تفسير ابن كثير



سورۃ الحجر

[ترجمہ محمد جوناگڑھی][ترجمہ فتح محمد جالندھری][ترجمہ عبدالسلام بن محمد]
قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ[34] وَإِنَّ عَلَيْكَ اللَّعْنَةَ إِلَى يَوْمِ الدِّينِ[35] قَالَ رَبِّ فَأَنْظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ[36] قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ[37] إِلَى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ[38]

[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] فرمایا پھر اس سے نکل جا ، کیونکہ یقینا تو مردود ہے۔ [34] اور بے شک تجھ پر قیامت کے دن تک خاص لعنت ہے۔ [35] اس نے کہا اے میرے رب! پھر مجھے اس دن تک مہلت دے جب وہ اٹھائے جائیں گے۔ [36] فرمایا تو بے شک تو مہلت دیے گئے لوگوں سے ہے۔ [37] ایسے وقت کے دن تک جو معلوم ہے۔ [38]
........................................

[ترجمہ محمد جوناگڑھی] فرمایا اب تو بہشت سے نکل جا کیوں کہ تو رانده درگاه ہے [34] اور تجھ پر میری پھٹکار ہے قیامت کے دن تک [35] کہنے لگا کہ اے میرے رب! مجھے اس دن تک کی ڈھیل دے کہ لوگ دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں [36] فرمایا کہ اچھا تو ان میں سے ہے جنہیں مہلت ملی ہے [37] روز مقرر کے وقت تک کی [38]۔
........................................

[ترجمہ فتح محمد جالندھری] (خدا نے) فرمایا یہاں سے نکل جا۔ تو مردود ہے [34] اور تجھ پر قیامت کے دن تک لعنت (برسے گی) [35] (اس نے) کہا کہ پروردگار مجھے اس دن تک مہلت دے جب لوگ (مرنے کے بعد) زندہ کئے جائیں گے [36] فرمایا کہ تجھے مہلت دی جاتی ہے [37] وقت مقرر (یعنی قیامت) کے دن تک [38]۔
........................................

 

تفسیر آیت/آیات، 34، 35، 36، 37، 38،

ابدی لعنت ٭٭

پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے حکم کا ارادہ کیا جو نہ ٹلے، نہ ٹالا جا سکے کہ ” تو اس بہترین اور اعلی جماعت سے دور ہو جا تو پھٹکارا ہوا ہے۔ قیامت تک تجھ پر ابدی اور دوامی لعنت برسا کرے گی “۔

کہتے ہیں کہ اسی وقت اس کی صورت بد گئی اور اس نے نوحہ خوانی شروع کی، دنیا میں تمام نوحے اسی ابتداء سے ہیں۔ مردود و مطرود ہو کر پھر آتش حسد سے جلتا ہوا آرزو کرتا ہے کہ قیامت تک کی اسے ڈھیل دی جائے اسی کو یوم البعث کہا گیا ہے۔ پس اس کی یہ درخواست منظور کی گئی اور مہلت مل گئی۔
4318



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.