسن کہتے ہیں : علی ؓ نے کہا : رہی بات جب اللہ نے تمہیں وسعت و فراخی دے رکھی ہو تو تم بھی وسعت و فراخی کا مظاہرہ کرو ۔ گیہوں وغیرہ (نصف صاع کے بجائے) ایک صاع دو ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  3k
حدیث نمبر: 2614 --- حکم البانی: حسن صحيح... بہز بن حکیم کے دادا (معاویہ بن حیدہ) ؓ کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم ﷺ کے پاس (کھانے کی) کوئی چیز لائی جاتی تو آپ پوچھتے : ” یہ ہدیہ ہے یا صدقہ ؟ “ اگر کہا جاتا کہ یہ صدقہ ہے تو آپ نہ کھاتے اور اگر کہا جاتا یہ ہدیہ ہے تو آپ (کھانے کے لیے) اپنا ہاتھ بڑھاتے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 Next >>


Search took 0.133 seconds