وَمَا لِيَ لَا أَعْبُدُ الَّذِي فَطَرَنِي وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ[22] أَأَتَّخِذُ مِنْ دُونِهِ آلِهَةً إِنْ يُرِدْنِ الرَّحْمَنُ بِضُرٍّ لَا تُغْنِ عَنِّي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا وَلَا يُنْقِذُونِ[23] إِنِّي إِذًا لَفِي ضَلَالٍ مُبِينٍ[24] إِنِّي آمَنْتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُونِ[25]
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] اور مجھے کیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔ [22] کیا میں اس کے سوا ایسے معبود بنا لوں کہ اگر رحمان میرے بارے میں کسی نقصان کا ارادہ کرے تو ان کی سفارش میرے کسی کام نہ آئے گی اور نہ وہ مجھے بچائیں گے۔ [23] یقینا میں تو اس وقت ضرور کھلی گمراہی میں ہوں گا۔ [24] بے شک میں تمھارے رب پر ایمان لایا ہوں، سو مجھ سے سنو۔ [25] ........................................
[ترجمہ محمد جوناگڑھی] اور مجھے کیا ہو گیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤگے [22] کیا میں اسے چھوڑ کر ایسوں کو معبود بناؤں کہ اگر (اللہ) رحمٰن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ بھی نفع نہ پہنچا سکے اور نہ وه مجھے بچا سکیں [23] پھر تو میں یقیناً کھلی گمراہی میں ہوں [24] میری سنو! میں تو (سچے دل سے) تم سب کے رب پر ایمان ﻻ چکا [25]۔ ........................................
[ترجمہ فتح محمد جالندھری] اور مجھے کیا ہے میں اس کی پرستش نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے [22] کیا میں ان کو چھوڑ کر اوروں کو معبود بناؤں؟ اگر خدا میرے حق میں نقصان کرنا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ بھی فائدہ نہ دے سکے اور نہ وہ مجھ کو چھڑا ہی سکیں [23] تب تو میں صریح گمراہی میں مبتلا ہوگیا [24] میں تمہارے پروردگار پر ایمان لایا ہوں سو میری بات سن رکھو [25]۔ ........................................
|