حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "صحیح مسلم"
196 رزلٹ
حدیث نمبر: 2351 --- ‏‏‏‏ سیدنا منذر بن جریر ؓ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے دن کے شروع میں ، سو کچھ لوگ آئے ننگے پیر ننگے بدن ، گلے میں چمڑے کی عبائیں پہنی ہوئیں ، اپنی تلواریں لٹکائی ہوئی اکثر بلکہ سب ان میں قبیلہ مضر کے لوگ تھے اور رسول اللہ ﷺ کا چہرہ مبارک بدل گیا ان کے فقر و فاقہ کو دیکھ کر آپ ﷺ اندر گئے ، پھر باہر آئے (یعنی پریشان ہو گئے ۔ سبحان اللہ ! کیا شفقت تھی اور کیسی ہمدردی تھی) اور سیدنا بلال ؓ کو حکم فرمایا کہ اذان کہو اور تکبیر کہی اور نماز پڑھی اور خطبہ پڑھا اور یہ آیت پڑھی « يَا أَيُّہَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِى خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَۃٍ » ” اے لوگو ! ڈرو اللہ سے جس نے تم کو بنایا ایک جان سے “ (یہ اس لیے پڑھی کہ معلوم ہو کہ سارے بنی آدم آپس میں بھائی بھائی ہیں) « َإِنَّ اللَّہَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا » تک پھر سورہ حشر کی آیت پڑھی « اتَّقُوا اللَّہَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللَّہَ » ” اے ایمان والو ! ڈرو اللہ سے اور غور کرو کہ تم نے اپنی جانوں کے لیے کیا بھیج رکھا ہے جو کل کام آئے ۔ “ (پھر تو صدقات کا بازار گرم ہوا) اور کسی نے اشرفی دی اور کسی نے درہم ، کسی نے ایک صاع گیہوں ، کسی نے ایک صاع کھجور دینا شروع کیے یہاں تک کہ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ایک ٹکڑا بھی کھجور کا ہو ۔ “ (جب بھی لاؤ) پھر انصار میں سے ایک شخص توڑا لایا کہ اس کا ہاتھ تھکا جاتا تھا بلکہ تھک گیا تھا ، پھر تو لوگوں نے تار باندھ دیا یہاں تک کہ میں نے دو ڈھیر دیکھے کھانے اور کپڑے کے اور یہاں تک (صدقات جمع ہوئے) کہ رسول اللہ ﷺ کے چہرہ مبارک کو میں دیکھتا تھا کہ چمکنے لگا تھا گویا کہ سونے کا ہو گیا تھا ، جیسے کندن ، پھر فرمایا : رسول اللہ ﷺ نے کہ ” جس نے اسلام میں آ کر نیک بات (یعنی کتاب و سنت کی بات) جاری کی اس کے لئے اپنے عمل کا بھی ثواب ہے اور جو لوگ عمل کریں (اس کی دیکھا دیکھی) ان کا بھی ثواب ہے بغیر اس کے کہ ان لوگوں کا کچھ ثواب گھٹے اور جس نے اسلام میں آ کر بری چال ڈالی (یعنی جس سے کتاب و سنت نے روکا ہے) اس کے اوپر اس کے عمل کا بھی بار ہے اور ان لوگوں کا بھی جو اس کے بعد عمل کریں بغیر اس کے کہ ان لوگوں کا بار کچھ گھٹے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  7k
حدیث نمبر: 2383 --- ‏‏‏‏ ترجمہ اس کا وہی ہے جو اوپر گزرا ، اتنا فرق ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے جب پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” آگاہ ہو قسم ہے تیرے باپ کی ۔ “ باقی حدیث وہی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 2373 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جس نے ایک جوڑا خرچ کیا اللہ کی راہ میں ، بلاتے ہیں اس کو سب خزانچی جنت کے ، ہر دروازے سے اور کہتے ہیں کہ اے فلانے ! آؤ ۔ “ تو ابوبکر ؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ایسے شخص پر تو پھر کوئی خرابی نہیں آنے کی یا ایسے شخص کو تو کچھ مشکل نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” میں امید رکھتا ہوں کہ تم بھی ان میں ہو گے ۔ “ (یعنی جنت کے سب دروازوں سے پکارے جاؤ گے) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2354 --- ‏‏‏‏ سیدنا جریر ؓ نے کہا : چند لوگ گاؤں کے رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے کہ ان پر کپڑے تھے اون کے ، آپ ﷺ نے ان کا برا حال دیکھا کہ محتاج ہیں پھر ذکر کی ساری حدیث ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 2372 --- ‏‏‏‏ مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی مروی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 2381 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے وہی روایت ہے جو دوسری سند سے مروی ہے اور اس میں یہ ہے کہ ” جو شخص نکلے مسجد سے اور دل اس کا مسجد میں لگا ہو جب تک پھر لوٹ کر نہ جائے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 2379 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اے مسلمان عورتو ! کوئی تم میں سے اپنے ہمسائے کو حقیر نہ جانے اگرچہ ایک بکری کا کھر ہی دے ۔ “ (یعنی نہ لینے والا اس کو حقیر سمجھ کر انکار کرے ، نہ دینے والا شرمندہ ہو کر دینے سے باز رہے) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 2345 --- ‏‏‏‏ مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی مروی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 4164 --- ‏‏‏‏ اس سند سے بھی مذکورہ بالا حدیث مروی ہے اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ ” تو اس کو نہ خرید اگرچہ وہ تجھے ایک درہم کے بدلے میں دے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 2343 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ نے وہی مضمون روایت کیا ہے دوسری سند سے مگر اس میں اونٹ کے بچے کی جگہ جوان اونٹنی مذکور ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 4166 --- ‏‏‏‏ مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی مروی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 2285 --- ‏‏‏‏ ترجمہ وہ جو اوپر گزرا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 4165 --- ‏‏‏‏ سیدنا عمر ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے ایک گھوڑا دیا اللہ تعالیٰ کی راہ میں ، پھر دیکھا تو وہ جس کے پاس تھا اس نے تباہ کر دیا ، اس کو (گھاس اور دانے کی بے خبری سے) اور وہ نادار تھا تو سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے چاہا پھر خریدنا اس کا اور رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے ۔ آپ ﷺ سے ذکر کیا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” مت خرید اس کو اگرچہ ایک درہم کو ملے کیونکہ مثال اس کی جو لوٹائے اپنے صدقے میں مثال کتے کی ہے لوٹتا ہے قے کر کے پھر کھانے کو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 4169 --- ‏‏‏‏ ترجمہ وہی ہے جو اوپر گزرا اس میں یہ ہے کہ فرمایا آپ ﷺ نے ” مت لوٹ اپنے صدقے میں اے عمر ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 4168 --- ‏‏‏‏ مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی مروی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 4170 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مثال اس کی جو لوٹاتا ہے اپنے صدقے کو مثال کتے کی ہے قے کر کے پھر جاتا ہے اس کے کھانے کو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 4171 --- ‏‏‏‏ اس سند سے بھی مذکورہ بالا حدیث مروی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 4172 --- ‏‏‏‏ اس سند سے بھی مذکورہ بالا حدیث بیان کی گئی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 4174 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ہبہ میں لوٹنے والا مثل اس کے ہے جو قے کر کے پھر کھانے جائے اس کو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 2304 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوذر ؓ نے کہا کہ میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھا مدینہ کی کنکریلی زمین میں بعد دوپہر کے اور ہم احد کو دیکھ رہے تھے ، تب مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”اے ابوذر ! “ میں نے عرض کی حاضر ہوں اللہ کے رسول ، آپ ﷺ نے فرمایا : ”میں نہیں چاہتا کہ یہ احد میرے پاس سونا ہو کر تیں دن بھی اس میں سے ایک دینار میرے پاس بچے مگر وہ دینار کہ میں کسی قرض کے سبب سے اٹھا رکھوں اور اگر یہ سونا ہو جائے تو میں اللہ کے بندوں میں یوں بانٹوں اور آپ نے اپنے آگے ایک لپ بھر کر اشارہ کیا اور اسی طرح داہنے اور بائیں اشارہ کیا“ سیدنا ابوذر ؓ نے کہا : پھر ہم چلے اور آپ ﷺ نے فرمایا : ”اے ابوذر ! “ میں نے عرض کی حاضر ہوں اے اللہ کے رسول ، آپ ﷺ نے فرمایا : ”بہت مال والے وہی ثواب کم پانے والے ہیں قیامت کے دن (یعنی زہد کے درجات عالیہ سے محروم رہنے والے) مگر جس نے خرچ کیا ادھر ادھر اور جدھر مناسب ہوا ۔ “ آپ ﷺ نے پھر ایسا ہی اشارہ کیا جیسے پہلے کیا تھا پھر ہم چلے اور آپ ﷺ نے فرمایا : ”اے ابوذر ! تم یونہی رہنا جیسے اب ہو (یعنی یہاں سے کہیں جانا نہیں) جب تک کہ میں نہ آؤں ۔ “ پھر آپ ﷺ چلے گئے یہاں تک کہ میری نظروں سے غائب ہو گئے ۔ پھر میں نے کچھ گنگناہٹ اور آواز سنی اور دل میں کہا کہ شاید رسول اللہ ﷺ کو کوئی دشمن ملا ہو اور میں نے ارادہ کیا کہ آپ ﷺ کے پیچھے جاؤں اتنے میں یاد آیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا تھا کہ ”یہیں رہنا جب تک میں نہ آؤں تمہارے پاس ۔ “ غرض میں آپ ﷺ کا منتظر رہا ، پھر آپ ﷺ جب تشریف لائے تو میں نے اس آواز کا جو سنی تھی آپ ﷺ سے ذکر کیا آپ ﷺ نے فرمایا : ”وہ جبرئیل علیہ السلام تھے (ان کے اوپر سلامتی ہو) اور وہ میرے پاس آئے اور انہوں نے فرمایا : جو مرے آپ ﷺ کی امت میں سے اور شریک نہ کیا ہو اس نے اللہ کا کسی چیز کو (یعنی پنجہ ، شدہ ، جھنڈے ، نیزے ، گرو چیلے ، نبی و بھوت و پری کو) وہ جنت میں جائے گا (یعنی اپنے گناہوں کی سزا پانے کے بعد یا انبیاء و اولیاء کی شفاعت یا ارحم الراحمین کی رحمت کاملہ کے سبب سے بخشے جانے کے بعد) میں نے کہا : اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور چوری کی ہو ، جبرائیل نے کہا : اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور چوری بھی کی ہو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  7k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 Next >>


Search took 0.126 seconds