تفسير ابن كثير



سورۃ الحجر

[ترجمہ محمد جوناگڑھی][ترجمہ فتح محمد جالندھری][ترجمہ عبدالسلام بن محمد]
فَلَمَّا جَاءَ آلَ لُوطٍ الْمُرْسَلُونَ[61] قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ مُنْكَرُونَ[62] قَالُوا بَلْ جِئْنَاكَ بِمَا كَانُوا فِيهِ يَمْتَرُونَ[63] وَأَتَيْنَاكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ[64]

[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] پھر جب لوط کے گھر والوں کے پاس بھیجے ہوئے آئے۔ [61] تو اس نے کہا تم تو ایسے لوگ ہو جن کی جان پہچان نہیں۔ [62] انھوں نے کہا بلکہ ہم تیرے پاس وہ چیز لے کر آئے ہیں جس میں و ہ شک کیا کرتے تھے۔ [63] اور ہم تیرے پاس حق لے کر آئے ہیں اور بلاشبہ ہم یقینا سچے ہیں۔ [64]
........................................

[ترجمہ محمد جوناگڑھی] جب بھیجے ہوئے فرشتے آل لوط کے پاس پہنچے [61] تو انہوں (لوط علیہ السلام) نے کہا تم لوگ تو کچھ انجان سے معلوم ہو رہے ہو [62] انہوں نے کہا نہیں بلکہ ہم تیرے پاس وه چیز ﻻئے ہیں جس میں یہ لوگ شک شبہ کر رہے تھے [63] ہم تو تیرے پاس (صریح) حق ﻻئے ہیں اور ہیں بھی بالکل سچے [64]۔
........................................

[ترجمہ فتح محمد جالندھری] پھر جب فرشتے لوط کے گھر گئے [61] تو لوط نے کہا تم تو ناآشنا سے لوگ ہو [62] وہ بولے کہ نہیں بلکہ ہم آپ کے پاس وہ چیز لے کر آئے ہیں جس میں لوگ شک کرتے تھے [63] اور ہم آپ کے پاس یقینی بات لے کر آئے ہیں اور ہم سچ کہتے ہیں [64]۔
........................................

 

تفسیر آیت/آیات، 61، 62، 63، 64،

دو حسین لڑکے ٭٭

یہ فرشتے نو جوان حسین لڑکوں کی شکل میں حضور لوط علیہ السلام کے پاس گئے۔ تو لوط علیہ السلام نے کہا تم بالکل نا شناس اور انجان لوگ ہو۔

تو فرشتوں نے راز کھول دیا کہ ہم اللہ کا عذاب لے کر آئے ہیں جسے آپ علیہ السلام کی قوم نہیں مانتی اور جس کے آنے میں شک شبہ کر رہی تھی۔ ہم حق بات اور قطعی حکم لے کر آئے ہیں اور «مَا نُنَزِّلُ الْمَلَائِكَةَ إِلَّا بِالْحَقِّ» ” فرشتے حقانیت کے ساتھ ہی نازل ہوا کرتے ہیں “ [15-الحجر:8] ‏‏‏‏ اور ہم ہیں بھی سچے۔ جو خبر آپ کو دے رہے ہیں وہ ہو کر رہے گی کہ آپ نجات پائیں اور آپ علیہ السلام کی یہ کافر قوم ہلاک ہوگی۔
4350



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.