حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: جھاڑ پھونک
تمام کتب میں
62 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 100 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3515 --- حکم البانی: صحيح... جابر ؓ کہتے ہیں کہ انصار کا آل عمرو بن حزم نامی گھرانہ زہریلے ڈنک پر جھاڑ پھونک کیا کرتا تھا ، جبکہ رسول اللہ ﷺ نے جھاڑ پھونک کرنے سے منع فرمایا تھا ، چنانچہ ان لوگوں نے آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ اللہ کے رسول ! آپ نے دم کرنے سے روک دیا ہے حالانکہ ہم لوگ زہریلے ڈنک پر جھاڑ پھونک کرتے ہیں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اپنا جھاڑ پھونک (منتر) مجھے سناؤ “ ، تو انہوں نے آپ ﷺ کو پڑھ کر سنایا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اس میں کوئی مضائقہ نہیں ، یہ تو « اقرارات ہیں » (یعنی ثابت شدہ ہیں) “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 243  -  2k
حدیث نمبر: 3900 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے اصحاب کی ایک جماعت ایک سفر پر نکلی اور وہ عرب کے قبیلوں میں سے ایک قبیلہ میں اتری ، ان میں سے بعض نے آ کر کہا : ہمارے سردار کو بچھو یا سانپ نے کاٹ لیا ہے ، کیا تمہارے پاس کوئی ایسی چیز ہے جو انہیں فائدہ دے ؟ تو ہم میں سے ایک شخص نے کہا : ہاں قسم اللہ کی میں جھاڑ پھونک کرتا ہوں لیکن ہم نے تم سے ضیافت کے لیے کہا تو تم نے ہماری ضیافت سے انکار کیا ، اس لیے اب میں اس وقت تک جھاڑ پھونک نہیں کر سکتا جب تک تم مجھے اس کی اجرت نہیں دو گے ، تو انہوں نے ان کے لیے بکریوں کا ایک ریوڑ اجرت ٹھہرائی ، چنانچہ وہ آئے اور سورۃ فاتحہ پڑھ کر اس پر دم کرنے لگے یہاں تک کہ وہ اچھا ہو گیا گویا وہ رسی سے بندھا ہوا تھا چھوٹ گیا ، پھر ان لوگوں نے جو اجرت ٹھہرائی تھی پوری ادا کر دی ، لوگوں نے کہا : اسے آپس میں تقسیم کر لو ، تو جس نے جھاڑ پھونک کیا تھا وہ بولا : اس وقت تک ایسا نہ کرو جب تک کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آ کر آپ سے اجازت نہ لے لیں ، چنانچہ وہ سب رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ سے ذکر کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تمہیں کہاں سے معلوم ہوا کہ یہ منتر ہے ؟ تم نے بہت اچھا کیا ، تم اسے آپس میں تقسیم کر لو اور اپنے ساتھ میرا بھی ایک حصہ لگانا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 191  -  4k
حدیث نمبر: 3418 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے اصحاب کی ایک جماعت ایک سفر پر نکلی اور عرب کے قبائل میں سے کسی قبیلے کے پاس وہ لوگ جا کر ٹھہرے اور ان سے مہمان نوازی طلب کی تو انہوں نے مہمان نوازی سے انکار کر دیا وہ پھر اس قبیلے کے سردار کو سانپ یا بچھو نے کاٹ (ڈنک مار دیا) کھایا ، انہوں نے ہر چیز سے علاج کیا لیکن اسے کسی چیز سے فائدہ نہیں ہو رہا تھا ، تب ان میں سے ایک نے کہا : اگر تم ان لوگوں کے پاس آتے جو تمہارے یہاں آ کر قیام پذیر ہیں ، ممکن ہے ان میں سے کسی کے پاس کوئی چیز ہو جو تمہارے ساتھی کو فائدہ پہنچائے (وہ آئے) اور ان میں سے ایک نے کہا : ہمارا سردار ڈس لیا گیا ہے ہم نے اس کی شفایابی کے لیے ہر طرح کی دوا دارو کر لی لیکن کوئی چیز اسے فائدہ نہیں دے رہی ہے ، تو کیا تم میں سے کسی کے پاس جھاڑ پھونک قسم کی کوئی چیز ہے جو ہمارے (ساتھی کو شفاء دے) ؟ تو اس جماعت میں سے ایک شخص نے کہا : ہاں ، میں جھاڑ پھونک کرتا ہوں ، لیکن بھائی بات یہ ہے کہ ہم نے چاہا کہ تم ہمیں اپنا مہمان بنا لو لیکن تم نے ہمیں اپنا مہمان بنانے سے انکار کر دیا ، تو اب جب تک اس کا معاوضہ طے نہ کر دو میں جھاڑ پھونک کرنے والا نہیں ، انہوں نے بکریوں کا ایک گلہ دینے کا وعدہ کیا تو وہ (صحابی) سردار کے پاس آئے اور سورۃ فاتحہ پڑھ کر تھوتھو کرتے رہے یہاں تک کہ وہ شفایاب ہو گیا ، گویا وہ رسی کی گرہ سے آزاد ہو گیا ، تو ان لوگوں نے جو اجرت ٹھہرائی تھی وہ پوری پوری دے دی ، تو صحابہ نے کہا : لاؤ اسے تقسیم کر لیں ، تو اس شخص نے جس نے منتر پڑھا تھا کہا : نہیں ابھی نہ کرو یہاں تک کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں اور آپ سے پوچھ لیں تو وہ لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ سے پورا واقعہ ذکر کیا ، آپ ﷺ نے ان سے پوچھا : ” تم نے کیسے جانا کہ یہ جھاڑ پھونک ہے ؟ تم نے اچھا کیا ، اپنے ساتھ تم میرا بھی ایک حصہ لگانا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 152  -  6k
حدیث نمبر: 3886 --- حکم البانی: صحيح... عوف بن مالک ؓ کہتے ہیں ہم جاہلیت میں جھاڑ پھونک کرتے تھے تو ہم نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آپ اسے کیسا سمجھتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم اپنا منتر میرے اوپر پیش کرو جھاڑ پھونک میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ وہ شرک نہ ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 144  -  1k
حدیث نمبر: 3888 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... سہل بن حنیف ؓ کہتے ہیں کہ ہم ایک ندی پر سے گزرے تو میں نے اس میں غسل کیا ، اور بخار لے کر باہر نکلا ، اس کی خبر رسول اللہ ﷺ کو پہنچی تو آپ نے فرمایا : ” ابوثابت کو شیطان سے پناہ مانگنے کے لیے کہو “ ۔ عثمان کی دادی کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا : میرے آقا ! جھاڑ پھونک بھی تو مفید ہے ، اس پر آپ ﷺ نے فرمایا : ” جھاڑ پھونک تو صرف نظر بد کے لیے یا سانپ کے ڈسنے یا بچھو کے ڈنک مارنے کے لیے ہے (ان کے علاوہ جو بیماریاں ہیں ان میں دوا یا دعا کام آتی ہے) “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : « حمہ » سانپ کے ڈسنے کو کہتے ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 144  -  2k
حدیث نمبر: 3896 --- حکم البانی: صحيح... خارجہ بن صلت تمیمی اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور انہوں نے اسلام قبول کر لیا ، پھر لوٹ کر جب آپ کے پاس سے جانے لگے تو ایک قوم پر سے گزرے جن میں ایک شخص دیوانہ تھا زنجیر سے بندھا ہوا تھا تو اس کے گھر والے کہنے لگے کہ ہم نے سنا ہے کہ آپ کے یہ ساتھی (رسول اللہ ﷺ ) خیر و بھلائی لے کر آئے ہیں تو کیا آپ کے پاس کوئی چیز ہے جس سے تم اس شخص کا علاج کریں ؟ میں نے سورۃ فاتحہ پڑھ کر اس پر دم کر دیا تو وہ اچھا ہو گیا ، تو ان لوگوں نے مجھے سو بکریاں دیں ، میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آپ کو اس کی خبر دی ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم نے صرف یہی سورت پڑھی ہے ؟ “ ۔ (مسدد کی ایک دوسری روایت میں : « ہل إلا ہذا » کے بجائے : « ہل قلت غير ہذا » ہے یعنی کیا تو نے اس کے علاوہ کچھ اور نہیں پڑھا ؟) میں نے عرض کیا : نہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” انہیں لے لو ، قسم ہے میری عمر کی لوگ تو ناجائز جھاڑ پھونک کی روٹی کھاتے ہیں اور تم نے تو جائز جھاڑ پھونک پر کھایا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 144  -  4k
