حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سلسلہ احادیث صحیحہ"
156 رزلٹ
حدیث نمبر: 954 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2831... ہم سیدنا خباب ؓ ، جنہوں نے اپنے بدن پر سات داغ لگائے ہوئے تھے ، کے پاس بیمار پرسی کے لیے آئے ۔ انہوں نے کہا : اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ ”موت کی تمنا نہ کیا کرو“ تو میں ضرور موت کی تمنا کرتا ۔ وہ اپنی دیوار (یعنی مکان وغیرہ) درست کر رہے تھے ، اسی اثنا میں انہوں نے کہا میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : آدمی کو اس کے ہر قسم کے خرچے پر اجر دیا جاتا ہے مگر اس مٹی میں (یعنی مکان تعمیر کرنے میں کوئی اجر نہیں) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 982 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 254... سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”جو تم سے اللہ کا واسط دے کر پناہ مانگے ، اسے پناہ دے دو اور جو تم سے اللہ کا نام دے کر سوال کرے تو اسے دو اور جو تمہیں دعوت دے ، تو اس کی دعوت قبول کرو اور جو تم سے اللہ کے واسطے سے مدد کا مطالبہ کرے تو اس کی مدد کرو اور جو تمہارے ساتھ احسان کرے تو تم اس کا بدلہ دو اور اگر تم بدلہ دینے کی طاقت نہ پاؤ تو اس کے لیے دعائے خیر کرو (اور اتنی دعا کرو کہ) تمہیں یقین ہو جائے کہ تم نے اس کو بدلہ دے دیا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 988 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2900... سیدہ عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے عائشہ کے سلسلے میں ابوبکر سے عذر خواہی کی ، نبی کریم ﷺ کو یہ علم نہیں تھا کہ ابوبکر ، عائشہ کے معاملے میں وہ کچھ کر گزریں گے ، جو انہوں نے (اس مجلس میں) کیا تھا ۔ انہوں نے ہاتھ اٹھایا اور عائشہ کو تھپڑ دے مارا اور ان کے سینے پر بھی زور سے ضرب لگائی ۔ نبی کریم ﷺ نے یہ بات محسوس کی اور فرمایا : ”ابوبکر ! آئندہ میں کبھی بھی تجھ سے عذر خواہی نہیں کروں گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1100 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1014... سیدنا ابوامامہ بن سہل ؓ کہتے ہیں : ایک دن میں اور عروہ بن زبیر ، سیدہ عائشہ ؓ کے پاس گئے ۔ انہوں نے کہا : اگر تم رسول اللہ ﷺ کو اس روز دیکھتے ، جس دن آپ بیمار ہوئے اور میرے پاس آپ کے چھ دینار تھے ۔ موسی راوی کا بیان ہے کہ چھ یا سات دینار تھے ۔ آپ ﷺ نے مجھے ان کو خرچ کر دینے کا حکم صادر فرمایا ، لیکن میں آپ ﷺ کی تکلیف کی وجہ سے (‏‏‏‏آپ کی خدمت میں) مصروف تھی ، حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو شفاء دے دی ۔ پھر آپ ﷺ نے مجھ سے ان کے بارے میں دریافت کیا اور فرمایا : ”ان چھ یا سات دیناروں کا کیا بنا ؟ “ میں نے کہا : بخدا ! آپ کی تکلیف نے اتنا مشغول کر دیا کہ میں ان کو خرچ نہ کر سکی ۔ پھر آپ ﷺ نے وہ دینار منگوائے اور اپنی ہتھیلی پر رکھے اور فرمایا : ”اللہ کے نبی کا (اپنے رب کے بارے میں) کیا گمان ہو گا ، اگر وہ اس کو اس حال میں ملے کہ یہ اس کے پاس ہوں ۔ “ یعنی یہ چھ یا ساتھ دینار ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 1099 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2653... سیدہ عائشہ ؓ کہتی ہیں : رسول اللہ ﷺ نے مرض الموت میں ارشاد فرمایا : ”عائشہ ! سونے کا کیا بنا ؟ “ میں نے کہا : وہ میرے پاس ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”میرے پاس لے کر آؤ ۔ “ وہ نو یا پانچ دینار تھا ۔ آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ میں رکھا اور اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : ”محمد ﷺ کا اپنے رب کے بارے میں کیا گمان ہو گا ، اگر وہ اپنے رب کو اس حال میں ملے کہ یہ سونا اس کے پاس ہو ؟ اب اس طرح کرو کہ اس کو (فوراً) خرچ کر دو ۔ “ یزید راوی نے اپنے ہاتھ کے ساتھ اشارہ کر کے (آپ ﷺ کے اشارے کی کیفیت بیان کی) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1098 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1028... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میرے پاس احد پہاڑ کے بقدر سونا ہو اور (تیسرے دن کی) رات آ جائے اور میرے پاس اس میں سے ایک دینار بھی میرا ہو ، مگر وہ (سونا) جس کو میں اپنا قرض چکانے کے لیے روک لوں ۔ “ سیدہ عائشہ ؓ کہتی ہیں : رسول اللہ ﷺ نے مرض الموت میں ارشاد فرمایا : ”عائشہ ! سونے کا کیا بنا ؟ “ میں نے کہا : وہ میرے پاس ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”میرے پاس لے کر آؤ ۔ “ میں لے آئی ۔ وہ نو یا پانچ دینار تھا ۔ آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ میں رکھا اور اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : ”محمد (ﷺ ) کا اپنے رب کے بارے میں کیا گمان ہو گا ۔ اگر وہ اپنے رب کو اس حال میں ملے کہ یہ سونا اس کے پاس ہو ؟ اب اس طرح کرو کہ اس کو (فوراً) خرچ کر دو ۔ “ یزید راوی نے اپنے ہاتھ کے ساتھ اشارہ کر کے (آپ ﷺ کے اشارے کی کیفیت بیان کی) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 1097 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2211... سیدنا ابوذر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”میں یہ پسند نہیں کرتا کہ میرے پاس احد پہاڑ کے بقدر سونا ہو اور (تیسرے دن کی) شام ہو جائے اور میرے پاس اس میں سے ایک دینار بھی باقی ہو ، مگر وہ دینار جس کو قرضہ چکانے کے لیے اپنے پاس رکھ لوں ۔ “ (پھر آپ ﷺ نے اپنے سامنے اور دائیں بائیں تمثیل پیش کرتے ہوئے چلو بھر بھر کر ڈالے اور فرمایا) میں تو چاہوں گا کہ اس مال کو بندگان خدا میں اس طرح تقسیم کر دوں ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1096 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1139... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”اگر میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو تو مجھے یہ بات پسند ہو گی (کہ میں اس کو اتنا جلدی راہ حق میں خرچ کر دوں) کہ تین راتیں نہ گزرنے پائیں اور اس کی کچھ مقدار میرے پاس باقی ہو مگر اتنا حصہ جس کا میں قرضہ چکانے کے لیے روک لوں ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 988M --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2901... سیدنا نعمان بن بشیر ؓ کہتے ہیں : سیدنا ابوبکر ؓ آئے اور نبی کریم ﷺ کے پاس آنے کی اجازت طلب کی ۔ انہوں نے سن لیا تھا کہ سیدہ عائشہ ؓ رسول اللہ ﷺ پر اپنی آواز بلند کر رہی تھیں ۔ آپ ﷺ نے ان کو اجازت دی اور وہ اندر آ گئے اور کہا : ام رومان کی بیٹی ! اور اسے پکڑنا چاہا ، کیا تو رسول اللہ ﷺ پر اپنی آواز بلند کرتی ہے ؟ لیکن نبی کریم ﷺ دونوں کے درمیان حائل ہو گئے ۔ جب ابوبکر ؓ چلے گئے تو نبی کریم ﷺ نے سیدہ عائشہ ؓ کو راضی کرتے ہوئے فرمایا : ”دیکھو تو سہی کہ میں تیرے اور ایک آدمی کے درمیان حائل ہو گیا ۔ “ (اسی اثنا میں) سیدنا ابوبکر ؓ پھر آ گئے اور اجازت طلب کی اور سنا کہ آپ ﷺ سیدہ عائشہ ؓ کو ہنسا رہے تھے آپ ﷺ نے ان سے (اندر آنے کی) اجازت دی ، پھر وہ اندر آ گئے ۔ (اب کی بار) سیدنا ابوبکر ؓ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! مجھے اپنے امن و صلح والے ماحول میں بھی شریک کیجئیے ، جس طرح اپنی لڑائی میں کیا تھا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 968 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2438... بہز بن حکیم اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سیدنا معاویہ بن حیدہ ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جب آدمی اپنے آزاد شدہ (یا کسی رشتہ دار) کے پاس آ کر اس سے اس کی ضرورت سے زائد کسی چیز کا سوال کرتا ہے ، لیکن وہ نہیں دیتا تو روز قیامت اس کے لیے ایک سانپ لایا جائے گا جو اس کی روکی ہوئی زائد ضرورت چیز کو منہ میں پھیرائے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 966 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 106... سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ متوجہ ہوئے اور فرمایا : ”مہاجرو ! پانچ (آزمائشیں) ہیں جن میں تم مبتلا ہو گے اور میں اس بات سے اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتا ہوں کہ تم ان کو پاؤ : (۱) جب کسی قوم میں بدکاری عام ہو جاتی ہے اور وہ اعلانیہ اس کا ارتکاب کرتے ہیں تو ان میں طاعون اور مختلف بیماریاں ، جو ان کے اسلاف میں نہیں تھیں ، پھیل جاتی ہیں ۔ (‏‏‏‏۲) جب لوگ ماپ تول میں کمی کرتے ہیں تو انہیں قحط سالیاں ، سخت تکلیفیں اور بادشاہوں کے ظلم دبوچ لیتے ہیں ۔ (‏‏‏‏۳) جب لوگ زکوٰۃ ادا کرنے سے رک جاتے ہیں تو آسمان سے بارش کا نزول بند ہو جاتا ہے اور اگر چوپائے نہ ہوتے تو ان پر بارش نازل نہ ہوتی ۔ (۴) جب یہ لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے عہد و پیمان کو توڑتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان پر ان کے دشمنوں جن کا تعلق ان کے غیروں سے ہوتا ہے کو مسلط کر دیتا ہے جو ان سے ان کے بعض اموال چھین لیتے ہیں اور (۵) جب مسلمانوں کے حکمران اللہ تعالیٰ کی کتاب کے مطابق فیصلہ نہیں کرتے اور اس کے نازل کردہ قوانین کو ترجیح نہیں دیتے تو اللہ تعالیٰ اس کو آپس میں لڑا دیتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 986 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1719... بنو اسد قبیلے کا ایک آدمی کہتا ہے : میں نے اپنے اہل سمیت بقیع الغرقد میں پڑاؤ ڈالا ، میرے اہل نے مجھے کہا : آپ رسول اللہ ﷺ کے پاس جائیں اور کھانے کے لیے کوئی چیز مانگ کر لائیں ، پھر وہ اپنی ضروریات کا تذکرہ کرنے میں مصروف ہو گئے ۔ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا ، میں نے دیکھا کہ ایک آدمی آپ ﷺ کے پاس بیٹھا سوال کر رہا تھا اور آپ ﷺ فرمارہے تھے : ”تجھے دینے کے لیے میرے پاس کچھ نہں ہے“ ، وہ آدمی غصے کی حالت میں یہ کہتے ہوئے چل دیا ، میری عمر کی قسم ! آپ جس کو چاہتے ہیں دیتے ہیں ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”وہ مجھ پر اس بنا پر ناراض ہو رہا ہے کہ اسے دینے کے لیے میرے پاس کچھ نہیں ہے ، حالانکہ تم میں سے جس آدمی نے سوال کیا اور اس کے پاس ایک اوقیہ (چالیس درہم) یا اس کے برابر کوئی چیز ہو تو اس نے ضد اور اصرار کے ساتھ سوال کیا ۔ “ (جب اس) اسدی نے (یہ بات سنی تو) کہا : ہماری اونٹنی اوقیہ سے تو بہتر ہے ۔ سو میں لوٹ آیا اور آپ ﷺ سے سوال نہیں کیا ۔ بعد میں رسول اللہ ﷺ کے پاس جو اور منقیٰ لایا گیا ، آپ ﷺ نے ہم کو بھی دیا ، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں غنی کر دیا ۔ مالک کہتے ہیں کہ ایک اوقیہ ، چالیس درہم کا ہوتا ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 985 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1422... سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ میں نے اپنی زمین کے عامل کی طرف لکھا کہ زائد پانی کو نہیں روکنا ، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ”جس نے (اپنی ضرورت سے) زائد پانی یا گھاس روک لیا تو روز قیامت اللہ تعالیٰ اس سے اپنے فضل کو روک لے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 987 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2543... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جب آدمی اپنے لیے (لوگوں سے) سوال کرنے کا دروازہ کھولتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر فقر و فاقہ کا دروازہ کھول دیتے ہیں ۔ اگر آدمی رسی لے کر ، کسی پہاڑ (جنگل) میں چلا جائے ، لکڑیاں اکٹھی کر کے اٹھا لائے اور ان (کو فروخت کر کے ان) کے ذریعے اپنے کھانے کے سامان کا بندوبست کرے تو یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ لوگوں سے سوال کرے ، اسے کچھ دیا بھی جائے یا نہ دیا جائے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 984 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1645... سیدنا حذیفہ ؓ کہتے ہیں : رسول اللہ ﷺ بیمار تھے ، میں آپ کے پاس گیا ، میں نے دیکھا کہ آپ بیٹھنا چاہتے ہیں اور سیدنا علی رضی اللہ اونگھ کی وجہ سے ڈانواں ڈول ہو رہے ہیں ، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میرا خیال ہے کہ علی ؓ آپ کے ساتھ رات کو بیدار رہے ہیں تو اب میں آپ کو (سہارا دینے کے لیے) آپ کے قریب نہ ہو جاؤں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”تیری بہ نسبت علی اس خدمت کا زیادہ حقدار ہے ۔ “ پس سیدنا علی ؓ آپ ﷺ کے قریب ہوئے اور آپ ﷺ کو سہارا دیا ۔ میں نے آپ ﷺ کو فرماتے سنا : ”جس کی زندگی کا خاتمہ اس حال میں ہو کہ اس نے اللہ سے ثواب حاصل کرنے کی امید میں کسی مسکین کو کھانا کھلا رکھا ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گا ، جس کا خاتمہ اس حال میں ہوا کہ اس نے اللہ سے ثواب حاصل کرنے کی امید میں روزہ رکھا ہوا ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گا اور جس کا اختتام اس صورت میں ہوا کہ اس نے اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید میں « لا الہ الا اللہ » پڑھا ہوا ہو تو وہ بھی جنت میں داخل ہو گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 981 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 255... سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ہم بیٹھے ہوئے تھے ، رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا : ”کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں بتاؤں جو منزلت کے اعتبار سے سب سے بہتر ہے ؟ “ ہم نے کہا : کیوں نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ’’ وہ آدمی ہے جس نے اللہ تعالیٰ کے راستے میں اپنے گھوڑے کا سر تھاما ہوا ہے ، (یعنی لڑنے کے لیے گھوڑے سمیت تیار ہے) حتی کہ وہ مر جاتا ہے یا اسے شہید کر دیا جاتا ہے ۔ “ پھر فرمایا : ”اب کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں بتلاؤں جو اس کے بعد مرتبے والا ہے ؟ “ ہم نے کہا : جی ہاں ، اے اللہ کے رسول ! آپ ﷺ نے فرمایا : ”وہ آدمی ہے جو کسی گھاٹی میں سکونت پذیر ہے اور نماز قائم کرتا ہے ، زکوٰۃ ادا کرتا ہے اور لوگوں سے الگ تھلگ رہتا ہے ۔ “ پھر فرمایا : ”اب کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں بھی بتلا دوں جو مرتبے کے لحظ سے سب برا ہے ؟ “ ہم نے کہا : جی ہاں ، اے اللہ کے رسول ! آپ ﷺ نے فرمایا : ”وہ ہے جس سے اللہ جو عظمتوں والا ہے کے نام پر سوال کیا جائے ، لیکن وہ پھر بھی نہ دے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 983 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 254... سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرے ہیں ۔ کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”جو تم سے اللہ کا واسطہ دے کر پناہ مانگے ، اسے پناہ دے دو اور جو تم سے اللہ کا نام دے کر سوال کرے تو اسے دو اور جو تمہیں دعوت دے ، تو اس کی دعوت قبول کرو اور جو اللہ کے واسطے مدد کا مطالبہ کرے تو اس کی مدد کرو اور جو تمہارے ساتھ احسان کرے تو تم اس کا بدلہ دو اور اگر تم بدلہ دینے کی طاقت نہ پاؤ تو اس کے لیے دعائے خیر کرو (اور اتنی دعا کرو کہ) تمہیں یقین ہو جائے کہ تم نے اس کو بدلہ دے دیا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 970 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1727... عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن کعب بن مالک سلمی سے روایت ہے کہ عامر بن مالک بن جعفر ، جسے « ملاعب الاسنۃ » یعنی تیروں سے کھیلنے والا کہا جاتا تھا ، رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا ، اس حال میں کہ وہ مشرک تھا ، آپ نے اس پر اسلام پیش کیا ، لیکن اس نے قبول کرنے سے انکار کر دیا ، پھر اس نے رسول اللہ ﷺ کو تحفہ پیش کیا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ”میں مشرک کا تحفہ قبول نہیں کرتا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 967 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2192... سیدنا ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”پانچ سے کم اونٹوں پر کوئی زکوٰۃ نہیں اور نہ چار اونٹوں پر زکوٰۃ ہے ، جب ان کی تعداد پانچ سے نو تک ہو تو ایک بکری ، جب دس سے چودہ تک ہو تو دو بکریاں ، جب پندرہ سے انیس تک ہو تو تین بکریاں اور بیس سے چوبیس تک ہو تو چار بکریاں زکوٰۃ میں دی جایئں گی ۔ جب اونٹوں کی تعداد پچیس سے بڑھ کر پینتیس ہو جائے تو اس تعداد پر بنت مخاض (ایک سالہ اونٹنی) ۔ اگر یہ میسر نہ ہو تو پھر ابن لبون (دو سالہ نر بچہ) دے دیا جائے گا ۔ جب تعداد چھتیس سے بڑھ کر پینتالیس تک پہنچ جائے تو بنتِ لبون (دو سالہ اونٹنی) ، اگر تعداد چھیالیس ہو جائے تو ساٹھ تک ایک عددِ حقہّ (تین سالہ اونٹنی) ، اگر تعداد اکسٹھ ہو جائے تو پچھتر تک جذعہ (چار سالہ اونٹنی) ، اگر اس سے تعداد بڑھ جائے تو نوے تک دو عدد بنتِ لبون (دو سالہ اونٹنیاں) ، اگر اس سے تعداد بڑھ جائے تو ایک سو بیس تک دو عدد حقے (تین سالہ اونٹنیاں) ۔ (ایک سو بیس کی تعداد) کے بعد ہر پچاس پر حقہ (تین سالہ اونٹنی) اور ہر چالیس پر بنتِ لبون (دو سالہ اونٹنی) زکوٰۃ میں دی جائے گی ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 955 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1699... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جو آدمی اپنا عطیہ واپس کر لیتا ہے ، اس کی مثال اس کتے کی سی ہے جو کھاتا رہا ، جب اس کا پیٹ بھر گیا تو اس نے قے کر دی اور پھر قے کو چاٹنا شروع کر دیا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 Next >>


Search took 0.131 seconds