حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: انفال
تمام کتب میں
5 رزلٹ
حدیث نمبر: 7558 --- ‏‏‏‏ سیدنا سعید بن جبیر ؓ سے روایت ہے ، میں نے سیدنا ابن عباس ؓ سے کہا : سورہ توبہ ۔ انہوں نے کہا : توبہ وہ سورت تو ذلیل کرنے والی ہے اور فضیحت کرنے والی (کافروں اور منافقوں کی) اس سورت میں برابر اتر رہا « وَمِنْہُمْ » « وَمِنْہُمْ » یعنی لوگوں کے احوال کچھ ایسے کچھ ایسے ہیں ، یہاں تک لوگ سمجھے کہ کوئی باقی نہ رہے گا جس کا ذکر نہ کیا جائے گا اس سورت میں ۔ میں نے کہا : سورہ انفال ۔ انہوں نے کہا : وہ سورت تو بدر کی لڑائی کے باب میں ہے (اس میں لوٹ اور غنیمت کے احکام مذکور ہیں) ۔ میں نے کہا : سورہ حشر ، انہوں نے کہا : وہ بنی نضیر کے باب میں اتری ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 786 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن عباس ؓ کا بیان ہے کہ میں نے عثمان بن عفان ؓ سے پوچھا : آپ کو کس چیز نے ابھارا کہ آپ سورۃ برات کا جو کہ « مئین » میں سے ہے ، اور سورۃ الانفال کا جو کہ « مثانی » میں سے ہے قصد کریں تو انہیں سات لمبی سورتوں میں کر دیں اور ان دونوں (یعنی انفال اور برات) کے درمیان میں « بسم اللہ الرحمن الرحيم » نہ لکھیں ؟ عثمان نے کہا : نبی اکرم ﷺ پر آیتیں نازل ہوتی تھیں تو آپ کاتب کو بلاتے اور ان سے فرماتے : ” اس آیت کو اس سورۃ میں رکھو ، جس میں ایسا ایسا (قصہ) مذکور ہے “ ، اور آپ ﷺ پر ایک ایک دو دو آیتیں اترا کرتیں تو آپ ایسا ہی فرمایا کرتے ، اور سورۃ الانفال ان سورتوں میں ہے جو پہلے پہل مدینہ میں آپ پر اتری ہیں ، اور برات ان سورتوں میں سے ہے جو آپ ﷺ پر آخر میں اتری ہیں اور سورۃ برات کا مضمون سورۃ الانفال کے مضمون سے ملتا جلتا ہے ، اس وجہ سے مجھے گمان ہوا کہ شاید برات (توبہ) انفال میں داخل ہے ، اسی لیے میں نے دونوں کو « سبع طوال » میں رکھا اور دونوں کے بیچ میں « بسم اللہ الرحمن الرحيم » نہیں لکھا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  4k
حدیث نمبر: 1345 --- حکم البانی: ضعيف... اوس بن حذیفہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس ثقیف کے ایک وفد میں آئے ، تو لوگوں نے قریش کے حلیفوں کو مغیرہ بن شعبہ ؓ کے پاس اتارا ، اور رسول اللہ ﷺ نے بنو مالک کو اپنے ایک خیمہ میں اتارا ، چنانچہ آپ ﷺ ہر رات عشاء کے بعد ہمارے پاس تشریف لاتے ، اور کھڑے کھڑے باتیں کرتے یہاں تک کہ ایک پاؤں سے دوسرے پاؤں پر بدل بدل کر کھڑے رہتے ، اور اکثر وہ حالات بیان کرتے جو اپنے خاندان قریش سے آپ کو پیش آئے تھے ، اور فرماتے : ” ہم اور وہ برابر نہ تھے ، ہم کمزور اور بے حیثیت تھے ، لیکن جب ہم مدینہ آئے تو لڑائی کا ڈول ہمارے اور ان کے درمیان رہا ، ہم ان کے اوپر ڈول نکالتے اور وہ ہمارے اوپر ڈول نکالتے “ ایک رات آپ ﷺ نے اپنے وقت مقررہ پر آنے میں تاخیر کی ؟ تو میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آپ نے آج رات تاخیر کی ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” میرا قرآن کا وظیفہ پڑھنے سے رہ گیا تھا ، میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ اس کو پورا کئے بغیر نکلوں “ ۔ اوس کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے اصحاب سے پوچھا : آپ لوگ قرآن کے وظیفے کیسے مقرر کرتے تھے ؟ انہوں نے کہا : پہلا حزب تین سورتوں کا (بقرہ ، آل عمران اور نساء) دوسرا حزب پانچ سورتوں کا (مائدہ ، انعام ، اعراف ، انفال اور براءۃ) ، تیسرا حزب سات سورتوں کا (یونس ، ہود ، یوسف ، رعد ، ابراہیم ، حجر اور نمل) ، چوتھا حزب نو سورتوں کا (بنی اسرائیل ، کہف ، مریم ، طہٰ ، انبیاء ، حج ، مومنون ، نور اور فرقان) ، پانچواں حزب گیارہ سورتوں کا (شعراء ، نحل ، قصص ، عنکبوت ، روم ، لقمان ، سجدہ ، احزاب ، سبا ، فاطر اور یٰسین) ، اور چھٹا حزب تیرہ سورتوں کا (صافات ، ص ، زمر ، ساتوں حوامیم ، محمد ، فتح اور حجرات) ، اور ساتواں حزب مفصل کا (سورۃ ق سے آخر قرآن تک) ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  6k
حدیث نمبر: 2875 --- حکم البانی: صحيح ، صحيح أبي داود ( 1310 ) ، المشكاة ( 2142 / التحقيق الثاني ) ، التعليق الرغيب ( 2 / 216 ) ... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ابی بن کعب ؓ کے پاس سے گزرے وہ نماز پڑھ رہے تھے ، آپ نے فرمایا : ” اے ابی (سنو) وہ (آواز سن کر) متوجہ ہوئے لیکن جواب نہ دیا ، نماز جلدی جلدی پوری کی ، پھر رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور کہا : السلام علیک یا رسول اللہ ! (اللہ کے رسول آپ پر سلامتی نازل ہو) ، رسول اللہ ﷺ نے کہا : وعلیک السلام (تم پر بھی سلامتی ہو) ابی ! جب میں نے تمہیں بلایا تو تم میرے پاس کیوں نہ حاضر ہوئے ؟ انہوں نے کہا : اللہ کے رسول ! میں نماز پڑھ رہا تھا ۔ آپ نے فرمایا : ” (اب تک) جو وحی مجھ پر نازل ہوئی ہے اس میں تجھے کیا یہ آیت نہیں ملی « استجيبوا للہ وللرسول إذا دعاكم لما يحييكم » ” اے ایمان والو ! تم اللہ اور رسول کے کہنے کو بجا لاؤ ، جب کہ رسول تم کو تمہاری زندگی بخش چیز کی طرف بلاتے ہوں “ (انفال ۲۴) ، انہوں نے کہا : جی ہاں ، اور آئندہ إن شاء اللہ ایسی بات نہ ہو گی ۔ آپ نے فرمایا : ” کیا تمہیں پسند ہے کہ میں تمہیں ایسی سورت سکھاؤں جیسی سورت نہ تو رات میں نازل ہوئی نہ انجیل میں اور نہ زبور میں اور نہ ہی قرآن میں ؟ “ انہوں نے کہا : اللہ کے رسول ! (ضرور سکھائیے) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” نماز میں تم (قرآن) کیسے پڑھتے ہو ؟ “ تو انہوں نے ام القرآن (سورۃ فاتحہ) پڑھی ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے ۔ تورات میں ، انجیل میں ، زبور میں (حتیٰ کہ) قرآن اس جیسی سورت نازل نہیں ہوئی ہے ۔ یہی سبع مثانی (سات آیتیں) ہیں اور یہی وہ قرآن عظیم ہے جو مجھے عطا کیا گیا ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں انس بن مالک اور ابوسعید بن معلی ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  6k
اس سند سے بھی ابن عباس ؓ سے اسی مفہوم کی روایت آئی ہے اس میں ہے کہ پھر رسول اللہ ﷺ کا انتقال ہو گیا اور آپ نے ہم سے بیان نہیں کیا کہ سورۃ برات انفال میں سے ہے ابوداؤد کہتے ہیں : شعبی ابو مالک قتادہ اور ثابت بن عمارہ نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ نے بسم اللہ الرحمن الرحيم نہیں لکھا یہاں تک کہ سورۃ النمل نازل ہوئی یہی اس کا مفہوم ہے
Terms matched: 1  -  Score: 13  -  2k


Search took 0.153 seconds