حدیث نمبر: 2063 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 2156 ) ... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک سریہ میں بھیجا ، ہم نے ایک قوم کے پاس پڑاؤ ڈالا اور ان سے ضیافت کی درخواست کی ، لیکن ان لوگوں نے ہماری ضیافت نہیں کی ، اسی دوران ان کے سردار کو بچھو نے ڈنک مار دیا ، چنانچہ انہوں نے ہمارے پاس آ کر کہا : کیا آپ میں سے کوئی بچھو کے ڈنک سے جھاڑ پھونک کرتا ہے ؟ میں نے کہا : ہاں ، میں کرتا ہوں ، لیکن اس وقت تک نہیں کروں گا جب تک کہ تم مجھے کچھ بکریاں نہ دے دو ، انہوں نے کہا : ہم تم کو تیس بکریاں دیں گے ، چنانچہ ہم نے قبول کر لیا اور میں نے سات بار سورۃ فاتحہ پڑھ کر اس پر دم کیا تو وہ صحت یاب ہو گیا اور ہم نے بکریاں لے لیں ، ہمارے دل میں بکریوں کے متعلق کچھ خیال آیا ، لہٰذا ہم نے کہا : جلدی نہ کرو ، یہاں تک کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچ جائیں ، جب ہم آپ ﷺ کے پاس پہنچے تو میں نے جو کچھ کیا تھا آپ سے بیان کر دیا ، آپ نے فرمایا : ” تم نے کیسے جانا کہ سورۃ فاتحہ رقیہ (جھاڑ پھونک کی دعا) ہے ؟ تم لوگ بکریاں لے لو اور اپنے ساتھ اس میں میرا بھی حصہ لگاؤ “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن ہے ، ۲- شعبہ ، ابو عوانہ ہشام اور کئی لوگوں نے یہ حدیث « عن أبي المتوكل عن أبي سعيد عن النبي صلى اللہ عليہ وسلم » کی سند سے روایت کی ہے ، ۳- تعلیم قرآن پر معلم کے لیے اجرت لینے کو امام شافعی نے جائز کہا ہے اور وہ معلم کے لیے اجرت کی شرط لگانے کو درست سمجھتے ہیں ، انہوں نے اسی حدیث سے استدلال کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 144  -  5k
حدیث نمبر: 5007 --- مجھ سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے وہب بن جریر نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہشام بن حسان نے بیان کیا ، ان سے محمد بن سیرین نے ، ان سے معبد بن سیرین نے اور ان سے ابو سعید خدری ؓ نے بیان کیا کہ ہم ایک فوجی سفر میں تھے (رات میں) ہم نے ایک قبیلہ کے نزدیک پڑاؤ کیا ۔ پھر ایک لونڈی آئی اور کہا کہ قبیلہ کے سردار کو بچھو نے کاٹ لیا ہے اور ہمارے قبیلے کے مرد موجود نہیں ہیں ، کیا تم میں کوئی بچھو کا جھاڑ پھونک کرنے والا ہے ؟ ایک صحابی (خود ابوسعید) اس کے ساتھ کھڑے ہو گئے ، ہم کو معلوم تھا کہ وہ جھاڑ پھونک نہیں جانتے لیکن انہوں نے قبیلہ کے سردار کو جھاڑا تو اسے صحت ہو گئی ۔ اس نے اس کے شکرانے میں تیس بکریاں دینے کا حکم دیا اور ہمیں دودھ پلایا ۔ جب وہ جھاڑ پھونک کر کے واپس آئے تو ہم نے ان سے پوچھا کیا تم واقعی کوئی منتر جانتے ہو ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں میں نے تو صرف سورۃ فاتحہ پڑھ کر اس پر دم کر دیا تھا ۔ ہم نے کہا کہ اچھا جب تک ہم رسول اللہ ﷺ سے اس کے متعلق نہ پوچھ لیں ان بکریوں کے بارے میں اپنی طرف سے کچھ نہ کہو ۔ چنانچہ ہم نے مدینہ پہنچ کر نبی کریم ﷺ سے ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ انہوں نے کیسے جانا کہ سورۃ فاتحہ منتر بھی ہے ۔ (جاؤ یہ مال حلال ہے) اسے تقسیم کر لو اور اس میں میرا بھی حصہ لگانا ۔ اور معمر نے بیان کیا ہم سے عبدالوارث بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہشام بن حسان نے بیان کیا ، کہا ہم سے محمد بن سیرین نے بیان کیا ، کہا ہم سے معبد بن سیرین نے بیان کیا اور ان سے ابو سعید خدری ؓ نے یہی واقعہ بیان کیا ۔
Terms matched: 2  -  Score: 118  -  5k
حدیث نمبر: 2055 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 3489 ) ... مغیرہ بن شعبہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جس نے بدن داغا یا جھاڑ پھونک کرائی وہ توکل کرنے والوں میں سے نہ رہا “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں ابن مسعود ، ابن عباس اور عمران بن حصین ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 2  -  Score: 93  -  2k
