فَضْلًا مِنْ رَبِّكَ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ[57] فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ[58] فَارْتَقِبْ إِنَّهُمْ مُرْتَقِبُونَ[59]
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] تیرے رب کی طرف سے فضل کی وجہ سے، یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔ [57] سو حقیقت یہی ہے کہ ہم نے اسے تیری زبان میں آسان کر دیا، تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔ [58] پس انتظار کر،بے شک وہ بھی انتظار کرنے والے ہیں۔ [59] ........................................
[ترجمہ محمد جوناگڑھی] یہ صرف تیرے رب کا فضل ہے، یہی ہے بڑی کامیابی [57] ہم نے اس (قرآن) کو تیری زبان میں آسان کردیا تاکہ وه نصیحت حاصل کریں [58] اب تو منتظر ره یہ بھی منتظر ہیں [59]۔ ........................................
[ترجمہ فتح محمد جالندھری] یہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے [57] ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیں [58] پس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں [59]۔ ........................................
|