حم[1] وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ[2] إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُبَارَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنْذِرِينَ[3] فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ[4] أَمْرًا مِنْ عِنْدِنَا إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ[5] رَحْمَةً مِنْ رَبِّكَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ[6] رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا إِنْ كُنْتُمْ مُوقِنِينَ[7] لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ[8]
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] حم۔ [1] اس بیان کرنے والی کتاب کی قسم! [2] بے شک ہم نے اسے ایک بہت برکت والی رات میں اتارا، بے شک ہم ڈرانے والے تھے۔ [3] اسی میں ہر محکم کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ [4] ہماری طرف سے حکم کی وجہ سے۔ بے شک ہم ہی بھیجنے والے تھے۔ [5] تیرے رب کی رحمت کے باعث، یقینا وہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔ [6] آسمانوں اور زمین اور ان چیزوں کا رب جو ان دونوں کے درمیان ہیں، اگر تم یقین کرنے والے ہو۔ [7] اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ زندگی بخشتا اور موت دیتا ہے، تمھارا رب ہے اور تمھارے پہلے باپ دادا کا رب ہے۔ [8] ........................................
[ترجمہ محمد جوناگڑھی] حٰم [1] قسم ہے اس وضاحت والی کتاب کی [2] یقیناً ہم نے اسے بابرکت رات میں اتارا ہے بیشک ہم ڈرانے والے ہیں [3] اسی رات میں ہر ایک مضبوط کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے [4] ہمارے پاس سے حکم ہوکر، ہم ہی ہیں رسول بناکر بھیجنے والے [5] آپ کے رب کی مہربانی سے۔ وه ہی ہے سننے واﻻ جاننے واﻻ [6] جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے۔ اگر تم یقین کرنے والے ہو [7] کوئی معبود نہیں اس کے سوا وہی جلاتا ہے اور مارتا ہے، وہی تمہارا رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا [8]۔ ........................................
[ترجمہ فتح محمد جالندھری] حٰم [1] اس کتاب روشن کی قسم [2] کہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا ہم تو رستہ دکھانے والے ہیں [3] اسی رات میں تمام حکمت کے کام فیصل کئے جاتے ہیں [4] (یعنی) ہمارے ہاں سے حکم ہو کر۔ بےشک ہم ہی (پیغمبر کو) بھیجتے ہیں [5] (یہ) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ وہ تو سننے والا جاننے والا ہے [6] آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگ یقین کرنے والے ہو [7] اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (وہی) جِلاتا ہے اور (وہی) مارتا ہے۔ وہی تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا پروردگار ہے [8]۔ ........................................
|