هَذَا وَإِنَّ لِلطَّاغِينَ لَشَرَّ مَآبٍ[55] جَهَنَّمَ يَصْلَوْنَهَا فَبِئْسَ الْمِهَادُ[56]
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] یہ ہے (جزا) اور بلاشبہ سرکشوں کے لیے یقینا بد ترین ٹھکانا ہے۔ [55] جہنم، وہ اس میں داخل ہوں گے، سو وہ برا بچھونا ہے۔ [56] ........................................
[ترجمہ محمد جوناگڑھی] یہ تو ہوئی جزا، (یاد رکھو کہ) سرکشوں کے لئے بڑی بری جگہ ہے [55] دوزخ ہے جس میں وه جائیں گے (آه) کیا ہی برا بچھونا ہے [56]۔ ........................................
[ترجمہ فتح محمد جالندھری] یہ (نعمتیں تو فرمانبرداروں کے لئے ہیں) اور سرکشوں کے لئے برا ٹھکانا ہے [55] (یعنی) دوزخ۔ جس میں وہ داخل ہوں گے اور وہ بری آرام گاہ ہے [56]۔ ........................................
|