حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
کتاب/کتب میں "سنن نسائی"
186 رزلٹ
حدیث نمبر: 3398 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کی بیویاں اکٹھا ہوئیں اور انہوں نے فاطمہ ؓ کو نبی اکرم ﷺ کے پاس بھیجا اور ان سے کہا : آپ کی بیویاں - اور ایسا کلمہ کہا جس کا مفہوم یہ ہے - ابوقحافہ کی بیٹی کے تعلق سے آپ سے مطالبہ کرتی ہیں کہ انصاف سے کام لیجئیے ۔ چنانچہ وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس گئیں ، آپ عائشہ ؓ کے ساتھ ان کی چادر میں تھے ۔ انہوں نے آپ سے کہا : (اللہ کے رسول !) آپ کی بیویوں نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے وہ ابوقحافہ کی بیٹی (عائشہ) کے سلسلے میں آپ سے عدل کا مطالبہ کر رہی ہیں ، نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا : ” کیا تمہیں مجھ سے محبت ہے ؟ “ کہا : جی ہاں ! آپ نے فرمایا : ” تو تم بھی ان (عائشہ) سے محبت کرو “ ، عائشہ ؓ کہتی ہیں : فاطمہ ؓ نے نبی اکرم ﷺ کی بیویوں کے پاس واپس آ کر انہیں وہ ساری بات بتائی جو آپ نے (فاطمہ سے) کہی ، وہ سب بولیں : تم نے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کیا ، تم پھر رسول اللہ ﷺ کے پاس جاؤ ۔ فاطمہ نے کہا : نہیں ، اللہ کی قسم ! میں ان کے سلسلے میں آپ کے پاس کبھی نہیں جاؤں گی اور درحقیقت وہ اللہ کے رسول ﷺ کی بیٹی تھیں ، اب نبی اکرم ﷺ کی ازواج مطہرات نے (رسول اللہ ﷺ کے پاس) زینب بنت جحش ؓ کو بھیجا ۔ اور زینب ہی ایسی تھیں جو نبی اکرم ﷺ کی بیویوں میں (رسول اللہ ﷺ کے نزدیک) میرے برابر کا درجہ رکھتی تھیں ۔ وہ بولیں : (اللہ کے رسول !) آپ کی بیویوں نے مجھے آپ کے پاس اس لیے بھیجا ہے کہ وہ سب ابوقحافہ کی بیٹی کے تعلق سے آپ سے عدل و انصاف کا مطالبہ کر رہی ہیں اور وہ مجھے برا بھلا کہنے لگیں ۔ میں نبی اکرم ﷺ کو دیکھ رہی تھی اور آپ کی نگاہ دیکھ رہی تھی کہ آیا آپ مجھے بھی ان کا جواب دینے کی اجازت دیتے ہیں ؟ زینب ؓ ابھی وہیں پر تھیں کہ میں نے اندازہ کر لیا کہ اگر میں انہیں جواب دوں تو رسول اللہ ﷺ کو برا نہیں لگے گا ۔ چنانچہ (جب) میں نے انہیں برا بھلا کہا (تو میں نے انہیں ذرا بھی ٹکنے نہیں دیا) یہاں تک کہ میں ان سے آگے نکل گئی ، نبی اکرم ﷺ نے زینب ؓ سے فرمایا : ” یہ ابوبکر کی بیٹی ہے “ ۔ عائشہ ؓ کہتی ہیں : میں نے کبھی بھی دین کے معاملے میں بہتر ، اللہ سے ڈرنے والی ، سچ بات کہنے والی اور صلہ رحمی کرنے والی ، بڑے بڑے صدقات کرنے والی ، صدقہ و خیرات اور قرب الٰہی کے کاموں میں خود کو سب سے زیادہ کمتر کرنے والی زینب ؓ سے بڑھ ...
