حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سلسلہ احادیث صحیحہ"
156 رزلٹ
حدیث نمبر: 957 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2643... سیدنا ثوبان ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” میری امت کے بعض افراد ایسے ہیں کہ اگر وہ تم میں سے کسی سے دینار کا سوال کریں ، تو وہ انہیں نہیں دے گا ، اگر درہم کا سوال کریں تو وہ انہیں نہیں دے گا اور اگر فلس (درہم کے چھٹے حصے) کا بھی سوال کریں تو وہ نہیں دے گا ، لیکن اگر وہ اللہ تعالیٰ سے جنت کا سوال کریں تو انہیں جنت عطا کر دے گا ۔ وہ لوگ مفلس و نادار ہیں ، انہیں حقیر (اور نا قابل توجہ) سمجھا جاتا ہے ، لیکن (اللہ تعالیٰ کے ہاں ان کی اتنی قدر و قیمت ہے کہ) اگر وہ اللہ پر قسم اٹھا دیں تو وہ ان کی قسم کو پورا کر دیتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2194 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 897... سیدنا نعمان بن بشیر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ”اپنے اور حرام (امور) کے مابین کسی حلال چیز کو آڑ بنائے رکھو ، جس نے ایسے کیا وہ اپنے دین اور عزت کو محفوظ کر لے گا اور جو (اس آڑ کو پھلانگ کر حرام کرے) قریب تک جا پہنچے گا ، وہ اس آدمی کی طرح ہے جو (ممنوعہ) چراگاہ کے ساتھ (مویشیوں کو) چرا رہا ہے (قریب ہے کہ وہ اس میں داخل ہو جائیں) ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 953 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2830... سیدنا انس ؓ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نکلے ، ایک بلند گنبد دیکھا اور فرمایا : ” یہ کیا ہے ؟ “ آپ ﷺ کے صحابہ نے کہا : یہ فلاں انصاری آدمی کا ہے ۔ آپ ﷺ خاموش رہے اور اس بات کو اپنے دل میں رکھ لیا ۔ جب اس کا مالک رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور لوگوں کی موجودگی میں آپ کو سلام کہا ۔ آپ نے اس سے اعراض کیا ، اس نے کئی مرتبہ سلام کہا (لیکن آپ ﷺ اعراض کرتے رہے) ۔ بالآخر اس آدمی کو آپ ﷺ کی ناراضگی اور اعراض کا اندازہ ہو گیا ، اس نے صحابہ سے اس بات کی شکایت کی اور کہا : بخدا ! میں رسول اللہ ﷺ کو عجیب و اجنبی محسوس کر رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا : آپ باہر نکلے تھے اور تیرا گنبد دیکھا تھا ۔ سو وہ آدمی فوراً اپنے گنبد کی طرف لوٹا اور اس کو گرا کر زمین میں برابر کر دیا ۔ (پھر) ایک دن رسول اللہ ﷺ نکلے اور وہ گنبد آپ کو نظر نہ آیا ، آپ ﷺ نے پوچھا : ”گنبد کو کیا ہوا ؟ “ صحابہ نے کہا : اس نے ہمارے سامنے آپ کے اعراض کرنے کا شکوہ کیا ، ہم نے (آپ کی ناپسندیدگی کی ساری صورتحال) اس پر واضح کر دی ، اس لیے اس نے اس کو منہدم کر دیا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”خبردار ! ہر عمارت اپنے مالک کے حق میں وبال ہے ، سوائے اس کے جس کے بغیر کوئی چارہ کار نہ ہو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 976 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 560... سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”سخت کنجوسی اور سخت بزدلی کسی آدمی میں پا ئے جانے والی بدترین صفات ہیں ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 930 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 443... سیدنا ابودردا ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”جب بھی سورج طلوع ہوتا ہے تو اس کے دونوں پہلوؤں میں دو فرشتے ہوتے ہیں ، وہ جن و انس کے علاوہ زمین والوں کو سناتے ہوئے ندا دیتے ہیں : لوگو ! اپنے رب کی طرف آؤ ۔ بلاشبہ کفایت کرنے والا قلیل مال ، غافل کر دینے والے کثیر مال سے بہتر ہوتا ہے ۔ اسی طرح جب بھی سورج غروب ہوتا ہے تو اس کے دونوں پہلوؤں پر دو فرشتے بھیجے جاتے ہیں جو جن و انس کے علاوہ اہل زمین کو سناتے ہوئے اعلان کرتے ہیں : اے اللہ ! خرچ کرنے والے کو بدلہ عطا فرما اور روک کر رکھنے والے کے مال کو ضائع کر دے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 958 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3232... عیسیٰ بن خضرمی بن کلثوم بن علقمہ بن ناجیہ خزاعی اپنے دادا کلثوم سے ، وہ اپنے باپ سے روایت ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں غزوہ مریسیع والے سال ، جب وہ مسلمان ہوئے تھے ، فرمایا تھا : ”مالوں کی زکوٰۃ دینے سے تمہارے اسلام کی تکمیل ہو گی ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 931 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 920... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہر دن جس میں بندے صبح کرتے ہیں ، دو فرشتے اترتے ہیں ، ان میں سے ایک کہتا ہے : اے اللہ ! خرچ کرنے والے کو اس کا متبادل عطا فرما اور دوسرا کہتا ہے : اے اللہ ! روک کر رکھنے والے کے (مال) کو ضائع فرما دے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 956 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1664... نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ” بیشک (انسان پر ڈالے گئے) بوجھ اور کلفت کے مطابق اللہ کی طرف سے اس کے لیے مددگار آتا ہے اور (اسی طرح اس پر ڈالی گئی) آزمائش کے مطابق اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسے صبر (کی توفیق) ملتی ہے یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 965 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2655... سیدہ ام سلمہ ؓ سے روایت ہے ، نبی کریم ﷺ میرے گھر میں تشریف فرما تھے ، آپ کے پاس کچھ صحابہ کرام بیٹھے آپ کے ساتھ محو گفتگو تھے ، اسی اثنا میں ایک آدمی آیا اور پوچھا : کھجوروں کی اتنی (مقدار) پر کتنی زکوٰۃ ہے ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”اتنی کھجوریں ۔ “ وہ کہنے لگا : فلاں آدمی نے مجھ پر زیادتی کی ہے اور اتنی کھجوریں لی ہیں ، یعنی ایک صاع زیادہ وصول کیا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”اس وقت کیا ہو گا جب تم پر ایسے حکمران مسلط ہوں گے جو تم پر اس سے کہیں زیادہ زیادتی کریں گے ۔ “ لوگ غور و حوض میں پڑ گئے اور اس حدیث نے انہیں ششدر کر دیا ، حتیٰ کہ ایک آدمی یوں بول اٹھا : اے اللہ کے رسول ! اگر ایک آدمی آپ سے دور اپنے اونٹوں ، مویشیوں اور کھیتی میں فروکش ہے اور اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کرتا ہے ، لیکن اس پر زیادتی کی جاتی ہے اب وہ کیا کرے اور وہ ہے بھی غائب ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جس نے اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کی ، اس حال میں کہ اس کا نفس راضی ہو اور وہ اللہ کی رضا مندی اور یوم آخرت کا متلاشی ہو ، اس نے اپنے مال کا کوئی حصہ نہیں چھپایا ، اور نماز قائم کی اور زکاۃ ادا کی ، لیکن اس پر زیادتی کی گئی ، جس کی وجہ سے اس نے اپنا اسلحہ لیا اور لڑنا شروع کر دیا ، لیکن قتل ہو گیا ، تو وہ شہید ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 961 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 721... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”دینار خزانہ ہے ، درہم بھی خزانہ ہے اور قیراط بھی خزانہ ہے ۔ “ صحابہ نے پوچھا : ہم دینار اور درہم کو تو پہچانتے ہیں ، قیراط کسے کہتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”نصف درہم کو ، نصف درہم کو ، نصف درہم کو (قیراط کہتے ہیں) ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 962 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 559... سیدہ ام سلمہ ؓ کہتی ہیں : میں سونے سے تیار کردہ پازیب پہنتی تھی ، ایک دن میں نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! کیا یہ بھی خزانہ ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”جو (زیور) زکوٰۃ کے نصاب کو پہنچ جائے اور اس کی زکوٰۃ ادا کر دی جائے تو وہ خزانہ نہیں رہتا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 963 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 879... سیدنا عمر بن خطاب ؓ کہتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے ان چار اصناف میں زکوٰۃ نافذ کی : گندم ، جو ، منقی اور کھجور ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 964 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 142... سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اہل یمن یعنی حارث بن عبد کلال اور اس کے معافری اور ہمدانی ساتھیوں کی طرف خط لکھا کہ : ”اگر زمین چشموں سے یا بارش سے سیراب ہوتی ہو تو اس کے پھلوں کی پیداوار یا مال پر دسواں حصہ زکوٰۃ ہے اور جن کو ڈول (وغیرہ کے ذریعے کھینچ کر) پانی پلایا جاتا ہے ، ان کی (پیداوار پر) بیسواں حصہ زکوٰۃ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1151 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1197... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ” ایک شخص کسی صحرا میں تھا ، ا‏‏‏‏س نے بادل کی گرج سنی اور اس میں یہ آواز بھی سنی : فلاں شخص کے باغ کو سیراب کرو (‏‏‏‏باقاعدہ) اس آدمی کا نام بھی لیا گیا ۔ وہ بادل ایک پتھریلی زمین کی طرف آیا اور اس پر پانی برسنے لگا ۔ وہ پانی اوپر سے آنے والی نالیوں میں بہنے لگا ، یہاں تک کہ ایک (‏‏‏‏اسی قسم کی ایک بڑی) نالی میں پہنچ گیا ، اس (‏‏‏‏نالی) نے سارا پانی جمع کیا (‏‏‏‏اور اترائی میں ایک سمت کی طرف چل پڑی) ۔ وہ آدمی بھی بادل کے ساتھ چل پڑا اور ایک ایسے آدمی تک جا پہنچا جو اپنے باغ کو پانی دے رہا تھا ۔ اس نے کہا : اللہ کے بندے ! تیرا نام کیا ہے ؟ ا‏‏‏‏س نے کہا : تو کیوں پوچھتا ہے ؟ ا‏‏‏‏س نے کہا : جس بادل کا یہ پانی ہے ، میں نے اس میں یہ آواز سنی کہ فلاں کے باغ کو پانی پلاؤ ، اس آواز میں تیرا نام لیا گیا تھا ، (‏‏‏‏اب تو مجھے یہ بتا کہ) فصل کی کٹائی اور پھلوں کے چناؤ کے وقت تو اس میں کیا عمل کرتا ہے ؟ اس نے کہا : اگر تو نے پوچھ ہی لیا ہے تو (‏‏‏‏تفصیل یہ ہے کہ) میں پیداوار کے تین حصے کرتا ہوں ، ایک تہائی حصہ اپنے لیے اور اپنے گھر والوں کے لیے رکھ لیتا ہوں ، ایک تہائی حصہ دوبارہ کاشت کر دیتا ہوں اور ایک تہائی حصہ مسکینوں ، سوالیوں اور مسافروں کو دے دیتا ہوں ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  5k
حدیث نمبر: 959 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1779... سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”مسلمانوں سے (ان کے مویشیوں کی) زکوٰۃ پانی کے گھاٹ پر وصول کی جائے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1893 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2544... سیدنا اسما بنت ابوبکر ؓ کہتی ہیں : جب میں ثرید بناتی تھی تو اسے کچھ دیر تک ڈھانپ دیتی تھی ، تاکہ اس کی گرمی کی شدت اور دھواں جاتا رہے ۔ پھر وہ کہتی تھیں : میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا : ”یہ برکت کے لیے بڑی عظیم چیز ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8


Search took 0.121 seconds