حدیث نمبر: 3889 --- حکم البانی: ضعيف... انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جھاڑ پھونک صرف نظر بد کے لیے یا زہریلے جانوروں کے کاٹنے کے لیے یا ایسے خون کے لیے ہے جو تھمتا نہ ہو “ ۔ عباس نے نظر بد کا ذکر نہیں کیا ہے یہ سلیمان بن داود کے الفاظ ہیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 2  -  Score: 93  -  1k
حدیث نمبر: 3516 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے زہریلے ڈنک ، نظر بد اور نملہ پر جھاڑ پھونک کی اجازت دی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 93  -  1k
حدیث نمبر: 2060 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 3525 ) ... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول حسن اور حسین ؓ پر یہ کلمات پڑھ کر جھاڑ پھونک کرتے تھے : « أعيذكما بكلمات اللہ التامۃ من كل شيطان وہامۃ ومن كل عين لامۃ » ” میں تمہارے لیے اللہ کے مکمل اور پورے کلمات کے وسیلے سے ہر شیطان اور ہلاک کرنے والے زہریلے کیڑے اور نظر بد سے پناہ مانگتا ہوں “ ، اور آپ فرماتے تھے : ” اسماعیل اور اسحاق کے لیے اسی طرح ابراہیم علیہم السلام پناہ مانگتے تھے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 93  -  2k
حدیث نمبر: 2065 --- حکم البانی: ضعيف ، ابن ماجة ( 3437 ) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم ( 749 ) ، وسيأتي برقم ( 379 / 2252 ) //... ابوخزامہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا : اللہ کے رسول ! جس دم سے ہم جھاڑ پھونک کرتے ہیں ، جس دوا سے علاج کرتے ہیں اور جن بچاؤ کی چیزوں سے ہم اپنا بچاؤ کرتے ہیں (ان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟) کیا یہ اللہ کی تقدیر میں کچھ تبدیلی کرتی ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ” یہ سب بھی اللہ کی لکھی ہوئی تقدیر ہی کا حصہ ہیں “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 2  -  Score: 93  -  2k
حدیث نمبر: 2056 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بچھو کے ڈنک ، نظر بد اور پسلی میں نکلنے والے دانے کے سلسلے میں ، جھاڑ پھونک کی اجازت دی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 93  -  1k
حدیث نمبر: 3519 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... عمرو بن حزم ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے پاس سانپ کے ڈسے ہوئے کو پیش کیا ، تو آپ ﷺ نے اس پر دم (جھاڑ پھونک) کرنے کی اجازت دے دی ۔ ... (ض)
Terms matched: 2  -  Score: 93  -  1k
حدیث نمبر: 2148 --- حکم البانی: ضعيف مضى ( 2066 ) // 359 / 2159 //... ابوخزامہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک آدمی نے آ کر عرض کیا : اللہ کے رسول ! یہ دم جن سے ہم جھاڑ پھونک کرتے ہیں ، دوائیں جن سے علاج کرتے ہیں اور بچاؤ کی چیزیں جن سے بچاؤ کرتے ہیں ، آپ بتائیے کیا یہ اللہ کی تقدیر میں سے کچھ لوٹا سکتی ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ” یہ سب بھی تو اللہ کی تقدیر سے ہیں “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ہم اس حدیث کو صرف زہری کی روایت سے جانتے ہیں ، کئی لوگوں نے یہ حدیث « عن سفيان عن الزہري عن أبي خزامۃ عن أبيہ » کی سند سے روایت کی ہے ، یہ زیادہ صحیح ہے ۔ اسی طرح کئی لوگوں نے « عن الزہري عن أبي خزامۃ عن أبيہ » کی سند سے روایت کی ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 2  -  Score: 93  -  3k