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  8k
حدیث نمبر: 3580 --- حکم البانی: صحيح... جابر ؓ کہتے ہیں کہ میری خالہ کو طلاق ہو گئی (اسی دوران) انہوں نے اپنے کھجوروں کے باغ میں جانے کا ارادہ کیا تو ان کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جس نے انہیں باغ میں جانے سے روکا ۔ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں (آپ سے اس بارے میں پوچھا) تو آپ نے فرمایا : ” تم اپنے باغ میں جا سکتی ہو ، توقع ہے (جب تم اپنے باغ میں جاؤ گی ، پھل توڑو گی تو) تم صدقہ کرو گی اور (دوسرے) اچھے بھلے کام کرو گی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3190 --- حکم البانی: حسن... معاذ بن جبل ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جہاد دو طرح کے ہیں : ایک جہاد وہ ہے جس میں جہاد کرنے والا اللہ کی رضا و خوشنودی کا طالب ہو ، امام (سردار) کی اطاعت کرے ، اپنی پسندیدہ چیز اللہ کے راستے میں خرچ کرے ، اپنے شریک کو سہولت پہنچائے ، اور فساد سے بچے تو اس کا سونا ، و جاگنا سب کچھ باعث اجر ہو گا ۔ دوسرا جہاد وہ ہے جس میں جہاد کرنے والا ریاکاری اور شہرت کے لیے جہاد کرے ، امیر (سردار و سپہ سالار) کی نافرمانی کرے اور زمین میں فساد پھیلائے تو وہ برابر سرابر نہیں لوٹے گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2619 --- حکم البانی: حسن الإسناد مرسل... تابعی سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عتاب بن اسید کو (درخت پر لگے) انگور کا تخمینہ لگانے کا حکم دیا تاکہ اس کی زکاۃ کشمش سے ادا کی جا سکے ، جیسے درخت پر لگی کھجوروں کی زکاۃ پکی کھجور سے ادا کی جاتی ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1581 --- حکم البانی: صحيح المرفوع منه... حسن بصری سے روایت ہے کہ ابن عباس ؓ نے بصرہ میں خطبہ دیا تو کہا : تم لوگ اپنے روزوں کی زکاۃ ادا کرو ، تو (یہ سن کر) لوگ ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے ، تو انہوں نے کہا : یہاں مدینہ والے کون کون ہیں ، تم اپنے بھائیوں کے پاس جاؤ ، اور انہیں سکھاؤ کیونکہ یہ لوگ نہیں جانتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقۃ الفطر آدھا صاع گیہوں یا ایک صاع کھجور یا جو ، چھوٹے ، بڑے ، آزاد ، غلام ، مرد ، عورت سب پر فرض کیا ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1582 --- حکم البانی: صحيح... براء ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے قربانی کے دن نماز کے بعد خطبہ دیا ، پھر فرمایا : ” جس نے ہماری (طرح) نماز پڑھی ، اور ہماری طرح قربانی کی تو اس نے قربانی کو پا لیا ، اور جس نے نماز سے پہلے قربانی کر دی ، تو وہ گوشت کی بکری ہے تو ابوبردہ بن نیار ؓ نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! قسم اللہ کی ! میں نے تو نماز کے لیے نکلنے سے پہلے ہی ذبح کر دیا ، میں نے سمجھا کہ آج کا دن کھانے پینے کا دن ہے ، اس لیے میں نے جلدی کر دی ، چنانچہ میں نے (خود) کھایا ، اور اپنے گھر والوں کو اور پڑوسیوں کو بھی کھلایا ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” یہ تو گوشت کی بکری ہوئی “ (اب قربانی کے طور پر دوسری کرو) تو انہوں نے کہا : میرے پاس ایک سال کا ایک دنبہ ہے ، جو گوشت کی دو بکریوں سے (بھی) اچھا ہے ، تو کیا وہ میری طرف سے کافی ہو گا ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں ، مگر تمہارے بعد وہ کسی کے لیے کافی نہیں ہو گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 2617 --- حکم البانی: صحيح... عمر ؓ کہتے ہیں کہ انہوں نے ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں سواری کے لیے دیا ، پھر دیکھا کہ وہ گھوڑا بیچا جا رہا ہے ، تو انہوں نے اسے خریدنے کا ارادہ کیا ، تو نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا : ” تم اپنے صدقے میں آڑے نہ آؤ “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 2552 --- حکم البانی: صحيح... اسماء بنت ابی بکر ؓ سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئیں ، اور کہنے لگیں : اللہ کے نبی ! میرے پاس تو کچھ ہوتا نہیں ہے سوائے اس کے کہ جو زبیر (میرے شوہر) مجھے (کھانے یا خرچ کرنے کے لیے) دے دیتے ہیں ، تو کیا اس دیے ہوئے میں سے میں کچھ (فقراء و مساکین کو) دے دوں تو مجھ پر گناہ ہو گا ؟ آپ نے فرمایا : ” تم جو کچھ دے سکو دو ، اور روکو نہیں کہ اللہ عزوجل بھی تم سے روک لے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 3689 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ سعد بن عبادہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے ایک نذر کے متعلق پوچھا جو ان کی ماں کے ذمہ تھی اور اسے پوری کرنے سے پہلے ہی وہ انتقال کر گئیں ، تو آپ نے فرمایا : ” تم ان کی طرف سے نذر پوری کر دو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 2582 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ منبر پر بیٹھے ، ہم بھی آپ کے اردگرد بیٹھے ، آپ نے فرمایا : ” اپنے بعد میں تمہارے متعلق دنیا کی رونق و شادابی جس کی تمہارے اوپر بہتات کر دی جائے گی سے ڈر رہا ہوں “ ، پھر آپ نے دنیا اور اس کی زینت کا ذکر کیا ۔ تو ایک شخص کہنے لگا : کیا خیر شر لے کر آئے گا ؟ یہ سن کر رسول اللہ ﷺ خاموش رہے ۔ تو اس سے کہا گیا : تیرا کیا معاملہ ہے کہ تو رسول اللہ ﷺ سے بات کرتا ہے ، اور وہ تجھ سے بات نہیں کرتے ؟ اس وقت ہم نے دیکھا کہ آپ پر وحی اتاری جا رہی تھی ۔ پھر وحی موقوف ہوئی تو آپ پسینہ پوچھنے لگے ، اور فرمایا : ” کیا پوچھنے والا موجود ہے ؟ بیشک خیر شر نہیں لاتا ہے ، مگر خیر اس سبزہ کی طرح ہے جسے موسم ربیع (بہار) اگاتا ہے ، (جانور کو بدہضمی سے) مار ڈالتا ہے ، یا مرنے کے قریب کر دیتا ہے مگر اس گھاس کو کھانے والے کو (نقصان نہیں پہنچاتا) جو کھائے یہاں تک کہ جب اس کی دونوں کوکھیں بھر جائیں تو وہ دھوپ میں جا کر سورج کا سامنا کرے ، اور پائخانہ پیشاب کرے ، پھر (جب بھوک محسوس کرے تو) پھر چرے (اس طرح) یقیناً یہ مال بھی ایک سرسبز و شیریں چیز ہے ۔ وہ مسلمان کا کیا ہی بہترین ساتھی ہے اگر وہ اس سے یتیموں ، مسکینوں اور مسافروں کو دے ، اور جو شخص ناحق مال حاصل کرتا ہے وہ اس شخص کی طرح ہے جو کھاتا ہے لیکن آسودہ نہیں ہوتا ، اور یہ قیامت کے دن اس کے خلاف گواہ ہو گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  5k
حدیث نمبر: 3688 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... سعد بن عبادہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے ایک نذر کے بارے میں پوچھا جوان کی ماں کے ذمہ تھی اور نذر پوری کرنے سے پہلے ہی ان کی موت ہو گئی تھی ؟ آپ نے فرمایا : ” تم ان کی طرف سے نذر پوری کر دو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 3683 --- حکم البانی: حسن الإسناد... شرید بن سوید ثقفی ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے پاس آ کر آپ سے عرض کیا : میری ماں نے وصیت کی ہے کہ ان کی طرف سے ایک غلام آزاد کر دیا جائے اور میرے پاس حبشی نسل کی ایک لونڈی ہے ، اگر میں اسے ان کی طرف سے آزاد کر دوں تو کیا وہ کافی ہو جائے گی ؟ آپ نے فرمایا : ” جاؤ اسے ساتھ لے کر آؤ “ چنانچہ میں اسے ساتھ لیے ہوئے آپ کے پاس حاضر ہو گیا ، آپ نے اس سے پوچھا : ” تمہارا رب (معبود) کون ہے ؟ “ اس نے کہا : اللہ ، آپ نے (پھر) اس سے پوچھا : ” میں کون ہوں ؟ “ اس نے کہا : آپ اللہ کے رسول ہیں ، آپ نے فرمایا : ” اسے آزاد کر دو ، یہ مسلمان عورت ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2580 --- حکم البانی: صحيح... قبیصہ بن مخارق ؓ کہتے ہیں کہ میں نے ایک قرض اپنے ذمہ لے لیا ، تو میں نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا ، اور آپ سے اس سلسلہ میں سوال کیا ، تو آپ نے فرمایا : ” مانگنا صرف تین لوگوں کے لیے جائز ہے ، ان میں سے ایک وہ شخص ہے جس نے قوم کے کسی شخص کے قرض کی ضمانت لے لی ہو (پھر وہ ادا نہ کر سکے) ، تو وہ دوسرے سے مانگے یہاں تک کہ اسے ادا کر دے ، پھر