حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سنن نسائی"
186 رزلٹ
حدیث نمبر: 3656 --- حکم البانی: صحيح... سعد بن ابی وقاص ؓ کہتے ہیں کہ میں بیمار ہوا ایسا بیمار کہ مرنے کے قریب آ لگا ، رسول اللہ ﷺ میری عیادت (بیمار پرسی) کے لیے تشریف لائے ، تو میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرے پاس بہت سارا مال ہے اور ایک بیٹی کے علاوہ میرا کوئی وارث نہیں ، تو کیا میں اپنا دو تہائی مال صدقہ کر دوں ؟ آپ نے جواب دیا : ” نہیں “ ۔ میں نے کہا : آدھا ؟ آپ نے فرمایا : ” نہیں “ ۔ میں نے کہا : تو ایک تہائی کر دوں ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں ایک تہائی ، حالانکہ یہ بھی زیادہ ہی ہے “ تمہارا اپنے وارثین کو مالدار چھوڑ کر جانا انہیں محتاج چھوڑ کر جانے سے بہتر ہے کہ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے پھریں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 3831 --- حکم البانی: صحيح... قیس بن ابی غرزہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ مدینے میں وسق بیچتے اور خریدتے تھے ، اور ہم اپنے کو « سماسرہ » (دلال) کہتے تھے ، لوگ بھی ہمیں دلال کہتے تھے ۔ ایک دن رسول اللہ ﷺ ہماری طرف نکل کر آئے تو آپ نے ہمیں ایک ایسا نام دیا جو اس نام سے بہتر تھا جو ہم اپنے لیے کہتے تھے یا لوگ ہمیں اس نام سے پکارتے تھے ، آپ نے فرمایا : ” اے تاجروں کی جماعت ! تمہاری خرید و فروخت میں (بلا قصد و ارادے کے) قسم اور جھوٹ کی باتیں بھی آ جاتی ہیں تو تم اس میں صدقہ ملا لیا کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3830 --- حکم البانی: صحيح... قیس بن ابی غرزہ غفاری ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ بازار میں تھے کہ ہمارے پاس نبی اکرم ﷺ آئے اور فرمایا : ” ان بازاروں میں (بغیر قصد و ارادے کے) غلط اور جھوٹی باتیں آ ہی جاتی ہیں ، لہٰذا تم اس میں صدقہ ملا لیا کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 3624 --- حکم البانی: صحيح... عمرو بن حارث ؓ کہتے ہیں (رسول اللہ ﷺ انتقال فرما گئے) اور انتقال کے وقت رسول اللہ ﷺ نے سوائے اپنے سفید خچر کے جس پر سوار ہوا کرتے تھے اور اپنے ہتھیار کے اور زمین کے جسے اللہ کے راستہ میں دے دیا تھا کچھ نہ چھوڑا تھا نہ دینار نہ درہم نہ غلام نہ لونڈی ، (مصنف) کہتے ہیں (میرے استاذ) قتیبہ نے دوسری بار یہ بتایا کہ زمین کو صدقہ کر دیا تھا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3828 --- حکم البانی: صحيح... قیس بن ابی غرزہ غفاری ؓ کہتے ہیں کہ ہمیں « سماسر » (دلال) کہا جاتا تھا ، ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس آئے اور ہم خرید و فروخت کر رہے تھے تو آپ نے ہمیں ہمارے نام سے بہتر ایک نام دیا ، آپ نے فرمایا : ” اے تاجروں کی جماعت ! خرید و فروخت میں قسم اور جھوٹ بھی شامل ہو جاتی ہیں تو تم اپنی خرید و فروخت میں صدقہ ملا لیا کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3806 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم میں سے جو قسم کھائے اور کہے : لات (بت) کی قسم ، تو اسے چاہیئے کہ وہ لا الٰہ الا اللہ پڑھے ، اور جو اپنے ساتھی سے کہے : آؤ تمہارے ساتھ جوا کھیلیں گے) تو اسے چاہیئے کہ صدقہ کرے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 3725 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” صدقہ دے کر واپس لینے والے کی مثال کتے کی طرح ہے جو قے کرتا ہے اور دوبارہ اسی قے کو کھا لیتا ہے “ ۔ اوزاعی کہتے ہیں : میں نے محمد بن علی بن الحسین کو یہ حدیث عطاء بن ابی رباح سے بیان کرتے ہوئے سنا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3724 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” صدقہ دے کر واپس لینے والے کی مثال کتے کی طرح ہے جو قے کرتا ہے اور دوبارہ اسی قے کو کھا لیتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 3723 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” صدقہ دے کر جو شخص واپس لے لیتا ہے اس کی مثال کتے کی طرح ہے ، کتا قے کرتا ہے اور پھر دوبارہ اپنے قے کیے ہوئے کو کھا لیتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 3626 --- حکم البانی: صحيح... عمرو بن حارث ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا (آپ نے اپنے انتقال کے موقع پر) اپنے « شہباء » خچر ، ہتھیار اور اپنی زمین کے علاوہ جسے آپ صدقہ کر گئے تھے کچھ نہ چھوڑ کر گئے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 2574 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مسکین وہ نہیں ہے جسے ایک لقمے دو لقمے اور ایک کھجور ، دو کھجور در در پھرائیں “ ۔ لوگوں نے کہا : پھر مسکین کون ہے ؟ اللہ کے رسول ! آپ نے فرمایا : ” مسکین وہ ہے : جو مالدار نہ ہو ، اور لوگ اس کی محتاجی و حاجت مندی کو جان بھی نہ سکیں کہ اسے صدقہ دیں “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3625 --- حکم البانی: صحيح... عمرو بن حارث کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سوائے اپنے سفید خچر ، ہتھیار اور زمین کے جسے آپ صدقہ کر گئے تھے کچھ چھوڑ کر نہ گئے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 1785 --- حکم البانی: صحيح... سعید بن جبیر ایک ایسے شخص سے روایت کرتے ہیں جو ان کے نزدیک پسندیدہ ہے اس نے انہیں خبر دی کہ ام المؤمنین عائشہ ؓ نے انہیں خبر دی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو بھی آدمی رات کو تہجد پڑھا کرتا ہو ، پھر کسی دن نیند کی وجہ سے وہ نہ پڑھ سکے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس کی نماز کا اجر لکھ دیتا ہے ، اور اس کی نیند اس پر صدقہ ہوتی ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2463 --- حکم البانی: صحيح... جریر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جب صدقہ وصول کرنے والا تمہارے پاس آئے تو وہ اس حال میں لوٹے کہ وہ تم سے راضی ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 2460 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... وائل بن حجر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو زکاۃ کی وصولی پر بھیجا ، وہ ایک شخص کے پاس آیا ، اس نے اسے اونٹ کا ایک دبلا بچہ دیا ۔ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” ہم نے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے محصل زکاۃ (صدقہ وصول کرنے والے) کو بھیجا ، فلاں شخص نے اسے ایک دبلا کمزور ، دودھ چھوڑا ہوا بچہ دیا ۔ اے اللہ ! تو اس میں اور اس کے اونٹوں میں برکت نہ دے “ ، یہ بات اس آدمی کو معلوم ہوئی تو وہ ایک اچھی اونٹنی لے کر آیا ، اور کہنے لگا : میں اللہ عزوجل سے توبہ کرتا ہوں اور اللہ کے نبی اکرم ﷺ کے سامنے اپنی اطاعت کا اظہار کرتا ہوں ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اے اللہ ! تو اس میں اور اس کے اونٹوں میں برکت فرما “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2325 --- حکم البانی: حسن... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ایک بار رسول اللہ ﷺ گھوم کر میرے پاس آئے اور پوچھا : ” تمہارے پاس کوئی چیز (کھانے کی) ہے ؟ “ میں نے عرض کیا ، میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” پھر تو میں روزہ رکھ لیتا ہوں “ ، پھر ایک اور بار میرے پاس آئے ، اس وقت ہمارے پاس حیس ہدیہ میں آیا ہوا تھا ، تو میں اسے لے کر آپ کے پاس حاضر ہوئی تو آپ نے اسے کھایا ، تو مجھے اس بات سے حیرت ہوئی ، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آپ ہمارے پاس آئے تو روزہ سے تھے پھر بھی آپ ﷺ نے حیس کھا لیا ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں عائشہ ! جس نے کوئی روزہ رکھا لیکن وہ روزہ رمضان کا یا رمضان کی قضاء کا نہ ہو ، یا نفلی روزہ ہو تو وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے اپنے مال میں سے (نفلی) صدقہ نکالا ، پھر اس میں سے جتنا چاہا سخاوت کر کے دے دیا اور جو بچ رہا بخیلی کر کے اسے روک لیا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2324 --- حکم البانی: حسن... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک دن میرے پاس آئے ، اور پوچھا : ” کیا تمہارے پاس کچھ (کھانے کو) ہے ؟ “ تو میں نے کہا : نہیں ، آپ نے فرمایا : ” تو میں روزہ سے ہوں “ ، اس دن کے بعد پھر ایک دن آپ میرے پاس سے گزرے ، اس دن میرے پاس تحفہ میں حیس آیا ہوا تھا ، میں نے اس میں سے آپ کے لیے نکال کر چھپا رکھا تھا ، آپ کو حیس بہت پسند تھا ، انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! مجھے حیس تحفے میں دیا گیا ہے ، میں نے اس میں سے آپ کے لیے چھپا کر رکھا ہے ، آپ نے فرمایا : ” لاؤ حاضر کرو ، اگرچہ میں نے صبح سے ہی روزہ کی نیت کر رکھی ہے “ (مگر کھاؤ گا) تو آپ ﷺ نے کھایا ، پھر فرمایا : ” نفلی روزہ کی مثال اس آدمی کی سی ہے جو اپنے مال میں سے (نفلی) صدقہ نکالتا ہے ، جی چاہا دے دیا ، جی چاہا نہیں دیا ، روک لیا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2095 --- حکم البانی: صحيح... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں : ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس مسجد میں بیٹھے تھے کہ اسی دوران ایک شخص اونٹ پر سوار آیا ، اس نے اسے مسجد میں بٹھا کر باندھا (اور) لوگوں سے پوچھا : تم میں محمد کون ہیں ؟ اور آپ ﷺ لوگوں کے درمیان ٹیک لگائے ہوئے تھے ۔ ہم نے اس سے کہا : یہ گورے چٹے آدمی ہیں جو ٹیک لگائے ہوئے ہیں ، تو (اس) شخص نے (پکار کر) آپ سے کہا : اے عبدالمطلب کے بیٹے ! تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا : ” میں نے تمہاری بات سن لی “ ، (کہو کیا کہنا چاہتے ہو) تو اس شخص نے کہا : اے محمد ! میں آپ سے کچھ پوچھنے والا ہوں (اور ذرا) سختی سے پوچھوں گا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” پوچھو جو تم پوچھنا چاہتے ہو “ ، تو اس آدمی نے کہا : میں آپ کو آپ کے ، اور آپ سے پہلے (جو گزر چکے ہیں) کے رب کی قسم دلاتا ہوں ! کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو تمام لوگوں کی طرف (رسول بنا کر) بھیجا ہے ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے کہا : ” اے اللہ ! (گواہ رہنا) ہاں “ ، پھر اس نے کہا : میں آپ کو اللہ کی قسم دلاتا ہوں ! کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو سال کے اس ماہ کے روزے رکھنے کا حکم دیا ہے ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اے اللہ ! (گواہ رہنا !) ہاں “ ، (پھر) اس نے کہا : میں آپ کو اللہ کی قسم دلاتا ہوں ، کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا ہے کہ آپ ہمارے مالداروں سے یہ صدقہ لو اور اسے ہمارے غریبوں میں تقسیم کرو ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اے اللہ ! (گواہ رہنا) ہاں “ ، تب (اس) شخص نے کہا : میں آپ کی لائی ہوئی (شریعت) پہ ایمان لایا ، میں اپنی قوم کا جو میرے پیچھے ہے قاصد ہوں ، اور میں بنی سعد بن بکر کا فرد ضمام بن ثعلبہ ہوں ۔ عبیداللہ بن عمر نے ابن عجلان کی مخالفت کی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  5k
حدیث نمبر: 1788 --- حکم البانی: صحيح... ابو الدرداء ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جو بستر پر آئے ، اور وہ رات میں قیام کی نیت رکھتا ہو ، پھر اس کی دونوں آنکھیں اس پر غالب آ جائیں یہاں تک کہ صبح ہو جائے تو اس کے لیے اس کی نیت کا ثواب لکھا جائے گا ، اور اس کی نیند اس کے رب عزوجل کی جانب سے اس پر صدقہ ہو گی “ ۔ سفیان ثوری نے حبیب بن ابی ثابت کی مخالفت کی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1786 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو کوئی رات میں کسی نماز کا عادی ہو ، اور کسی رات وہ نیند کی وجہ سے اسے نہ پڑھ سکے ، تو یہ اس پر اللہ کی طرف سے کیا ہوا صدقہ ہو گا ، اور وہ اس کے لیے اس کی نماز کا اجر لکھے گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 Next >>


Search took 0.129 seconds