حدیث نمبر: 2059 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 3510 ) ... عبید بن رفاعہ زرقی ؓ سے روایت ہے کہ اسماء بنت عمیس ؓ نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! جعفر طیار ؓ کے لڑکوں کو بہت جلد نظر بد لگ جاتی ہے ، کیا میں ان کے لیے جھاڑ پھونک کراؤں ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں ، اس لیے کہ اگر کوئی چیز تقدیر پر سبقت کر سکتی تو اس پر نظر بد ضرور سبقت کرتی “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- یہ حدیث « عن أيوب عن عمرو بن دينار عن عروۃ بن عامر عن عبيد بن رفاعۃ عن أسماء بنت عميس عن النبي صلى اللہ عليہ وسلم » کی سند سے بھی مروی ہے ، ۳- اس باب میں عمران بن حصین اور بریدہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 93  -  2k
حکم البانی: صحيح... اس سند سے انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بچھو کے ڈنک اور پسلی میں نکلنے والے دانے کے سلسلے میں جھاڑ پھونک کرانے کی اجازت دی ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے ، ۲- یہ حدیث میرے نزدیک اس حدیث سے زیادہ صحیح ہے جسے معاویہ بن ہشام نے سفیان سے روایت کی ہے ، ۳- اس باب میں بریدہ ، عمران بن حصین ، جابر ، عائشہ ، طلق بن علی ، عمرو بن حزم اور ابوخزامہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 93  -  2k
حدیث نمبر: 2064 --- حکم البانی: صحيح انظر ما قبله ( 2063 ) ... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ کچھ صحابہ (جن میں شامل میں بھی تھا) عرب کے ایک قبیلہ کے پاس سے گزرے ، انہوں نے ان کی مہمان نوازی نہیں کی ، اسی دوران ان کا سردار بیمار ہو گیا ، چنانچہ ان لوگوں نے ہمارے پاس آ کر کہا : آپ لوگوں کے پاس کوئی علاج ہے ؟ ہم نے کہا : ہاں ، لیکن تم نے ہماری مہمان نوازی نہیں کی ہے اس لیے ہم اس وقت تک علاج نہیں کریں گے جب تک تم ہمارے لیے اجرت نہ متعین کر دو ، انہوں نے اس کی اجرت میں بکری کا ایک گلہ مقرر کیا ، ہم میں سے ایک آدمی (یعنی میں خود) اس کے اوپر سورۃ فاتحہ پڑھ کر دم کرنے لگا تو وہ صحت یاب ہو گیا ، پھر جب ہم نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور آپ سے اس واقعہ کو بیان کیا تو آپ نے فرمایا : ” تمہیں کیسے معلوم ہوا کہ سورۃ فاتحہ جھاڑ پھونک (کی دعا) ہے ؟ ابو سعید خدری ؓ نے آپ سے اس پر کوئی نکیر ذکر نہیں کی ، آپ نے فرمایا : ” کھاؤ اور اپنے ساتھ اس میں میرا بھی حصہ لگاؤ “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث صحیح ہے ، ۲- یہ حدیث اعمش کی اس روایت سے جو جعفر بن ایاس کے واسطہ سے آئی ہے زیادہ صحیح ہے ، ۳- کئی لوگوں نے یہ حدیث « عن أبي بشر جعفر بن أبي وحشيۃ عن أبي المتوكل عن أبي سعيد » کی سند سے روایت کی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 93  -  4k
حدیث نمبر: 2057 --- حکم البانی: صحيح ، المشكاة ( 4557 ) ... عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جھاڑ پھونک صرف نظر بد اور پسلی میں نکلنے والے دانے کی وجہ سے ہی جائز ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : شعبہ نے یہ حدیث « عن حصين عن الشعبي عن بريدۃ عن النبي صلى اللہ عليہ وسلم » کی سند سے اسی کے مثل روایت کی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 93  -  2k
Result Pages: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 Next >>


Search took 0.163 seconds