رک جائے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2506 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے زکاۃ فطر مسلمانوں میں سے ہر آزاد ، غلام مرد ، عورت چھوٹے اور بڑے پر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو فرض کیا ہے ، اور حکم دیا ہے کہ اسے لوگوں کے (عید کی) نماز کے لیے (گھر سے) نکلنے سے پہلے ادا کر دیا جائے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2510 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... حسن بصری کہتے ہیں کہ ابن عباس ؓ نے رمضان کے مہینے کے آخر میں کہا (جب وہ بصرہ کے امیر تھے) : تم اپنے روزوں کی زکاۃ نکالو ، تو لوگ ایک دوسرے کو تکنے لگے تو انہوں نے پوچھا : مدینہ والوں میں سے یہاں کون کون ہے (جو بھی ہو) اٹھ جاؤ ، اور اپنے بھائیوں کو بتاؤ ، کیونکہ یہ لوگ نہیں جانتے کہ اس زکاۃ کو رسول اللہ ﷺ نے ہر مرد ، عورت ، آزاد اور غلام پر ایک صاع جو یا کھجور ، یا آدھا صاع گی ہوں فرض کیا ہے ، تو لوگ اٹھے (اور انہوں نے لوگوں کو بتایا) ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : ہشام نے حمید کی مخالفت کی ہے ، انہوں نے « عن محمد بن سيرين » کہا ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2538 --- حکم البانی: صحيح... عمیر مولی آبی اللحم کہتے ہیں کہ میرے مالک نے مجھے گوشت بھوننے کا حکم دیا ، اتنے میں ایک مسکین آیا ، میں نے اس میں سے تھوڑا سا اسے کھلا دیا ، میرے مالک کو اس بات کی خبر ہو گئی تو اس نے مجھے مارا ، میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا ، آپ نے اسے بلوایا اور پوچھا : تم نے اسے کیوں مارا ہے ؟ اس نے کہا : یہ میرا کھانا (دوسروں کو) بغیر اس کے کہ میں اسے حکم دوں کھلا دیتا ہے ۔ اور دوسری بار راوی نے کہا : بغیر میرے حکم کے کھلا دیتا ہے ، تو آپ نے فرمایا : ” اس کا ثواب تم دونوں ہی کو ملے گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 3686 --- حکم البانی: صحيح لغيره... سعد بن عبادہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کے پاس آ کر کہا : میری ماں مر چکی ہیں اور ان کے ذمہ ایک نذر ہے ، اگر میں ان کی طرف سے (ایک غلام) آزاد کر دوں تو کیا یہ ان کی طرف سے پوری ہو جائے گی ؟ آپ نے فرمایا : ” (ہاں) اپنی ماں کی طرف سے غلام آزاد کر دو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2551 --- حکم البانی: صحيح... اسماء بنت ابی بکر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا : ” گن کر نہ دو کہ اللہ عزوجل بھی تمہیں گن کر دے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 2550 --- حکم البانی: حسن... ابوامامہ بن سہل بن حنیف ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ ایک دن مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے ہمارے ساتھ کچھ مہاجرین و انصار بھی تھے ، ہم نے ایک شخص کو ام المؤمنین عائشہ ؓ کے پاس ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے لیے بھیجا ، (انہوں نے اجازت دے دی ، ہم ان کے پاس پہنچی تو انہوں نے کہا : ایک بار میرے پاس ایک مانگنے والا آیا اس وقت رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف فرما تھے ، میں نے (خادمہ کو) اسے کچھ دینے کا حکم دیا ، پھر میں نے اسے بلایا اسے دیکھنے لگی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کیا آپ چاہتی ہیں کہ بغیر آپ کے علم میں آئے تمہارے گھر میں کچھ نہ آئے اور تمہارے گھر سے کچھ نہ جائے ؟ “ میں نے کہا : جی ہاں ، آپ نے فرمایا : ” عائشہ ! ٹھہر جاؤ ، گن کر نہ دو کہ اللہ عزوجل بھی تمہیں بھی گن کر دے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 2557 --- حکم البانی: صحيح... ابوموسیٰ اشعری ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” سفارش کرو تمہاری سفارش قبول کی جائے گی ، اللہ اپنے نبی کریم ﷺ کی زبان سے جو چاہے فیصلہ فرمائے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 Next >>


Search took 0.125 seconds